Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 29 جولائی، 2025
راٹھی نندلال عہدہ ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھی ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز ہاکڑو پراں نالے پر تیزی سے کام شروع! BBC PK News Thaarparkr Report Rathe Nand Lal
تفصیلات :-ہاکڑو نالہ، جس میں پانی عمرکوٹ، صوفی فقیر، کنری، تھر، نبیسر سے ہوتا ہوا نئون کوٹ سے گزر کر آر ڈی 210 کے مقام پر پراں نالے میں شامل ہوتا ہے، وہاں پانی کا بہاؤ آر ڈی 261 سے آگے نہ جانے کی وجہ سے کئی علاقے زیرِ آب آ جاتے تھے۔اب حال ہی میں ہمارے حلقے کے ایم پی اے جناب ارباب لطف اللہ صاحب کی کوششوں سے ہاکڑو نالے پر آر ڈی 261 کے مقام سے تیزی سے کام شروع ہو چکا ہے، جو ہمارے علاقوں کے لیے ایک بہت بڑا اور خوش آئند تحفہ ہے۔اس سے پہلے ضلع تھرپارکر کی بیراجی یونین کونسلیں مکمل طور پر پانی کی زد میں آجاتی تھیں، جس کے باعث بہت زیادہ نقصان ہوتا تھا، لوگ بے گھر ہو جاتے تھے، اور دربدر کی زندگی گزارتے تھے۔ تیار فصلیں پانی میں بہہ کر یا گل سڑ کر تباہ ہو جاتی تھیں، اور لوگ بربادی کے دہانے پر پہنچ جاتے تھے لوگوں کا کروڑوں کا نقصان ہوجاتا تھا فصلیں برباد ہو جاتی تھی بڑی مہربانی ارباب لطف اللہ صاحب کی۔ہاکڑو نالے کا کام مکمل ہونے کے بعد ہمیشہ کے لیے ان ڈوبنے والے علاقوں کو نجات مل جائے گی۔پراں نالے کے اصل راستے بحال کروانے اور ہاکڑو نالے کے اس اہم کام کا تمام کریڈٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے ارباب لطف اللہ صاحب کو جاتا ہے۔پھر بھی ہم ارباب لطف اللہ صاحب سے درخواست کرتے ہیں کہ جس طرح پہلے کام کی شروعات کی گئی ہے، اسی رفتار سے اس کام کو جلد از جلد مکمل کروایا جائے، اور جو عناصر اس میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، کیونکہ چند افراد کی وجہ سے پورے علاقے پانی میں ڈوب کر تباہ ہو جاتے تھے۔واضح رہے کہ کچھ وقت پہلے ہی پیپلزپارٹی کے ایم پی اے ارباب لطف اللہ صاحب نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو فوری طور پر ہاکڑو-پراں نالے کا کام مکمل کروانے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد یہ کام باقاعدہ شروع ہو چکا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں