اتوار، 28 ستمبر، 2025

*💥سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زائد کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ کیے گئے*BBC PK NEWS Islamabad MKB ABBASI REPORT

اسلام آباد: اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ 

اس صورتحال نے امیروں کے طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، ایف بی آر (جس نے اب ایسے ’’بلیک ہولز‘‘ کو ہدف بنانا شروع کیا ہے) کو ایک ہائی پروفائل شادی کا کیس ملا ہے جو 6 پرتعیش تقریبات پر مشتمل تھی اور جس پر اندازاً 248 ملین (24 کروڑ 80 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔ 

شاندار مقامات، ڈیزائنر ملبوسات، ہیروں کے زیورات، آتش بازی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس پر فضول خرچی کے باوجود متعلقہ سرکاری افسر اور نہ ہی ان کی بیٹی (دلہن) کے ٹیکس ریٹرنز میں اس خرچ کا کوئی جواز سامنے نہیں آیا۔ جہاں ٹیکس لاگو ہوتا تھا وہاں بھی ادائیگی نہیں کی گئی۔ 

شادی کے اخراجات کی تفصیل خاندان کی تقریب سے زیادہ کسی فیچر فلم کے بجٹ جیسی لگتی ہے، صرف سجاوٹ اور مقامات کے انتخاب پر تقریباً 4 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جبکہ 6 تقریبات میں 400 مہمانوں کے کھانے پر 3 کروڑ روپے لگا دیے گئے۔

دلہا دلہن اور قریبی رشتہ داروں کے ملبوسات ساؤتھ ایشین ڈیزائنرز سے تیار کرائے گئے تھے اور ان پر 3 تین کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ 

سب سے حیران کن خرچ زیورات پر کیا گیا تھا۔ ہیروں اور سونے کے سیٹ جن کی مالیت 8 کروڑ روپے تھی۔ میک اپ، اسٹائلنگ، تفریح اور فوٹوگرافی پر 3 کروڑ روپے خرچ ہوئے، جبکہ دعوت نامے، تحائف اور کری ایٹیو (تخلیقی) کنسلٹنسی پر تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ مجموعی اخراجات 24 کروڑ 80 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئے۔

پر تعیش انداز کو مزید نمایاں کرنے کیلئے ڈرون فوٹیج سے سنیما اسٹائل ویڈیو شوٹس کی گئیں، ملٹی کورس گورمے کھانے (مینو)، آتش بازی اور ڈرون لائٹ شوز، ہاتھ سے تیار کردہ دعوت نامے اور ذاتی نوعیت کے تحائف و موم بتیوں کے گلدستے بھی شامل تھے۔ 

اس شادی میں دولت کی کھلے عام نمائش کی گئی لیکن ایف بی آر (ٹیکس حکام) کا کہنا ہے کہ اخراجات کو درست ثابت کرنے کیلئے کوئی ڈیکلیریشن موجود نہیں۔ آمدنی کے ذرائع بھی نامعلوم ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سروسز خفیہ طور پر حاصل کی گئیں، وینڈرز کو نقد ادائیگی کی گئی اور کوئی انوائس موجود نہیں، یہ ٹیکس کی جانچ پڑتال سے بچنے کی عام ترکیب ہے۔ 

دلہن نے کینیڈا، برطانیہ، میکسیکو اور متحدہ عرب امارات کے کئی دورے کر رکھے ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کیے گئے اعداد و شمار کے برعکس ان کا اصل طرز زندگی بہت زیادہ شاندارہے۔ 

ٹیکس حکام کے مطابق، یہ کیس ٹیکس چوری کے انتظامی مسئلے کی بہترین مثال ہے۔ امیر طبقے کی شادیاں، بیرونِ ملک سفر، جائیداد اور زیورات پر ہونے والا پرتعیش خرچ اکثر سامنے نہیں آتا اور ٹیکس کے دائرے سے باہر رہتا ہے۔ 

ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ یہ بالکل وہی چھپی ہوئی دولت ہے جس کا ریاست سراغ لگانے میں ناکام رہتی ہے، ایسی تقریبات میں کروڑوں خرچ ہوتے ہیں لیکن ایک روپیہ تک ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا۔ یہ ایک متوازی معیشت ہے جو نظام کی نظروں سے اوجھل ہے۔

*’ آج بھارت کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے ’ سیاستدان بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے پُرامید BBC PK NEWS

*نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایشیا کپ کے فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ شاہین آج بھارتی ٹیم کو دھول چٹائیں گے۔نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ سب کھلاڑی محنتی ہیں اورجیت کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دعاگو ہوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جیتے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ انشاء اللہ آج پاکستان جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ میں بھارتی ٹیم کا انداز متکبرانہ تھا اور غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب ہمارے کھلاڑیوں کو دبایا جاتا ہے تو ان کا جذبہ حب الوطنی ابھر کر سامنے آتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی پاک بھارت ایشیاء کپ کے فائنل مقابلے پر شاہینوں کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ قومی ٹیم آج قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ شاہین آج بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرکے فتحیاب ہوکر لوٹیں گے، شاہین میچ کا پاسا پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے، پوری قوم شاہینوں کی فتح کے لیے دعاگو ہے۔دریں اثنا مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستانی شاہین آج روایتی حریف بھارت کے خلاف جم کر کھیلیں گے، گزشتہ دو میچوں میں شاہینوں نے شاندار ٹیم ورک اور جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آج بھی اسی جذبے سے میدان میں اتریں گے، شاہین قومی جذبے سے کھیلیں گے تو جیت ہمارا مقدر ہوگی۔

*💥وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور خود وفد کا حصہ بنایا: شمع جونیجو BBC PK NEWS

*اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ موجود خاتون شمع جونیجو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد وزارت خارجہ کو وضاحت دینی پڑی تھی کہ پاکستانی وفد میں متعلقہ خاتون شامل نہیں تھیں تاہم اب متعلقہ خاتون کا تفصیلی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مشن میں وزیراعظم کے ایڈوائزر کے طور پر شریک تھیں۔شمع جونیجو نے لکھا میں پچھلے کئی مہینوں سے پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے کام کر رہی تھی، پاک بھارت جنگ کے دوران میرے پالیسی بریفس، ایڈوائس اور پوائنٹس، سب کچھ ریکارڈ کا حصہ اور محفوظ ہیں۔شمع جونیجو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے وزیراعظم صاحب نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور خود وفد کا حصہ بنایا، میرا نام باقاعدہ ایڈوائزر کے طور پر شامل کیا گیا اور میرا سکیورٹی پاس بھی اسی حوالے سے ایشو کیا گیا، میں نے اُن کی ٹیم کے ساتھ مل کے دن رات کام کیا اور میں نے اُن کے ساتھ سفر کیا۔سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ میں نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک ہی ہوٹل میں قیام کیا، اُن کی بِل گیٹس جیسی اہم ترین سائیڈ لائین میٹنگس کا حصہ بنی جس کی فوٹیج ٹی وی پر بھی آئیں، کلائیمیٹ کانفرنس میں وزیراعظم صاحب کے پیچھے میں اور اسحاق ڈار صاحب ساتھ بیٹھے ہوئے تھے جن کی وزارت نے میرے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ میں وفد کا حصہ نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا اس کانفرنس کے بعد مجھے پروٹوکول ٹیم والے اے آئی کانفرنس میں لے گئے جہاں خواجہ آصف کے پیچھے بلال اور میں سارا وقت ناصرف ساتھ بیٹھے رہے بلکہ بلال نئی تقریر بھی لکھتے رہے، اس تقریر کے بعد ہم نے مل کے چائے پی، گاڑی کے انتظار میں 40 منٹ ساتھ بیٹھے، دوبارہ تصویریں لیں، اور ایک ہی کار میں تینوں ساتھ واپس ہوٹل بھی آئے، خواجہ صاحب کار میں پیچھے میرے ساتھ ہی بیٹھے تھے۔شمع جونیجو نے یہ بھی لکھا کہ آخری دن وزیراعظم کی تقریر کے وقت بھی میں سب کے ساتھ اقوام متحدہ میں تھی جہاں خواجہ آصف میرے سامنے بیٹھے ہوئے تھے اور ہم سب نے مل کے وزیراعظم کے لئے تالیاں بجائیں۔انہوں نے ایکس پر کہا وزیراعظم کی تاریخی تقریر صرف میری لکھی ہوئی نہیں تھی، ہم سب کے ٹیم ورک کا حصہ تھی، اور ہم سب کی محنت شامل تھی، میری واپسی کی فلائٹ بھی پہلے ہی طے تھی اور مجھے مشن پروٹوکول والے خود ائیرپورٹ تک ڈراپ کرنے آئے۔ان کا کہنا ہے اب خواجہ صاحب ایسے بیان کیوں دے رہے ہیں اور کس ایجنڈے کے تحت اپنی حکومت کے ایک تاریخی دورے کو بدنام کر رہے ہیں، وہ وزیراعظم صاحب کو اُن سے پوچھنا چاہیے، کیونکہ اُن کی اتھارٹی چیلنج ہوئی ہے، میری نہیں!

*💥اقوام متحدہ: متنازع شمع جونیجو کو پاکستانی وفد میں کس نے شامل کرایا؟**تحریر: سینئر صحافی عامر خاکوانی*BBC PK NEWS

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیر اعظم پاکستان کی غیر موجودگی میں خطاب کیا۔ خواجہ صاحب اچھا بولے، فلسـطیـن کے حق میں انہوں نے کھل کر گفتگو کی۔ اصل مسئلہ یا تنازع تب شروع ہوا، جب تصاویر میں خواجہ آصف کے پیچھے شمع جونیجو نامی ایک متنازع سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خاتون بیٹھی نظر آئی۔ قواعد وضوابط کے مطابق اقوام متحدہ کے کسی فورم میں وزیراعظم یا وزیر جب خطاب کریں تو ان کے پیچھے صرف فارن آفس سے تعلق رکھنے والے ہی بیٹھ سکتے ہیں۔ لوگوں کو حیرت ہوئی کہ شمع جونیجو وہاں کیسے مزے سے براجمان ہیں ؟ستم ظریفی یہ کہ جب خواجہ آصف اسـرائیـل پر سخت تنقید کرتے ہوئے فلسـطینیـوں کے حق میں آواز بلند کر رہے تھے، ٹھیک ان کے پیچھے اسـرائیـل کے لئے نرم موقف رکھنے اور متنازع ٹوئٹ کرنے والی شمع جونیجو ان کے وفد کے ایک اہم رکن کے طور پر موجود تھیں۔شمع جونیجو اسـرائیـل کو تسلیم کرنے کی مہم چلاتی رہی ہیں، اس حوالے سے بہت سے ٹؤئٹس، کئی تحریریں موجود ہیں۔ وہ برٹش نیشنلٹی حاصل کر چکی ہے، ان کی ایک ملاقات اسـرائیـلی سفیر سے ہوئی جس پر انہوں نے بڑے تفاخر کا اظہار کیا۔ ایک ٹوئٹ میں تو یہ تک کہا کہ ان کی اگر اسـرائیـلی وزیراعظم نیـتن یاہو سے ملاقات ہوئی تو یہ ان کے لئے اعزاز ہوگا۔یہ ٹھیک ہے کہ شمع جونیجو اب دھڑا دھڑا اپنے پچھلے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر رہی ہیں، مگر سوشل میڈیا کی دنیا میں یہ آسان نہیں۔ لوگ فوری سکرین شاٹ بنا لیتے ہیں جو برسوں محفوظ رہتے ہیں۔ شمع جونیجو کے وہ متنازع ٹوئٹ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔اس پورے معاملے کا سب سے افسوسناک اورقابل مذمت پہلو یہ ہے کہ کوئی یہ ماننے اور ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہی نہیں کہ شمع جونیجو کیسے پاکستانی وفد میں شامل ہوئیں؟ خواجہ آصف نے اپنے وضاحتی ٹوئٹ میں شمع جونیجو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے یہ کہا کہ وہ فلسـطیـن کے ہمیشہ سے حامی ہیں اور غاصب قوت کے لئے ان کے دل میں نفرت کے سوا کچھ بھی نہیں۔ خواجہ آصف نے اپنے اس ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ وفد میں موجود افرا دکی تفصیل محکمہ خارجہ ہی بتا سکتا ہے، یہ ان کا کام ہے، ان کی جانب سے میں جواب دوں تو وہ مناسب نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ محکمہ خارجہ نے بھی صاف جواب دے دیا اور ان کی طرف سے باضابطہ طور پر بیان آ چکا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ شمع جونیجو نامی خاتون کو کس نے وفد میں شامل کیا۔ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور وفد کے اراکین کی فہرست میں شمع جونیجو کا نام ہی نہیں۔اس بحث کو یہیں پر چھوڑتے ہوئے شمع جونیجو کے پس منظر کا جائزہ لیتے ہیں۔ ان کا تعلق ایک سندھی گھرانے سے ہے، کوٹری سندھ میں پیدائش ہے۔ ان کے اپنے پبلک فورمز پر موجود تفصیل کے مطابق ریڈیو پاکستان کے لیے بطور نیوز اینکر وہ سلیکٹ ہوئی، عبرت گروپ آف پبلشرز کے ایک جریدے میں اسسٹنٹ ایڈیٹر کے طور پر کام بھی کیا۔ شمع جونیجو کو پی ٹی وی کے ایک ڈرامے عروسہ میں کام کر کے شہرت ملی۔ اس ڈرامے میں دو نئی اداکارائوں کو موقعہ ملا، مشی خان جن کا ایک معصوم سی لڑکی کا کردار تھا ، دوسری شمع جونیجو جو ایک تیز طراز ، بااعتماد لڑکی کا رول نبھا رہی تھیں۔ یہ ڈرامہ سپر ہٹ ہوا۔ تاہم شمع جونیجو نے زیادہ عرصہ کام نہیں کیا اور جمشید قاضی نامی شخص سے شادی کر کے انگلینڈ چلی گئیں۔شمع جونیجو جو اب ڈاکٹر شمع جونیجو کہلاتی ہیں، ان کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق انہوں نے ملٹری ایتھکس میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ پچھلے تین عشروں سے صحافت کر رہی ہیں۔ ویسے انہیں پچھلے پانچ سات برسوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے ہی شہرت ملی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ ان کا عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف بہت ہی سخت، تندو تیز اور زہریلے کمنٹس اور پوسٹیں لگانا ہے۔ ان میں سے بعض پوسٹیں اور ٹوئٹس شدید ذاتی حملے کی صورت میں بھی تھے۔ شمع جونیجو زبردست قسم کی پرو ن لیگی ہیں اور وہ اپنے ٹؤئٹر ، فیس بک وغیرہ کے ذریعے ہمیشہ تحریک انصاف پر بمبـاری کرتی اور شریف خاندان کی ستائش میں لکھتی پائی گئیں۔چار پانچ برس قبل وہ غالباً گلے کے کینسر کا شکار ہوئی تھیں، پھر ٹریٹمنٹ کے بعد ٹھیک ہوگئیں، اس حوالے سے فیس بک پر پوسٹیں بھی کی تھیں۔ شمع جونیجو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے مریم نواز شریف سے بھی قریبی تعلقات ہیں اور شریف فیملی کے ساتھ وہ مسلسل لندن میں اِن ٹچ رہی ہیں۔پچھلے کچھ عرصے میں وہ شہباز شریف حکومت کے قریب آئیں اور ایک آدھ جگہ پر یہ دعویٰ بھی کیا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کے لئے پالیسی ایڈوائزر کی ذمہ داری انجام دے رہی ہوں، تاہم اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن موجود نہیں اور یہ دعویٰ بھی بعد میں ڈیلیٹ کر لیا گیا۔فیس بک پر جولائی کی ایک پوسٹ میں شمع جونیجو وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کر رہی ہیں کہ انہوں نے ان کے لئے پاکستانی آم بھجوائے، اسی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بھائی عطا تارڑ اور عزیز احسن اقبال کی شکر گزار ہوں جنہوں نے یہ آم میرے تک پہنچوائے۔اندازہ یہ ہے کہ شمع جونیجو کا پاکستانی وفد میں شامل ہونا وزیراعظم شہباز شریف کی غلط بخشی کا نتیجہ ہے۔ تاہم اب وزیراعظم پاکستان کو سامنے آ کر کھل کر اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔یہ تو نہایت افسوسناک اور قابل مذمت بات ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد میں ایک غیر متعلقہ خاتون شامل ہو جائے ، فارن آفس اس بارے میں بے خبر ہو اور آفیشل لسٹ میں اس خاتون کا نام ہی نہ ہو، جو وزیر صاحب تقریر کر رہے ہیں، انہوں نے بھی پوچھنے کی زحمت نہیں کی کہ یہ بی بی کہاں سے اور کیوں آ گئی ہیں؟ یہ تو ممکن ہی نہیں کہ خواجہ آصف شمع جونیجو کو نہ جانتے ہوں۔ ڈاکٹر شمع ن لیگی حلقوں کے بہت قریب رہی ہیں اور اہم ن لیگی لیڈران ان سے اور شریف خاندان سے ان کے قریبی تعلق سے باخبر ہیں ۔ ویسے خواجہ آصف کو شمع جونیجو کا شکرگزار ہونا چاہیے۔ جون میں اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے خواجہ صاحب کی جگمگاتی تصویر لگا کر انہیں مسلم امہ کا ہیرو قرار دیا، (رئیلی ؟ خواجہ صاحب نے مسلم امہ کے لئے کیا کر ڈالا ؟)۔شمع جونیجو کی پاکستانی وفد میں یوں شمولیت کو معروف پاکستانی صحافی خواتین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینئر صحافی ماریانہ بابر نے ٹوئٹ کیا کہ یہ نری حماقت ہے، کس اصول کے تحت شمع جونیجو پاکستانی وفد میں شامل ہوئی ہیں؟ کیا اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن ہے؟ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے ٹؤئٹ کیا “مسئلہ یہ ہے کہ شمع جونیجو ایک مکمل فیک ہونے کے باوجود مسلسل لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کے پاس بیٹھی پائی جاتی ہیں۔ پچھلے سال انہیں صدارتی ایوارڈ (تمغہ امتیاز) دیا گیا اور اب اس ٹرپ کا تحفہ۔۔۔ ظاہر ہے شہباز شریف کو اس کی کوئی پروا نہیں کہ شمع جونیجو نے اسـرائیـلی وزیراعظم نیـتن یاہو کے بارے میں کیا کچھ کہا ہے ۔ ”پاکستانی صحافی اور سیاسی حلقے جانتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف یا شریف خاندان اپنے قریبی لوگوں پر نوازشات کرنے کی خاصی شہرت رکھتا ہے، تاہم اس سب کی کچھ حدود ہوتی ہیں۔ اگر وزیراعظم شہباز شریف واقعی شمع جونیجو کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں تو پھر جرات سے کام لیں اور انہیں ان کے متنازع افکار، آرا اور متنازع ترین سابق ٹوئٹس سمیت باقاعدہ نوٹیفکیشن کر کے شامل کرائیں۔ جس بھونڈے انداز سے یہ واقعہ ہوا ، اس سے پاکستان کی خاصی بھد اڑی ۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

A Sad Chapter in the History of Tando JamREPORT...RATHI NANDLAL DISTRICT BUREAU CHIEF THARPARKAR MITHIDAILY BBC PAK NEWSThe golden chapter of Tando Jam’s history, filled with light and love, has come to an end. A respected name of the city, former Minority District Councillor of Hyderabad, Maharaj Manghan Lal Goswami, is no more. He was not just an individual but the very identity of Tando Jam — a symbol of brotherhood and a living character of its history. BBC PK NEWS Report Nandlal Rathi Thar parkr

Being the uncle of Maharaj Deep Raj Goswami, we too lovingly called him Chacha Manghan. Our Rashdi family had a deep bond with Chacha Manghan and his brother, Maharaj Purshottam Lal (father of Deep Raj). My late father used to say that just as his friendship with Deepak Raj was strong, the same bond of friendship had always existed with their elders as well. He often recalled how Maharaj Raghunath Goswami’s flour mill was once very famous. According to him, when he was a student at One School in Tando Jam, he would come on horseback from our village and tie the horses at the well-known flour mill.Later, when I, along with Rais Farman Ali Khattian and Virender Kumar, returned from university, we would often sit in the old-style rooms of the mill on antique chairs, holding long gatherings and discussions. Whenever Chacha Purshottam or Chacha Manghan Lal arrived, we would stand up out of respect and offer them our seats. They always spoke to us with great affection, sharing stories of the past. Newspapers were also read there regularly. Today, their departure fills us with deep sorrow.This family, which has long been settled in Tando Jam, is truly unique. Be it the days of Partition or other difficult times, the Goswami family always illuminated the soil of Tando Jam with their presence. At the time of Partition, Maharaj Raghunath Goswami was the owner of “Raj Flour Mill,” and after Partition, this was the only Hindu family that chose to remain permanently in Tando Jam.Twice, the Goswami family considered migrating to India, but Maharaj Raghunath Bharati Ji’s sons — Manghan Lal Goswami and Purshottam Raj Goswami — vowed never to leave their homeland. At that time, the Rajput, Magsi, Talpur, Samo, Suthar, and other local communities assured them:"You are safe here; this is your home. We are with you and will always stand by you."It was this trust, this love, and this bond that became the foundation of the Goswami family’s continued presence in Tando Jam — a bond that remains unbroken to this day.The late Maharaj Manghan Lal Goswami was the uncle of Maharaj Deepak Raj Goswami, Rajesh Goswami, Subhash Chander, and Dr. Naqash Goswami, and the affectionate father of Ramesh Goswami, Naresh Goswami, and Suresh Goswami. At the time of his Samadhi (funeral rites), every heart was heavy with grief, and people from various communities and backgrounds came together to pay their heartfelt tributes and express solidarity with the Goswami family.The passing of Chacha Maharaj Manghan Lal Goswami is undoubtedly an irreparable loss. Yet his memories, his services, and his dignity will forever remain alive in the golden pages of Tando Jam’s history.

