Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 28 اپریل، 2025
*ذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کر دی*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی: پاکستان میں ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے لیے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پیش گوئی کر دی ہے۔سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ذوالقعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذوالقعدہ کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے۔ نتیجتاً، یکم ذوالقعدہ 29 اپریل 2025 کو پڑنے کا امکان ہے۔
*بھارتی اقدام پر آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی، اٹارنی جنرل*BBC PK News Islamabad Report
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل کی استدعا پر فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے سندھ کینال کا معاملہ زیر بحث رہا ، اب بھارتی اقدامات کی وجہ سے مصروفیات رہیں، آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔
*پاکستان اوربھارت موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ BBC PK News Islamabad Report
امریکی محکمہ خارجہ ترجمان نے پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورتحال میں ذمہ دارانہ حل کی طرف جانے مشورہ دیدیا۔برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بھارت اور پاکستان کےساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان اوربھارت معاملےکے حل کے لیے ایک ذمہ دارانہ حل کی طرف جائیں۔ترجمان نے کہاکہ امریکا نے موجودہ صورت حال پرقریبی نظر رکھی ہے، بھارت اور پاکستان کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہیں، امریکا تمام فریقین کو ذمے دارانہ حل کی جانب کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ترجمان کا کہا تھا کہ پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہیں اوربھارت کے ساتھ کھڑے ہیں
*اپ ڈیٹ**پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید شوہر سمیت گرفتار*BBC PK News Lahore Report
لاہور: سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو شوہر سمیت حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو گرین ٹاؤن کے علاقےسے حراست میں لیاگیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ صنم جاوید اور ان کے شوہر کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید لاہور سے گرفتار* ۔ BBC PK News Lahore Report
تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی تصدیق لاہور پولیس نے بھی کی ہے۔لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ’صنم جاوید کو ایک مقدمے میں تفتیش کی غرض سے تھانہ اسلام پورہ کی پولیس نے حراست میں لیا ہے، تاہم بیان میں مقدمے کی نوعیت کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی۔خیال رہے کہ صنم جاوید تحریک انصاف کی سرگرم کارکن اور سیاسی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ہیں جو 9 مئی کے فوجی تنصیبات پر حملے کے مقدمات میں گرفتار بھی رہیں۔پچھے سال ان کی رہائی ہوئی تھی۔ وہ ایک عرصے تک خیبرپختونخواہ میں رہیں تاہم گزشتہ چند ماہ سے وہ لاہور میں مقیم ہیں اور اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں
*سیکیورٹی فورسز کا پاک - افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن،17 خارجی ہلاک*BBC PK News Islamabad Report
ہلاک خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، گزشتہ روز پاک-افغان سرحد پر 54 خارجی مارے گئے تھے، 3 روز میں مارے گئے خوارج کی تعداد 71 ہوگئی، آئی ایس پی آر
*🚨 جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق*جنوبی وزیرستان میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے BBC PK News Islamabad Report
میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر ناصر خان کا بتانا ہے کہ دھماکا وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر کا بتانا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ دھماکے سے امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...