Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 4 مارچ، 2025
عمرکوٹ....ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں جاری ہیں ۔۔۔ مجموعی طور پر 04 ملزمان گرفتار ۔۔۔ 550 گٹکا/ماوا اور دیسی شراب برآمد۔
رپورٹ ۔۔۔۔انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ رپورٹر تفصیلات: 01). پولیس تھانہ سامارو: کی کامیاب کارواٸی اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کریم بخش چوہان اور علی چوہان گرفتار کراٸم نمبر 14/2025 دفعہ 279. 320. 34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔02). پولیس تھانہ بودر فارم کی گٹکا کے خلاف کارواٸ، ملزم گووردھن بھیل گرفتار، 550 گٹکا/ ماوا برآمد۔ کراٸم نمبر 03/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ 03). پولیس تھانہ کنری:پولیس تھانہ کنری کی دیسی شراب کے خلاف کارواٸ ملزم ببر بلوچ گرفتار، ملزم کے قبضے سے دس لیٹر دیسی شراب برآمد کراٸم نمبر 38/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج ہے۔
*ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار*
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے جو آپ کے خیرخواہ نہیں، وہ آپ کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا ایسی قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا۔کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔مل کر کام کریں گے تو ملک کو معاشی مشکلات سے نکال لیں گے، نائب وزیر اعظمنائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اینٹی مناپلی لا کو مضبوط کیا، لوگوں کو مناپلی کے بارے میں زیادہ سمجھ نہیں، چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو سی سی پی کو کامیابی سے آگے لر کر بڑھ رہے ہیں۔
*پاکستانی عوام کی محبت اور عزت بھلا نہیں سکوں گا، وکرانت گپتا*
کراچی: ممتاز بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ کھیل سرحدوں سے بالاتر ہوتے ہیں اور لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کا سب سے خوبصورت ذریعہ ہیں،امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں پاک، بھارت کے درمیان کھیلوں کے ذریعے تعلقات مزید بہتر ہوں گے اور ایسے دورے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔بھارت کے معروف اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا جہاں انھوں نے نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا بلکہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور یہاں کے کرکٹ کلچر کو بھی قریب سے دیکھا۔پاکستان میں کرکٹ کے جنون کے حوالے سے وکرانت گپتا نے کہا کہ پاکستانی عوام اب بھی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں مگر ماضی جیسا جوش و خروش نظر نہیں آتا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگر انفرااسٹرکچر اور نچلی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے، آج کے دور میں سوشل میڈیا دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پہلے صرف میڈیا کے ذریعے اطلاعات پہنچتی تھیں، لیکن اب سوشل میڈیا نے لوگوں کے جذبات اور خیالات کو براہ راست پہنچانے کا پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے جس محبت اور عزت سے انہیں خوش آمدید کہا وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت موجود ہے، لیکن سیاسی کشیدگی نے انہیں ایک دوسرے سے دور کر رکھا ہے۔پاکستان کے دورے کے بعد وکرانت گپتا کو بھارت میں کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم انہوں نے کہا کہ صحافی کا کام سچ اور مثبت پہلو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔انھوں نے دونوں ممالک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں اور مثبت روابط کو فروغ دیں۔وکرام گپتا نے پاکستان میں قیام کے دوران لوگوں کی محبت اور احترام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت موجود ہے، بس سیاست نے انھیں تقسیم کر رکھا ہے،بھارتی صحافی کے مطابق مجھے پاکستان میں گھومنے پھرنے میں کوئی خوف محسوس نہیں ہوا، لوگ بہت محبت سے ملتے تھے اور زیادہ تر لوگ صرف کرکٹ کے بارے میں بات کرتے تھے، ان کا ماننا ہے کہ اگر دونوں ممالک کی حکومتیں ایک دوسرے کے خدشات دور کریں تو کرکٹ سیریز دوبارہ بحال ہو سکتی ہے
*مصطفیٰ قتل کیس: نیو ائیر نائٹ پارٹی کے عینی شاہد نے سامنے آکر نئی کہانی کھول دی*
میں ارمغان کو سال 2016 سے جانتا ہوں اور وہ میرا بہت اچھا دوست تھا جب کہ ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا: عینی شاہد/ فائل فوٹو
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیو ائیر نائٹ پارٹی کا عینی شاہد بھی سامنے آگیا۔
عینی شاہد نے (نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر) بتایا کہ میں ارمغان کو سال 2016 سے جانتا ہوں اور وہ میرا بہت اچھا دوست تھا جب کہ ارمغان اپنے پیسوں سے سب دوستوں کو نشہ کرواتا تھا۔
عینی شاہد کے مطابق نیو ائیر پارٹی پر مصطفیٰ عامر کو بہت بلایا لیکن وہ نہیں آیا اور مصطفیٰ نے نیو ائیر پارٹی ہاکس بے پر کی جب کہ نیو ائیر پارٹی میں شیراز بھی موجود تھا۔
عینی شاہدکا کہنا ہے کہ مصطفیٰ نے بتایا تھا کہ ارمغان مجھے گھر بلاتا ہے لیکن میں وہاں نہیں جاؤں گا۔
مصطفیٰ قتل کیس کا واحد گواہ ہوں، مارا گیا، اعترافی بیان کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: ملزم شیراز
عینی شاہد کے مطابق مصطفیٰ اور ارمغان کی لڑائی 2 ڈھائی لاکھ روپے کی وجہ سے بڑھ گئی تھی، مصطفیٰ نے ارمغان سے جو چیز ارمغان پیتا تھا اس کے پیسے لینے تھے اور ارمغان پیسے نہیں دے رہا تھا جو مصطفیٰ نے بہانے سے لے لیے تھے۔
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ارمغان کے گھر کیوں گیا مجھے نہیں پتا مگر یہ پتا ہے کہ جنگل بوائے نامی ویڈ استعمال کرتے تھے اور مصطفیٰ یہ کہاں سے منگواتا تھا یہ مجھے معلوم نہیں ہے۔
عینی شاہد کے مطابق ویڈ کی پیکنگ کو اسکریچ کریں تو پن لوکیشن پتا چل جاتی تھی کہ پیکٹ کس مقام پر کھولا گیا، مصطفیٰ جو مال ارمغان کو بیچتا وہیں بیٹھ کے خود بھی پیتا تھا۔
*پاک افغان سرحد طورخم پر پھر جھڑپ، جنگجو ہلاک*
اسلام آباد: پاکستانی اور افغان طالبان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان طور خم بارڈر کی مرکزی سرحدی کراسنگ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔کم از کم ایک افغان سرحدی محافظ ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان جانب سے فائرنگ کا سہارا لینے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ یاد رہے طور خم بارڈر کراسنگ 21 فروری سے بند ہے۔ طورخم بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کیلیے ہونے والی بات چیت کے ناکام ہونے کے چند گھنٹے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاکستان کی جانب سے سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم افغان حکام نے جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے پیر کو کہا کہ فائرنگ رات بھر ہوئی اور ایک جنگجو ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
پاکستانی ذرائع نے بتایا 3 ایف سی اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ پاکستان کہتا آرہا ہے کہ ملک میں ہونے والے کئی دہشت گرد حملے افغان سرزمین سے کیے گئے تھے۔ افغان حکام اس الزام کو مسترد کرتے آرہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ایک ٹرک ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑا اور جھڑپ کے باعث پیدا ہونے والی خوف و ہراس کے درمیان وہ چل بسا۔ مقامی ذرائع نے بتایا جھڑپوں کے بعد سرحد کے قریب واقع گاؤں باچا مینا کے رہائشیوں کو لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا۔ مبینہ طور پر جھڑپیں آدھی رات کے قریب شروع ہوئیں اور وقفے وقفے سے صبح 6 بجے تک جاری رہیں۔ اس کے بعد حالات پرسکون رہے۔ پاکستان نے سرحد پر اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ افغان فورسز کے حملے کے دوران ایک پاکستانی مارٹر پوسٹ کو نقصان پہنچا ۔ پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغان جانب سے جنگل پوسٹ اور کھوار پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ اس جھڑپ سے صرف ایک دن قبل دونوں اطراف کے سکیورٹی حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جس سے امید ہوئی تھی کہ کراسنگ جلد ہی دوبارہ کھل سکتی ہے۔
طور خم بارڈر کراسنگ کی بندش نے مقامی آبادیوں، تاجروں اور مسافروں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس سے کافی معاشی نقصان ہوا ہے۔ تازہ ترین تعطل افغان حکام کی جانب سے متنازع مقام پر ایک چوکی تعمیر کرنے کی کوششوں سے شروع ہوا ہے۔ مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد سرحد پر پھنس کر رہ گئی۔ مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ طورخم کراسنگ پر کشیدگی بار بار چلنے والا مسئلہ بن گیا ہے۔ اکثر بندشیں ہوتی رہتی ہیں۔ بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور پاکستان میں علاج کے خواہشمند مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
*💫خبروں کی تفصیل💫*منگل3؍رمضان المبارک 1446ھ 4؍مارچ 2025ء*🌟آج کا اخبار اہم خبریں🌟*
مہنگائی، 9 سال میں کم ترین، فروری میں شرح 1.5 فیصد رہی۔IMF سے مذاکرات، ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کا جائزہمعیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، وزیراعظمحکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، وزیر توانائیقلات، خاتون کا سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، اہلکار شہیدپی ٹی آئی کی JUI ف کیساتھ اتحاد کی کوششیں، ماضی کی بدزبانی بڑی رکاوٹبلاول بھٹو سے سندھ اور بلوچستان کے وزرأ اعلیٰ کی ملاقاترواں مالی سال کے 8 ماہ، تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا۔