پیر، 28 اپریل، 2025

*عمران ہاشمی کی کشمیر پر بنائی گئی جھوٹ کا پلندہ فلم بری طرح ناکام*BBC PK News Islamabad Report

بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کو ریلیز ہونے کے آج تیسرے روز بھی فلم بینوں نے مسترد کر کے رکھ دیا۔اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مشتمل فلم 'گراؤنڈ زیرو' ویک اینڈ پر بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔اگرچہ فلم کو ناقدین کی جانب سے تعریفی جائزے ملے تھے اور پھر پہلگام واقعے میں بھی مودی نے پاکستان پر الزام دھر کر فلم کو اُڑان کا موقع فراہم کیا۔اس کے باوجود یہ فلم شائقین کو سنیما گھروں تک کھینچنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تین دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر صرف 5.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

*پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے، یومیہ کتنے کروڑ کا نقصان؟*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی: پاکستانی فضائی حدود کی حالیہ بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔پاکستان کی فضائی حدود کے 11 فضائی راستوں میں سے 4 راستے بھارتی طیارے مسلسل استعمال کرتے ہیں، ہفتہ وار اوسطاً بھارتی ائیر لائنز کے 1200 جہاز پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتے ہیں۔بھارتی جہازوں کو مغرب کی جانب سفر کے لیے پہلے جنوب کی جانب پرواز کرتے ہوئے کھلے سمندر تک جا کر رخ تبدیل کرکے سفر کرنا پڑتا ہے۔ اس مشق سے جہازوں کے اضافی فیول استعمال سے لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حالیہ بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔شمالی بھارت کے ہوائی اڈوں مثلاً دہلی، لکھنؤ، امرتسر وغیرہ سے دبئی اور مڈل ایسٹ جانے والی پروازوں کو تقریبا دگنا فیول کے استعمال کا سامناہے۔ اضافی فیول استعمال کے باعث ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے مسافر غیر ملکی ائر لائنز سے سفر کو ترجیح دے رہے ہیں،۔مسافروں کے دوسری ائیرلائنز سے رجوع کے باعث ائر لائنز کو بھی نقصان کا بھی سامنا ہے، لمبی اڑان کے حامل بوئنگ طیارے کو 100گھنٹے کے اضافی سفر میں 5 لاکھ47 ہزار ڈالرز کے اضافی خرچ کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق ائیر بس طیاروں کو100 گھنٹے کی اضافی پرواز سے ایک لاکھ 96ہزار ڈالر کے اضافی فیول اخراجات کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔ مذکورہ اعداد شمار 2 گھنٹے کی اضافی پرواز کے ہیں۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیارے 2 سے 4 گھنٹے اضافی پرواز پر مجبور ہیں۔سال 2019ء میں پاکستان کی ائیراسپیس بندش سے فروری 2019ء سے 2 جولائی 2019ء کے درمیان ائیر انڈیا کو 491 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا۔انڈیگو کو 31 مئی تک 25.1 کروڑ روپے، اسپائس جیٹ اور گو ایئر کو بالترتیب 20 جون تک 30.73 کروڑ روپے اور 2.1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

*بھارتی حملےکے خدشے پر سرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی ہے: وزیردفاع*BBC PK News Islamabad Report

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ بھارتی حملےکے خدشے پر سرحد پر پاکستان کی فوجی قوت مزید بڑھا دی گئی ہے، پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کرے گا جب ہمارے وجود کو براہ راست خطرہ ہو۔برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی طرف سے حملے کا امکان ہے، اسی خدشے کے پیش نظر ہم نے سرحد پر اپنی فوجی قوت بڑھادی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں ہمیں کچھ اسٹریٹجک فیصلے کرنا ضروری تھے اور وہ فیصلے کرلیےگئے ہیں، بھارت کی بیان بازی بڑھ رہی ہے، پاکستانی فوج نے حکومت کو بھارتی حملے کے امکان سے آگاہ کر دیا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو جوہری آپشن استعمال کرنے سے باز رہنا چاہیے، پاکستان ہائی الرٹ ہے اور اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال صرف اس صورت میں کرے گا جب ہمارے وجود کے لیے براہ راست خطرہ موجود ہو۔

*پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا*اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کا BBC PK News Islamabad Report

کہنا ہے کہ ذی القعد کا چاند آگیا ہے، یکم ذی القعد 1446 ہجری کل بروز منگل 29 اپریل کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔اس سے قبل سپارکو نے پیشگوئی کی تھی کہ ذی القعد 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔

*دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا*BBC PK News Islamabad Report

سروے اور اعداد و شمار جمع کرنے کے معتبر ترین ادارے گیلپ نے دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست برائے سال 2025 جاری کردی۔گیلپ نے happiness انڈیکس جاری کردیا جس میں 44 خوش باش قوموں میں سے پاکستانیوں کا نمبر 8 واں ہے۔عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل اور مشکلات کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا اظہارکیا۔دوسری جانب دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار اور تجارتی و معاشی ترقی کے بلند بانگ دعوے کرنے والے بھارت کے باسی خوش نہیں اور فہرست میں آخری نمبر پر نظر آئے۔ سروے میں 31 فیصد بھارتیوں نے خوش جب کہ 34 فیصد نے زندگی سے مایوسی کا اظہار کیا۔ جس سے مودی حکومت میں شہریوں کے اضطراب اور پریشانیوں کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔گیلپ کے اس انڈیکس میں چینی شہریوں نے 86 فیصد کے ساتھ خوش باش قوموں کی فہرست میں پہلے نمبر پر جگہ بنالی۔خیال رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی رپورٹ میں بھی خوش باش 147 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 109 جب کہ بھارت کا اس سے کہیں نیچے 118 ہے۔خیال رہے کہ یہ فہرست ممالک کی سماجی، معاشی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے جیسی خصوصیات کی بنیاد پر ترتیب دی جاتی ہے۔

*بھارت کے ممکنہ مس ایڈونچرکا جواب دینے کیلئے سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا گیا*BBC PK News Islamabad Report

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا جواب دینے کے لیے پاکستان نے بھی سرحد پار سیکڑوں اہداف کا تعین کرلیا۔بھارت کے کسی حملے کے جواب میں ان اہداف کو منٹوں کے اندر نشانہ بنایا جائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے اینکر شہزاد اقبال سے بات کرتے ہوئے متعلقہ ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی کا آغاز نہیں کیا،نہ ہی پاکستانی ریاست کا پہلگام واقعے میں کوئی ہاتھ ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک پاکستان کے کسی نان اسٹیٹ ایکٹر کے بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔

*لاہور: پولیس کا گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد زیر حراست*BBC PK News Lahore M Azam Report

لاہور میں پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے والے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنےکے 23 ویں روز دھرنےکے شرکاء نے آج ایوان وزیر اعلیٰ کا رُخ کرلیا۔ شرکاء بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹاتے ریلی کی صورت میں چیئرنگ کراس سے ایوان وزیر اعلیٰ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔پولیس نے مظاہرین کو گھسیٹ گھسیٹ کر پریزن وین میں ڈالنا شروع کر دیا۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑی پر دھاوا بول دیا، دھکم پیل میں 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پھٹ گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لوگ جی او آر کا گیٹ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے ، اس لیے ان کو پیچھے ہٹانا پڑا ، جن مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا انہیں چھوڑ دیا گیا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ملازمین مال روڈ پر ایوان وزیراعلیٰ کے سامنے سے ہٹ کر کلب چوک کی سڑک پر بیٹھ گئے۔

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...