پیر، 30 جون، 2025

راٹھی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھی ڈیلی بی بی سی پاک نیوزتھرپارکر کی ضلعی کونسل کا سالانہ بجٹ اجلاس مکمل ہوا، جس میں 75 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔تفصیلات : BBC PK News Thaarparkr Report Rathe Nand Lal

تاہم، صورتحال یہ ہے کہ تھرپارکر کی ضلعی کونسل میں منتخب نمائندے پورے سال میں صرف ایک بار اجلاس کرتے ہیں اور بغیر کسی سوال و جواب، مشاورت یا بحث کے بجٹ کی منظوری دے کر اجلاس ختم کر دیتے ہیں۔ بجٹ کے علاوہ پورے سال نہ تو کوئی اجلاس ہوتا ہے، نہ ہی یہ بتایا جاتا ہے کہ کروڑوں روپے کی یہ رقم کہاں اور کیسے خرچ ہو رہی ہے۔ عوام کو نہ کوئی فائدہ دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی انہیں اس بات کا علم ہوتا ہے کہ ان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے یہ رقم استعمال ہو بھی رہی ہے یا نہیں۔ہر سال کی طرح اس بار بھی بجٹ کو محض "ثمر پمپ" لگانے کے نام پر خرچ کرنے کا ذکر ہے، اور کسی بھی کونسل ممبر نے اس پر کوئی بات تک نہیں کی۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پانی کی اسکیموں پر گزشتہ کئی برسوں میں سرکاری و غیر سرکاری ادارے اربوں روپے خرچ کر چکے ہیں، مگر زمینی سطح پر بہتری کہیں نظر نہیں آتی۔پانی یقیناً اہم ضرورت ہے، لیکن دیہی علاقوں میں دیگر بنیادی سہولیات بھی درکار ہیں جیسے تعلیم، صحت، سڑکیں، بجلی، صفائی وغیرہ۔ ان شعبوں پر بھی ضلعی کونسل کا بجٹ خرچ ہونا چاہیے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی نمائندوں کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے اور بجٹ خرچ کرنے کی مکمل تفصیلات نہ صرف نمائندوں بلکہ عوام کے سامنے بھی پیش کی جائیں۔ کیونکہ ضلعی کونسل کا اصل مقصد یہی ہے کہ دیہات اور یونین کونسل کی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے جو سالانہ کروڑوں روپے کی رقم دی جاتی ہے، وہ عوامی فلاح پر خرچ ہو اور اس کے نتائج بھی واضح ہوں۔آخر میں سوال یہ ہے کہ 75 کروڑ روپے کی اس خطیر رقم کا کیا استعمال ہوگا؟ اگر آپ کسی بھی ممبر سے یہ پوچھیں کہ بجٹ کہاں خرچ ہوگا تو ان کے پاس اس کا کوئی واضح جواب نہیں ہوگا، کیونکہ نہ کوئی ماہانہ اجلاس ہوتا ہے، نہ کوئی اسکیموں کا ذکر، اور نہ ہی شفافیت کی کوئی صورت موجود ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...