*💥دبئی: ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج پہلی بار فائنل میں ٹکرائیں گے*BBC PK NEWS India and Pakistan

*🌼میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، بھارتی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان، پاکستان کی جانب سے وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کی توقع، میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے*

*💥سندھ حکومت کا صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانےکا اعلان*BBC PK NEWS Karachi Jaidev Maheshwari Report Sindh

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔ سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرکھیل سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر جبکہ حیدرآباد میں سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل میں پاک بھارت میچ دکھایا جائے گا۔وزیر کھیل سندھ کے مطابق گھوٹکی میں علی محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس اور شہید بینظیرآباد میں بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں بڑی اسکرین پر میچ دکھایا جائے گا۔اس کے علاوہ میرپورخاص میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم اور لاڑکانہ کے کھڑا کمپلیکس میں پاک بھارت میچ براہ راست دکھایا جائے گا۔

*💥پاکستاں کے نور زمان نے نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا*BBC PK NEWS

پاکستاں کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے سیکنڈ سیڈ مصر کے مصطفیٰ السرطی کو شکست دی۔ نور زمان اور مصطفیٰ السرطی کے درمیان سنسنی خیز میچ 52 منٹ تک جاری رہا۔پہلے گیم میں متعدد گیم پوائنٹس کے بعد نور زمان 19-17 سے جیتے، دوسرا اور تیسرا گیم نور زمان نے 11-7 اور 11-9 سے جیت کر تین صفر کی فتح مکمل کی۔کینیڈا میں ہونیوالے پی ایس اے ورلڈ کوپر ایونٹ نیش کپ کی مجموعی انعامی رقم 31250 ڈالرز تھی۔

*💥پاکستان نے سوریا کمار کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف آئی سی سی میں شکایت کردی*BBC PK NEWS

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن لینے کے لیے آئی سی سی میں درخواست دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے، بھارتی کھلاڑی نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔

ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی کی جانب سے ارشدیپ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

*💥یمن کے حـوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 رکنی عملے کو رہا کر دیا*BBC PK NEWS

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حـوثیوں کی جانب سے رہا ہونے والے ٹینکر کے 27 رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمـن سے باہر ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عملہ یرغمال بنالیا گیا تھا ، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے ، سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔

*💥پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو بھرپور جواب، بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں ہال چھوڑ کر چلاگیا*BBC PK NEWS

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا اور بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے منہ توڑ جواب دیا۔سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ بھارت خطے کا غاصب اور غنڈہ ہے، پورے خطے کو اپنی بالادستی کے عزائم اور انتہا پسندانہ نظریات کی بنیاد پر یرغمال بنائے ہوئے ہے، جو بدقسمتی سے نفرت، تقسیم اور تعصب کو ہوا دیتے ہیں۔سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ آج ہم نے ایک رکن ملک کی طرف سے وہی پرانی تقاریر سنیں جو قابلِ اندازہ تھیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش، جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوؤں پر مبنی مگر ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل خالی تھی۔محمد راشد نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی 90 ہزار قربانیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، ہمارا پڑوسی ملک خود دہشتگردی کا سب سے بڑا مرتکب ہے، یہی ملک ایک خفیہ اور سرحد پار دہشتگردانہ نیٹ ورک چلاتا ہے اور اپنے پراکسی عناصر کے ذریعے پاکستان کے اندر اور باہر کارروائیاں کرتا ہے۔سیکنڈ سیکرٹری نےکہا کہ اس کا ایک زندہ ثبوت بھارت کے حاضر سروس بحریہ کے افسر اور خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے۔محمد راشد نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی ایک آزاد اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی، جسے فوراً رد کر دیا گیا۔ حیرت کی بات نہیں کہ آج تک اس واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔محمد راشد نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، حقیقی ترقی کے لیے خلوص، باہمی احترام، مکالمہ اور سفارت کاری ضروری ہیں۔ وہ اصول جنہیں پاکستان ہمیشہ مقدم رکھتا آیا ہے اور بھارت کو بھی بالآخر یہی راستہ اختیار کرنا ہوگا، اگر وہ واقعی امن کا خواہاں ہے۔اس سے پہلے پاکستانی مندوب کے بیان پر بھارت نےجواب دیا تھا جس پر جواب الجواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ ہم نے دوبارہ اس فورم پر بات کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ بھارت اتنا پست ہو جائے کہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے نام کو بگاڑنے کی کوشش کرے۔اس برجستہ جواب پر بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ اچانک ہال چھوڑنے پرمجبور ہوگئے۔تاہم اپنا جواب جاری رکھتے ہوئے محمد راشد نے کہا کہ ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا صرف غیر شائستگی ہی نہیں بلکہ ایک پورے عوام کو بدنام اور ان کی توہین کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔اس قسم کی بیان بازی میں ملوث ہو کر بھارت اپنی ساکھ کو خود نقصان پہنچاتا ہے اور دنیا کو دکھا دیتا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود سرحدوں سے باہر دہشت گردی کی سرپرستی اور حمایت میں ملوث پایا گیا ہے، معتبر رپورٹس ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نیٹ ورک چلاتی ہیں۔محمد راشد نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ بھارتی خفیہ اہلکاروں پر الزام ہے کہ وہ ایسی گروہوں کو مالی معاونت اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں جو تخریب کاری اور دنیا بھر میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔محمد راشد نے کہا کہ علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھارت کی عادت بن چکی ہے، لہٰذا ایسے اقدامات دراصل بھارت کے انسدادِ دہشتگردی کے دعوؤں کی دو رُخی کو بے نقاب کرتے ہیں اور یہ سنگین خدشات کو جنم دیتے ہیں کہ بھارت دہشتگردی کے خلاف جنگ کرنے کے بجائے خود اسے ہوا دے رہا ہے۔

*⭐News Details⭐**Sunday 4th Rabi'ul-Thani 1447 AH**September 28, 2025*BBC PK NEWS

*⭐خبروں کی تفصیل⭐*

*اتوار 4؍ربیع الثانی 1447ھ*
*28؍ ستمبر 2025ء*

لکی مروت، 17 بھارتی خوارج ہلاک، سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم، وزیراعظم

ایشیا کپ کا تاج، فیصلہ آج، پاکستان انتقام کیلئے بے تاب، بھارت ہیٹ ٹرک کیلئے تیار

یمن، بحری جہاز پر اسرائیلی حملہ، 24 پاکستانی سوار تھے جنہیں حوثیوں نے روک لیا، سفارتی کوششوں سے رہائی ملی، وزیر داخلہ

سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ سے زائد کی شاہانہ شادی، ٹیکس دیا نہ ظاہر کیا

کے پی میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، گنڈاپور، پشاور میں PTI کا جلسہ

درآمدی آسائشوں پر سیلاب ٹیکس لگانے کی مخالفت کرسکتے ہیں، آئی ایم ایف کا عندیہ

سندھ سولر انرجی پروگرام، اربوں کی بے ضابطگیاں، شفافیت پر سولات اٹھنے لگے

بھارتی ایجنٹوں نے پاکستان اور نیپال میں قتل کی منصوبہ بندی کی، امریکی حکام

آئیے! سب مل کر سندھ کو دنیا کا سیاحتی شاہکار بنائیں، وزیراعلیٰ

گلگت بلتستان نان ٹیرف ایریا قرار، وفاقی حکومت سے معاہدہ طے

وزیراعظم لندن پہنچ گئے، نواز شریف کو دورۂ امریکا اور ٹرمپ ملاقات سے آگاہ کیا

فلم تھری ایڈیٹ کے حقیقی کردار’’فن سوک وانگڑو‘‘پر بھارت کا پاکستان کیلئے پروپیگنڈے کا الزام

صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس منگل کو طلب کرلیا، قانون سازی سمیت اہم امور پر بحث ہوگی

پاکستان علاقائی و عالمی امن کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم

امریکہ بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے، حسین حقانی

خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹوکرنسی کے استعمال کا انکشاف

وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کا عمل تعطل کا شکار

شراب /اسلحہ برآمدگی کیس؛علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

ایشیا کپ فائنل، پاکستانی الیون میں تبدیلی کے امکانات کم

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے طلب، سعودی معاہدہ پر اعتماد میں لیا جائیگا

۔GHQ حملہ کیس؛ خصوصی عدالت کا ویڈیو لنک ٹرائل روکنے سے انکار، درخواست مسترد

سعودی پاکستان دفاعی معاہدہ، خلیج کی بدلتی حکمتِ عملی کا اشارہ

ٹرمپ اور مودی کی لڑائی کی اصل وجہ روس نہیں پاک بھارت جنگ

بھارت دہشتگردوں کی مالی و عسکری سرپرستی کشمیر میں ظلم چھپا نہیں سکتا، پاکستان

وزیر داخلہ کی امریکی ایف بی آئی ڈائریکٹر سے ملاقات

پرفارمنس انڈیکس، کراچی کی پورٹ قاسم دنیا کی ٹاپ 20 ترقی پذیر بندرگاہوں میں شامل

درشک میں آپریشن بہت ذمہ داری کے ساتھ کیا گیا، تجزیہ کار

وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

لیاقت آباد میں غیرقانونی بس اڈے، کارروائی کیوں نہیں ہورہی، سندھ ہائیکورٹ

غزہ میں صہیونی قتل و غارت جاری، 82 فلسطینی شہید، اسپتالوں کا بحران، فلوٹیلا آخری مرحلے میں داخل

۔FIA، انتہائی مطلوب انسانی اسمگلروں کی ریڈبُک جاری، 6 خواتین سمیت 143 کے نام شامل

وزیراعظم کی پاکستانی بیف کی ملائیشیاء برآمد کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ہدایت

انتہاپسندی اور عدم برداشت سیاحت کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہیں، صدر زرداری

جنرل اسمبلی میں پاکستان کی تقریر منفرد قرار دی جارہی ہے، تجزیہ کار

امریکا میں فوجی گاڑیوں اور بکتر بند وہیکلز کا بحران، آدھی تعداد جنگ کیلئے تیار نہیں

شارجہ میں 10 کلو وزنی دنیا کا سب سے بھاری سونے کا لباس نمائش کیلئے پیش

بریج سمٹ، ایلون مسک اور عبداللہ الحمید کی ملاقات، میڈیا اور ٹیکنالوجی پر گفتگو

جن لوگوں نے 26 ویں ترمیم کیلئے کردار ادا کیا وہ قومی مجرم ہیں، حافظ نعیم

پاکستان کی بینائی سے محروم سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارتی الزامات کا مدلل اور منہ توڑ جواب دیا

پنجاب دن رات کام میں مصروف، تنقید کرنے والے بھی کچھ کرلیں، مریم

پاکستان اور بھارت میں سے ایشیا کا بادشاہ کون؟ اسپورٹس فلور اسپیشل آج ’’جیونیوز‘‘ پر دیکھیں

سندھ بھر میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم مکمل

سمندر کے راستے ایران فرار کی کوشش کرنیوالے 5 افغان شہریوں سمیت 11 گرفتار

وفاق کراچی اسٹرٹیجک ڈیولپمنٹ پلان پر عملدرآمد کروائے، ایم کیو ایم

ڈاکٹر شمع جونیجو کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیوں بٹھایا گیا؟ خواجہ آصف

بلوچستان میں معدنیات راہداری قائم کی جائیگی، احسن اقبال

روس سے خطرے کا مفروضہ یورپ کی بزدلی اور مفاد پرستی کی علامت

کیا لاہور میں پی آئی ڈی سی ایل کام کرتی نظر آتی ہے؟، مرتضیٰ وہاب

حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا کے ڈر سے نہیں بولتا، ندیم افضل چن

ندیم افضل چن ذہنی تناؤ کا شکار، پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

ازبکستان اسمبلی کا پہلا پارلیمانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

لبلبے کا مہلک کینسر، پھیلاؤ کا دیرینہ راز تلاش کرلیا گیا

پولینڈ کے مہم جو کا کارنامہ، بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے اور اسکی سے نیچے اترنے والے پہلے شخص بن گئے

غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم، زرعی زمین اور ماحولیات کو نقصان پہنچانا شروع

اربوں ڈالرز کمانے والی خواتین کی تعداد میں 81 فیصد اضافہ

ابوظہبی میں دنیا کی پہلی ماحول دوست نیٹ زیرو انرجی مسجد کی تعمیر، ڈیزائن میں بطور بنیادی تعمیراتی عناصرمٹی اور سولر پینلز کا استعمال

3 پولیس افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

دنیا کا دوسرا امیر ترین شخص اپنی اربوں ڈالر کی دولت کا 95 فیصد حصہ عطیہ کریگا

متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

امریکہ نے فلسطین کیلئے احتجاج، ٹرمپ مخالف بیان پر کولمبیا صدر کا ویزا منسوخ کردیا

منگل، 23 ستمبر، 2025

*💥ٹریک پر دھماکا، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار*BBC PK NEWS Queta Report

کوئٹہ: ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی۔

جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30سے 45منٹ پہلے دھماکا ہوا تھا۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فرنٹیئر کور ( ایف سی ) نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، مسافروں کو ریسکیو کیا جارہا ہے اور امدادی ٹیمیں کوئٹہ سے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور حادثے کی رپورٹ 24 گھنٹے میں طلب کرلی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی جو مسافروں کو لے کر کوئٹہ جائے گی۔

*💥حکومت پنجاب کا سیلاب زدگان کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے مالی امداد کی فراہمی سے انکار*BBC PK NEWS Lahore M kb abbasi Report

حکومت پنجاب نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی تجویز رد کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ (سیلاب کی صورتحال ) میں وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم نے جس طرح کام کیا وہ بے مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں مجھے 20، 22 سال ہوگئے ہیں، میں نے نہیں دیکھا کہ کوئی وزیراعلیٰ اتنا قابل رسائی ہو، اور اس طرح لوگوں کے غم خوشی میں شریک ہو، ان کے ساتھ کھانا کھائے، ان کے ساتھ ان کی خوشی کے لمحے منائے، ان کے غم زمین پر بیٹھ کر سنے اور ان کے دکھوں میں مرہم رکھنے کی کوشش کرے۔

*میں اقوام متحدہ میں اصلاحات کرنا چاہتا ہوں،امریکی صدر*BBC PK NEWS

*جنگ بندی کے موقع پر اقوام متحدہ کہاں تھا؟ امریکی صدر**سوچتا ہوں اقوام متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا ہے،صدر ٹرمپ**ہم نے سعودی عرب اقطر اور دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات مضبوط کئے، ٹرمپ**میں نے دنیا میں سات جنگیں رکوائیں ،جس میں کچھ 31سال طویل تھیں،ٹرمپ**پاکستان اور بھارت ، ایران ،آرمیینا آزربائیجان میں جنگیں رکوائیں، ٹرمپ**دنیا میں جنگیں رکوانے پرمجھے فخر ہے،ٹرمپ**دنیا کے مختلف رہنماؤں فون کرکے ٹریڈ ڈیل کی، ٹرمپ**میں نے جنگیں رکواکر لا کھوں زندگیاں بچائیں، ٹرمپ* *اقوام متحدہ کے پاس زبردست صلاحیت ہے، لیکن وہ اس صلاحیت کو پورا کرنے کےقابل نہیں،ٹرمپ* *جنگیں روکنے کی ہماری کوششوں میں اقوام متحدہ ہمارے ساتھ نہیں کھڑی ہوئی،ٹرمپ*

