پیر، 17 مارچ، 2025

*کراچی میں چینی کے ہول سیل ریٹ میں 2 روپے کمی، لاہور میں 170 روپے کلو پر فروخت*jadiv

کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 2 روپے کم ہوکر 162 روپے کلو ہوگیا ہے۔دوسری جانب صدر کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجرکا کہنا ہےکہ لاہور میں چینی 165 سے 170 روپے فروخت کی جارہی ہے، دکانداروں کے پاس ایک ہفتے کا اسٹاک موجود ہے۔ادھر کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جہاں چینی ریٹیل میں175سے 180 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت فی کلو 155سے بڑھ کر180روپے تک پہنچ گئی تھی۔

*جوڈیشل حملہ کیس: مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار*BBC PK

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیا جب کہ واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت اور غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

*بنوں میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق*BBC PK

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممش خیل شاہ ھندی اڈا میں پیش آیا، پولیس اہلکار ارمان گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

*جعفر ایکسپریس واقعہ: میرےاستعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو حاضر ہوں، خواجہ آصف*BBC PK

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے عہدے سے مستعفی ہونے کے مطالبے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں کی جانب سے خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن سیکیورٹی لیپس کا ذمہ دارآپ کو قرار دےکراستعفے کا مطالبہ کررہی ہے؟اس سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے، اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

*جعفر ایکسپریس حملہ، اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم بنی گالہ سے گرفتار*BBC PK

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو بنی گالا سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےجعفرایکسپریس واقعہ پرمنفی پراپیگنڈہ اورتضحیک آمیزمواد شیئرکیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پرکالعدم تنظیموں کی حمایت اور تشہیر میں ملوث ہے، ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

عمرکوٹ : ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر کارواٸیاں جاری ہیں ۔۔مجموعی طور پر 07 ملزمان گرفتار، 175 لیٹر دیسی شراب برآمد، 45 گٹکا / ماوا، 15 گرام آٸیس برآمد۔رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ رپورٹر ، بی بی سی نیوز پاکستان ۔ BBC PK

تفصیلات : 01). پولیس تھانہ سامارو: منشیات فروش کے خلاف کارواٸ، آصف جٹ گرفتار، 10 گرام آٸیس اور موٹر ساٸیکل برآمد، کراٸم نمبر 17/2025 دفعہ 9. 8. 1 نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ 02). پولیس تھانہ سامارو: منشیات فروش کے خلاف کارواٸ، بلال کالرو گرفتار، 1030 گرام چرس، 05 گرام آٸیس برآمد، کراٸم نمبر 18/2025 دفعہ 9. 1. 3 نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔03). پولیس تھانہ چھور : چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم دیوراج بجیر گرفتار، کراٸم نمبر 09/2025 دفعہ 380. 457 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔04). پولیس تھانہ غلام نبی شاہ قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم تقی محمد ماچھی گرفتار، کراٸم نمبر 08/2025 دفعہ 302 . 504. 34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔05). پولیس تھانہ ٹالہی دیسی شراب کے خلاف کارواٸ 130 لیٹر دیسی شراب برآمد، تین مفرور ملزمان علی، ساجد، راشد کراٸم نمبر 05/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج ہے۔06). پولیس تھانہ ٹالہی دیسی شراب کے خلاف کارواٸ 65 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم چنی لال کولہی گرفتار، کراٸم نمبر 06/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج ہے۔07). پولیس تھانہ کنری گٹکا / ماوا کے خلاف کارواٸ، ملزم شفیق مجنو گرفتار، 38 گٹکا برآمد، کراٸم نمبر 48/2025 دفعہ 4. 5. 8 کے تحت مقدمہ درج ہے۔08). پولیس تھانہ کنری گٹکا / ماوا کے خلاف کارواٸ، ملزم رجب علی بھٹی گرفتار، 07 گٹکا برآمد، کراٸم نمبر 49/2025 دفعہ 4. 5. 8 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

*میرپور خاص : ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے سخت احکامات پر میرپورخاص پولیس کی منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری، 01 روپوش ملزم سمیت 07 دیگر ملزمان گرفتار، سفینہ، گٹکا، ماوہ ، مین پڑیوں سمیت 1 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد*رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف ، بی بی سی نیوز پاکستان تفصیلات : *▪️ BBC PK

تھانہ اولڈ میرپور▪️*👈ایس ایچ او اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن انسپکٹر اصغر عالم ہالیپوٹو نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود میں جرائم پیشہ ملزم کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم بنام صابر ولد محمد یامین سکنہ بانسنگھ آباد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 03 ماہ قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد.👈 یادرہے کہ گرفتار ملزم اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن پر فریادی کی مدعیت میں درج مقدمہ نمبر 03/2025 زیر دفعہ 381A تعزیرات پاکستان اور تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 177/2025 زیر دفعہ 4/6/8 گٹکا مینوفیکچرنگ کے مقدمے میں بھی میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا.👈ایس ایچ او اولڈ میرپور انسپکٹر اصغر عالم ہالیپوٹو نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود بس ٹرمینل، گوٹھ چوہدری برکت اور مرزا واٹر جھڑبی روڈ پر منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں.▪️ گرفتار ملزم 1. بنام راجو ولد مانسنگھ کولہی کے قبضے سے 3 پیکٹ سفینہ (330 ساشے) برآمد ہوئے.▪️ گرفتار ملزم 2. بنام شبیر احمد ولد منظور حسین راجپوت کے قبضے سے 125 عدد مضر صحت گٹکے برآمد ہوئے.▪️ گرفتار ملزم 3. بنام محمد فاروق ولد محمود جٹ کے قبضے سے 175 ماوہ گٹکا برآمد ہوئے.👈 تینوں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات نمبر 08/2025, 09/2025 ,10/2025 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممعانت ایکٹ اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن پر درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.*▪️ تھانہ ٹنڈو جان محمد▪️*👈ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد انسپکٹر فرمان آگیم نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود 57 میل موری اور میر واٹر دیھ 193 میں منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں.▪️ گرفتار ملزم 1. بنام ذاکر حسین ولد محمد شریف منگھرار کے قبضے سے 250 عدد مضر صحت گٹکے برآمد ہوئے.▪️ گرفتار ملزم 2. بنام محمد علی ولد ہمزہ خان لغاری کے قبضے سے 12 پیکٹ سفینہ (1320 ساشے) برآمد ہوئے.👈 دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات نمبر 13/2025, 14/2025 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممعانت ایکٹ ٹنڈو جان محمد پولیس اسٹیشن پر درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.*▪️ تھانہ میرواہ▪️*👈ایس ایچ او میرواہ پولیس اسٹیشن انسپکٹر جنید قمر میمن نے ہمراہ ٹیم متعلقہ تھانے کی حدود بھگت گوٹھ لنک روڈ پر منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں.▪️ گرفتار ملزم 1. بنام دانش تاج ولد تاج محمد راجپوت کے قبضے سے 185 عدد مضر صحت مین پڑیاں برآمد ہوئیں.▪️ گرفتار ملزم 2. بنام وقار راجپوت کے قبضے سے 200 عددد مضر صحت گٹکے برآمد ہوئے.👈 دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات نمبر 11/2025, 12/2025 زیر دفعہ 4/8 گٹکا ممعانت ایکٹ میرواہ پولیس اسٹیشن پر درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...