*مصطفیٰ قتل کیس: گواہوں کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے، عدالت تفتیشی افسر کی نااہلی پر برہم*
مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں تفتیشی افسر کی نااہلی کے باعث گواہان کا بیان ریکارڈ نہیں ہوسکا جس پر کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کر دیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس سماعت ہوئی، اس دوران ملزمان ارمغان اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم تفتیشی افسر کی نااہلی کے باعث مقدمے کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہوسکے۔
عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ گواہوں کے بیانات قلم بند کرانے سے پہلے ملزمان کے وکلا کو نوٹس دیا تھا؟ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کیس کے گواہوں کو کل دوبارہ پیش کیا جائے۔
کیس کے تفتیشی افسر نے ارمغان کے 2 ملازمین کا 164 کا بیان ریکارڈ کرانے کا بتایا تھا، گواہان میں ارمغان کے ملازمین غلام مصطفیٰ اور زوہیب شامل ہیں۔*ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی*
کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 2 لاکھ62 ہزار602 روپے ہے۔
*22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکریٹری پاور*
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت نے 22 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو کیپسٹی پیمنٹس بند کر دی ہیں، کیپسٹی پیمنٹس کی بندش سے مجموعی طور پر 1500 ارب کی بچت ہوگی، صارفین کو 4 سے 5 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کااجلاس محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا، سیکریٹری پاور نے اجلاس کو بتایا کہ 14 آئل اور 8 بگاس آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس بند کر دی ہیں، مزید آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس بھی ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں، کپیسٹی پیمنٹس ختم ہونے سے مجموعی طور پر1500 ارب کی بچت ہوگی جبکہ صارفین کو 4 سے 5 روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کچھ آئی پی پیز نے کہا کہ گن پوائنٹ پر معاہدے ختم کرائے گئے، سیکریٹری پاور نے کہا کہ کچھ آئی پی پیز نے معاہدوں کی خلاف ورزیاں کیں جو انہیں بتائی گئیں، ہماری ٹیموں نے ان کے سامنے ثابت کیا کہ آپ نے یہ یہ غلطیاں کی ہیں، ہم نے آئی پی پیز کو کہا کہ یا راضی ہوجائیں یا پھر نیپرا فنانشل آڈٹ کرے گا۔
سیکریٹری پاور نے بتایا کہ دو آئی پی پیز راضی نہیں ہوئیں تو نیپرا کو ان کا آڈٹ کرنے کا کہا، راضی نہ ہونے والی آئی پی پیز کے آڈٹ پر نیپرا نے اشتہار لگا دیے ہیں۔
*چیمپئنز ٹرافی: ابراہیم زادران کی شاندار سنچری، افغانستان نے انگلینڈکو 326 رنز کا ہدف دے دیا*
*افغان بیٹر ابراہیم زادران نے شاندار سنچری اسکور کی اور 146 گیندوں پر 177 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں