بدھ، 16 اپریل، 2025

روزنامہ خبریں,ملتان,بہاولپور,اسلام آباد,کراچی,پشاور,مظفرآبادسے شائع ھونیوالاھماراآج کاکالم16/4/25ھاف فرائ,فل فرائ,,انڈسٹری,,(دردنگرسے) تحسین بخاری Prss7828@gmail.comکچے میں ھاف ۔ BBC PK News Article

فرائ,فل فرائی نامی ,,انڈسٹری,, قائم کرکے اربوں روپے کمانے والےسابق ایس ایچ اوز نوید نوازواہلہ اور سیف ملھی بلاآخراپنے انجام کوپنہچ گئے۔وسیع پیمانے پرھونیوالی انکوائری میں گناہگارثابت ھونے کے بعدعوام دوست اورفرض شناس پولیس آفیسرآرپی اوبہاولپوررائے بابرسعید نے باقاعدہ طورپرانھیں ملازمت سے برطرف کردیاھے۔یہ دونوں سب انسپکٹرہیں اور رحیمیارخان کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ تعینات رھے ہیں اور یہ دونوں ایک ٹیم کے طورپرکرتے رھے انھوں نے اپنے ساتھ انتہائ بااعتماد ملازمین کی ٹیم رکھی ھوئ تھی جن میں حوالدارسرفراز عرف کھنہ,احمدچیمہ عرف کوکا,حوالدار عدیل واہلہ حوالدارمحسن اور کچھ دیگرملازمین شامل ہیں۔انکے ظلم کی داستانیں اتنی لمبی ہیں کہ بیان کرنے بیٹھیں تو کئ گھنٹے لگ جائیں۔سیف ملہھی کاوالدایک سکول ٹیچرتھاجو8400روپے پنشن پرریٹائرھواجبکہ نویدوالے کاولد مال کے ایک بھانے پرکام کرتاتھامگرآج یہ دونوں کروڑوں نہیں اربوں کی جائیدادکے مالک ہیں اوراسکی وجہ ھمارے ملک کا اندھانظام ھے,ایک طرف ایک غریب آدمی کسی کی مرغی چرالے اورپولیس ملازم کوپتہ چل جائےتواس پرعرصہ حیات تنگ کردیتاھے اوردوسری طرف وہی پولیس ملازم روزانہ کی بنیادپرکھلی لوٹ مارکررھاھوتاھے تواسے کوئ پوچھتانہیں۔ کچے کا علاقہ ھارڈ کریمینل علاقہ ھے جسے پرامن بنانے کیلیے ھرحکومت نے اربوں روپے کے فنڈزجاری کیے متعددآپریشن ھوئے پنجاب پولیس کے درجنوں جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیاتاہم کچے کاکرائم کم ھونے کی بجائے بڑھتاھی چلاگیااور اس کی واحد وجہ یہی ھے کہ پولیس میں چھپی نویدواہلہ اورسیف ملھی جیسی کالی بھیڑوں نے کچے میں ھاف فرائ فل فرائ ,,انڈسٹری,, قائم کرکے سینکڑوں ایکڑ اراضی ,لاھور,اسلام آباد,بہاولپور سمیت,بڑے شہروں میں بنگلے,کروڑوں مالیت کی گاڑیاں,غلہ منڈیوں میں دکانیں۔بڑے بڑے کیٹل فارم۔شوروم اورکروڑوں کے کمرشل پلاٹوں سمیت اتنی دولت سمیٹ لی ھے کہ انکی سات نسلیں بھی بیٹھ کرکھائیں تو ختم نہیں ھوگی۔ان دونوں ملازمین کے متعلق زرائع نے ہمیں بتایا کہ ان کے کچے کے ڈکیتوں سے بہت گہرے تعلقات ہیں۔اغواھونے والے اکثرشہریوں کے ورثاکی اغواکاروں سے ڈیل انھی کے زریعے ھوتی تھی ۔مغوی کے ورثاسے لاکھوں روپے لے لیے جاتےتھے ان میں سے کچھ پیسے ڈکیتوں کواورباقی خودرکھتے تھے۔انکے ڈکیتوں سے تعلقات کا اندازہ آپ اس بات سے لگالیں کہ جب ڈکیتوں نے حملہ کرکے12پولیس اہلکاروں کوشہیدکردیاتھااورایلیٹ فورس کا ایک نوجوان جباراپنے ساتھ لے گئے تھے تب ڈیل انھی ایس ایچ اوز کے زریعے ھوئ تھی اوریہ کچے میں اسطرح چلے گئے تھے جیسے وہ انکا آبائ گھرھواوربڑے آرام سےملازم کو واپس لے آئے تھے۔کچے میں سیف ملھی کا800ایکڑ زرعی رقبہ ھے اوریہ رقبہ اسکی بیوی کے نام بتایاجاتاھے جوکہ ایک ھاؤس وائف ھے,اس زمین میں اگائ جانیوالی فصل کی نگرانی کچے کے لوگوں کی ذمے ھوتی ھے۔توآپ اندازہ لگائیں کہ وہ ڈاکوانھیں کس قدر عزیزھوں گے جوانکی ,,روزی روٹی,,کازریعہ ہیں۔پکڑے گئے ایک ڈاکوکوانھوں نے فل فرائ کا سین دکھایااورایک کروڑمیں ڈیل طے پائ اب مسلہ یہ تھاکہ اس ڈاکوکی گرفتاری ایک سینئر افسرکے نوٹس میں آچکی تھی۔