IMF کی خواہش، پاکستان کو اصلاحات جاری رکھنا ہونگی، عارف حبیبٹیسلا کے حصص گرنے سے ایلون مسک کو اربوں کا نقصانبھارت، صرف ایک فیصد بھارتی گھرانے غربت کی لکیر سے نیچےعمران خان کا جیل میں طبی معائنہ، مختلف دوائیاں تجویزرئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگیصدر زرداری کی حکومتی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرنا غیر معمولی خبرغزہ اور یوکرین میں امن کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت، وزیراعظمٹاپ بیوروکریسی کیلئے اچھی خبر، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس کل متوقع، بلاول بھی شریک ہونگےبلاول کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات موخرایک ہی بات ہوسکتی ہے، فوجی عدالتیں قانونی ہیں یا غیرقانونی، جج آئینی بنچکراچی، رواں برس کے دو ماہ، اسٹریٹ کرائمز کے 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹامریکا میں ٹیسلا اسٹورز کے باہر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑےحکومتی اقدامات اُجاگر کرنے کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں، شرجیل میمنمصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں، وزیراعلیٰ سندھرینجرز کو سندھ بھر میں پولیسنگ کے اختیارات دیئے جائیں، آفاق احمدپاکستانی ’ڈیپیکا پڈوکون‘ کا سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی حمایت کا اعلانہائیکورٹ اور آئینی بنچز کے ججز کی سلیکشن، 6 رکنی کمیٹی تشکیل، جسٹس مندوخیل سربراہ ہونگےبھارت، اسکولوں میں طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ناقابل عمل قراربرفباری، مری میں سیاحوں کا داخلہ بندمصطفیٰ قتل، شیراز کے زیر دفعہ 164 کے تحت بیان کی درخواست مستردبلدیہ، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیاخادم حرمین شریفین کی طرف سے پاکستان میں افطار اور کھجوروں کی تقسیممصطفیٰ قتل کیس، نیو ائیر نائٹ پارٹی کا عینی شاہد بھی سامنے آگیاارمغان کے گھر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا، ایف آئی اےاسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی اصل توجہ اغوا اور قتل کیس میں ہے، ڈی آئی جیکم عمر پاکستانی بچے آشر نے اسکریبل کی دنیا میں دھوم مچا دیاس وقت شہباز شریف قبولیت کے ساتویں آسمان پر ہیں، تجزیہ کارسندھ، سیلابی اثرات کے خاتمہ کیلئے 17 چھوٹے ڈیم تکمیلی مراحل میں داخلبرطانوی شاہی محل کی ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا اہتمام5G سروسز کے آغاز میں تاخیر، مزید قانونی پیچیدگیاں، چیلنجز سامنے آ گئےمیانمار میں خواتین سمیت 500 پاکستانیوں کو جبری قید میں رکھے جانے کا انکشافسعودی سفیر کا افطار ڈنر، وزراء اور جڑواں شہروں کی نمایاں شخصیات کی شرکتپاکستانی بچی کے بھارت میں قیام سے متعلق فیصلہ 3 ماہ میں کریں، بھارتی ہائیکورٹسبھارتی شہری اے سی پٹیل پاکستانی پاسپورٹ پر امریکا میں پکڑا گیا 97 ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ فلم انورا نے لوٹ لیا، 5 ایوارڈ اپنے نام کرلئےآسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے 20 کم عمر اداکاروں کا کارنامہ
پیر، 3 مارچ، 2025
*کراچی: ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں آگ لگ گئی*
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں آگ لگ گئی۔پیر کی رات ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھرک اٹھی، عمارت کے بیسمنٹ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی کا آفس قائم ہے۔فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، 4 گھنٹے گزر جانے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق شدیددھویں کی وجہ سے فائر فائٹر آگ بجھانے کا عمل شروع نہیں کرسکے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں ہوا کی آمد ورفت کا کوئی راستہ نہیں،اندرجانے کا بھی ایک ہی راستہ ہے۔گودام میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز اندر نہیں جا پا رہے۔ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑنے کی کوشش جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں موجود دفاتر آگ لگنے کے وقت بند تھے۔
*وقفے وقفے سے بارش، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی*
راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی۔ائیرپورٹ انتظامیہ نے لاؤنج میں ٹپکتی چھت کے نیچے بالٹیاں رکھ دیں ہیں۔انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آرائیول لاؤنج میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 60 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ نشیبی علاقوں میں ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں، نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
کراچی..+.پئسہ بولتا ہے+ کسٹم اہلکاروں اور ایکسائیز پولیس کے درمیان ھاتھا پائی اور گالی گلوچ ۔قانون کے رکھوالے بے غلام و بے قابو۔
رپورٹ ۔۔۔انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف تفصیلات ۔۔۔ کراچی. قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دہجیاں اڑانے لگے، کسٹم کے افسران ہی کراچی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چلانے میں مگن، محکمہ ایکسائز کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو اسی وی پر روکا گیا کسٹم اہلکاروں کی محکمہ ایکسائز کے پولیس اہلکاروں کو دہکے بدتمیزی،سڑک پر سرعام تماشہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...