Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 10 مارچ، 2025
متلی :: ماتلی میں لکھاری رمضان چڈر قتل ۔ قتل کے الزام میں دو افراد گرفتار ۔رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف
تفصیلات: خبر کے مطابق گزشتہ دن ماتلی میں ادیب رمضان چڈر کے قتل کے الزام میں دو افراد نامی عمران جت اور جبار جت کو ماتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول رمضان چڈر کے بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی جو مقتول کے قتل کا سبب بنا۔ مزید تفشیس جاری ہے ۔
*ڈاکٹر کی ڈائری ۔۔۔۔**جنت کا بزنس کلاس مسافر !*میں چوہدری ہسپتال میں اپنے روز مزہ کلینک میں مصروف تھا کہ ایک نوجوان آکر بیٹھا، اس کے ہاتھ میں پوری ایک فائل تھی رپورٹس کی اور کہنے لگا ؛
ڈاکٹر صاحب یہ میرے چھوٹے بھائی کی رپورٹس ہیں، آپ دیکھ لیں ذرا، اس کی عمر 23 سال ہے، آسڑیلیا پڑھنے گیا تھا کہ وہاں اسے بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ۔ ایک سال سے علاج چل رہا تھا وہاں لیکن ریسپانس نہیں آیا علاج سے، اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کے پاس جینے کے صرف چار سے آٹھ ہفتے ہیں، اس کی آنکھوں کی بینائی بھی تقریباً چلی گئی ہے اور کمر سے نیچے کا دھڑ بھی مفلوج ہو گیا ~he is bed bound now ہم چاہتے ہیں کہ اسے یہاں داخل کروا دیا جائے کہ اس کی تکلیف کم کرنے کیلئے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں۔۔۔میرے دل و دماغ میں ایک مرتبہ پھر فاطمہ اسد کے بلڈ کینسر اور آخری دنوں کی فلم چلنے کو تھی کہ میں نے پوچھا، کیا نام ہے آپ کے بھائی کا۔۔؟احمد نام ہے اس کا ۔۔میں نے پوچھا کیا اسے پتا ہے اس ساری صورتحال کا؟جی ڈاکٹر صاحب ۔۔تو اس کا مورال کیسا ہے !! وہ پوری طرح تیار ہے ۔۔یہ کہتے ہوئے عمر (بھائی) کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔۔ڈاکٹر صاحب میں بھی آسٹریلیا گیا تھا اس کے ساتھ بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے میچنگ ہو گئی تھی میری لیکن وہاں تک پہنچ ہی نہ پائے!مجھے فاطمہ اسد کا آخری لمحوں میں اپنی بہن عائشہ اسد کو پیغام دینا یاد آ گیا” عائشہ کا شکریہ کہنا اس نے مجھے بون میرو دینی تھی” They had 100 percent matching for Bone marrow transplantation but….خیر میں نے عمر کو جواب دیا لے آئیں اپنے بھائی کو ۔۔I will do my best ….لیکن اصل میں تو میں ایک “ریڈی” انسان سے ملنا چاہتا تھا، جاننا چاہتا تھا کہ یہ پہاڑ جتنا حوصلہ آتا کہاں سے اور کیسے ہے ۔۔احمد کو ریسیو کیا تو بہت حالت خراب تھی، جسم میں خون نہ ہونے کے برابر۔۔۔ صرف تین ہیموگلوبن اورپلیٹلٹس صرف تین ہزار اور شدید بخار، میں نے پوچھا کیا حال ہے احمد ؛! کہنے لگا ٹھیک ہوں الحمداللہ؛ پوچھا؛ کوئی تکلیف مسئلہ، کہنے لگا ؛ بس بخار ہے ۔۔۔اس سے زیادہ اس دن بات نہیں ہوئی۔۔۔ہیماٹالوجسٹ کو آن بورڈ لیا اور دو دنوں میں احمد کا بخار اتر گیا اور خون کی کمی کو بلڈ ٹرانسفیثونز سے پورا کیا،تیسرے دن میں احمد کے کمرے میں راؤنڈ کرنے گیا۔۔۔تو اچھے موڈ میں مُسکرا رہا تھا، سٹاف کو باہر بھیج کے میں اس کے سرہانے بیٹھ گیا، اس کے گھر والوں سے اکیلے میں اس سے بات کرنے کی اجازت چاہی تو وہ بھی باہر چلے گئے ۔۔۔ہم تقریباً آدھا گھنٹہ باتیں کرتے رہے ۔ میری آواز درمیان میں ُرندھ جاتی تھی۔۔( فاطمہ کو یاد کر کے، احمد کے خدو خال اور بات کرنے کا انداز فاطمہ سے حیران کُن طور پہ ملتا تھا) لیکن احمد ایسے مطمئن انداز سے اپنے کینسر کی روداد سنا رہا تھا جیسے کوئی نزلہ زکام ہوا ہو۔۔۔میں نے پوچھا: احمد تمہیں آسڑیلیا کے ڈاکٹرز نے کیا بتایا ہے تمہارے مستقبل کے بارے میں۔۔۔ہنس کر کہنے لگا، مجھے کئی دفعہ انہوں نے کہا کہ میرے پاس صرف چند ہفتے ہیں جینے کیلئے لیکن سال ڈیڑھ گزر گیا، میرا آسڑیلین ڈاکٹر میرے ساتھ بہت اٹیچ ہو گیا تھا، علاج میں پے در پے ناکامی دیکھ کر اور پھر جب میرا نچلا دھڑ بلکل مفلوج ہو گیا اور ایک آنکھ کی بینائی چلی گئی تو کہنے لگا ؛ احمد میں تمہارے خدا سے ناراض ہوں، تمہارے ضبط اور صبر کو شفا ملنی چاہیے تھی۔۔ڈاکٹر صاحب وہ تو مجھے ابھی بھی پاکستان آنے نہیں دے رہا تھا، لیکن مجھے اب جانا ہی تھا، میں اپنے آخری دن اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتا تھا۔۔میں نے پوچھا احمد تمہیں گلہ شکوہ نہیں آتا کہ تمہارے ساتھ ایسا کیوں ہوا ۔۔کہنے لگا بالکل بھی نہیں ۔۔میں ایسا بندہ ہی نہیں ہوں کہ جو گِلہ کرے۔۔میں نے تو کبھی بہت زیادہ دعا بھی نہیں کی اپنی صحت کیلئے کہ اُسے ☝️سب پتا ہے اس نے کچھ بہتر ہی پلان کیا ہوگا میرے بارے میں۔۔۔آخری سوال ۔۔۔۔مرنے سے ڈر لگ رہا ہے! مُسکراتے ہوئے ~بالکل بھی نہیں I know I m going to much better place میں نے اٹھتے اٹھتے کہا ؛ فاطمہ ملے تو میرا سلام کہنا ۔I know you are going to heavens I have read in a Hadees that spirits do visit each other in Barzakh مجھے یاد آ گیا کہ جب آخری دن میں فاطمہ کی حالت دیکھ کر رو پڑا تھا تو میں نے دعا کر دی تھی یا اللہ مجھے پتا لگ گیا ہے کہ تیری مرضی کچھ اور ہے ۔۔الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا ؛ تو اب اسے اٹھا لے۔تو چند گھنٹوں بعد ہی کام ہو گیا ۔۔۔آج ایک بار پھر وہی دعا کرنا پڑی ۔۔احمد کے ساتھ ایک فوٹو کی اجازت مانگی اور پوچھا: کیا ہماری یہ گفتگو شیئر کر سکتا ہوں؟ میں ڈاکٹر کی ڈائری کے نام سے لکھتا ہوں، احمد نے بخوشی اجازت دے دی،پھر مجھے کراچی جانا پڑ گیا ۔ چار دن بعد کل کلینک پہ بیٹھا تھا کہ احمد کا وہی بھائی عمر اور والدہ صاحبہ تشریف لائیں (کمال صبر و شکر والے لوگ) میں نے احمد بارے پوچھا تو کہنے لگے اس کا دو دن پہلے انتقال ہو گیا، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔۔۔ہم بھی اللہ ہی کی ملکیت ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ~ڈاکٹر صاحب ہم خاص طور پہ آپ سے یہ معلوم کرنے آئے ہیں کہ آپ کی اس دن احمد سے کیا بات ہوئی تھی؟ اس دن کے بعد اس میں عجیب سا سکوت تھا، کہنے لگے ؛ احمد کہہ رہا تھا میرے آسٹریلیا کے ڈاکٹر کے بعد مجھے یہ ڈاکٹر صاحب بہت اچھے لگے۔ڈاکٹر صاحب اس نے آخری دن پوچھا تھا کہ کیا ڈاکٹر اسد امتیاز کا فون آیا میرے لئے۔۔۔؟تاسف کا اظہار کرتے ہوئے ؛ ڈاکٹر صاحب آپ کال کرتے تو اسے بہت اچھا لگتا ! میں نے نم آنکھوں سے جواب دیا۔۔کال۔۔۔۔میں نے تو اتوار کو فاطمہ اسد دسترخوان ناشتہ بیٹھک کے موقع پہ اپنے والینٹئرز کے ساتھ احمد کا ذکر کیا تو سب جذباتی ہو گئے کہ ہم نے بھی ملنا ہے، میں نے ہسپتال فون کیا کہ ہم آ رہے ہیں تو پتا چلا احمد ڈسچارج ہو کر گھر چلا گیا تھا۔۔وہ افسوس کرنے لگے ہاں ڈاکٹر صاحب واقعی ہم آپ کو اطلاع دئیے بغیر ہی چلے گئے تھے ۔۔۔پھر کہنے لگے ڈاکٹر صاحب احمد آخری لمحوں میں یہی کہتا رہا “میں جا رہا ہوں امی مبارک ہو ۔۔میرا بزنس کلاس کا ٹکٹ آیا ہے ۔۔۔احمد اور اس کی فیملی کی اس آزمائش کا وقت اب ختم ہو چکا تھا ۔ اب وہ “جنت کا بزنس کلاس کا مسافر تھا۔۔۔“ ڈاکٹر اور مریض کی یہ ڈائری پُژمردگی و افسوس کا پیغام بالکل نہیں اور قارئین بھی یقیناً اسے مُثبت ہی لیں گے کہ Death is not THE END ایک عظیم ترین کامیابی جس کا سورہ فجر میں اعلان کیا ہے ہمارے پروردگار نے جو کہ انبیا کی گولڈن چین کے علاوہ دوسرے انسان بھی حاصل کر سکتے ہیں کہ وقت انتقال ہی رزلٹ آوٹ کر دیا جاتا ہے۔۔یٰۤاَیَّتُہَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَئِنَّۃُ اے اطمینان والی روح ۔ ارۡجِعِیۡۤ اِلٰی رَبِّکِ رَاضِیَۃً مَّرۡضِیَّۃً ﴿ۚ۲۸﴾ تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے خوش ۔ فَادۡخُلِیۡ فِیۡ عِبٰدِیۡ ﴿ۙ۲۹﴾ پس میرے خاص بندوں میں داخل ہوجا ۔ وَ ادۡخُلِیۡ جَنَّتِیۡ اور میری جنت میں چلی جا ۔ کوشش کرنے والوں کو اس کیلئے کوشش کرنی چاہئیے ان شااللہ ✌️ڈاکٹر اسد امتیاز ابو فاطمہ ۱/۴/۲۲Shared with informed consent...کاپیڈ......منقول...
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 65 ہیڈلائنز ہیں، آپ کو ہمارا چینل کیسے لگا؟*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *10 مارچ 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 *
(1) اس ایوان اور حکومت کی یک طرفہ پالیسیاں وفاق پر شدید دباؤ کا باعث بن رہی ہیں، صدر مملکت🚨 (2) حکومت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لے، صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب🚨 (3) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج، شور شرابہ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا🚨 (4) آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب🚨 (5) حکومت کو آئی ایم ایف قسط کے حصول کے لیے نئے ٹیکس اہداف اور شرائط کا سامنا🚨 (6) آئی ایم ایف سے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل، 605 ارب کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنیکی تفصیل فراہم🚨 (7) اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ🚨 (8) آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ریفائنری کوٹہ ختم، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان🚨 (9) چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی عدم شمولیت، آئی سی سی پر سوالات اٹھ گئے🚨 (10) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نمائندگی کیوں نہ دی گئی؟ پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ🚨 (11) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدانتظامی پر پی سی بی کا احتجاج🚨 (12) چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں🚨 (13) ملکی چینی ایکسپورٹ کرنے کے بعد حکومت کا بیرون ملک سے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ🚨 (14) رمضان کے پہلے عشرے میں چینی 15 روپے فی کلو مہنگی، قیمت 170 روپے کلو تک پہنچ گئی🚨 (15) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود، یاسمین راشد ودیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد🚨 (16) شاندار رمضان پیکیج قابل تعریف، فی خاندان 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیراعظم🚨 (17) یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا، وزیراعظم🚨 (18) خیبرپختونخوا: مردان میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون بچے اور سسر سمیت قتل🚨 (19) انجکشن کا ری ایکشن: میو ہسپتال لاہور میں 2 مریض جاں بحق، 16 متاثر، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس🚨 (20) انجکشن پاؤڈر تھا اسکو محلول بنانے میں غلطی ہوئی: وزیر صحت پنجاب🚨 (21) مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد سے بھی تحقیقات کی ہدایت🚨 (22) مصطفیٰ قتل کیس: پراسیکیوٹر کی ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فارنزک کیلئے بھیجنے کی ہدایت🚨 (23) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانے پر حکومت سے جواب مانگ لیا🚨 (24) منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 25 افراد منگل کو طلب🚨 (25) اپوزیشن نے بدتمیزی، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی، اب خود نشانہ بن رہے ہیں: مریم نواز🚨 (26) صدر کا خطاب آئین کی ضرورت، اُن کے دیئے ایجنڈے پر عمل کرینگے: خواجہ آصف🚨 (27) بلاول بھٹو نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا🚨 (28) یارکشائر کے شمالی سمندر میں آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں تصادم، 32 افراد ہلاک🚨 (29) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا🚨 (30) پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا🚨 (31) پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا🚨 (32) 38 رکنی سکھ یاتری وفد کی حضرت بابا فرید ؒ کے دربار پر حاضری🚨 (33) وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا🚨 (34) گوجرہ میں دو بچے نہر میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے🚨 (35) وزیر ریلوے کا عید پر ٹرین کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان🚨 (36) حنیف عباسی نے وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا عہدہ سنبھال لیا🚨 (37) سندھ میں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ🚨 (38) وزیراعظم کی بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی🚨 (39) سستے اور جلد انصاف کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں، نواز شریف🚨 (40) پاکستان تحریک انصاف کا جے یو آئی سے رابطہ، پارٹی قائدین کی ملاقات طے پا گئی🚨 (41) پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کیلئے معاہدے کا فیصلہ🚨 (42) کراچی میں پسند کی شادی کرنے پر سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا🚨 (43) 54 کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث نادیہ حسین کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع🚨 (44) کوہاٹ: تاندہ ڈیم کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید🚨 (45) پاکستان کا امریکا میں داخلے پر پابندی کی وضاحت کیلئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے رابطہ🚨 (46) اسلام آباد ہائیکورٹ: داڑھی چھوٹی ہونے پر امتحان سے روکنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ جاری🚨 (47) عدالت کی سیکرٹری تعلیم کو 6 ماہ میں مدارس ریگولیشن کیلئے قانون سازی کی تجویز بھیجنے اور ضوابط بنانے کی ہدایت🚨 (48) حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش، شاہین اور دیگر کی مبارکباد🚨 (49) ’جمال بے قصور ہے‘، ایف 9 پارک تشدد واقعے میں خواتین اور ملزم کے درمیان صلح ہوگئی🚨 (50) کراچی: نیگلیریا سے رواں برس کی پہلی ہلاکت سامنے آگئی🚨 (51) مسئلہ یہ ہے کہ آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟ جج آئینی بینچ🚨 (52) اسلام آباد ائیرپورٹ پر بارسلونا، شارجہ اور دبئی کے مسافروں سے منشیات برآمد🚨 (53) دادو: ڈاکوؤں کی ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں میں لوٹ مار، مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق🚨 (54) طورخم گزرگاہ پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے پاک افغان جرگہ، 11 مارچ تک سیز فائر پر اتفاق🚨 (55) سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے رواں اور آئندہ ہفتے مقرر تمام مقدمات ڈی لسٹ کردیے🚨 (56) سرگودھا: اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا🚨 (57) پنجگور میں فائرنگ، حجام کی دکان چلانے والے 3 افراد جاں بحق🚨 (58) اسلام آباد میں خواتین کے ساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی🚨 (59) نارووال: نماز تراویح کے دوران فائرنگ سے 3 افراد قتل🚨 (60) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے گھر پر مبینہ چھاپہ🚨 (61) 8 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان کی ترسیلاتِ زر کا حجم 24 ارب ڈالر رہا🚨 (62) خواتین ججز کی ثابت قدمی سے قانونی نظام مزید مضبوط ہوا، چیف جسٹس آف پاکستان🚨 (63) سندھ ہائیکورٹ؛ یونیورسٹی میں ہولی منانے پر طلبا کے داخلے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار🚨 (64) کراچی: پولیس وردی میں اغواء و گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑا گیا🚨 (65) چیئرمین پی سی بی کو 3 عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)
افسوسناک خبر لاڑکانہ: لاڑکانہ ۔میہڑ روڈ، انڈس ہائی وے ، بریدارو ٹول ٹیکس کے قریب مسافر کوچ کو لوٹنے کے دوران گنداواہ ،(بلوچستان ) کا ایس ایچ او ، سپاہی اور ڈرائیور سمیت قتل ۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ، ڈیلی بی بی سی نیوز پاک
افسوسناک خبر
لاڑکانہ: لاڑکانہ ۔میہڑ روڈ، انڈس ہائی وے ، بریدارو ٹول ٹیکس کے قریب مسافر کوچ کو لوٹنے کے دوران گنداواہ ،(بلوچستان ) کا ایس ایچ او ، سپاہی اور ڈرائیور سمیت قتل ۔
رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری
⚓ سمندروں کا شہنشاہ: لٹیرا سے عثمانی بحریہ کے ناقابلِ شکست ایڈمرل تک!ایڈیٹر: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف تفصیل :
کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک عام سمندری لٹیرا، جس کے نام سے یورپی بیڑے لرزتے تھے، ایک دن تاریخ کا سب سے عظیم بحری کمانڈر بن جائے گا؟یہ داستان ہے خیر الدین بربروسا کی، جو محض ایک غارت گر نہیں، بلکہ بحری حکمتِ عملی، طاقت اور بہادری کی لازوال علامت بن گیا!🔥 آغاز: ایک عام جہازراں سے خوفناک سمندری طوفان تک!خیر الدین بربروسا کا اصل نام خضر ریئس تھا۔ وہ 15ویں صدی کے اختتام پر یونان کے ایک جزیرے لیسبوس میں پیدا ہوا۔ اس کا خاندان ترک نسل سے تعلق رکھتا تھا، مگر وہ سمندری تجارت کے پیشے سے وابستہ تھا۔لیکن تقدیر نے خضر کو ایک عام جہازراں نہیں بننے دیا—بلکہ اسے وہ نام دیا جس سے پورا یورپ کانپنے لگا!خضر ریئس نے اپنے بڑے بھائی عروج رئیس کے ساتھ بحیرہ روم کے پانیوں میں جہازرانی کا آغاز کیا، مگر جلد ہی یورپی تاجروں اور بحری بیڑوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا! دونوں بھائیوں نے ہسپانوی، پرتگالی اور اطالوی بیڑوں کو نشانہ بنانا شروع کیا اور اندلس کے مظلوم مسلمانوں کو یورپ کے ظلم سے بچا کر شمالی افریقہ منتقل کیا۔لیکن قسمت نے ایک سخت امتحان لیا—عروج رئیس جنگ میں شہید ہو گیا!⚔️ انتقام کی آگ: عروج کے بعد خضر کا طوفان!عروج رئیس کی شہادت کے بعد، خضر نے اپنی تمام تر صلاحیتیں جنگ میں جھونک دیں اور اس کا خوف پورے یورپ میں پھیل گیا۔ وہ اپنے بھائی کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے الجزائر پر قابض ہو گیا اور پھر اسے عثمانی سلطنت میں شامل کر دیا۔یہ ایک بڑا تاریخی موڑ تھا! کیونکہ عثمانی سلطنت نے بحیرہ روم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اسے اپنا اتحادی تسلیم کر لیا۔ عثمانی سلطان سلیم اول نے خضر کو "خیر الدین" کا لقب دیا، جس کا مطلب تھا "دین کی بھلائی"۔ اس کے بعد، خیر الدین بربروسا نے اپنی بحری مہمات کو اور بھی تیز کر دیا اور پورے یورپ کو ہلا کر رکھ دیا!🌊 جب سمندر پر عثمانیوں کی حکمرانی قائم ہوئی!عثمانی سلطنت کے عظیم حکمران سلطان سلیمان اعظم نے خیر الدین بربروسا کی صلاحیتوں کو پہچانا اور اسے 1533ء میں عثمانی بحریہ کا ایڈمرل مقرر کر دیا۔ یہ وہ وقت تھا جب یورپی طاقتیں بحیرہ روم پر اپنا مکمل تسلط چاہتی تھیں، مگر بربروسا نے ان کے تمام خواب چکنا چور کر دیے!🚢 1534ء میں، بربروسا نے تیونس پر قبضہ کر لیا، جو اس وقت ہسپانوی سلطنت کے ماتحت تھا۔🚢 1535ء میں، ہسپانوی بادشاہ چارلس پنجم نے حملہ کیا اور تیونس واپس چھین لیا، مگر یہ صرف عارضی کامیابی تھی۔🚢 1537ء میں، خیر الدین بربروسا نے یونان کے کئی اہم جزائر فتح کیے اور یورپی سلطنتوں کو واضح پیغام دے دیا: "بحیرہ روم پر اب عثمانیوں کی حکومت ہوگی!"🌟 1538ء کی تاریخی جنگ: جب یورپ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا!یورپ کی طاقتور ریاستوں—اسپین، وینس، پوپ کیتھولک ریاست اور جینوا—نے خیر الدین بربروسا کے خلاف ایک مشترکہ بحری اتحاد بنایا۔ ان کا مقصد تھا عثمانیوں کو بحیرہ روم سے بے دخل کرنا۔مگر تاریخ گواہ ہے کہ جب خیر الدین بربروسا نے سمندر میں قدم رکھا، تو یورپ کے سب سے بڑے بحری جرنیل بھی اس کے سامنے بے بس ہو گئے!⚔️ 1538ء میں، مشہور "جنگِ پریویزا" میں بربروسا نے یورپی اتحاد کو بدترین شکست دی!⚔️ یورپ کا طاقتور بحری بیڑا خیر الدین بربروسا کے جنگی منصوبے کے سامنے ریت کا گھروندا ثابت ہوا!⚔️ اس فتح کے بعد، عثمانیوں نے اگلی کئی دہائیوں تک بحیرہ روم پر راج کیا!یہ صرف ایک جنگ نہیں تھی، بلکہ ایک اعلان تھا کہ اب بحیرہ روم پر صرف عثمانی پرچم لہرائے گا!🚢 بربروسا: وہ ایڈمرل جس نے تاریخ بدل دی!خیر الدین بربروسا نہ صرف ایک شاندار جنگجو تھا، بلکہ وہ بحری حکمتِ عملی کا بے تاج بادشاہ بھی تھا۔ اس نے عثمانی بحریہ میں اصلاحات کیں، نئے جہاز بنوائے، اور بحری راستوں پر عثمانیوں کا کنٹرول مضبوط کر دیا۔🔹 اس کی بحریہ میں ایسے جہاز شامل کیے گئے جو ہلکے، تیز رفتار اور جدید توپوں سے لیس تھے!🔹 اس نے عثمانی بحریہ کو یورپی بحریہ سے زیادہ مضبوط اور جدید بنا دیا!🔹 بربروسا کی حکمتِ عملی نے عثمانیوں کو 16ویں اور 17ویں صدی میں سمندروں کی سب سے بڑی طاقت بنا دیا!⚰️ جب ایک عظیم ایڈمرل ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا!1546ء میں، خیر الدین بربروسا نے استنبول میں اپنی آخری سانس لی۔ مگر اس کی موت کے بعد بھی، اس کا نام سمندروں پر حکمرانی کی علامت بن گیا۔💠 آج بھی اس کا مزار استنبول کے بشکتاش علاقے میں موجود ہے، جہاں ہر سال ترک بحریہ کے افسران اس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں!💠 ترکی کی بحریہ میں آج بھی "بربروسا کلاس" نامی جنگی جہاز موجود ہیں، جو اس کی میراث کا تسلسل ہیں!📢 خیر الدین بربروسا ہمیں کیا سکھاتا ہے؟خیر الدین بربروسا کی زندگی ثابت قدمی، جرات اور حکمتِ عملی کا ایک شاندار نمونہ ہے۔ اس کی کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ:✅ اگر آپ میں حوصلہ، قابلیت اور جنگی حکمت عملی ہو، تو ایک عام شخص بھی تاریخ کا سب سے بڑا ہیرو بن سکتا ہے!✅ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں، بلکہ عقل اور حکمت میں بھی ہوتی ہے!✅ جب آپ کسی مقصد کے لیے لڑتے ہیں، تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہیں روک سکتی!یہ تھی کہانی اس سمندری لٹیرا کی، جو سلطنتِ عثمانیہ کے سب سے بڑے ایڈمرل میں تبدیل ہو گیا۔
مٹیاری : مٹیاری کے قریب ھائی وے پر تین ٹرالر میں آتشزدگی ، نیشنل ہائی وے دونوں سائیڈوں پر بند۔ رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف
تفصیلات: مٹیاری: خبر کے مطابق مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے پر شر پسند عناصر کی حرکت سے تین ٹرالر آتشزدگی کی وجہ سے جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔ ایک ٹرالر کپاس سے بھرا ہوا تھا ، جبکہ باقی دو ٹرالر آئل سے بھرے ہوئے تھے ۔ شدید آگ کی وجہ سے نیشنل ہائی وے کو دونوں طرف سے بند ۔
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں جاری ہیں ۔۔۔ مجموعی طور پر موٹر ساٸیکل چور سمیت 08 ملزمان گرفتار، 145 لیٹر دیسی شراب، 18 گرام آٸیس، 3200 گٹکا/ماوا، مسروقہ موٹر ساٸیکل سمیت 03 موٹر ساٸیکل برآمد۔رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ رپورٹر
تفصیلات: 01). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی: موٹر ساٸیکل چوری کے مقدمے میں ملزم رمضان خاصخیلی گرفتار، ملزم کے قبضے سے مدعی احمد علی خاصخیلی کا مسروقہ موٹر ساٸیکل برآمد کراٸم نمبر 44/2025 دفعہ 381A تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔02). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی: منشیات فروش ارشد نھڑی گرفتار، آٸیس 18 گرام، اور ایک موٹر ساٸیکل برآمد، کراٸم نمبر 45/2025 دفعہ 9. 2. 1 نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ 03). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی: کی دیسی شراب کے خلاف کارواٸ ملزم جھامن بھیل گرفتار، ملزم کے قبضے سے 70 لیٹر دیسی شراب برآمد کراٸم نمبر 46/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج ہے۔04). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی: کی دیسی شراب کے خلاف کارواٸ ملزم سنجے کمار مالہی گرفتار، ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کراٸم نمبر 47/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج ہے۔05). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی: کھاتہ داری میں خیانت کے مقدمے میں ملزم سورج مالہی گرفتار، کراٸم نمبر 41/2025 دفعہ 408 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔06). پولیس تھانہ نبی سر کی دیسی شراب کے خلاف کارواٸ ملزم لیموں بھیل گرفتار، ملزم کے قبضے سے 65 لیٹر دیسی شراب برآمد کراٸم نمبر 09/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج ہے۔07). پولیس تھانہ صوفی فقیر کی گٹکا کے خلاف کارواٸ ملزم زاہد درس، صدام درس گرفتار، ملزم کے قبضے سے 3200 گٹکا /ماوا اور موٹر ساٸیکل برآمد کراٸم نمبر 05/2025 دفعہ 8/10 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...