بدھ، 26 فروری، 2025

🚨 *` *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *26 فروری 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨*

(1) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری کو پشاور میں طلب🚨 (2) پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 اتوار سے شروع ہوگا، ماہرین فلکیات کی پیشگوئی🚨 (3) سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں جمعے کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی🚨 (4) رمضان میں گیس کی دستیابی سہ پہر 3:30 بجے سے رات 10 بجے تک اور رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک جاری رہے گی، ایس ایس جی سی کا اعلان🚨 (5) آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز کا 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان🚨 (6) عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا، پاکستان میں قیمت 4 روپے بڑھنے کا امکان🚨 (7) حکومت کا زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلان🚨 (8) پاکستان، ازبکستان کا تجارت 4 ارب ڈالر تک لانے کا فیصلہ، ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط🚨 (9) افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، وزیراعظم🚨 (10) وزیراعظم کی تاشقند میں ازبکستان کے صدر سے ملاقات، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا🚨 (11) وزیرِاعظم شہباز شریف دورہ ازبکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ🚨 (12) درآمدی کوئلے سے بجلی 16 روپے یونٹ بن رہی ہے، مقامی کوئلے سے لاگت 4 روپے آئے گی، پاور ڈویژن🚨 (13) 2025 کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا اور اس موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا🚨 (14) اپوزیشن گرینڈ الائنس کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان🚨 (15) حکومت ہوٹل انتظامیہ پر کانفرنس کی اجازت منسوخ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، اپوزیشن اتحاد کا الزام🚨 (16) اگر حکومت، انتظامیہ یا کسی نے رکاوٹ کھڑی کی تو چیف جسٹس کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا، عمر ایوب🚨 (17) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام قومی کانفرنس، شاہد خاقان عباسی، چیف جسٹس پر برس پڑے🚨 (18) وفاقی کابینہ میں توسیع، کل 10 سے 12 وزرا کے حلف اٹھانے کا امکان🚨 (19) پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے اس میں کئی ترامیم کی گئیں، بلاول بھٹو🚨 (20) آئی ایم ایف نے الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی مجوزہ رعایت مسترد کردی🚨 (21) کراچی: ڈمپر گاڑیوں میں فرنٹ اور بیک کیمرے نصب کیے جائیں گے، ڈمپرز سے حادثات کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ🚨 (22) ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے🚨 (23) مدینۃ المنورہ: قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان جماعتی وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچ گئے🚨 (24) مریم نواز کا بڑا اقدام، پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا گیا🚨 (25) تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی جانب گامزن کیا، وزیرخزانہ🚨 (26) کراچی: منظور کالونی میں بجلی کا بل پونے 2 لاکھ آنے پر شہری نے خودسوزی کرلی🚨 (27) کراچی: کورنگی گودام چورنگی پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق🚨 (28) کوئی کھلاڑی ٹیم میں بغیر پرفارمنس نہیں آیا، ایسا نہیں ہوسکتا جو ہار گئے انہیں نکال کر انڈر 19 ٹیم لے آئیں، ہیڈ کوچ عاقب جاوید🚨 (29) فخر زمان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کردی🚨 (30) چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی: بڑے فیصلے متوقع، ریکارڈ رکھنے والے سینئر کرکٹرز کا مستقبل خطرے میں🚨 (31) چیمپئنز ٹرافی: سابق انگلش کرکٹرز بھی بھارت کو حاصل ایڈوانٹیج پر بول پڑے🚨 (32) نیپرا: کے الیکٹرک کی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ🚨 (33) دبئی کے تاجر کا بیٹی کی یاد میں کینسر اسپتال کیلئے 2 کھرب 28 ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان🚨 (34) یہ انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے ہیں اپنا گھر کیسے ٹھیک کرنا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا🚨 (35) صدر زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دیدیا🚨 (36) الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کیلئے پنجاب حکومت کو فوری قانون سازی کا حکم🚨 (37) مشتاق احمد کا مذاق اڑانے پر وسیم اکرم اور وقار یونس کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان🚨 (38) کراچی میں رواں سال والدین نے 41 ہزار 800 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا🚨 (39) ملک میں ہر قانون موجود ہے، اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، جسٹس محسن اختر کیانی🚨 (40) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہوگئی🚨 (41) 22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکریٹری پاور🚨 (42) پنجاب میں منظم جرائم پر قابو پانے کیلئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کا فیصلہ🚨 (43) سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: پریکٹس پروسیجر فیصلے میں ماضی سے اپیل کا حق مل جاتا تو سن 73 سے اپیلیں آجاتیں، جج آئینی بینچ🚨 (44) تمام 5 ججز متفق تھے کہ سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا، جسٹس جمال مندوخیل🚨 (45) ریلوے پولیس کی دیانت داری، ایک لاکھ روپے کا گمشدہ سامان خاتون کو واپس مل گیا🚨 (46) کے پی میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی، عمران خان کی مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت🚨 (47) سنگل شفٹ والے پرائمری اسکول صبح 8 سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے، محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان کے اوقات کار جاری کردیے🚨 (48) مصطفیٰ قتل کیس: ’رات دیر تک موسیقی اور شور شرابہ‘، ارمغان کے پڑوسیوں کا گھر خالی کرانے کا مطالبہ🚨 (49) مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان آٹھ سال سے پارسل منگوا کر نشہ کر رہا تھا، ہوشربا انکشافات🚨 (50) مصطفیٰ عامر قتل کیس: عدالت کا گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار🚨 (51) حکومت سندھ کی جنوبی کوریا کو دھابیجی اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی پیشکش🚨 (52) پاک ایران بارڈر پر پھنسے 600 ٹرکوں کا معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا گیا🚨 (53) سعودی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران 45 ممالک میں قرآن کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دیدی🚨 (54) حرمین شریفین میں رمضان المبارک کیلئے رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع🚨 (55) اپوزیشن کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام ’عمران خان اسٹیڈیم‘ رکھنے پر عدالت جانے کا اعلان🚨 (56) 50 لاکھ ڈالر کا گولڈ کارڈ لیں اور امریکا آجائیں: ٹرمپ نے مالداروں کیلئے اسکیم متعارف کرادی🚨 (57) سی ڈی اے کے 37 ارب روپے مالیت کے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف🚨 (58) برطانیہ میں چور پانچ منٹ میں ایک ارب 67 کروڑ مالیت کا سونے کا ٹوائلٹ اکھاڑ لے گئے🚨 (59) احسن بھون ایڈووکیٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ممبر بن گئے🚨 (60) صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا🚨 (61) پاکستان بزنس فورم کا تاجروں کیلئے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ🚨 (62) سعودیہ، امارات، عمان اور قبرص سمیت 7 ملکوں سے 60 پاکستانی بے دخل🚨 (63) نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کا معاہدہ ختم، پی آئی اے کی 220 ملین ڈالر آمدنی خطرے میں🚨 (64) ارشد شریف قتل کیس کھلا تو بڑے بڑے پھنس جائیں گے، فیصل واوڈا🚨 (65) سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 46 افراد ہلاک*(رپورٹ: عطامحمدمحمداسلم جئدیومھیشوری، کراچی)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...