Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 27 اپریل، 2025
*وزیراعظم کے اعلان کے ساڑھے 3 ہفتےبعد بھی بجلی7.41 روپے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی*۔ BBC PK News Islamabad
وزیراعظم کےاعلان کےساڑھے تین ہفتےبعدبھی بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی نہ ہوسکی، وزیر اعظم کےاعلان کے بعداب تک مجموعی طورپربجلی صرف 4 روپے 97 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی۔کمی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں کی گئی، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 1.36 روپےفی یونٹ کمی کی گئی جبکہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی1.90روپے فی یونٹ سستی کی گئی، اسی طرح پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت 1.71 روپے فی یونٹ کم کی گئی
*2 کروڑ سکھ پاکستان کیساتھ ہیں، انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر حملہ نہیں کرنے دینگے، گرپتونت سنگھ*BBC PK News
عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں۔گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ 1965 ہے نہ ہی 1971، بلکہ یہ 2025 ہے، انڈین آرمی کوپنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ پاکستان کا نام ہی پاک ہے ، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔سکھ فار جسٹس کے سربراہ نے کہا کہ بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے کہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ اب حملے میں پہل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی حملہ کیا، پھر وہ بچا نہیں، پھر چاہے وہ اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ، ہم مودی ، اجیت دودل، امیت شاہ اور جے شنکر کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پہلگام میں جو کچھ ہوا، انہوں نے اپنے ہی ہندوؤں کو خود مار دیا، اس حملے کا مقصد راج نیتی اور ووٹ کا حصول ہے۔
حیدرآباد : حیدرآباد سندھ کے بھادر ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کی ایک اور بڑی کاروائی، بینک ڈکیتی سمیت دیگر کئی وارداتوں میں ملوث 2 مختلف گینگ کے 4 ارکان گرفتار، لوٹی گئی رقم 36 لاکھ روپے برآمد.رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات: BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
حیدرآباد: حیدرآباد کے ایس ایچ او نیک محمد کھوسو کی ڈبنگ کارروائی ، بینک ڈکیتی سمیت دیگر کئی وارداتوں میں ملوث دو مختلف گینگ کے چار افراد گرفتار، لوٹی گئی رقم 36 لاکھ روپے برآمد۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران حیدرآباد قاسم آباد اور دیگر مقامات سے بینک ڈکیتی سمیت دیگر کئی وارداتیں ہوئی جس کے بعد ان تمام وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور رقوم کی ریکوری کے حوالے سے SSP حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے DSP سی آئی اے افتخار احمد برڑو، DSP قاسم آباد بشیر احمد، SHO قاسم آباد صغیر حسین سانگی، SHO اے سیکشن نیک محمد کھوسو، SHO سائیٹ وحید احمد شیخ اور انچارج نسیم نگر سکندر غلام مصطفیٰ پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ۔حیدرآباد پولیس نے ہونی والی تمام وارداتوں کی انویسٹیگیشن کا آغاز کیا اور مختلف زاویوں سے وارداتوں کے شواہد اکٹھے کیا، CCTV فوٹیجز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان تمام وارداتوں میں ملوث 2 مختلف گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا اس حوالے سے پولیس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں DSP سی آئی اے افتخار احمد برڑو اور ایس ایچ او نیک محمد کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بینک ڈکیتی سمیت دیگر ڈکیتی و لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف حیدرآباد پولیس نے انتہائی کامیابی کیساتھ 2 مختلف ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیاپہلا گینگ کے ارکان اللہ داد ولد کریم داد زرداری، ورد علی ولد نواز علی ملاح جبکہ دوسرے گینگ کے ملزمان میں علی اکبر ولد نبی بخش ناریجو اور عبد الحکیم ولد محمد ملوک ناریجو شامل ہیںگرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف وارداتوں میں لوٹی گئی رقم 3600000 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد ہواگرفتار ملزمان نے مورخہ 2025-02-16 کو اناج منڈی کے ملازمین محمد انیس رضا اور حیدر علی غوری سے کل رقم 820000 روپے نسیم نگر گوٹھ ڈیتھا بائی پاس کے قریب سے گن پوائنٹ پر لوٹے تھے8 اپریل کو قاسم آباد کی حدود میں قائم نجی بینک سے کیش رقم نکلوانے والے شخص مسلم مرزا ولد ایاز بیگ سے ڈکیتی کی واردات زیر حراست ملزمان ملوث تھے جنہوں نے گن پوائنٹ پر شہری سے 4000000 لاکھ کیش رقم لوٹی تھی گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری
کینال منصوبے کے خلاف عمرکوٹ میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی ریلی، دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے خلاف شدید نعرے بازی.رپورٹ: ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات: BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report
عمرکوٹ: کینال منصوبے کے خلاف عمرکوٹ میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے بڑی احتجاجی ریلی نکالی۔ گجو رانا ٹیکسی اسٹینڈ سے شروع ہونے والی یہ ریلی پریس کلب عمرکوٹ تک پہنچی، جہاں مظاہرین نے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے دریا پر قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ٹیکسی ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر بابو میگھواڑ، علی محمد، حاجی خان ببر، بہادر منگریو، ننگر اوڈ، حاجی شریف آریسر، ابراہیم منگریو، ظہور لاشاری، کرشن اور دیگر رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سے کینال کسی صورت میں قبول نہیں ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر چھ کینالوں کے منصوبے کو منسوخ کرکے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ سندھ کی زمینوں کو بنجر نہیں ہونے دیں گے اور کینال کے خلاف احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اس منصوبے کو مکمل طور پر ختم نہیں کر دیتی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کی زمینوں پر صرف سندھی باشندوں اور مقامی لوگوں کا حق ہے، گرین انیشی ایٹو کمپنی کا قبضہ کسی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ آخر میں احتجاجی ریلی کے دوران "سندھو کے لیے جھگڑا ہے، پنجاب سے جھگڑا ہے" کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
*پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج ہلاک*BBC PK News Islamabad Report
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 54 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خوارجیوں نے شمالی وزیرستان کےعلاقے حسن خیل سےدراندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 54 خوارج ہلاک کردیے، ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی جس کے بعد حکمت عملی کے تحت انہیں تین اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا، یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی ( دہشت گردانہ )سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کردی گئی تھی اور اسی دوران ان خوارجیوں کی نشان دہی ہوگئی۔
*کراچی: گلشن حدید لنک روڈ پر کینالز منصوبے کیخلاف احتجاج، مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگادی*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی: گلشن حدید لنک روڈ پر وکلا اور قوم پرست جماعت کے کارکنوں کا کینالز منصوبے کے خلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کینال منصوبے کی منسوخی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔مظاہرین نے لنک روڈ پر رکاوٹیں اور پتھر رکھ کر سڑک کو بند کر دیا ہے جبکہ پولیس کی ریپڈ ریسپانس فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کروایا جائے، اگر مذاکرات کے بعد بھی سڑک نہ کھولی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا اور ایک پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے صبح سے اب تک 3 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
*خیبرپختونخوا: سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی*BBC PK News Swat Report
اتوار کی سہ پہر ضلع سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نجی نیوز چینل نے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ آج 4.4 شدت کے زلزلے نے سوات اور ملحقہ علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا، جس کی گہرائی 185 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندو کش میں تھا۔زلزلے سے لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کی تلاوت کرتے رہے۔رپورٹ کے مطابق سوات کے کسی بھی حصے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...