ہفتہ، 26 اپریل، 2025

*_`بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائے جہلم میں پانی کا بڑا ریلہ چھوڑ دیا ہے۔`_*BBC PK News Report Mufid Ahmed Muzaffarabad Azad Kashmir

ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ایک بند سے پانی چھوڑا گیا ہے، دریائے جہلم کے دو میل کے مقام پر 22 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پانی کے زیادہ بہاؤ سے درمیائے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پاور پراجیکٹ ڈیم کے اسپل ویز کھولے گئے ہیں، ڈیم اسپل ویز کھولنے سے پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا، عوام دریا سے دور رہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے۔سندھ طاس معاہدہ بھارت اور پاکستان کے درمیان واحد معاہدہ ہے جو 3 بڑی جنگوں، جموں و کشمیر اور دونوں ممالک کے مختلف حصوں میں ہونے والی بغاوتوں اور 2002 کے فوجی بحران کے باوجود قائم رہا ہے۔اس معاہدے کو دنیا بھر میں سرحد پار آبی تنازع کے کامیاب حل کی روشن مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی حکومت کے اعلانات کے جواب میں ایسے کئی اقدامات کا اعلان کیا، جو بین الاقوامی قانون کے تحت جائز جوابی اقدامات کے زمرے میں آتے ہیں۔

" موت کی وادی " ایڈیٹر: انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز ۔ BBC PK News Article jadiv baeruo chief executive

کیلیفورنیا کی سرزمین پر واقع وہ مقام جہاں زمین انگاروں کی مانند سلگتی ہے، ہوا زہر آلود لگتی ہے اور زندگی کا تصور بھی ایک خواب محسوس ہوتا ہے۔۔۔ یہی ہے "ڈیتھ ویلی"، یعنی موت کی وادی۔یہ وادی محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ایک دل دہلا دینے والی داستان ہے۔ یہاں درجہ حرارت 56 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے، جو اسے زمین پر سب سے گرم مقام بناتا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے خود سورج نے یہاں اپنی غضب ناک آنکھوں کا سایہ ڈال رکھا ہو۔ڈیتھ ویلی کی خاموشی گونجتی ہے۔ یہاں کی سب سے خوفناک حقیقت "متحرک پتھروں" کی کہانی ہے، ایسے پتھر جو اپنی جگہ سے خود بخود حرکت کرتے ہیں۔۔۔۔ پیچھے گہرے نشان چھوڑتے ہوئے کوئی انہیں دھوکہ سمجھتا ہے،کوئی قدرت کا کرشمہ، مگر مقامی لوگ انہیں وادی کی "روحیں" کہتے ہیں، جو صدیوں سے اپنی قبروں سے بے چین ہو کر نکلتی ہیں۔ یہاں نہ درخت ہیں، نہ سایہ، نہ پانی کی امید۔ صرف تپتی زمین، جلتی ہوئی ہوا اور ایک غیر مرئی دہشت، جو آپ کے وجود کے اندر تک سرایت کر جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں کئی لوگوں نے اپنے پیاروں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ کچھ کی گاڑیاں بند ہو گئیں، کچھ راستہ بھٹک گئے، اور کچھ تو ایسے تھے جن کا سراغ بھی نہ ملا۔ ان کے سائے آج بھی وادی کی ریت میں چھپے ہوئے ہیں، اور کبھی کبھار، جب سورج ڈھلنے لگتا ہے، تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ آپ کو پکار رہے ہوں۔ڈیتھ ویلی، جہاں وقت رک جاتا ہے، سانسیں گھٹتی ہیں، اور انسان اپنی بے بسی کو سب سے زیادہ شدت سے محسوس کرتا ہے۔ یہ جگہ محض ایک صحرا نہیں، بلکہ وہ آئینہ ہے جس میں انسان اپنی ناتوانی کا سچا عکس دیکھتا ہے

عمرکوٹ: عمر کو ٽ اور نواحی علاقوں میں مکمل طور پر شٹر بند، پہیہ جام ہڑتال ھڑتال ۔ BBC PK News Report Hira Lal Umer Kot

سرا دن عمرکوٹ شہر اور نواحی علاقے مکمل طور پر بند رہے۔ رپورٹ : ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز

*سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی*کراچی: گزشتہ دنوں سونے BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive report

کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 833 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہوکر 3305 ڈالر فی اونس ہے۔

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...