پیر، 28 اپریل، 2025

عمرکوٹ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی امیا اور نوجوان درشی وارثوں سے تحفظ کے لیے عدالت پہنچ گئے۔رپورٹ: ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ : BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report

عمرکوٹ کی سیشن کورٹ میں ایک نوجوان لڑکی امیا اپنے پسندیدہ نوجوان درشی کے ساتھ عدالت پہنچی، جہاں دونوں نے اپنی مرضی سے محبت میں شادی کرنے کا اظہار کرتے ہوئے تحفظ کی فریاد کی۔ امیا نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ وہ بالغ ہونے کے بعد اپنی پسند سے درشی کے ساتھ شادی کرچکی ہے اور اب اسے خدشہ ہے کہ اس کے وارث اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ لڑکی نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے اور اس کے شوہر کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر عدالت نے دونوں فریقوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔ ذرائع کے مطابق امیا اور درشی کولہی گاؤں ولیج راہموں جو وانڈیو کے باسی کا تعلق تھرپارکر ضلع سے ہے، جبکہ وارثوں کی جانب سے شادی پر ناراضی کا اظہار بھی سامنے آیا ہے۔

*کراچی: کینال منصوبے کیخلاف گلشن حدید لنک روڈ پر وکلاء کا احتجاج جاری*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

*کراچی؛ سٹی کورٹ کے دروازے سائلین کیلئے آج بھی بند**ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے سے جانے والے لنک روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کےلیے بند ہیں۔**ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کراچی سے ٹھٹہ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں اور کراچی سے ٹھٹہ جانے والے ٹریفک کو پورٹ قاسم چورنگی سے پورٹ قاسم کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔*وکلاء نے سٹی کورٹ کے دروازے آج بھی سائلین کے لیے بند کر دیے ہیں۔وکلاء کے علاوہ کسی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔اس حوالے سے وکلاء کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔

*آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے!**پاکستانی میڈیا کی کھری رپورٹنگ پر بھارت کی بوکھلاہٹ، 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد*۔*BBC PK News Islamabad Report

*مودی سرکار سچ بتانے پر تلملاگئی، بھارت میں کئی پاکستانی ٹی وی چینلز بند*نئی دہلی میں مودی سرکار کی گھبراہٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگئی ہے، بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پابندی کی زد میں آنے والے پلیٹ فارمز میں ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، رفتار، جیو نیوز اور سنو نیوز کے یوٹیوب چینلز شامل ہیں جبکہ صحافی ارشاد بھٹی، عاصمہ شیرازی، عمر چیمہ اور منیب فاروق کے یوٹیوب چینلز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جن دیگر ہینڈلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پاکستان ریفرنس، سما اسپورٹس، عزیر کرکٹ اور رازی ناما شامل ہیں۔بھارت نے یہ اقدام اس بہانے اٹھایا ہے کہ مبینہ طور پر یہ چینلز ”اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ حساس مواد“، ”غلط اور گمراہ کن بیانیے“ اور ”بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹی معلومات“ پھیلا رہے تھے

*پنجاب :سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال کا 9 واں روز، مریضوں کو مشکلات*۔ BBC PK News Lahore Report

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال آج نویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز نے اپنے کمروں کو تالے لگا دیے ہیں جبکہ نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف نے آوٹ ڈور اور پرچی کاونٹرز کو بند کر دیا ہے۔ہڑتال کی وجہ سے لاہور کے سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال اور دیگر اہم سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، گنگارام ہسپتال، چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی او پی ڈیز بند ہیں، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے

*بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم*۔ BBC PK News Islamabad Report

35 سال سے زائد عرصے سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ساردا بائی کو اڑیسہ پولیس نے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا کہہ دیا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ ساردا بائی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے اور انہیں بلا تاخیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ملک بدری کے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ساردا بائی کی شادی بولانگیر کے ایک ہندو خاندان میں ہوئی تھی، وہ کئی سال قبل مہیش ککریجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، ان کا بیٹا اور بیٹی بھارتی ہیں۔ووٹر آئی ڈی سمیت تمام اہم دستاویزات ہونے کے باوجود انہیں کبھی بھارتی شہریت نہیں دی گئی، انہوں نے اب حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں ان کے خاندان سے الگ نہ کیا جائے۔ساردا بائی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے کوراپٹ میں تھی پھر بولانگیر آگئی، میرا پاکستان میں کوئی نہیں ہے، میرا پاسپورٹ بھی بہت پرانا ہے، میں حکومت اور آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ مجھے یہاں رہنے کی اجازت دیں۔انہوں نے دہائی دی کہ میرے دو بڑے بچے ہیں اور پوتے پوتیاں ہیں، میں یہاں ایک ہندوستانی کے طور پر رہنا چاہتی ہوں

*پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہے، دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی: عارف علوی*۔ BBC PK News Report

سابق صدرعارف علوی نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کیلیےپی ٹی آئی مذاکرات کےلیےتیارہے،مذاکرات کیلیے دوسری طرف سے پیش رفت نہیں ہورہی۔۔مانچسٹر میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا تحریک انصاف پہلگام واقعے کی مذمت کرتی ہے۔عارف علوی کا کہنا تھا پاکستان کی سلامتی کے لیے پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن مذاکرات کے لیے دوسری طرف سے پیشرفت نہیں ہو رہی۔سابق صدر مملکت کا کہنا تھا وطن سے محبت اور قربانی سے دریغ نہ کرنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں

*مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق*BBC PK News Mansehra Report

پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...