لہذاانھوں نے اپنے سینئرافسرکویہ کہہ کرماموں بنایاکہ سر اگرھم اسکو چھوڑدیں گے توھم اسکے زریعے بہت سے کریمینلزگینگ تک پنہچ سکتے ہیں۔یہ ہمیں کچے کے بہت سے ڈکیت پکڑواسکتاھے اوریوں اسے چھوڑ کربھاری رقم کھری کرلی۔انکا دوسراطریقہ ورادات یہ بھی تھاکہ کچے کے کسی نامی گرامی ڈاکوکو کسی کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھنے والے شہری کا نمبردیکراس پرکال کرواتے تھے اورپھر اس پر ڈکیتوں سے رابطے کاالزام لگاکر اٹھالیتے تھے اورفل فرائ کا خوفناک سین دکھاکر بھاری رقم مارلیتے تھے۔ان کے اس مکروہ ,,کاروبار,,میں اوربھی بہت سے ,,لوگ,, حصہ دارتھے۔انکے لمبے ھاتھوں کااندازہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ معطلی کے باوجودتھانہ کوٹ سبزل اورتھانہ بھونگ کا مکمل کنٹرول انکے ھاتھ میں تھایہ ناصرف حاضرسروس SHOکیطرح پرفارم کرتے تھے بلکہ تھانوں میں بیٹھ کرڈیل بھی کرتے تھے۔ان دونوں کی معطلی کے بعدکوٹ سبزل تھانے میں تعینات قائم مقام SHOسب انسپکٹراشفاق اوربھونگ کے قائم مقامSHO عرفان شاہ نے سیف ملھی نوید واہلہ کو مکمل بااختیاررکھا۔تھانے کا سارانظام انھی کی مرضی سے چلتارھاھے۔سیف ملھی کا دست راست SIاشفاق ,حوالدارسرفرازعرف کھنہ اورحوالدارمحسن ھے جبکہ نویدواہلے کا دست راست SIعرفان شاہ۔حوالدارعدیل واہلہ اور حوالداراحمدچیمہ عرف کوکا ہیں۔یہ حوالدارجب چاہیں جہاں چاہیں پولیس کے پانچ پانچ ڈالوں کے ساتھ ریڈکرکے کسی کوبھی اٹھاسکتے ہیں۔احمد چیمے کے بارے میں بتایاجاتاھے کہ یہ کچے کے کریمینلزکوسمیں فراہم کرتاھے ,اسکے علاوہ احمد چیمہ اورعدیل واہلہ دونوں ملازمین رمضان عباسی اور ملک غلام نبی عرف کاکو کے ساتھ مل کرفراڈاورھنڈی کا وسیع پیمانے پردھندہ بھی کرتے ہیں۔محسن کا آج بھی جانو انڈھڑکے بھائ ددو انڈھڑ سے رابطہ ھے۔اسکے علاوہ ھمارے زرائع کاکہنا ھے کہ کوٹ سبزل میں تعینات قائم مقام ایس ایچ اوسب انسپکٹر اشفاق اور حوالداراحمدچیمہ بہت بڑے پیمانے پرایرانی پیٹرول کا دھندہ بھی کرتے ہیں۔کوٹ سبزل سے سردارگڑھ تک ھزاروں لیٹر دونمبر تیل روزانہ کی بنیادوں پرسپلائ کرتے ہیں۔جمالدین والی کے نزدیک سی ہیک کے اعظم پورکے کٹ پوئنٹ پرٹرکوں سے تیل نکال کر آگے سپلائ کیاجاتاھے۔صادق آبادمیں مدنی شوروم کے نام سے ٹریکٹروں اورگاڑیوں کاایک بڑاشوروم ھے اس شوروم کو بیلا تھوری نامی شخص چلاتاھے اس شوروم میں SIاشفاق اورنوید واہلہ حصے دارہیں۔جب جانو انڈھڑ نے اپنے مخالفین ذوالفقارانڈھڑکے 9 آدمی قتل کردیے تھے تو مقتول پارٹی نے سیف ملھی سے رابطہ کیاکہ ھم سے جتنی مرضی رقم طے کرلیں جانوانڈھڑاور اسکے بھائیوں کوپولیس مقابلے میں ماردیں ,ھمارے زرائع بتاتے ہیں کہ ایک کروڑروپے میں ڈیل ھوئ50لاکھ کے قریب رقم وصول کرلی گئ جبکہ باقی رقم کام ھوجانے پر وصول کرنی تھی مگروہ اس میں ناکام رھااور بعدازاں DPOرحیمیارخان رضوان عمرگوندل کی بہترین اورٹیکنیکل بنیادوں پراپنائ گئ حکمت عملی سے SIملک سلیم اورDSP شہنشاہ چانڈیوکے زریعے جانو انڈھڑ گینگ کاخاتمہ کیا۔بہت سے لوگوں سے انھوں نےASI اورSIبھرتی کروانے کیلیے پیسے لیے تاہم کام ناھونے پر آج بھی وہ ان سے پیسے مانگتے پھررھے ہیں مگریہ بات نہیں سنتے ان میں سے ایک رحیمیارخان کا ڈاکٹر طارق بھی ھے۔جانو انڈھڑکی ماہی چوک میں جو20دکانیں تھیں ان میں سے 10 دکانیں سیف ملھی کے پاس ہیں تاہم یہ اسکے اپنے نام پررجسٹرڈ نہیں ھیں۔رفیق چانگ کوبلیک میل کرکےسیف ملھی نے اسکی ایک کروڑروپے مالیت کی کوٹھی چھین کراپنے ایک مخبرکے نام کروارکھی ھے جسکا اساٹامپ پیپربھی موجودھے۔