منگل، 29 اپریل، 2025

👈زمین میں چُھپے خزانے ❤️ پاکستان زیرِ زمین پانی کی ایکوئفر کے لحاظ سے دُنیا کی سپر پاور ہے۔ایڈیٹر : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Article jadiv baeruo chief executive

دنیا کے 193 ممالک میں سے صرف تین ممالک چین، انڈیا اور امریکہ پاکستان سے بڑی ایکوئفر رکھتے ہیں۔دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاؤں کے میدانی علاقوں کے نیچے یہ ایکوئفر 5 کروڑ ایکڑ رقبے پر سے زیادہ علاقے پر پنجاب اور سندھ میں پھیلی ہوئی ہے۔در حقیقت پاکستان کے مردہ ہوتے دریاؤں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آنے والے سیلابوں یا قحط کے خطرے کے سامنے یہ ایکوئفر ہی ہماری آخری قابلِ بھروسہ ڈھال ہے جس کے سینے میں ہم نے دس لاکھ سے زیادہ چھید (ٹیوب ویل) کر رکھے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔یہ ایکوئفر اتنی بڑی ہے کہ پاکستان کے سارے دریاؤں کا پانی اپنے اندر سما سکتی ہے۔یہ آپ کے تربیلا ڈیم جتنی ایک درجن جھیلوں سے زیادہ پانی چُوس لے گی اور اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔پاکستان اس وقت دُنیا میں زمینی پانی کو زراعت کے لئے استعمال کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔آپ کی زراعت میں آدھے سے زیادہ پانی (50ملئین ایکڑ فٹ) اس ایکوئفر سے کھینچا جارہا ہے۔دریائے سندھ کے نہری نظام سے کبھی سال میں ایک فصل لی جاتی تھی، آج ہم تین تین فصلیں لے رہے ہیں۔ آبادی کے دباؤ کی وجہ سے زرعی اور صنعتی مقاصد کے لئے بے تحاشا پانی ٹیوب ویلوں سے کھینچنے کی وجہ سے یہ ایکوئفر نیچے جانا شروع ہوچکی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق پاکستان تقریباً 500 کیوبک میٹر پانی فی بندہ کے حساب سے زمین سے کھینچ رہا ہے جو کہ پورے ایشیا میں بہت زیادہ ہے۔اس ایکوئفر کے اوپر سندھ اور پنجاب کے علاقے میں صرف مون سون کے تین مہینوں میں 100 ملئین ایکڑ فٹ تک پانی برس جاتا ہے۔یہ ایکوئفر ہزاروں سال سے قدرتی طور پر ریچارج ہو رہی تھی لیکن ہم نے کنکریٹ کے گھر اور اسفالٹ کی سڑکیں بنا کر پانی کے زمین میں جانے کا قدرتی راستہ کم سے کم کر دیا ہے۔بارش کا پانی سب سے صاف پانی ہوتا ہے لیکن یہ ری چارج ہونے کی بجائے فوری طور پر سڑکوں، سیوریج لائنوں اور گندے نالوں کے ذریعے گٹر والے پانی میں بدل جاتا ہے جس سے نہ صرف اس کی کوالٹی بدتر ہو جاتی ہے بلکہ یہ سیلابی پانی بن کر شہروں کے انفراسٹرکچر اور دیہاتوں کو فلیش فلڈنگ سے نقصان پہنچاتا ہے۔تاہم اگر اس پانی کو اکٹھا کر کے زیر زمین پانی کو ری چارج کرنے کا بندوبست کیا جائے تو نہ صرف اربن فلڈنگ اور فلیش فلڈنگ پر قابو پایا جا سکتا ہے بلکہ بڑے بڑے ڈیم بنائے بغیر بہت زیادہ پانی بھی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔لہٰذا فوری طور پر آبادی والے علاقوں میں ری چارج کنویں، ڈونگی گراونڈز، ری چارج خندقیں، تالاب، جوہڑ بنانے پر زور دیا جائے جب کہ نالوں اور دریاؤں میں ربڑ ڈیم اور زیر زمین ڈیم بنا کر مون سون کے دوران بارش اور سیلاب کے پانی کو زیرِزمین ری چارج کیا جائے۔اس مقصد کے لئے راوی اور ستلج دریا کے سارا سال خشک رہنے والے حصے، پرانے دریائے بیاس کے سارے راستے اور نہروں اور دوآبوں کے زیریں علاقے انتہائی موزوں جگہیں ہیں۔اس طرح پانی ذخیرہ کرنے کے فوائد کیا ہوں گے؟01- بڑے ڈیموں کی جھیلیں آہستہ آہستہ مٹی اور گادھ سے بھر جاتے ہیں جب کہ زیرِ زمین ایکوئفر میں پانی فلٹر ہو کر جاتا ہے لہٰذا یہ ہمیشہ کے لئے ہیں۔02- ایکوئفر سے پانی بخارات بن کر نہیں اڑ سکتا۔03- کسی بھی قسم کی آبادی یا تنصیبات کو دوسری جگہ منتقل نہیں کرنا پڑے گا جیسا کہ پانی کے دوسرے منصوبوں میں کرنا پڑتا ہے۔04- جب اور جہاں ضرورت ہو یہ پانی نکالا جا سکے گا۔05- پانی کی کوالٹی بھی جھیل میں کھڑے پانی سے بہتر ہوگی۔ہمارے صنعتوں میں 100 فی صد پانی زیر زمین استعمال ہوتا ہے اور پھر یہ لوگ پانی استعمال کرنے کے بعد بغیر اسے صاف کئے واپس زمین میں یا نالوں میں پانی گندا کرنے کے لئے چھوڑ دیتےہیں۔اگر ابتداء صنعتوں سے ہی کر کے ان کو پمپ کئے گئے پانی کی مقدار کے برابر پانی ری چارج کرنے کی سہولیات بنانے کا پابند بنایا جائے تو یہ ایک اچھا آغاز ہوگا جس کے بعد میونسپیلیٹی اور ضلع کی سطح پر کام کیا جاسکتا ہے۔موجودہ پانی کے تناؤ کی صورت حال، بھارت کی طرف سے دریاؤں کے خشک کرنے، سیلابوں اور قحط کے سامنے نظر آتے خطروں کے خلاف زمینی پانی ہی ہمارے بچاؤ کی آخری صورت ہے۔زمین میں چھپے اس خزانے کو ری چارج کرنا ضروری ہے۔منقول ۔

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 74 ہیڈ لائنز ہیں، اگر آپ کو ہماری رپورٹنگ کا انداز پسند ہے تو تعاون کیجئے اور اس پوسٹ کو آگے شیئر کیجئے👏👏👏*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *29 اپریل 2025 | بروز منگل | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 *BBC PK News Islamabad Karachi

(1) پاک فوج نے پاکستان میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش کردیے🚨 (2) جہلم بس اسٹینڈ سے بھارتی دہشت گرد گرفتار، بھارتی آرمی ہینڈلرز کی واٹس ایپ چیٹ پکڑی گئی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر🚨 (3) پہلگام واقعے کو 7 دن گزرگئے، لیکن بھارت نے بے بنیاد الزامات سے متعلق اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری🚨 (4) پاک فوج نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے 2 کواڈ کاپٹر کو مار گرایا🚨 (5) حاضر سروس بھارتی جنرل نے پہلگام ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کوحراست میں لے لیا گیا🚨 (6) پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار پر مودی سرکار نے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کی چھٹی کردی🚨 (7) کمانڈر کی تبدیلی کام نہ آئی؛ بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر کے اگلے مورچوں پر جانے سے انکار🚨 (8) لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کے 2 یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 سکھ فوجی ہلاک🚨 (9) بھارت سائبر دہشت گردی پر بھی اتر آیا، پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے ناکام بنادیے🚨 (10) پہلگام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدگی: ملک کے تمام ایئر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی🚨 (11) وزیراعظم اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان رابطہ،‘بھارتی الزامات بے بنیاد قرار’🚨 (12) بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، وزیرداخلہ🚨 (13) بھارتی حکام پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے و اہل خانہ کی واپسی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگے🚨 (14) عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے بہنوں، رہنماؤں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی🚨 (15) علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کرنے والے وکلاء پر شکوک و شبہات کا اظہار🚨 (16) آج خفیہ طریقے سے چار وکلاء ملنے گئے جو وکلاء اندر جاتے ہیں ہمیں کیا پتہ وہ کیا معلومات دیتے ہیں، علیمہ خان🚨 (17) بلوچستان: زیارت سے 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں، حکام🚨 (18) تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے🚨 (19) مودی نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا؛ برطانوی اخبار🚨 (20) بھارت: کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان کو ہجوم نے تشدد کرکے مار ڈالا🚨 (21) اسٹیٹ بینک کا تعطیل کا اعلان، یکم مئی کو بینکس بند رہیں گے🚨 (22) وزیر داخلہ کی مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم سے اہم ملاقاتیں، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال🚨 (23) بھارت کے خلاف کیے گئے حکومتی فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر🚨 (24) عمران خان نے کہا ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی🚨 (25) عمر ایوب وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، شرجیل میمن کا پی ٹی آئی رہنما کے بیان پر ردعمل🚨 (26) وزیراعظم کی غیر ملکی کمپنیوں کو زراعت، برآمدات، صنعت کے فروغ کے حوالے سے ساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت🚨 (27) وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پلوشہ خان🚨 (28) ’آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں‘، آفریدی کا بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کو کرارا جواب🚨 (29) انٹربینک میں روپیہ تگڑا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مضبوط🚨 (30) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 282 روپے 87 پیسے کی سطح پر بند ہوئی🚨 (31) ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث سی ڈی اے افسران گرفتار🚨 (32) جامعہ کراچی کے قریب پانی کی مین لائن پھٹ گئی، ایک کلومیٹر علاقہ زیرآب، درجنوں گھروں کو نقصان🚨 (33) شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا🚨 (34) پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری🚨 (35) حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز 442 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ🚨 (36) جعفر ایکسپریس حملے کے شواہد موجود، علاقائی حریف دہشت گردی کا سرپرست ہے، پاکستان🚨 (37) بھارت سے سفارت کاروں اور عملے کا 30 رکنی گروپ پاکستان واپس پہنچ گیا🚨 (38) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش🚨 (39) ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ🚨 (40) مشترکہ مفادات کونسل نے نہروں سے متعلق سرٹیفکیٹ واپس لے لیا، وفاق کا سندھ ہائیکورٹ میں جواب🚨 (41) نئی نہروں کا منصوبہ مسترد: وکلا کا ببرلو بائی پاس سمیت تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان🚨 (42) پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر بھارتی چینلز پر پابندی عائد🚨 (43) نوشکی: آئل ٹینکر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی، 23 شدید زخمی کراچی منتقل🚨 (44) عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری🚨 (45) سعودی عرب کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان🚨 (46) کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 301 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد زخمی🚨 (47) سپریم کورٹ پاکستان کی پہلی خاتون جج کا بڑا اعزاز، یونیورسٹی آف لندن نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی🚨 (48) عمران خان کی بطور وزیراعظم برطرفی، پی ٹی آئی مزاحمت نے ملک کو گہرے بحران میں مبتلا کردیا، عدالت🚨 (49) لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا🚨 (50) پی ٹی اے کا اسٹارلنک کو فوری لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ🚨 (51) کراچی: بلدیہ میں ٹریفک حادثہ، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی ، ٹرک ڈرائیور فرار🚨 (52) ملتان: مظفر آباد پل کے قریب وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق🚨 (53) بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف🚨 (54) بے نظیر انکم کے تحت ایک ہی بچے کیلیے دو ماؤں کو ادائیگی کے 2ہزار سے زائد کیسز رپورٹ🚨 (55) سری نگر: مقبوضہ کشمیرکی قابض انتظامیہ نے 48 سیاحتی مقامات کو بند کردیا🚨 (56) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا، دبئی میں نئی ریسٹورنٹ چین کا افتتاح🚨 (57) لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت🚨 (58) آئی ایس آئی، آئی بی نے ارشد چائے والا کے افغان شہری ہونے کی رپورٹ پیش کردی🚨 (59) اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ🚨 (60) سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے ہوگئی🚨 (61) پاکستان نے کاسا-1000 منصوبے کی نئی ڈیڈ لائن کیلئے باضابطہ درخواست دے دی🚨 (62) پاکستان نے ویمن بیس بال ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیت لیا🚨 (63) رانا ثنا اللہ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور اسٹریٹجک مفادات سے متعلق بات چیت🚨 (64) عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور🚨 (65) پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں فالج کے علاج کی جدید سہولت متعارف🚨 (66) ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس: آئین میں تبادلے کے لیے 2 سال کی مدت نہیں دی گئی، جج آئینی بینچ🚨 (67) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کا مطالبہ🚨 (68) کراچی؛ آن لائن ٹیکسی سروسز کو ایک نظام میں لانے کیلئے اقدامات تیز کرنیکا فیصلہ🚨 (69) ریکوڈک منصوبے کیلیے 6.4 ارب ڈالر کا فنانشنل کلوژر آئندہ ماہ ہوگا🚨 (70) پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط مئی کے آغاز میں ملنے کا امکان🚨 (71) ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھی عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کی توثیق🚨 (72) الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا🚨 (73) کراچی: اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں نامزد سی ٹی ڈی کے 13 اہلکار بری، رہائی کا حکم🚨 (74) چین کے ریسٹورنٹ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 22 ہلاکتیں اور 3 زخمی*(Chief Executive Editor Atta Muhammad Muhammad Aslam Jaidev Maheshwari Islamabad to Karachi )**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

میرپورخاص: *پرانی میرپور پولیس اسٹیشن / آگ لگا کر زندہ جلانے کی کوشش کا الزام*رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات: BBC PK News Mirpur Khas Jaidev baeruo chief executive Report

میر پورخاص : پرانی میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود بس ٹرمینل کے قریب لاشاری برادری کے گھروں کو اچانک پراسرار آگ لگ گئی نتیجے میں ایک بڑا رقب جل کر خاک میں تبدیل علاقے میں خوف و ہراس ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ، ریسکیو 1122 ، فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر لگی ہوئی آگ کو بچانے میں مدد کی ۔ اس موقع پر لاشاری برادری کی شریف و معزز شخصیت اور واقعے سے متاثر علی غلام لاشاری ، دائم خان لاشاری ، محبوب خان لاشاری نے انکشاف کیا کہ واقعے سے 15 دن پہلے ہمیں کچھ لوگوں نے نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئی تھی اور وہ ہماری اس زمین پر قبضہ کرنے کے لیے مسلسل تنگ کر رہے ہیں ۔ جبکہ ہمارے گھروں کو آگ لگی نہیں لگائی گئی ہے اور واقعے سے پہلے دو لوگوں کی مشکوک ایکٹیوٹیز دیکھی گئی تھی جنہوں نے آج ہمیں بہت بڑا مالی نقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے ایس ایس پی میرپورخاص سمیت مقام منتخب نمائندوں اپیل کی ہے کے واقع میں ملوث عناصروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کر کے نقصان کا ازالہ کراتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے ۔

*اسٹیٹ بینک کا تعطیل کا اعلان، یکم مئی کو بینکس بند رہیں گے*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی: اسٹیٹ بینک نے یوم مزدور کے موقع پر کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کی بندش کا اعلان کردیا۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء ’’یومِ مزدور‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا جس کے سبب کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔واضح رہے کہ یکم مئی کو ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے۔

عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر گٹکا/ماوا کے خلاف کارواٸ . . . 03 ملزمان گرفتار 1570 گٹکا ماوا اور موٹر ساٸیکل برآمد۔رپورٹ: انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات:01). BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report

پولیس تھانہ کنری: گٹکا پیڈلر و سپلاٸیر شیر محمد کھوسہ گرفتار، ملزم کے قبضے سے 230 گٹکا/ماوا برآمد۔ کراٸم نمبر 66/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ۔ 02). پولیس تھانہ کنری: گٹکا پیڈلر و سپلاٸیر پریم مالہی گرفتار، ملزم کے قبضے سے 40 گٹکا/ماوا برآمد۔ کراٸم نمبر 67/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ۔ 03). پولیس تھانہ سامارو: گٹکا ایکٹ کے تحت کارواٸ ملزم امجد کھوسہ گرفتار، ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 1300 گٹکا ماوا اور ایک موٹر ساٸیکل برآمد۔ کراٸم نمبر 27/2025 دفعہ 3. 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ۔

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سنگین جرائم کے خلاف سی سی ڈی کو مکمل سپورٹ کرتے ہوئے ضلع کو کرائم فری بنانے کوشش کو کامیاب بنایا جائے گا۔ BBC PK News Raheem yar Khan Report M KHUDABUX ABBASI

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران، انچارج سی سی ڈی ڈی ایس پی شہنشاہ احمد خان چانڈیہ اور ایس ایچ اوز سے ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ضلع کو کرائم فری بنانے کے لیے سی سی ڈی کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا، ضلع بھر کے پولیس افسران یہ جان لیں کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

*پاک فوج نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے*BBC PK News Islamabad Report

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہے، بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی بھارتی آرمی کے ہینڈلرز کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں ںے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلارہا ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے، کچھ واٹس ایپ چیٹ پکڑی گئی ہیں جن میں چار بھارتی دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے جو پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ اور ٹیررازم میں ملوث ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ25 اپریل کو بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا، جہلم بس اسٹینڈ سے ڈھائی کلو گرام کا بم برآمد ہوا جس کے ساتھ بھارتی آرمی کے ہینڈلرز بھی منظرعام پر آگئے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارتی ہینڈلرز کی واٹس ایپ کا فرانزک جاری ہے۔اس موقع پر انہوں ںے واٹس ایپ کے پکڑے گئے وائس میسجز شرکا کو سنائے جن میں دہشت گرد فنانسنگ سے متعلق بات کررہے تھے اور شہریوں کے قتل عام کی بات کررہے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہینڈلر کا نام سکھوندر ہے جو بھارتی فوج میں صوبے دار ہے، بھارتی ساختہ ڈرون پکڑا گیا جس سے دس لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، ان وائسز میں ایک بھارتی آرمی افسر خود کہہ رہا ہے کہ ہم لاہور تک کام کررہے ہیں، یہ را نہیں کہہ رہی یہ بھارتی آرمی کہہ رہی ہے، یہ ٹیرر فنانسنگ کی ایک مثال ہے ایسے متعدد واقعات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم میں دھماکے کے لیے چھ لاکھ روپے دیے گئے، بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کے گھر سے ڈرون بھی برآمد ہوا، اسے گرفتار کرکے اس کے موبائل کا فرانزک کیا گیا جو کہ ابھی تک جاری ہے، اس میں سے واٹس ایپ کی متعدد چیٹس برآمد ہوئیں جن کے مطابق وہ بھارتی ہینڈلرز سے رابطے میں تھا، عبدالمجید نے ملک میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دیں اور رقومات وصول کیں، کوٹلی میں کارروائی کے لیے اسے 60 ہزار روپے دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کو آج سات دن گزر گئے مگر بھارت کی جانب سے زبانی جمع خرچی کی جارہی ہے اور آج تک ثبوت پیش نہیں کیے جاسکے جب کہ ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...