*💥13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے بھارت پہنچ گیا*BBC PK NEWS

13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پہیوں میں چھپ کر بھارت پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا افغانستان کی نجی ائیر لائن کی پرواز RQ-4401 کے پہیوں میں چھپ کر اتوار کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی ائیرپورٹ پر پہنچا۔13 سالہ لڑکا جہاز کے لینڈ ہونے کے بعد نئی دہلی ائیرپورٹ پر رن وے پر اکیلا گھومتا ہوا ملا۔ جس کے بعد بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لیا اور کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے بعد اسی پرواز کے ذریعے واپس کابل بھیج دیا۔ابتدائی تفتیش میں لڑکے نے حکام کو بتایا کہ اس نے محض تجسس کے باعث یہ سفر کیا۔بھارتی سکیورٹی فورس کے ترجمان کے مطابق لڑکا بغیر کسی رکاوٹ کے کابل ائیرپورٹ میں داخل ہوا ، مسافروں کے پیچھے پیچھے چھپ کر جہاز تک پہنچا اور طیارے کے پچھلے لینڈنگ گیئر کے کمپارٹمنٹ میں چھپ گیا۔ سکیورٹی معائنے کے دوران عملے کو ایک چھوٹا سرخ رنگ کا آڈیو اسپیکر بھی ملا جو لڑکے کے پاس تھا۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق13 سالہ لڑکا دراصل ایران جانا چاہتا تھا لیکن اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ جہاز نئی دہلی جا رہا ہے۔افغانستان کی سرحدی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح پہیوں میں چھپ کر سفر کرنے کے واقعات امریکا اور یورپ جانے والی پروازوں میں بھی پیش آتے ہیں، لیکن زندہ بچ جانا بہت کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے۔ اکثر لوگ اترتے وقت بے ہوشی کے دوران پہیے کھلنے پر نیچے گر کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

*💥ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ*BBC PK NEWS sport

ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل ہیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اتوار، 21 ستمبر، 2025

*💥ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ BBC PK NEWS sport

**پاک بھارت ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہیں*قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔

*💥برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسـطیـن کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا*BBC PK NEWS London Report

لندن: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسـطیـن کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا۔برطانیہ نے جولائی میں اسـرائیـل کو الٹی میٹم دیا تھا کہا گر اسـرائیـل نے غـزہ میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کرتا تو برطانیہ ستمبر میں فلسـطیـن کو بطور ریاست تسلیم کرلے گا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ فلسـطینـیوں اور اسـرائیلیـوں کے لیے امن اور دوریاستی حل کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے برطانیہ فلسـطیـن کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کررہاہے۔کینیڈا نے بھی فلسـطیـن کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے، کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ اسـرائیـلی حکومت فلسـطیـنی ریاست کےقیام کے امکانات کو روکنے کے لیےمنظم حکمت عملی سے کام کررہی ہے۔آسٹریلوی حکومت نے بھی فلسـطیـن کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسـطیـنی ریاست کو تسلیم کرنا دوریاستی حل کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے۔

*💥مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل*BBC PK NEWS Balochistan Report

بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو دو ماہ قبل نامعلوم افراد نے بیٹے سمیت زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا کیا تھا۔چند روز قبل اغوا کاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور ان کے بیٹے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں وہ اغوا کاروں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی اپیل کررہے تھے۔اس سے قبل، بلوچستان حکومت نے زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کے اغوا کاروں کا سراغ لگانے پر 5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) زیارت ذکااللہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 10 اگست کو دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو زیزری کے مقام سے اغوا کیا تھا۔نوٹی فکیشن میں عوام، قبائلی عمائدین اور میڈیا نمائندگان سے بھی اپیل کی گئی تھی کہ وہ اغوا کاروں سے متعلق مصدقہ معلومات فراہم کریں جب کہ مغویں کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔حکومت بلوچستان نے اعلان کیا تھا کہ معلومات فراہم کرنے والے شخص کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

*💥سیلاب کے باعث موٹر وے ایم فائیو 13 مقامات سے متاثر، مزید 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ*BBC PK NEWS Multan Report

ملتان: سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے۔موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کیا جا سکتا ہے، موٹروے پولیس سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔

*💥14 ستمبر کو نالے میں مبینہ چھلانگ لگا کر لاپتا خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا، شوہر گرفتار*BBC PK NEWS Karachi Jaidev Maheshwari

کراچی (21 ستمبر 2025): 14 ستمبر کو گلشن اقبال کے برساتی نالے میں مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتا ہونے والی خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال، اسکاؤٹ کالونی میں برساتی نالے میں مبینہ طور پر 26 سالہ خاتون ڈاکٹر مشعل کریم کی لاش بہت تلاش کے بعد بھی نہیں مل سکی ہے، جب کہ پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں تھانہ مبینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور شوہر حسنین کو گرفتار کر لیا ہے۔مدعی نے کہا داماد کا بینک میں کام کرنے والی ملازمہ کے ساتھ تعلقات تھے، حسنین میری بیٹی پر تشدد بھی کرتا تھا، بیٹی نے ذہنی اذیت میں آ کر نالے میں چھلانگ لگائی۔ایف آئی آر کے مطابق والد نے کہا واقعے پر داماد سے رابطہ کیا تو اس کا نمبر بند رہا اور وہ گھر سے بھی چلا گیا تھا، پتا چلا کہ حسنین واقعے کی معلومات کے باوجود بھی موقع پر نہیں پہنچا تھا۔مشعل کے والد نے بتایا کہ پولیس نے پارک سے ایک خون آلود پیور ٹائیل قبضے میں لیا ہے، جس کے بعد پولیس نے میرا ڈی این اے لیا ہے۔ مشعل کریم کی تلاش میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، میری بیٹی کے اس قدم کی وجہ حسنین کی دوسری شادی کرنا ہے۔پولیس نے چند دن قبل بتایا تھا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب عینی شاہدین نے ڈاکٹر مشعل کو نالے میں کودتے دیکھا تھا۔ جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا، ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں کی جانب سے کئی دن تک تلاش کے بعد بھی لاش نہیں مل سکی ہے۔ ڈاکٹر مشعل نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

*💥کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد*BBC PK NEWS Karachi Jaidev Maheshwari Report Sindh

کراچی (21 ستمبر 2025): کراچی میں سپر ہائی وے میمن گوٹھ کے قریب سے تین خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ابتدائی طور پر ریسکیو حکام نے بتایا کہ سپر ہائی وے میمن گوٹھ سے 3 لاشیں ملی ہیں، جاں بحق افراد خواجہ سرا ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، بعدازاں پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔پولیس حکام نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے شناخت ہو سکے، مقتولین کو سر، سینے اور ہاتھوں پر گولیاں لگیں ہیں۔ایس ایچ او میمن گوٹھ جاوید ابڑو نے کہا کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، جائے وقوعہ ویران جگہ ہے گولیوں کے خول تلاش کر رہے ہیں۔پولیس حکام نے کہا کہ لگتا ہے خواجہ سرا سڑک کنارے لفٹ کیلیے کھڑے تھے کوئی فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔کرائم سین یونٹ کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں اور آئی جی کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات دے دیے۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے، خواجہ سرا وہ مظلوم طبقہ ہے جسے ہم سب نے عزت اور احترام دینا ہے، ریاست کسی مظلوم اور معصوم شہری کا قتل برداشت نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ جولائی میں پشاور کے علاقے تہکال میں نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ سرا کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا، تہکال پلازہ کے کمرے سے مقتول کی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم قاتل واقعے کے بعد فرار ہوگئے تاہم مقتول خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے بھجوا دی گئی۔پولیس نے بتایا تھا کہ اس کے جسم کے اوپری حصے اور کھوپڑی پر گولیوں کے متعدد زخم آئے تھے جو جان لیوا ثابت ہوئے۔

*💥ڈیرہ اسمٰعیل خان : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک*BBC PK NEWS

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج، جن میں تین افغان نژاد خوارج اور دو خودکش بمبار شامل تھے، ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کو توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

*💥ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی‘۔*BBC PK NEWS

**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’اگر افغانستان نے بگرام ایئر بیس اس کے معماروں ریاست ہائے متحدہ امریکا کے حوالے نہیں کیا تو برے نتائج سامنے آئیں گے

*💥جلالپور پیروالا: سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 خواتین اور ایک نوجوان جاں بحق*BBC PK NEWS Multan Report

ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں سیلابی پانی میں ڈوب کر 2 خواتین اور ایک نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کی چک 81 ایم میں پانی اترنے پرخواتین گھر واپس جاتے ہوئے ڈوب گئیں جبکہ چک 66 ایم میں سیلاب کے جمع پانی میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ادھر بہاول نگر کی بستی جانن والی اور گرد و نواح کے علاقے دریائے ستلج سے متاثر ہوئے جس کے باعث 50 سے زائد مکان دریائی کٹاؤ کی نذر ہوگئے۔حکام کے مطابق 500 سے زائد مزید مکانوں کو خطرہ ہے، مقامی افراد کٹاؤ سے بچنے کے لیے اپنے گھر گرانے لگے ہیں، علاقے کے مدرسے اور مسجد کا بڑا حصہ بھی شہید ہوا جب کہ پرائمری اسکول کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب بہاول پور میں باقر پور کے سیلاب متاثرین نے انتظامیہ پر ریلیف کیمپ خالی کرانے کا الزام لگایا اور احتجاج کیا تاہم ڈپٹی کمشنر نے متاثرین کا الزام مسترد کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نےکہاکہ صورتِ حال میں بہتری پر متاثرین کو جانے کا کہا جائے گا، نقصانات کے سروے کے دوران متاثرین کا گھروں اور علاقے میں ہونا ضروری ہے۔

ہفتہ، 20 ستمبر، 2025

ڈیرہ غازی خان ( رانا عبدالحفیظ کرائم رپورٹر )ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازمین کے ساتھ یونین کونسل حاجی کماند میں ہتک آمیز سلوک کی واردات۔ BBC PK NEWS Dera Gazi Khan

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام "ستھرا پنجاب" کے تحت کام کرنے والے ملازمین، جو نہایت ایمانداری اور جان فشانی سے صفائی کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، کے ساتھ یونین کونسل حاجی کماند اور یونین کونسل جکھڑامام شاہ کے چند شرپسند عناصر نے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا ہے۔ ان ملازمین کو ان کی ڈیوٹی شیڈول میں شامل نہ ہونے والے کاموں پر مجبور کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ذاتی بیٹھکوں کی صفائی کے لیے۔ یہ واقعہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اصولوں کے منافی ہے، جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے واقعے کی تفصیلات:متاثرہ ملازمین کے مطابق، یونین کونسل حاجی کماند کے چند بااثر افراد نے انہیں اپنے ذاتی بیٹھکوں اور مقامی دفتروں کی صفائی پر مجبور کیا، حالانکہ یہ کام ان کی سرکاری ڈیوٹی کا حصہ نہیں ہیں۔ جب ملازمین نے ان غیر قانونی کاموں سے انکار کیا، تو انہیں دھمکیاں دی گئیں اور ہتک آمیز رویے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس عمل نے نہ صرف ملازمین کے مورال کو متاثر کیا ہے، بلکہ سرکاری صفائی کے کاموں میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ پروگرام صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے لیے شروع کیا گیا ہے، جس میں تمام افسران، ملازمین اور کنٹریکٹرز کو متحرک رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں . اس پروگرام کے تحت عوامی نمائندوں کو خاص طور پر شامل کیا گیا ہے، اور مانیٹرنگ کا ایک مضبوط نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔مقامی عوام نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین کو غیر قانونی کاموں پر مجبور کیا جاتا رہا، تو صفائی مہم کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو پائیں گے۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی حفاظت کو یقینی بنائے اور شرپسند عناصر کے خلاف قانونی اقدامات کرے، اور مجرموں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کی ذمہ داری نبھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، نہ کہ انہیں ہراساں کیا جائے۔ امید ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے اور متاثرین کو انصاف فراہم کریں گے۔

*💥ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاک-بھارت ٹاکرا آج، اوپنرز توجہ کا مرکز، بہتر کارکردگی کی امید*BBC PK NEWS Sport

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت ٹیمیں آج ٹکرائیں گیدبئی: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ٹکرائیں گی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا ، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ہینڈ شیک کا تنازعہ اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

*💥کراچی میں مین ہول کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 3 مزدور جان کی بازی ہار گئے*BBC PK NEWS Karachi Jaidev Maheshwari Report Sindh

کراچی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مین ہول کی صفائی کے دوران 3 خاکروب جان کی بازی ہار گئے ہیں۔کراچی کے علاقے گارڈن میں مین ہول کی صفائی کے دوران آکسیجن کی کمی سے 3 مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ گارڈن میں مین ہول کی صفائی کے دوران پیش آنے والا واقعہ آکسیجن کی کمی کے باعث پیش آیا۔تینوں خاکروب مین ہول کی صفائی میں مصروف تھے، اس دوران آکسیجن کی کمی سے وہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں، مرنے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

ہفتہ، 13 ستمبر، 2025

*💥ایشیا کپ کرکٹ کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا* BBC PK NEWS Sport

*ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا۔کرکٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گے۔6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی۔دبئی کے گرم موسم میں یہ میچ کھیلا جائے گا، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے لیکن میچ کے دوران سورج غروب ہونے کے بعد درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے۔بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ بھارتی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔*👈تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے

*💥پنجاب میں سیلاب: شجاع آباد، رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے*BBC PK NEWS Raheem Yar Khan MIAN KHUDA BUKHSH ABBASI

