Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 28 جولائی، 2025
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ /کنری: کنری پریس کلب پر صحافیوں کاضلعی کنونشن،مختلف پریس کلبوں کے صدوراورجنرل سکریٹریوں کے علاوہ سینئر صحافیوں نے شرکت کی، صحافیوں کا متحدہونا اور ایک مظبوط و منظم پلیٹ فارم کاقیام وقت کی ضرورت ہے،مقررین کاخطاب۔تفصیلات کے مطابق کنری پریس کلب پر صحافیوں کا ضلعی کنونشن منعقد ہوا جس میں سینئر صحافیوں کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف پریس کلبوں کے صدوراورجنرل سکریٹریوں ودیگر نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اس موقع پر مختلف مقررین نے خطاب BBC PK News
کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ ضلع کی صحافی برادری کامتحد ہونا اور ایک مضبوط و منظم پلیٹ فارم کاقیام وقت کی ضرورت ہے، صحافی معاشرے کااہم حصہ ہیں ان کے کردار کے بغیر معاشرتی برائیوں کاخاتمہ ممکن نہیں ہے صحافت ایک پیغمبری پیشہ ہے جسکے تقدس کومدنظر رکھنا بھی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی تربیت،فلاح وبہبوداوراتحاد ویکجہتی کیلئے عمرکوٹ ضلع کے ہر شہر میں پروگرام منعقد ہوناچاہیں اوران میں معاشرے کے ہرفرد کواپناکرداراداکرناچاہیئے کیونکہ صحافی اپنی نہیں معاشرتی برائیوں کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے کہاکہ حق کی آوازبلند کرنے پرمتعددصحافی شہید ہوچکے جن کوہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آج بھی آزادصحافت، آزادی اظہار رائے کے فروغ کیلئے بلاخوف جدوجہدجاری رکھنے کی ضرورت ہے حکومت کوبھی چاہیئے کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے اورسہولتیں فراہم کرے کیونکہ صحافی بلامعاوضہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس موقع پر شرکاء کے اتفاق رائے سے ضلعی سطح پر صحافیوں کا ایک مضبوط و منظم فورم کے قیام کافیصلہ کیاگیا جسکے لئے ابتدائی طور پربانی ممبران سینئر صحافیوں ممتازآریسر،اعجازمغل،ناہیدخان خٹک،اتم سنگراسی،الیاس تھری،فداحسین حیدری اورعبدالمجیدمیمن پر مشتمل سات رکنی ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی گئی جبکہ عمرکوٹ پریس کلب کے جنرل سکریٹری اللہ بخش آریسر،کنری پریس کلب کے صدراعجازمغل وجنرل سکریٹری،ساماروپریس کلب کےصدرڈاترسنہڑووجنرل سکریٹری،،پتھوروپریس کلب کے صدرزواربنگلانی وجنرل سکریٹری،،ڈھوروناروپریس کلب کےصدر عبدالستارچوپان و جنرل سکریٹری،،چھورپریس کلب کے صدرپرتھوی سنگھ سوڈاوجنرل سکریٹری،شادی پلی پریس کلب کے صدرعمرشروجنرل سکریٹری،نبی سرروڈپریس کلب کے صدربہادرخان چانڈیووجنرل سکریٹری،،ٹالہی پریس کلب کے صدرغلام مرتظیٰ آرائیں وجنرل سکریٹری، پرمشتمل نورکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کی گئی جو ضلعی سطح پر تنظیم کے باقائدہ قیام تک اپنے فرائض سرانجام دینگے،شرکاء نے سینئرصحافیوں کی جانب سے ضلعی سطح پر صحافیوں کی مضبوط ومنظم تنظیم کے قیام کے عمل کوخوش آئند عمل قراردیتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں