جمعہ، 25 اپریل، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 70 ہیڈ لائنز ہیں، ہماری محنت سے بنائی گئی اس پوسٹ کو آگے شیئر کرنے کی درخواست ہے👏*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *25 اپریل 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK News Islamabad Karachi

(1) اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بھارتی اقدامات کیخلاف سینیٹ سے مذمتی قرارداد منظور کرلی🚨 (2) پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، بھارت کو ماضی سے بھی تگڑا جواب ملے گا، اسحاق ڈار🚨 (3) پہلگام واقعہ؛ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا بھرے اجلاس میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف🚨 (4) پاکستان دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے؛ جنگ میں نقصان ہمارا ہوگا؛ بھارتی جنرل نے مودی کو خبردار کردیا🚨 (5) حکومت کا ملک میں بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ🚨 (6) وزارت خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دیگر فورمز پر ثبوتوں کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی کا کیس پیش کرے گی🚨 (7) پاک بھارت کشیدگی؛ فی الحال ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں ہو رہی، دفتر خارجہ🚨 (8) بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عالمی برداری کو انتباہ🚨 (9) پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات🚨 (10) بھارت کی خفیہ چالیں بے نقاب؛ پاکستان کیخلاف دہشت گرد گروہوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف🚨 (11) پاکستان فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو روزانہ 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان🚨 (12) بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر، نائب صدر کا طیارہ بھی تاخیر کا شکار🚨 (13) کرتارپور راہداری سے معمول کے مطابق سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد🚨 (14) کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید، 3 زخمی🚨 (15) غ ز ہ اور گجرات کے قاتلوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، اسرا_ئیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے🚨 (16) 67 ہزار عازمین حج کا معاملہ حل کرنے کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے، وزیر اعظم🚨 (17) پرائیویٹ اسکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے، شہباز شریف کا اظہار برہمی🚨 (18) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا🚨 (19) واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان، متعدد مکانات تباہ🚨 (20) ارشد ندیم کو انڈیا آنے کی دعوت دینے پر بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے پیچھے پڑ گئے🚨 (21) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا🚨 (22) بھارت: پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی امین الاسلام گرفتار🚨 (23) سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید، بھارت کے جارحانہ طرز عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی: مولانا فضل الرحمان🚨 (24) بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، صدر آصف علی زرداری🚨 (25) بھارت جنگ مسلط کررہا ہے، فوج اور قوم کو تیار رہناہوگا، حافظ نعیم الرحمٰن🚨 (26) بھارت اور پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ کی اپیل🚨 (27) پاک بھارت کشیدگی؛ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق🚨 (28) پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے، سیکرٹری خارجہ🚨 (29) اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی: سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو🚨 (30) پہلگام فالس فلیگ واقعے پر درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا🚨 (31) متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیر مقامیوں کو ڈومیسائل دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال🚨 (32) مودی سرکار کی بے رحمی، بچوں کے علاج کیلئے موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا🚨 (33) سندھ حکومت نے یکم مئی کو یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا🚨 (34) پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک🚨 (35) وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تشکیل دے دی🚨 (36) خیبرپختونخوا: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خارجی دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی، آئی ایس پی آر🚨 (37) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت🚨 (38) اے این پی کی اے پی سی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی شرکت پر سیاسی کمیٹی کا اظہار برہمی🚨 (39) 26 اپریل کی ہڑتال: کل ملک کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن ابرار احمد🚨 (40) سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے 🚨 (41) نہروں کا معاملہ: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب🚨 (42) کراچی: سپر اسٹورز اور سپر مارکیٹوں میں برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ🚨 (43) کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 14 ہزار امریکی ڈالر برآمد🚨 (44) کراچی؛ ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہوکر 4 بچوں کے باپ کی خودکشی🚨 (45) حکومت کا ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 11 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں🚨 (46) بلوچستان کےتمام اضلاع میں ملیریا کے کیسز رپورٹ🚨 (47) امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں🚨 (48) پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا🚨 (49) خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین پانچ سال بعد بحال، بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال🚨 (50) پاکستانی ہندوؤں کو جاری کردہ ویزے منسوخ نہیں ہوں گے، بھارت🚨 (51) ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی🚨 (52) کراچی: قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا اعلان🚨 (53) بلوچ کالونی ایکسپریس وے اور قیوم آباد سے کورنگی روڈ پر آنے والا حصہ بند ہوگا: مرتضیٰ وہاب🚨 (54) ریڈیو پاکستان حملہ کیس: عدالت کا ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم🚨 (55) ٹیکس چوری کا معاملہ: ایم کیو ایم لندن کے طارق میر کیخلاف کیس ختم🚨 (56) لاہور: دریائے راوی میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے🚨 (57) لاہور: ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول گھر میں رکھنے پر خاتون ایس ایچ او گرفتار🚨 (58) عالمی تجارتی جنگ قومی معیشت کیلئے چیلنجز کا باعث بن سکتی ہے، اسٹیٹ بینک🚨 (59) اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، بیرسٹر سیف🚨 (60) ماسکو کے قریب کار بم دھماکے میں روسی جنرل ہلاک🚨 (61) پہلگام واقعہ؛ پاکستانی عوام کا سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب🚨 (62) پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا🚨 (63) بینظیر کفالت اور بینظیر تعلیمی وظائف کی سہ ماہی قسط کا اجرا کر دِیا گیا🚨 (64) کراچی میں رکشہ ڈرائیورز کا فوارہ چوک پر احتجاج، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں🚨 (65) موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج ہے، وفاقی وزیر خزانہ🚨 (66) بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کے منفی پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم🚨 (67) تمام صوبے مانیں گے تو نہریں بنیں گی ورنہ نہیں، بلاول بھٹو زرداری🚨 (68) متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج ختم کردینا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ🚨 (69) سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد برقرار رکھنےکیلئےتمام اقدامات کیے جائیں گے، وزارت خارجہ🚨 (70) کراچی بورڈ؛ انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کا نوٹیفکیشن جاری*(Chief Executive Editor Atta Muhammad Muhammad Aslam Jaidev Maheshwari Islamabad to Karachi )**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

*26 اپریل کی ہڑتال: کل اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی*BBC PK News Islamabad

مظلوم فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل (ہفتہ) 26 اپریل کو جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی، سماجی کاروباری، صنعتکاروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔اب اس ہڑتال میں ایک اور توانا آواز شامل ہوگئی ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے بھی کل (ہفتہ) کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن ابرار احمد نے کہا ہے کہ کل ملک کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

*بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے گفتگو*BBC PK News Islamabad

*بھارتی اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کا سبب بن سکتے ہیں، اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

*حکومت کا ملک میں بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ*BBC PK News Islamabad

*وزارت خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دیگر فورمز پر ثبوتوں کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی کا کیس پیش کرے گی

*غ، ز، ہ اور گجرات کے قا_تلوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، اسرا_ئیلی اہلکار سری نگر پہنچ گئے*BBC PK News Srinagar

سری نگر: (ویب ڈیسک) غ، ز، ہ کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرا_ئیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آگیا، پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈا واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرا_ئیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں، اسرا_ئیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرا_ئیلی اہلکاروں کی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے، اسرا_ئیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد، پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار پہلے ہی اسرا_ئیلی طرز کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، اسرا_ئیل اور مودی کا گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

*پاکستان دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے؛ جنگ میں نقصان ہمارا ہوگا؛ بھارتی جنرل نے مودی کو خبردار کردیا*BBC PK News Islamabad

سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے اور جنگ کی صورت میں دفاع کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اپنے ایک آرٹیکل میں بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نے مودی سرکار کو مشورہ دیا کہ پہلگام حملے کے بعد جنگ میں جلد بازی نہ کریں، نقصان بھارت کو ہی ہوگا۔سابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایس پناگ نےاس بات پر بھی زور دیا کہ مودی حکومت کو مکمل حکمت عملی سے کام لینا ہوگا۔اپنے کالم میں انھوں نے اعتراف کیا کہ بھارت کے پاس پاکستان پر محفوظ طریقے سے حملہ کرنے کی کوئی برتر تکنیکی طاقت نہیں۔ چاہے وہ میزائل، ڈرونز یا بحری و فضائی طاقت ہو۔انھوں نے خبردار کیا کہ عوامی جذبات اور نیو نیشنلزم سے لبریز فضا میں حکومت کو فوری انتقامی کارروائی سے گریز کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک 12 زخمی ہوگئے تھے۔

*پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک*۔ BBC PK News pasheen

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانئی بابا میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گردی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...