Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 28 اپریل، 2025
*نوشکی: آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق ،50 افراد زخمی*BBC PK News Balochistan Report
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا ، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نوشکی ٹرک اڈے میں تیل سے لدے ٹرک میں ویلڈنگ کا کام کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ٹرک میں آگ لگ گئی۔پولیس نے بتایا کیا آگ لگتے ہی ٹرک کا ڈرائیور ٹرک کو اڈے سے نکال کر فوری طور پر کھلے میدان میں لے گیا ،آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹرک ڈرائیور عبدالرؤف جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ٹرک میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑی اور پولیس حکام بھی موقع پر پہنچے ،اس دوران ٹرک میں رکھی تیل کی ٹینکی دھماکے سے پھٹ گئی ،آگ کی زد میں آکر ڈی ایس پی پولیس محمد شریف ،چار پولیس اہلکاروں سمیت 50سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ، جبکہ فائربریگیڈ کی گاڑی بھی جل گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے نوشکی ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی لگا کر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کرلیا گیا ہے۔37شدید زخمیوں کو صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا ،ان زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی کے برن وارڈ میں داخل کرادیا گیا ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں