جمعہ، 30 مئی، 2025

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی ، تحصیل رپورٹر عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز ۔➤ عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔اسی سلسلے میں تھانہ کنری پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گٹکا و ماوا کی غیر قانونی فروخت، تیاری، ذخیرہ اور استعمال کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔ BBC PK News Umer Kot Om Prakash Hira Lal Report

➤ اس کارروائی کے دوران سندھ پروہیبیشن آف پریپریشن، مینوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گٹکا اینڈ من پوری ایکٹ 2019 کی دفعات 4، 5 اور 8 کے تحت مقدمہ نمبر 90/2025 درج کیا گیا ہے۔➤ کارروائی کے دوران ملزم شاہ نواز ولد عبد اللطیف بھٹی ساکن بستان، تعلقہ کنری کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک اور ملزم فیصل ولد مشتاق آرائیں کی تلاش جاری ہے۔➤ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی اشیاء درج ذیل ہیں:1. آداب 500 پوری کے 5 پیکٹ2. ماوا گٹکا کے 15 پیکٹ➤ ملزم کے قبضے سے آداب اور ماوا گٹکا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔➤ پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...