ہفتہ، 26 اپریل، 2025

*دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری پر ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ دائر*BBC PK News Report

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔**موٹروے پولیس نے بتایا کہ ڈکی بھائی کے خلاف تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا۔**موٹروے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے گاڑی چلا رہے تھے جب کہ دوسری ویڈیو میں ڈکی بھائی اسٹیرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلاتے دکھائی دیے۔

*بھارت نے 60 شادی شدہ خواتین اور ان کے بچوں کو BBC PK News Report

پاکستان واپس آنے سے زبردستی روک دیا*بھارت نے 60 بھارتی خواتین کو زبردستی بھارت میں روک لیا، سفارتی ذرائع کے مطابق یہ خواتین انڈین شہری ہیں، جن کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں، اور یہ خواتین اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئی تھیں۔بھارت کی جانب سے روکے جانے والی 60 خواتین کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں، ان خواتین کے پاس پاکستان کے طویل المدتی ویزے موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو بھی پاکستان واپسی سے روک دیا گیا ہے۔ ان خواتین کو بھارتی شہر امرتسر کی انتظامیہ نے پاکستان واپسی سے روکا ہے۔پاکستان واپس آنے کی خواہشمند بھارتی خواتین گزشتہ 2 روز سے امرتسر میں پھنسی ہوئی ہیں، ان کو امرتسر سے کہیں اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

*‏🔴 پشاور: رنگ روڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق*۔*BBC PK News Report Peshawar

پشاور میں رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ شاہ پور میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں خاتون کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔پشاور تھانہ پھندو کی حدود میں جمیل چوک رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ْپولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ کے فوراً بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پشاور پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے۔دوسری جانب، پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حددو میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق مقتولہ لیڈی پولیس اہلکار تھی جو ضلع چارسدہ پڑانگ میں تعینات تھیں، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے

*عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی*BBC PK News Report Gujarat

گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان پر حملہ کیس میں مرکزی ملزم نوید کو پی ٹی آئی کارکن معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وزیرآباد میں عمران خان حملہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم نوید کو 2 دفعات کے تحت عمرقید کی سزا سنائی۔عدالت نے مرکزی ملزم نوید کو تحریک انصاف کے کارکن معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کی گئی جب کہ 4 زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔علاوہ ازیں، اے ٹی سی گوجرانوالہ عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو بری کر دیا۔

*ایران کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکا؛ 500 زخمی، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ*BBC PK News Iran Report

ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والا زوردار دھماکا اتنا شدید نوعیت تھا کہ قریبی علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا۔دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ متضاد اطلاعات کے مطابق دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی۔دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور متعدد علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔یہ ایک تازہ ترین خبر ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

*وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن 'ائیر پنجاب' کی منظوری دیدی*BBC PK News Lahore Report

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن 'ائیر پنجاب' کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی نوشیرخان لنگڑیال نے ملاقات کی، اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا، حکومت کے مؤثر اقدامات سے کسان کے لیے ترقی وخوشحالی کے راستے کھل رہے ہیں۔اس کے علاوہ مریم نواز نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن 'ائیر پنجاب' کی منظوری دے دی جس کے لیے فوری طورپر 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔مریم نواز نے 'ائیر پنجاب' کو ملک کی بہترین ائیر لائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی جاری کی۔

لاڑکانہ: ہم پر گولی چلا دیں ، ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے ۔نو دیرو میں متنازع کینالز نکالنے کے خلاف دھرنے کو پولیس بزور طاقت زبردستی ختم کروا کر پنجاب جانے والی گاڑیوں کو راستہ دے رہے ہیں۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Jaidev baeruo chief executive report

لاڑکانہ: ہم پر گولی چلا دیں ، ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے ۔نو دیرو میں متنازع کینالز نکالنے کے خلاف دھرنے کو پولیس بزور طاقت زبردستی ختم کروا کر پنجاب جانے والی گاڑیوں کو راستہ دے رہے ہیں۔

رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری 
ایگزیکٹو بیورو چیف 
بی بی سی پاکستان نیوز

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...