Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 25 اپریل، 2025
*ریڈیو پاکستان حملہ کیس: عدالت کا ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم*BBC PK News
پشاور: انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملےکے کیس میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیریئنز کے ایم پی اے ارباب وسیم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملےکے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی۔سماعت میں پراسیکیوشن حکام نے کہا کہ ملزمان نے9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا تھا، ملزمان نے عمارت میں آگ لگائی تھی، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان پیش نہیں ہو رہے ہیں، اس پر عدالت نے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔
*سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی*کراچی: گزشتہ دنوں سونے BBC PK News
کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 833 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہوکر 3305 ڈالر فی اونس ہے۔
*متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیر مقامیوں کو ڈومیسائل دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال*BBC PK News
سری نگر: بھارت کے متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال حریت کانفرنس کی کال پر کی جارہی ہے جبکہ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ ہے۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنوں کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر بھارت ا پنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
*بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عالمی برداری کو انتباہ*وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ BBC PK News report Islamabad
بھارت نے حملہ کیاتو کھلی جنگ ہوگی، دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کاالزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔اسکائی نیوز کے پروگرام دی ورلڈ ود یالدا حکیم میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔*
📢 سندھ کے حقوق پر ڈاکا – 1947 سے آج تک! 💔۔ایڈیٹر: انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز ملاحظہ فرمائیں: ---- BBC PK News Article jadiv baeruo chief executive
سندھ، جو پاکستان کا دل ہے، 1947 سے مسلسل ناانصافیوں کا شکار رہا ہے۔کبھی وسائل کی لوٹ مار، کبھی پانی کی بندش، کبھی زبان پر حملے، تو کبھی ہمارے وسائل پر قبضے کی کوششیں! آج بھی پنجاب حکومت کی 6 نہروں کی سکیم سندھ کو بنجر بنانے کی ایک اور سازش ہے۔--⏳ تاریخ کے چند بڑے ظلم:📌 1947: کراچی کو زبردستی وفاق کے ماتحت کیا گیا اور سندھ سے چھین لیا گیا۔📌 1955: سندھ کو "ون یونٹ" میں شامل کر کے اس کی شناخت مٹانے کی کوشش کی گئی۔📌 1973: سندھ کو اپنے وسائل پر مکمل اختیار نہیں دیا گیا۔📌 1991: پانی کی تقسیم کا معاہدہ تو ہوا، لیکن آج تک اس پر مکمل عمل نہیں ہوا۔📌 2000: کراچی، حیدرآباد، اور اندرون سندھ کے وسائل پر ناجائز قبضے کیے گئے۔📌 2024: پنجاب کی 6 نئی نہریں سندھ کے حصے کا پانی چھیننے کے لیے بنائی جا رہی ہیں!--🚨 سندھ کے موجودہ مسائل:🔴 پانی کی قلت: پنجاب سندھ کا پانی روک کر خود کو سیراب کر رہا ہے، جس سے تھر، بدین، اور ٹھٹھہ میں قحط کی کیفیت ہے!🔴 زراعت کا نقصان: سندھ کی زراعت پانی کی کمی کے باعث تباہ ہو رہی ہے۔🔴 معاشی لوٹ مار: سندھ کی بندرگاہوں اور ٹیکس کا پیسہ ہمیں واپس نہیں دیا جاتا!🔴 وسائل پر قبضہ: سندھ کی گیس، تیل اور کوئلہ پنجاب کو جاتا ہے، مگر سندھ کو بجلی بھی پوری نہیں ملتی. نوکریوں میں ناانصافی: وفاقی اداروں میں سندھ کے نوجوانوں کو روزگار نہیں دیا جاتا۔--📢 وزیرِاعظم شہباز شریف صاحب! سندھ سے کیا دشمنی ہے؟ کیا آپ سندھ کے عوام کے حق میں فیصلہ کریں گے؟ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری صاحب! آپ تو خود سندھ کے بیٹے ہیں، پھر کیوں خاموش ہیں؟ مطالبہ:1️⃣ پنجاب کی 6 نہروں کا منصوبہ فوری طور پر بند کیا جائے!2️⃣ 1991 کے پانی کے معاہدے پر مکمل عمل کیا جائے!3️⃣ سندھ کو اس کے وسائل پر مکمل اختیار دیا جائے!4️⃣ سندھ کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں!5️⃣ وفاقی حکومت سندھ کی ترقی میں برابر کا کردار ادا کرے!سندھ مزید ظلم برداشت نہیں کرے گا! سندھ کی عوام جاگ رہی ہے اور اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے!منقول۔
*ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی*BBC PK News report Islamabad
محکمہ موسمیات نے 26 سے 30 اپریل کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26 اپریل سے ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہوگا جو 27 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا۔اس دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
*پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی گرفتار*BBC PK News report
آسام کے مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا، امین الاسلام نے کہا تھا کہ پہلگام حملہ بھارتی حکومت ہی کی سازش ہے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...