سیف ملھی کی 8 سوایکڑ زرعی زمین کے علاوہ شیخ ذید فیزٹوکے ساتھ بھی کروڑوں روپے مالیت کی چارایکڑکمرشل زمین ھے۔نوید واہلے کا کمن بھٹہ میں ایک بہت بڑاکیٹل فارم ھے اس کے علاوہ صادق آبادمیں 19 مرلے کی کوٹھی بھی اس نےتیارکروائ ھے جس پر تقریبا سات کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔تھانہ بھونگ کی حدودچوک چدھڑکے رہائشی حنیف کوش نے نویدواہلہ کے خلاف احتجاج کرتے ھوئے بتایاکہ میرااپنی برادری کے ایک شخص سے زمین کاتنازعہ چل رھاتھایہ شخص نویدواہلے کا مخبراورٹاؤٹ تھا اسکے کہنے پرپولیس کی دس گاڑیوں کے ساتھ ریڈکیا,گھروں میں گھس کرخواتین پرتشددکیا۔12لاکھ نقدی۔زیورات اورموبائل فون کے علاوہ ھمارے13آدمیوں کواٹھاکرلے گئے,دوکو حوالات میں جبکہ باقیوں کو ایک نجی ٹارچرسیل میں رکھاپھرایک رات انھوں پہلے سے پکڑے گئے ایک آدمی کو ,,فل فرائ,,کرناتھاتو اسکے ساتھ ھمارے آدمیوں کوبھی لے گئے خوف دلانے کیلیےانکے سامنے اس شخص کوماردیااورکہااگلی باری تمھاری ھے اگردوکروڑروپے نادیے توتم سب کوکچے کا ڈکیت بناکرماردیاجائے گااورپھرھم سےایک کروڑستائیس لاکھ روپے لے لیے جبکہ گھرسے اٹھایاگیاباقی سامان اورنقدی بھی واپس ناکی۔اپنی معطلی کے دوران سیف ملھی نے بھونگ سے تعلق رکھنے والے گوپانگ برادری کے ایک ٹرالاڈرئیور نوجوان کوترنڈہ محمدپناہ سے کالے رنگ کے ڈالے میں اٹھایااورغائب کردیا تب وہ لوگ میرے پاس آئے میں نے سیف ملھی سے رابطہ کیاتووہ مکرگیاکہ مجھے کچھ پتہ نہیں پھر دوھفتوں بعدوہ نوجوان تھانہ صدرصادق آبادکی حوالات میں موجودپایاگیا,مجھے ورثانے بتایاتومیں جاکراس نوجوان سے ملاخفیہ طورپر اس نوجوان کی تصویربنائ اورتفصیل پوچھی تو اس نے سیف ملھی کابتایاکہ اس نے مجھے اٹھایاھےتب میں نے سیف ملھی کووہ تصویراورریکارڈنگ بھیجی تووہ تھوڑاگھبراگیااورکہااس بندے کے ان ڈاکؤوں سے رابطے ہیں جنھوں نے ھمارے پولیس ملازمین کو شہیدکیاھے,اب خطرنام ڈاکوؤں سے رابطے کاسن کرمیں خاموش ھوگیااور پھرمزیددوھفتوں کے بعد اس نوجوان کے ورثاآئے اوربتایاکہ حوالدارسرفرازکے زریعے پانچ لاکھ روپے دیکر اسکوچھڑوایاھے۔ھم مزید اس سٹوری کے پیچھے گئے توپتہ چلاکہ وہ نوجوان سیف ملھی کے ایک دوست کے ٹرالے کاڈرائیورتھااورمناسب تنخواہ ناملنے کی وجہ سےنوکری چھوڑناچاہتاتھا مگرٹرالےکامالک بضدتھاکہ وہ نوکری ناچھوڑے اورپھر اس نے سیف ملھی کے زریعے اسکو سبق سکھانے کیلیے یہ سب کیا۔سیف ملھی نے کچے کے ڈاکو سے اسکے نمبرپرکال کروائ اور ڈکیتوں سے رابطے کاالزام دیکراسےاٹھالیااور ایک ماہ تک غائب رکھا۔ تاہم افسران بالاکی طرف سے پولیس کے اندرپائ جانیوالی کالی بھیڑوں کے خاتمے کا فیصلہ خوش آئیند ھے اس سے عوام کے اندرپولیس کا امیج بہترھوگااورعوام کا اعتمادبھی بحال ھوگا۔تحقیقات کے اس عمل کورکنانہیں چاہیے۔تھانہ صدررحیمیارخان میں تعینات ایس ایچ اونےمسلم چوک میں ھونے والے ایک قتل کی آڑمیں کئ بے گناہ لوگوں کواٹھاکرایک کروڑروپے کے قریب صرف ایک ہی کیس سے کمالیے,اس وقت بھی تھانہ صدررحیمیارخان میں ظلم اورکرپشن کابازارگرم ھے مدثر اورآصف نامی ملازمین کے زریعے غریب لوگوں کو بے دردی سے لوٹاجارھاھے غریب لوگ چیخ رھے ہیں۔سابق ایس ایچ اوسہیل اصغرجس نے اپنی کوٹھی بنوانے کیلیے غریب ماؤں کو بالیاں تک بیچنے پرمجبورکردیاان سب کے خلاف انکوئری ھونی چاہیے کہ لاکھ سوالاکھ روپے تنخواہ لینے والے کروڑوں کی جائیدادکے مالک کیسے بن جاتے ہیں, انکوئری میں گناہکارثابت ھونے پراسی طرح سزادی جائے توپنجاب پولیس ایک بہترین فورس کے طورپر سامنے آسکتی ھے

