Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 29 اپریل، 2025
*بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف**BBC PK News Islamabad Report M
اسلام آباد: بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی بیگمات کو 8 کروڑ 98 لاکھ کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، 2352 سرکاری ملازمین اور 704 پنشنرز کی بیگمات کو ادائیگیاں کی گئیں۔آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ بی آئی ایس پی پالیسی کےتحت 30 ہزار سے زیادہ پنشن لینے والے افراد اہل نہیں تھے، گریڈ ایک سے گریڈ 20 تک کے ملازمین کے اہل خانہ کو ادائیگیاں کی گئیں جس میں گریڈ 15 کے 263 ، گریڈ 16 کے 42، گریڈ 17 کے 21، گریڈ 18 کے 15، گریڈ 19 کے 11 اور گریڈ 20 کے 3 ملازمین اور پنشنرز بھی رقم لینے والوں میں شامل ہیں۔اس پر سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ اگر کمیٹی چاہے تو ہم ان کے نام سامنے لے آئیں گے، ہمارے پاس ریکوری کےلیے کوئی میکینزم نہیں ہے، ان کی سزا یہ ہے کہ ان کے نام سامنے لائے جائیں۔کمیٹی کی رکن شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بے نظیرانکم پروگرام میں مختلف فلٹرز لگائے گئے ہیں، اس پروگرام میں معیارسرکاری ملازمین کا نہیں، انکم کا ہے، ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ رقم لینے والے گریڈ 19 اور 20 کے ملازمین کو گولڈ میڈل دیا جائے۔ بعد ازاں پی اے سی نے رقم لینے والے گریڈ 19 اور 20 کے افراد کی شناخت کرنے کی ہدایت کردی اور چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ان افراد سے رقم ریکوری کے لیے کیا طریقہ کار اپنائیں گے، یہ بھی دیکھا جائے کہ ان افراد کے خلاف کیا کارروائی بنتی ہے۔
🚨 *افسوس ناک**ملتان: مظفر آباد پل کے قریب وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق*BBC PK News Multan Report Ashafk Ahmad
ملتان: وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفر آباد پل کے قریب پیش آیا جہاں وین میں آگ بھڑک اٹھی۔پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے سے گاڑی میں سوار 6 افراد جھلس گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق لاشیں اور شدید جھلسنے والے 2 افراد نشتر اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ وین کوٹ ادو سے ملتان ائیر پورٹ جا رہی تھی، گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔
*لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کے 2 یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 سکھ فوجی ہلاک*BBC PK News Islamabad Report
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکراپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔’فرینڈلی فائرنگ‘ کا یہ انوکھا واقعہ جاپالہ برج پر بارہ مولا سیکٹر میں پٹرولنگ کے دوران پیش آیا، ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات 185 بی ایس ایف نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی۔اس واقعہ پر 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جبکہ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں، پاک فوج اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
*کراچی: بلدیہ میں ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی ، ٹرک ڈرائیور فرار*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا اور حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اشفاق جبکہ زخمی کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد حساس ادارے کے سول ملازمین بتائے جا رہے ہیں۔ لاش اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔موچکو پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے اور حادثے میں ملوث ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
*عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی*BBC PK News Islamabad Report
عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے۔عالمی بینک کے مطابق رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کےلیے 78 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کےلیے 30 ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے اور اس منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔
*پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ*BBC PK News Islamabad Report M
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسٹار لنک کو فوری طور پر لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رجسٹریشن مشروط ہونے کے باعث اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لائسنس کا اجرا مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پی ٹی اے نے اسٹار لنک کو لائسنس کا اجرا پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ کے ساتھ مستقل رجسٹریشن سے مشروط کردیا ہے۔پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ نے 21 مارچ کو اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن کی تھی۔ پی ایس اے آربی اسٹارلنک کی مستقل رجسٹریشن کے لیے تمام تکنیکی اور ریگولیٹری معاملات طے کرنے میں مصروف ہے۔
*عمران خان کی بطور وزیراعظم برطرفی، پی ٹی آئی مزاحمت نے ملک کو گہرے بحران میں مبتلا کردیا، عدالت*BBC PK News Lahore Report M Azam
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔رپورٹ کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے اپنے فیصلے میں قانونی نکتہ طے کردیا اور کہا کہ مماثلت نہ رکھنے والے کیسز کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ 2022 میں عدم اعتماد کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان کوس وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔فیصلے کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد ان کی جماعت پی ٹی آئی نے مزاحمت شروع کی جس نے ملک کو گہرے بحران میں مبتلا کردیا۔اس میں کہا گیا کہ 9 مئی بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج کیا، احتجاج کے نتیجے میں لاہور، کراچی ، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا سمیت کئی شہروں میں آرمی تنصیبات کو ٹارگٹ کیا گیا۔فیصلے کے مطابق کارکنوں نے عوامی مقامات کو بھی نشانہ بنایا، اس پر تشدد احتجاج کے نتیجے میں پولیس نے متعدد مقدمات درج کیے، نو مئی کے بعد صرف لاہور میں 11 مختلف مقدمات درج ہوئے، درخواست گزار کے مطابق اس پر سوشل میڈیا ق پیغامات جاری کرنے پر مقدمات میں نامزد کیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ ایک طرح کے کیسز میں بار بار پراسکیوشن کرنا آئین کے ارٹیکل 13اے کی خلاف ورزی ہے، صنم جاوید کے کیس میں بھی ہائیکورٹ نے بار بار تفتیش کو مسترد کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آئین کا ارٹیکل 13اے وہان لاگو ہوگا جہاں کسی شخص کو سزا ہوئی ہو یا مجرم ڈکلیئر کیا گیا ہو، موجودو کیس میں الزامات کی لمبی فہرست اور پر تشدد واقعات کا زکر ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواستگزار موجودہ کیس میں صنم جاوید کے فیصلے کا حوالہ نہیں دے سکتا، عدالت تمام مقدمات کو یکجا کر کہ ٹرائل کرنے کی درخواست مسترد کرتی ہے،اگر ٹرائل جج چند کیسز میں مماثلت محسوس کرے تو سی آر پی سی کے سیکشن 239 کے تحت انہیں اکٹھا کر سکتا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...