Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 22 فروری، 2025
*مصطفیٰ قتل کیس، مرکزی ملزم ارمغان کے ساتھی شیراز نے اہم راز فاش کردیے*
*ارمغان کے دوست شیراز نے تمام کہانی بیان کر دی*کراچی میں مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے ساتھی شیراز نے انکشاف کیا ہے کہ نیو ایئرنائٹ پر ارمغان نے مقتول کے ساتھ ملکر منشیات کا استعمال کیا اور پھر اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔نجی ٹی وی کے مطابق مصطفیٰ قتل کے ملزم شیراز نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ کو ارمغان مصطفیٰ سے ناراض ہوگیا تھا جب کہ مصطفیٰ اور ارمغان دوست نہیں ہیں، مصطفیٰ ارمغان کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ پر کئی گھنٹے گھر میں تشدد کیا گیا اور مقتول کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا، مصطفیٰ کو تشدد کے بعد بلوچستان لے جا کر گاڑی سمیت جلا دیا گیا، ارمغان نے بلوچستان پہنچ کر مجھے چلنے کو کہا اور گاڑی کو آگ لگا دی۔ملزم کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کے بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ پیدل چلے اور پھر ایک ہوٹل پر ناشتہ کیا، ہوٹل والے نے ارمغان کے پاس اسلحہ دیکھ لیا تھا۔شیراز نے مصطفیٰ سے لڑائی اور اس کے قتل سے متعلق مزید بتایا کہ لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کردیا تھا، مصطفیٰ اور ارمغان نے پہلے منشیات کا استعمال کیا اور پھر مصطفیٰ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ملزم شیراز کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال کے بعد ارمغان نے ڈنڈا نکالا اور تشدد کرنا شروع کردیا اور پھر مصظفیٰ کو زخمی حالت میں گاڑی میں ڈالا، مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا، اسے کپڑے سے باندھ کر حب لے جایا گیا۔شیراز نے انکشاف کیا کہ ارمغان نے گھر سے پیٹرول کا ڈرم لے کر مصطفیٰ کی گاڑی میں رکھا، مصطفی کے ہاتھ اور پاؤں سے خون نکل رہا تھا۔مرکزی ملزم ارمغان کے قریبی دوست نے کہا کہ میں ڈر کے مارے ارمغان کے ساتھ تھا، مجھے ڈر تھا کہ اس کے پاس اسلحہ ہے، یہ مجھے بھی قتل نہ کر دے۔ملزم کا کہنا تھا کہ ارمغان میرے بچپن کا دوست ہے ، تعلیم بھی ساتھ حاصل کی، کچھ عرصے پہلے ارمغان اور میری دوستی ختم ہوگئی تھی، ارمغان گھر آیا تو پھر دوبارہ دوستی ہوگئی۔شیراز نے کہا کہ ارمغان کا لائف اسٹائل دیکھ کر متاثر ہوگیا تھا، مڈل کلاس کے پاس پیسوں کی ریل پیل نے حیران کردیا تھا، ارمغان اپنی والدہ اور والد سے بہت کم ملتا تھا وہ ذہنی طور پر مضبوط انسان ہے۔مزید کہا کہ میں نے اور ارمغان نے کئی پارٹیاں ساتھ کی ہیں، لالچ اور لگژری لائف نے مجھے متاثر کیا ، نوجوانوں کو مشورہ ہے کہ وہ لگژری لائف سے متاثر نہ ہوں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں