اتوار، 2 مارچ، 2025

*چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرےگا؟ فیصلہ ہوگیا*

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا کر گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبرپر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئےگی، یہ میچ 5 مارچ کو لاہو ر کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا، اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا ورنہ آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقا سے لاہور میں فائنل کھیلےگی۔

*`*👏🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *02 مارچ 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨

(1) ریاست دہشت گردی کے حامی عناصر پر ہاتھ ڈالتی ہے تو جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے، آرمی چیف🚨 (2) جب تک عظیم مائیں بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا: آرمی چیف🚨 (3) ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر🚨 (4) چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی🚨 (5) رمضان کے پہلے روزے میں ہی سبزیاں، پھل اور گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگا🚨 (6) وزیر اعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت🚨 (7) مریم نواز کا پنجاب میں مہنگائی کے سدباب کیلیے موثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم🚨 (8) کراچی میں رمضان کے پہلے روز ہی منافع خور سرگرم، اشیا من مانی قیمتوں پر فروخت، انتظامیہ غائب🚨 (9) کراچی: افطار کے وقت بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ رکوانے کیلئے کمشنری نظام متحرک🚨 (10) اکوڑہ خٹک دھماکا؛ کے پی حکومت کا وفاق سے ٹی او آرز جلد منظور کرنے کا مطالبہ🚨 (11) جے یو آئی وفد کا دورہ دارالعلوم حقانیہ، مولانا اسعد محمود ودیگر نے مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر اہل خانہ سے تعزیت کا اِظہار کیا🚨 (12) وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات کل شیڈول، تحفظات سے آگاہ کرینگے🚨 (13) آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے کل پاکستان آئے گا🚨 (14) اکوڑہ خٹک دھماکا: خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق سے ٹی او آرز جلد منظور کرنے کا مطالبہ🚨 (15) خیبرپختونخوا کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے: علی امین گنڈاپور🚨 (16) مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ (ن) کو خاندانی پارٹی قراردے دیا🚨 (17) صوابی: گھر کے اندر ذہنی مریض شخص کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی🚨 (18) کراچی کے مختلف علاقوں میں افطار کے وقت گیس کی فراہمی معطل، شہریوں کو مشکلات کا سامنا🚨 (19) بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل🚨 (20) افغان حکومت سے مذاکرات کیلئے صوبائی سطح پر جرگہ تشکیل دیا ہے، علی امین گنڈاپور🚨 (21) کراچی: لیاقت آباد بی ون ایریا میں جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جاں بحق🚨 (22) پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو، حکومت کی ساری تدبیریں الٹی ہوگئیں، ڈپٹی کمشنر کے دورے اور جیل بھیجنے کی دھمکی کے باوجود منافع خور سرگرم رہے🚨 (23) لاڑکانہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید🚨 (24) گجرات میں ویگو ڈالے پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے، پولیس نے واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا🚨 (25) دوبارہ 12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو 2 سال میں معاشی بحران سے چھٹکارا پالیں گے، رانا ثنا🚨 (26) موٹروے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ، اہلکار زخمی، کار جل کر خاکستر🚨 (27) خیبرپختونخوا؛ وارداتوں کا خوف، والدین کا اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ🚨 (28) وائلڈ لائف کی جھنگ اور تونسہ بیراج میں کارروائی، 5 آبی پرندے اور ریچھ برآمد🚨 (29) کراچی: چور نے آٹا گرا کر دکاندار کو مدد کے لیے بلایا، ساتھی نے دکان سے رقم چرالی، ویڈیو وائرل🚨 (30) جتھے شاہراہیں بند کردیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا: سرفراز بگٹی🚨 (31) مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع ہوگی🚨 (32) بارش نے قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی معیار کا پول کھول دیا، واش روم کی چھت ٹپکنے لگی🚨 (33) چیمپئنز ٹرافی: بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹ کی رقم واپس دینے کا اعلان🚨 (34) ابوظہبی: پاکستانی اور پرتگالی شہریوں نے ڈھائی لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی🚨 (35) خضدار: گاڑی پر فائرنگ سے جے یو آئی بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق🚨 (36) وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2 سال بعد بھی نہ ہوسکا🚨 (37) کوئٹہ میں گیس لیکیج کا دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی🚨 (38) زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے کل بینک بند رہیں گے، رمضان کے اوقات کار بھی جاری🚨 (39) کراچی: کچرے کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد گرفتار، 3 ایف آئی آر درج🚨 (40) رمضان کی آمد پر وسیم بادامی نے عامر لیاقت کی قبر پر حاضری دیتے ہوئے یادیں تازہ کرا دیں🚨 (41) کراچی میں ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی پیش گوئی🚨 (42) کراچی میں متوسط طبقے کے بچوں کی تفریح کا باعث بننے والی سائیکل کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ* ایم کیو ایم والے فارغ ہوگئے، پارٹی پی ایس پی کے قبضے میں ہے، سعید غنی🚨 (44) کراچی: ڈیفینس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق🚨 (45) راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک 13 سالہ بچے سلیمان کے لواحقین کے ہوش ربا انکشافات🚨 (46) ملاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا لیکچرار ملازمت سے برخاست🚨 (47) عالمی برادری اور امریکا انصاف کیلئے مدد کرے، عمران خان کا ٹائم میگزین میں آرٹیکل*(رپورٹ: عطامحمدمحمداسلم جئدیومھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)*

*جب تک عظیم مائیں بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا: آرمی چیف* آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ملک میں دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی مخصوص عناصر کرتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کی اور کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے، پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا ہمیں کبھی اپنے عقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے، ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کی بجائے توجہ اپنی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، جب تک قوم خصوصاً نوجوان افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، اس اسپیکٹرم کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست اس اسپیکٹرم پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کے جھوٹے بیانیے سنائی دیتے ہیں۔

ہفتہ، 1 مارچ، 2025

*وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ 40 لاکھ گھرانوں کو رقم ملے گی*

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔20 ارب روپے کی خطیر رقم مختصانہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، جس سے 40 لاکھ پاکستانی گھرانے کو فائدہ ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس یہ رقم 7 ارب روپے تھی، جس میں اس سال 200 فی صد اضافہ کرکے 20 ارب روپے مختص کی گئی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے لیے رمضان پیکیج کو بغیر کسی تفریق کے متعارف کروایا جا رہا ہے، جس سے کراچی تا گلگت تمام شہروں کے مستحق خاندان اس پیکیج سے مستفید ہو سکیں گے۔رمضان پیکیج کی شفافیتانہوں نے بتایا کہ رمضان پیکیج 2025ء کی شفافیت کے لیے اسٹیٹ بینک، ٹیک ادارے اور نادرا کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان اداروں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ رمضان پیکیج مستحق افراد تک پہنچے گا۔دہشت گردی کا قلع قمع کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گےوزیراعظم نے کہا کہ ملک کو محفوظ بنانے کے لیے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے قوم اور ادارے پُرعزم ہیں۔ اس ناسور کے لیے ایسی قبر کھودیں گے کہ اس کا دوبارہ نکلنا ناممکن ہوگا۔ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک دہشت گردی کا قلع قمع نہ کردیا جائے۔انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق سمیت دیگر افراد کی شہادت کا واقعہ غمزدہ ہے، جس پر پوری قوم افسردہ ہے۔ ہم اس دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے پی کے حکومت واقعے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ 2018ء میں ہو چکا تھا۔ ملک میں قیام امن کے لیے 80 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جائے، اسی طرح پاک فوج کے افسران، جوان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہل کاروں کی قربانیاں بھی وطن عزیز کو محفوظ بنانے کے لیے دی گئیں، مگر ایک بار پھر دہشت گردی کا ناسور سر اٹھا رہا ہے، اس کی وجوہات کا سب کو پتا ہے، فی الحال اس کی تفصیل میں جانا نہیں چاہتا۔*

*نوشہرہ: خودکش دھماکے کی تحقیقات: سیاہ کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا*

مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ سیاہ کپڑے پہنے ہوئے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے خود کش حملہ اوور سے متعلق معلومات دینے والے شخص کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لیے جاری کردی گئی، جب کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ حملہ آور کیسے مدرسے پینچا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حملہ آور مسافروں کی گاڑی سے اترا یا لایا گیا، تحقیقات کی جا رہی ہیں، حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی تحقیقات میں مدد ملے گی۔

*یوٹیوبر رجب بٹ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا*

ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت حیدر شاہ، مان ڈوگر اور دیگر سات افراد کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے ٹک ٹاک پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آگئے۔ جبکہ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔

یاد رہے کہ تمام ملزمان عبوری ضمانت کروا کر شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کے ساتھ پیکا ایکٹ کے تحت ہوگی۔

*ناقص پرفارمنس؛ اسٹار کرکٹرز کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا*

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لیںڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔

قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ کرکٹرز نے خود بھی مشاورت شروع کردی ہے۔

*پنجاب: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ*

لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کیلئے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا وومن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا اور ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک بس سروس شروع کی جائے گی۔

*قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرادیا*

کراچی: قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دی تھی۔

مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں اور انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

*مسلسل پانچویں روز کمی، پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا*


پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوئی ہے۔

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 500 روپےکمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونےکی قیمت 438 روپےکم ہوکر 2 لاکھ57 ہزار 201 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 857 ڈالر فی اونس ہے۔

*پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا .....!!!*

اسلام آباد :پاکستان بھر میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ کل (اتوار) کو ہوگا۔ ملک بھر میں آج رات نمازِ تراویح کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔
بھارت اور بنگلادیش میں بھی پہلا روزہ کل ہوگا، جبکہ سعودی عرب، دبئی، ابوظبی، قطر اور دیگر خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا گیا -!!!'

*ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونیوالوں کے اہلخانہ کو پلاٹ دوں گا: گورنر سندھ کا اعلان*

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں 10لاکھ سے زائد افراد کےلیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے اور روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے، گورنر ہاؤس میں یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جارہا ہے، گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا۔

انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں ختم القرآن کی تقریب ہوگی، 10 لاکھ سے زائد افراد کے لیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

*جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق پاک فوج کی تربیت کا عمل جاری ہے، آرمی چیف*

*سخت تربیت سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہیے، جنرل عاصم منیر*

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا، پاک فوج کے سپہ سالار کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور حربی تیاریوں کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سخت تربیت سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہیے۔

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...