منگل، 15 اپریل، 2025

رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف اور ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر بی بی سی نیوز پاکستان عمرکوٹ : ۔ BBC PK News Umer Kot

سندھ بچایو تحریک کا عمرکوٹ میں 17 اپریل 2025 کو این اے 213 پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سندھ بچایو تحریک کے متفقہ امیدوار لالچند مالہی کی حمایت میں عظیم الشان جلسہ ۔"جلسہ عام میں جنت کا پرندہ ۔۔۔"مور"۔۔ چھا گیا ۔"کارکنان ، اتحادیوں اور عوام کا سمندر اپنے محبوب رہنماؤں کے حکم کو لبیک کہتے ہوئے ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ میں رونق افروز ہوئے ۔جلسہ کے عمائدین جی ڈی اے سربراہ سید صدر الدین شاھ راشدی سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مظفر حسین شاہ ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم ، میر امان اللہ تالپور ، ایازلطیف پلیجو ، بشمول این اے 213 کے امیدوار لالچند مالہی اور علاقے کے دیگر معتبر رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں سندھ بچایو تحریک کے متفقہ امیدوار کی بھرپور حمایت کی اور عوام کو اپنے حقوق اور دیگر در پیش مسائل کا قومی اسیمبلی تک آواز بننے کے لیئے لالچند مالھی ،جس کا انتخابی نشان ۔۔"۔مور "۔۔۔کو ووٹ دیکر قومی اسیمبلی تک مظلوم عوام کا موثر آواز بنیں۔عوام کا جوش وخروش ،جذبہ اور جنون نعروں کی گونج کے ساتھ قابل ستائش تھا ۔""ظلم کا بدلہ ووٹ سے لینگے"جیتے گا بھائی جیتے گا ،لال ہمارا جیتے گا ۔ٹھپے پر ٹھپہ،صرف مور پر ٹھپہ"انتظار ہے ، سب کو مور پر ٹھپے کو انتظار ہے "۔ وغیرہ کے دلفریب نعروں نے جلسہ گاہ کو پر عظم اور دیدہ زیب بنا دیا۔رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف اور ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر بی بی سی نیوز پاکستان عمرکوٹ : سندھ بچایو تحریک کا عمرکوٹ میں 17 اپریل 2025 کو این اے 213 پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سندھ بچایو تحریک کے متفقہ امیدوار لالچند مالہی کی حمایت میں عظیم الشان جلسہ ۔"جلسہ عام میں جنت کا پرندہ ۔۔۔"مور"۔۔ چھا گیا ۔"کارکنان ، اتحادیوں اور عوام کا سمندر اپنے محبوب رہنماؤں کے حکم کو لبیک کہتے ہوئے ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ میں رونق افروز ہوئے ۔جلسہ کے عمائدین جی ڈی اے سربراہ سید صدر الدین شاھ راشدی سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مظفر حسین شاہ ، میر امان اللہ تالپور ، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ , جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی ، مس۔ل لیگ فنکشنل رہنما خضر حیات منگریو, ایس یو پی رہنما امیر آزاد پنہور بشمول این اے 213 کے امیدوار لالچند مالہی اور علاقے کے دیگر معتبر س معزز ہنماؤں نے اپنی تقاریر میں سندھ بچایو تحریک کے متفقہ امیدوار کی بھرپور حمایت کی اور عوام کو اپنے حقوق اور دیگر در پیش مسائل کا قومی اسیمبلی تک آواز بننے کے لیئے لالچند مالھی ،جس کا انتخابی نشان ۔۔"۔مور "۔۔۔کو ووٹ دیکر قومی اسیمبلی تک مظلوم عوام کا موثر آواز بنیں۔عوام کا جوش وخروش ،جذبہ اور جنون نعروں کی گونج کے ساتھ قابل ستائش تھا ۔""ظلم کا بدلہ ووٹ سے لینگے"جیتے گا بھائی جیتے گا ،لال ہمارا جیتے گا ۔ٹھپے پر ٹھپہ،صرف مور پر ٹھپہ"انتظار ہے ، سب کو مور پر ٹھپے کو انتظار ہے "۔ وغیرہ کے دلفریب نعروں نے جلسہ گاہ کو پر عظم اور دیدہ زیب بنا دیا

عمرڪوٽ اين اي 213 تي ٿيندڙ اليڪشن ۾ باقي ھڪ ڏينھن 17 اپريل خميس جي ڏينھن عمرڪوٽ ضلعي جي اين اي 213 تي اڳوڻي ايم اين اي نواب يوسف ٽالپر جي وفات بعد ٿيندڙ ضمني اليڪشن ۾ اليڪشن ڪميشن پاران جاري ڪيل انگ اکرن موجب تڪ تي ٽوٽل 18 اميدوار اليڪشن وڙھندا جنھن ۾ پي پي اميدوار ميڊم صبا ٽالپر ۽ پي ٽي آئي، جي ڊي اي ۽ درياءُ بچايو تحريڪ جي گڏيل اميدوار لال مالھي جي وچ ۾ اصل مقابلو ٿيندوگڏ BBC PK News Umer Kot

ڪيل جاڻ موجب عمرڪوٽ جي اين اي 213 تي رجسٽرڊ ووٽن جو تعداد 6 لک 8 ھزار 957 آھي، جنھن ۾ مرد ووٽرن جو تعداد 3 لک 21 ھزار 686 عورت ووٽرن جو تعداد 2 لک 87 ھزار 311 آھي، 498 پولنگ اسٽيشنون قائم ڪيون ويون آھن، جنھن 98 مرد ۽ 98عورتن لاءَ جڏنھن تہ 302 گڏيل پولنگ اسٽيشنون قائم ڪيون آھن، اليڪشن ڏينھن ٽوٽل 4628 پولنگ اسٽاف پنھنجي ڊيوٽي سرانجام ڏيندو، 42 سئو پوليس اھلڪار پنھنجي ڊيوٽي جا فرائض سرانجام ڏيندو، تڪ ۾ 7 ايس ايس پي ۽ 12 ڊي ايس پي سميت ٻيا اھلڪار مقرر ڪيا ويا آھن

بارش کے پانی کے تحفظ کا موثر ۔نظام انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان ملاحظہ فرمائیں:

بنگلور کے سافٹ ویئر انجینئر اور ماحولیاتی ماہر گنیش شنبھگ نے اپارٹمنٹ کمپلیکسز کی مدد کی ہے تاکہ وہ مہنگے پانی کے ٹینکروں پر انحصار کم کر سکیں، اس کے لیے انہوں نے مؤثر بارش کے پانی کے تحفظ (Rainwater Harvesting - RWH) کے نظام متعارف کروائے ہیں۔ ان کے اس انقلابی طریقے نے کئی کمیونٹیز کے لیے پانی کی بچت اور مالی لحاظ سے فائدہ مند نتائج حاصل کیے ہیں۔گنیش کا پانی کی بچت میں سفر 2018 میں شروع ہوا جب ان کے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے بور ویل خشک ہو گئے، جس کے نتیجے میں رہائشیوں کو مہنگے پانی کے ٹینکروں پر انحصار کرنا پڑا۔ ایک پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے انہوں نے بارش کے پانی کے تحفظ کا نظام اپنایا۔ شروع میں پڑوسیوں نے اس کی قیمت اور پیچیدگی کے بارے میں شکوک کا اظہار کیا، لیکن گنیش نے اپنے 100 فلیٹ والے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے لیے ₹3 لاکھ سے کم قیمت پر RWH سسٹم کامیابی سے لگایا۔ اس کے نتائج شاندار رہے: دو مہینوں کے اندر، انہوں نے پانی کے بلوں میں ₹2 لاکھ کی بچت کی اور ٹینکروں پر انحصار میں کمی کی۔ گنیش کا RWH ماڈل بارش کے پانی کو جمع کرکے فلٹر کرتا ہے تاکہ اسے روزمرہ کے استعمال کے لیے قابل بنایا جا سکے۔اس عمل میں شامل ہیں:جمع اور ذخیرہ: بارش کا پانی چھتوں سے جمع کیا جاتا ہے اور PVC گٹرز کے ذریعے ڈاؤن پائپس میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ معتدل بارش میں بھی زیادہ سے زیادہ پانی جمع ہو سکے۔پہلا فلٹر: 'فرسٹ فلاش' سسٹم ابتدائی پانی کو ہٹاتا ہے جس میں مٹی اور ملبہ شامل ہوتا ہے، اس کے بعد ایک جال سے بڑے ذرات صاف کیے جاتے ہیں۔اعلیٰ فلٹریشن: ایک سلسلے کے ڈسک فلٹر پانی کو مزید صاف کرتے ہیں، اور ایٹموسفیرک اوزون جنریٹر یہ یقینی بناتے ہیں کہ پانی معیاری ہو۔ذخیرہ اور تقسیم: صاف پانی زیرِ زمین ٹینکوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے اور گھریلو استعمال کے لیے اوور ہیڈ ٹینکوں میں پمپ کیا جاتا ہے۔زیرِ زمین پانی کا تحفظ: اضافی پانی کو دوبارہ بھرنے کے لیے مخصوص جگہوں پر منتقل کیا جاتا ہے تاکہ مقامی پانی کی سطح دوبارہ بحال ہو سکے۔اپنے اپارٹمنٹ میں کامیاب تجربے کے بعد، گنیش نے اپنی مہارت کو بنگلور کے دوسرے رہائشی کمیونٹیز میں بھی منتقل کیا۔ اب تک، انہوں نے 300 سے زائد اپارٹمنٹ کمپلیکسز میں اس طرح کے RWH سسٹمز کو متعارف کروایا ہے اور اس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ ان کی کوششوں سے نہ صرف ان کمیونٹیز کو مالی فائدہ پہنچا بلکہ شہر کے زیرِ زمین پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا۔کمیونٹی کی شمولیت اور پہچانگنیش کی محنت کو سراہا گیا ہے۔ وہ "آئی لِو سمپلی" تحریک کے بنگلور چیپٹر کے بانی رکن اور "ورلڈ آف واٹر ایکشن فورم" کے اہم ایگزیکٹو رکن ہیں، جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی اور خاص طور پر پانی کی بچت کے مسائل پر کام کرتے ہیں۔ ان کا کام اس بات کی مثال ہے کہ کیسے انفرادی کوششیں شہری پانی کی کمی کو حل کر سکتی ہیں اور وسیع کمیونٹی کی تحریک کو جنم دے سکتی ہیں۔ پاکستان میں بھی پانی کا مسئلہ دن بدن بڑھ رہا ہے، خاص طور پر شہروں میں جہاں پانی کی فراہمی اور ذخیرہ کرنے کے طریقے محدود ہیں۔ گنیش کے ماڈل کو اپنانا پاکستان کے مختلف شہروں میں، خاص طور پر بڑے شہروں میں، ایک بہت اچھا حل ہو سکتا ہے۔ پانی کے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے اس طرح کے بارش کے پانی کے تحفظ کے نظام متعارف کروا کر ہم نہ صرف پانی کی بچت کر سکتے ہیں بلکہ زیرِ زمین پانی کے ذخائر کو بھی بھر سکتے ہیں۔ یہ ایک قابل عمل، کم لاگت اور پائیدار حل ہے جس سے نہ صرف مالی بچت ہو سکتی ہے بلکہ ماحولیاتی مسائل کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔منقول ۔۔

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 62 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ کی درخواست پر عمل کب کریں گے؟ 🥹*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *15 اپریل 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK News

(1) دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں: آرمی چیف🚨 (2) بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو ہٹادیں گے، آرمی چیف کا اوور سیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب🚨 (3) اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت🚨 (4) وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں اور دیگر سہولتوں کا اعلان🚨 (5) پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کر رہے، بلوچستان میں ہائی وے بنائیں گے، وزیراعظم🚨 (6) حکومت کا ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ🚨 (7) اس رقم کو چمن -کوئٹہ-قلات-خضدار- کراچی شاہراہ دو رویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف🚨 (8) مستونگ: بی این پی دھرنے کی سیکیورٹی پر مامور بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر بم حملہ، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی🚨 (9) کرک میں انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق🚨 (10) نوشہرہ؛ رشکئی انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ، سول جج ایڈمن اور وکیل جاں بحق🚨 (11) کوئی بھی رہنما ڈیل کیلیے مذاکرات نہ کرے، عمران خان🚨 (12) اسلام آباد؛ ای الیون 2 میں غیر ملکی فوڈ چین کے ایف سی پر نامعلوم افراد کا حملہ، توڑ پھوڑ، 4 ملزمان گرفتار🚨 (13) شیخوپورہ: غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مسلح افراد کا حملہ، فائرنگ سے ملازم جاں بحق🚨 (14) اسرائیلی مصنوعات كا بائیكاٹ ضروری، شہریوں كی جان و مال كو نقصان نہ پہنچایا جائے: علامہ راغب نعیمی🚨 (15) بیرسٹر گوہر اور دیگر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات، بہنیں آج بھی نہ مل سکیں🚨 (16) عمران خان نے کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، رہائی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی، بیرسٹر گوہر🚨 (17) لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر🚨 (18) کراچی: کورنگی کریک میں 18 روز بعد بجھنے والی آگ دوبارہ بھڑکا دی گئی🚨 (19) پنجاب: حافظ آباد میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق، 5 کی حالت نازک🚨 (20) منی لانڈرنگ کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 اپریل تک توسیع🚨 (21) اسمگلنگ کی روک تھام: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 1.49 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ🚨 (22) لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانیدار نے معافی مانگ لی🚨 (23) ملتان میں روڈ کی کھدائی کے دوران 4 مزدور گڑھے میں دب کر جاں بحق🚨 (24) کراچی نادرن بائی پاس پرمویشی منڈی کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا🚨 (25) پاکستان کا دورہ کرنیوالے امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کا ذکر تک نہیں کیا: ایاز صادق🚨 (26) وہاڑی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہے🚨 (27) سکیورٹی خدشات کے باعث ایک ماہ سے بند بلوچستان یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال🚨 (28) عمران خان کی بچوں سے بات کرانے اور ذاتی ڈاکٹرز سے طبی معائنے کی درخواستیں منظور🚨 (29) بجلی کی کھپت میں کمی، درآمد شدہ ایل این جی عالمی مارکیٹ میں فروخت کا فیصلہ🚨 (30) سندھ حکومت نے صوبے میں پلاسٹک بیگ پر پابندی عائدکردی🚨 (31) پنجاب اسمبلی میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور🚨 (32) پانی کی 50 فیصد قلت کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھول دی گئی، سندھ کا شدید احتجاج🚨 (33) ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے کے پنجاب حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا🚨 (34) چار روز سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے🚨 (35) ضلع سوات میں مینگورہ اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے🚨 (36) میٹا پر انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو فروخت کرنے کا دباؤ، مقدمہ شروع🚨 (37) پاراچنار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، شہر جانے والی واحد سڑک کھولنے کا مطالبہ🚨 (38) سندھ کابینہ نے انٹر بورڈ کراچی کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی🚨 (39) بھارتی سپراسٹار مسلمانوں کی حمایت میں مودی کے کالے قانون کیخلاف کھڑے ہوگئے🚨 (40) ایران میں شہید ہوئے بہاولپور کے مزدوروں کے گھر محمد علی درانی اور اہلیہ کی آمد🚨 (41) سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہے🚨 (42) عالمی ادارے فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی🚨 (43) پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی🚨 (44) فچ ریٹنگز کے اقدامات سے ملکی معیشت میں مزید بہتری اور استحکام آئے گا، وزیرخزانہ🚨 (45) سندھ حکومت کا ناقص و غیرمحفوظ کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ🚨 (46) آئی ایم ایف وفد کا عدالتی کارکردگی، جائیداد کے تحفظ کا حق سمیت دیگر معاملات پر خدشات کا اظہار🚨 (47) مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی🚨 (48) حافظ نعیم کا ہنگری کے سفیر کو خط، اسرائیلی وزیراعظم کو مدعو کرنے پر احتجاج🚨 (49) سینیٹ کا 30 سالہ ملازم اغوا کے بعد قتل، ڈی ایس پی کی رہائش گاہ کے قریب سے مدفن لاش برآمد🚨 (50) اسلام آباد: خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر ویڈیو، ایس ایچ او اور تھانہ محرر معطل🚨 (51) کراچی میں نئی الیکٹرک، ڈبل ڈیکر بسیں جون تک پہنچ جائیں گی، شرجیل میمن🚨 (52) راولپنڈی: شادی میں کھانا کھانے سے 139 افراد فوڈ پوائزنگ کا شکار،معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا🚨 (53) لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی بھی شامل🚨 (54) کراچی: لانڈھی میں برف کے کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی🚨 (55) پاکستان پر عائد امریکی ٹیرف ٹھوس معاشی بنیادوں پر نہیں، وزارت خارجہ🚨 (56) محکمہ موسمیات کی آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی🚨 (57) دجالی مظالم کیخلاف طلبا کی نگرانی سے انکار، ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.3 ارب ڈالر کی امداد بند🚨 (58) کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے بڑے آپریشن کا فیصلہ، آج ضلع وسطی سے آغاز🚨 (59) کراچی؛ ایف آئی اے کا غیرملکی کرنسی ڈیلر کے خلاف میڈیکل اسٹور پر چھاپہ، دو ملزمان گرفتار🚨 (60) لاہور: سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی🚨 (61) لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری🚨 (62) وفاقی محتسب نے خاتون کو سابق شوہر کی مشترکہ جائیداد میں سے آدھا حصہ دلوا دیا*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

یہ عادتیں آپ کو ہمیشہ غریب رکھیں گی – ہوشیار رہیں!ایڈیٹر : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی پاکستان ۔ BBC PK News Article Jaidev baeruo chief executive

اگر آپ اپنی زندگی پر قابو پانے والے، معزز اور مالی طور پر مستحکم آدمی بننا چاہتے ہیں تو کچھ ایسی غلطیاں ہیں جو آپ کو پیسوں کے معاملے میں کبھی نہیں کرنی چاہئیں۔آپ کی مالی حالت صرف آپ کے بینک اکاؤنٹ تک محدود نہیں، بلکہ یہ آپ کے اعتماد، تعلقات، مواقع اور ذہنی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔بہت سے مرد سخت محنت کرتے ہیں لیکن پھر بھی غریب رہ جاتے ہیں۔ کیوں؟کیونکہ پیسہ کمانا ایک چیز ہے، لیکن اسے سنبھالنا اور بڑھانا بالکل الگ مہارت ہے۔اگر آپ اپنے مالی معاملات پر عبور نہیں رکھتے تو ہمیشہ دوسروں کے محتاج رہیں گے۔یہاں وہ مالی غلطیاں دی جا رہی ہیں جو آپ کو کمزور، مقید اور مسلسل جدوجہد میں مبتلا رکھیں گی:1. متاثر کرنے کے لیے خرچ کرنا، ترقی کے لیے سرمایہ کاری نہ کرنااگر آپ صرف امیر دکھنے کے لیے پیسہ خرچ کر رہے ہیں تو آپ ہمیشہ غریب ہی رہیں گے۔نیشنل بیورو آف اکنامک ریسرچ کے مطابق، زیادہ تر دولت مند لوگ اپنی آمدنی سے کم خرچ کرتے ہیں، جب کہ متوسط اور غریب طبقے کے لوگ زیادہ تر اپنی آمدنی پر مہنگی چیزوں پر خرچ کرتے ہیں۔حقیقی کامیابی یہ ہے کہ آپ کے پاس اثاثے ہوں، سرمایہ کاری ہو، اور ایسی مہارتیں ہوں جو پیسہ کما کر دیں، نہ کہ برانڈڈ کپڑے جنہیں آپ افورڈ نہیں کر سکتے۔2. آمدنی کا صرف ایک ذریعہ رکھنااگر آپ کی پوری مالی حالت صرف ایک تنخواہ یا ایک کاروبار پر منحصر ہے، تو آپ ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔ایک اوسط کروڑ پتی کے 7 ذرائع آمدن ہوتے ہیں، لیکن زیادہ تر مردوں کے پاس صرف ایک ہوتا ہے۔ اگر وہ ذریعہ ختم ہو جائے تو کیا ہوگا؟ پریشانی، جدوجہد اور دوسروں پر انحصار۔اس لیے مختلف ذرائع آمدن پیدا کریں۔ اگر نوکری ہے تو کوئی مہارت سیکھیں، سائیڈ بزنس کریں، سرمایہ کاری کریں۔3. مالیاتی تعلیم کو نظر انداز کرناپیسے کے اپنے اصول ہوتے ہیں، اور اگر آپ انہیں نہیں سیکھیں گے تو ہمیشہ نقصان اٹھائیں گے۔نیشنل اینڈوومنٹ فار فنانشل ایجوکیشن کے ایک سروے کے مطابق، تقریباً 70% لاٹری جیتنے والے چند سالوں میں دیوالیہ ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ دولت کو سنبھالنے کا ہنر نہیں جانتے۔خواہ آپ جتنا بھی کمائیں، اگر پیسہ سنبھالنا نہیں آتا تو وہ ختم ہو جائے گا۔مالیاتی امور پر کتابیں پڑھیں، کامیاب لوگوں سے سیکھیں، اور اس علم پر عمل کریں۔ جہالت مہنگی ہوتی ہے۔4. غلط مقاصد کے لیے قرض لیناقرض دو قسم کے ہوتے ہیں: اچھا قرض اور برا قرض۔اچھا قرض وہ ہے جو آپ کو امیر بناتا ہے، جیسے کاروبار یا جائیداد میں سرمایہ کاری کے لیے لیا گیا قرض۔برا قرض وہ ہے جو آپ کو غریب بناتا ہے، جیسے ایسی چیزیں خریدنا جو آپ کی استطاعت سے باہر ہوں، صرف دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے۔اگر آپ ہمیشہ فضول خرچی کے لیے قرض لے رہے ہیں تو آپ خود کو مالی تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔5. قسمت پر انحصار کرنا، حکمت عملی نہ اپناناجو لوگ "بڑی کامیابی" یا "خوش قسمتی" کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں، وہ ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں، جبکہ دوسروں کی دولت مسلسل بڑھتی جاتی ہے۔کامیابی قسمت کا کھیل نہیں، بلکہ منصوبہ بندی، عمل اور مستقل مزاجی کا نتیجہ ہے۔معجزے کا انتظار مت کریں، بلکہ خود محنت سے اپنی کامیابی کا راستہ بنائیں۔6. جلد سرمایہ کاری نہ کرنافیڈرل ریزرو کی تحقیق کے مطابق، جو لوگ اپنے 20 کی دہائی میں سرمایہ کاری شروع کرتے ہیں، وہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ دولت مند ہوتے ہیں جو 30 یا 40 کی دہائی میں شروع کرتے ہیں۔چاہے آپ کی آمدنی کم ہو، پھر بھی پس انداز کریں اور سرمایہ کاری کریں۔ جتنا جلدی شروع کریں گے، اتنی ہی جلدی مالی آزادی حاصل ہوگی۔7. عورتوں کو اپنی مالی زندگی پر قابو پانے دیناایک حقیقی مرد اپنی مالی زندگی خود سنبھالتا ہے۔بہت سے مرد عورتوں کو خوش کرنے کے لیے مالی فیصلے کرتے ہیں—مہنگے تحفے خریدتے ہیں، ایسی دعوتوں پر خرچ کرتے ہیں جو ان کی استطاعت سے باہر ہوتی ہیں، یا ایسے طرزِ زندگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جو وہ افورڈ نہیں کر سکتے۔ایک اچھی عورت آپ کے مالی استحکام کو برباد نہیں کرے گی، بلکہ آپ کے خوابوں اور ترقی کی حمایت کرے گی۔آپ کی مالی آزادی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اگر آپ ان غلطیوں کو دہراتے رہیں گے، تو ہمیشہ جدوجہد کرتے، دوسروں پر انحصار کرتے اور محدود زندگی گزاریں گے۔لیکن اگر آپ سنجیدگی سے مالیاتی تعلیم حاصل کریں، مختلف ذرائع آمدن پیدا کریں، ہوشیاری سے سرمایہ کاری کریں اور سمجھداری سے خرچ کریں، تو آپ اپنی تقدیر کے خود مالک ہوں گے۔یا تو آپ پیسے پر قابو پا لیں، یا پیسہ آپ پر قابو پالے گا۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔

موضوع: لڑکیوں میں ہارمونس کا توازن اور مسائلہارمونس کیا ہیں؟ہارمونس وہ کیمیائی مادے ہیں جو جسم کے مختلف افعال کو کنٹرول کرتے ہیں، ۔ BBC PK News Article Doctor Assad Islamabad

جیسے حیض (ماہواری)، جذبات، نیند، وزن، اور جلد کی حالت۔عام ہارمونس کے مسائل لڑکیوں میں:پی سی او ایس (PCOS): ماہواری کا بے ترتیب ہونا، وزن کا بڑھنا، چہرے پر بال آناہارمونی عدم توازن: موڈ کا اچانک بدل جانا، جلد پر دانے، نیند کی کمیتھائرائیڈ کا مسئلہ: وزن کا کم یا زیادہ ہونا، تھکن، بالوں کا جھڑناعلامات:ماہواری کا بے قاعدہ ہوناچہرے پر کیل مہاسےوزن کا تیزی سے بڑھنا یا کم ہونابالوں کا زیادہ گرناچڑچڑاپن یا اداسیگھریلو علاج:میتھی دانہ یا السی کے بیج روزانہ استعمال کریںمتوازن غذا (سبزیاں، پھل، اور پروٹین) اپنائیںروزانہ ورزش یا واک کریںنیند پوری کریں (کم از کم 7-8 گھنٹے)چینی اور جنک فوڈ سے پرہیز کریںڈاکٹر کا مشورہ:اگر علامات شدید ہوں یا مستقل رہیں تو فوراً ماہرِ امراضِ نسواں (گائناکالوجسٹ) سے رجوع کریں۔ خون کے ٹیسٹ (جیسے LH, FSH, TSH) کروا کر مکمل جانچ کروائیں

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...