پیر، 28 اپریل، 2025

*خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاری*BBC PK News Islamabad Report

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء میں کشیدگی کا فائدہ ہیکرز اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں سرکاری ادارے اور حساس انفراسٹرکچر سائبر حملوں کے بڑے ہدف ہو سکتے ہیں۔ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں دفاعی، مالی اور میڈیا شعبے سائبر حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں، سائبر حملوں کے لیے اسپیر فشنگ، مالوئیر اور ڈیپ فیکس جیسے طریقے استعمال ہونے کا خدشہ ہے، حملہ آور ہیکرز اداروں کی رازداری اور معلومات چوری کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*☑️ اس کارروائی کو آپ غیر جانبدارانہ سمجھتے ہیں یا انتقامی کارروائی؟**👈غیر جانبدارانہ کارروائی ❤️👍**👈انتقامی کارروائی 👎🙏**🔴دریائے سوات کےکنارے تجاوزات کیخلاف آپریشن، وفاقی وزیرامیر مقام کےہوٹل کی باؤنڈری وال مسمار*دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئی۔سانحہ سوات کے بعد دریا کے کنارے تجاوزات کےخلاف آپریشن دوسرے روزبھی جاری رہا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 26 ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ متاثرہ فیملی نے دریا کےکنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا تھا وہ ہوٹل بھی گرادیا ہے۔ تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئی۔ ہوٹل ملازمین کی مداخلت کے باعث ہوٹل گرانے کا کام روک دیا گیا۔ امیر مقام کا کہنا ہےکہ ان کے پاس بلڈنگ کا این اوسی موجود ہے، ان کا ہوٹل تجاوزات میں نہیں آتا، صوبائی حکومت کی ایما پر میرے ہوٹل کی چار دیواری گرائی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مقصد سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔*BBC PK News Swat Report

*☑️ اس کارروائی کو آپ غیر جانبدارانہ سمجھتے ہیں یا انتقامی کارروائی؟**👈غیر جانبدارانہ کارروائی ❤️👍**👈انتقامی کارروائی 👎🙏**...