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کی وجہ سے شجاع آباد ، رحیم یار خان، احمد پور شرقیہ ، راجن پور اور وہاڑی کے سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں پنجند بیراج کے مقام پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں گڈو بیراج میں بہت اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی ہے۔ملتان کو دریائے چناب سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،ہیڈ محمد والا اورشیر شاہ کی درجنوں بستیاں ابھی تک گہرے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔شجاع آباد اورجلالپور پیروالا میں لاکھوں لوگ بے گھر ہیں۔ادھر چاچڑاں میں سینکڑوں مکانات دریا برد ہوگئے، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ اور رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں۔صادق آباد میں نبی شاہ کے مقام پر زمیندارہ بند ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔اس کے علاوہ شجاع آباد میں بھی سیلابی ریلا تباہی مچارہاہے ۔ متاثرین کی مشکلات بڑھنے لگيں ۔ بستی دھوندو کے بند میں شگاف بڑھ کر دو سوچالیس فٹ ہوگيا۔جلال پور پیروالا میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ شیر شاہ میں کے متعدد علاقے بھی زیر آب آگئے۔ اوچ شریف کے دریائی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے اور زیر آب بستیوں میں رات گئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔راجن پور میں کچے کےعلاقے میں سیلاب کے باعث ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں روجھان ، بنگلہ اچھا ، سونمیانی اورکوٹ مٹھن میں کچے کےعلاقے متاثر ہوئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ایک لاکھ 10 ہزار افراد اور ایک لاکھ سے زائد مویشیوں کو منتقل کیا جاچکا ہے ،متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کردیے گئے ہیں ، ڈرونز کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب وہاڑی میں بھی 100 سے زائد دیہی علاقے سیلاب میں گھر گئے۔ 76 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر فصلیں زیر آب آگئیں۔علاوہ ازیں رحیم یار خان میں دریائے سندھ پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ متعدد دیہات اور بستیاں زیر آب آگئیں، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔

*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ اسکول تعلیم کا اجلاس* *سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ، وزیراعلیٰ اسکولوں کی اپ گریڈیشن تیز کرنے کا حکم* *BBC PK NEWS Karachi

وزیراعلیٰ کی میرپوخاص ڈویژن میں اپ گریڈیشن کو ترجیح دینے کی ہدایت* *تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے، تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ* کراچی (12 ستمبر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو محکمہ تعلیم اسکولز کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کا 91 ارب روپے کے پورٹ فولیو کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ اسکول اپ گریڈیشن منصوبوں سمیت جاری اسکیموں پر کام تیز کیا جائے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جا سکے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی بورڈ نجم شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر افسران نے بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے لیے مالی سال 2025-26 میں اے ڈی پی کا بجٹ 17.82 ارب روپے ہے جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 9.33 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال 11.37 ارب روپے کی 156 اسکیمیں مکمل ہوئیں جبکہ رواں سال 91.03 ارب روپے کی 451 اسکیموں پر عملدرآمد جاری ہے جن میں 433 پرانے اور 8 نئے منصوبے شامل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت 30 اضلاع میں 12.33 ارب روپے کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں (وفاقی حصہ 5.44 ارب روپے، سندھ حصہ 6.89 ارب روپے)۔ یہ منصوبے جون 2026 تک مکمل ہوں گے۔ 481 اسکولوں میں سے 463 اسکول 45 پیکجز میں الاٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 12 اسکول تکمیل کے قریب ہیں، 13 پلستر کے مرحلے میں ہیں، 50 اسکولوں کی چھتیں ڈالی جا چکی ہیں، 141 چھت کے مرحلے پر ہیں اور 67 اسکول لینٹل لیول پر ہیں۔ تمام 481 اسکول جون 2026 تک مکمل ہو جائیں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر ملکی تعاون سے 55.24 ارب روپے کے منصوبے بھی جاری ہیں جن میں جائیکا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منصوبے شامل ہیں۔ ان میں شامل ہیں*پرائمری گرلز اسکولوں کو ایلیمنٹری سطح پر اپ گریڈ کرنا*خیرپور، نوشہرو فیروز، سکھر، لاڑکانہ اور ملیر میں 2.53 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ جاری ہے۔ 20 اسکولوں پر کام ہو رہا ہے، پہلے مرحلے والے 84 فیصد اور دوسرے مرحلے والے 47 فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔ تکمیل 2026-27 تک متوقع ہے۔*سیلاب متاثرہ اضلاع میں تعمیر نو منصوبے*چھ اضلاع میں 1.56 ارب روپے کی لاگت سے منصوبے جاری ہیں۔ 9 اسکولوں پر کام جاری ہے اور 32 فیصد پیش رفت ہو چکی ہے۔*سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ (ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے)* 13.1 ارب روپے کے منصوبے میں 117 سیکنڈری اسکولوں کی تعمیر اور اساتذہ کی تربیت شامل ہے۔ پیکیج-1 میں 77 فیصد، پیکیج-2 میں 38 فیصد اور پیکیج-3 میں 28 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اساتذہ کی تربیت اور امتحانی اصلاحات کے اجزا تقریباً مکمل ہیں۔*سیلاب سے متعلق اضافی مالی تعاون منصوبہ* 302.5 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے پانچ متاثرہ اضلاع میں 722 موسمیاتی لحاظ سے محفوظ اسکول تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ 248 اسکولوں کے معاہدے فروری 2025 میں دیے گئے جبکہ مزید پیکجز زیر عمل ہیں۔*ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن (سیلیکٹ)* اس کے تحت 21 ہزار 500 اساتذہ کی تربیت، 2 لاکھ 14 ہزار تدریسی مواد کی تقسیم اور 295 پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ 12 اضلاع کے 286 اسکولوں میں تعمیر جاری ہے۔ 15 اسکول دسمبر 2025 تک اور 200 اسکول اپریل 2026 تک حوالے کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ میرپور خاص ڈویژن میں اپ گریڈیشن کاموں کو ترجیح دی جائے اور دسمبر تک 15 اسکول مکمل کیے جائیں، جبکہ اپریل 2026 تک کم از کم 200 اسکول حوالے کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیے کر کہا کہ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔عبدالرشید چنا میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ

*💥پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان*BBC PK NEWS Islamabad MKB ABBASI REPORT

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند دنوں کیلئے ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے اور بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے بڑھتے رجحان کے درمیان، پاکستان میں، جو پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر 2025 سے اگلے پندرہ دن کیلئے ایک اور اضافے کا امکان ہے۔ سرکاری اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 54 پیسے کا اضافہ متوقع ہے، جس سے نئی قیمت 266 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، جو موجودہ 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر سے 0.6 فیصد زیادہ ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل، جو ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کا بنیادی ایندھن ہے، اس کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 79 پیسے کے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی قیمت 269 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، یعنی اس میں 1.8 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 06 پیسے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 179 روپے 87 پیسے ہو جائے گی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل ، جو بنیادی طور پر صنعتی مشینری میں استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 68 پیسے اضافے کا خدشہ ہے، جس کے بعد یہ 163 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، یعنی 2.3 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیفضلع عمرکوٹ میں رین ایمرجنسی کی صورتحال کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک کا مختلف نہروں کا دورہ۔ BBC PK NEWS

تفصیلی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے رین ایمرجنسی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار ترکیو، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈرینیج ڈویژن عمرکوٹ، ایکیسی این اور ایس ڈی او ڈرینیج ڈویژن عمرکوٹ، محکمہ ایریگیشن کے عملداروں اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ تحصیل سامارو میں موجود پاکیٹ ڈرین ہاکڑو سمیت دیگر اہم نہروں اور نکاسی آب کے نظام کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد حالیہ بارشوں کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا تھا، ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، انہوں نے پاکیٹ ڈرین ہاکڑو کی صفائی، بہاؤ کی روانی، اور آس پاس کے علاقوں میں پانی کی سطح کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے اور ڈرینیج سسٹم کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شہریوں کو رین ایمرجنسی کے دوران مکمل سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے، انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مسلسل نگرانی جاری رکھیں اور اپنی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی کنٹرول روم میں جمع کرائیں، دورے کے دوران مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...