بدھ، 30 اپریل، 2025

*جنوبی وزیرستان: امن کمیٹی دفتر کےقریب دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے، اموات 12 ہوگئیں*BBC PK News Waziristan Rip

جنوبی وزیرستان: وانا میں امن کمیٹی کےدفتر کےقریب بم دھماکے کے 3 زخمی دم توڑگئے۔پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب 3 روز قبل ہونے والے بم دھماکے کے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال وانا میں دھماکے میں زخمی ہونے والے 18 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔واضح رہے 3 روز قبل ہونے والے دھماکے میں امن کمیٹی کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

*پاک بھارت کشیدگی اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی، 3600 سے زائد پوائنٹس کی کمی*BBC PK News Islamabad Report

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو لے بیٹھی، مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، تجزیہ کاروں نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کو مندی کی وجہ قرار دیا ہے۔بدھ کو صبح 11 بجکر 26 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3679.26 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 192 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو منگل کو ایک لاکھ 14 ہزار 872 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل کا کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ آئندہ چند روز میں ممکنہ حملے کی خبریں ہیں۔اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار پاکستان کے خلاف ممکنہ بھارتی فوجی کارروائی سے پریشان ہیں، وزیر اطلاعات کی پریس بریفنگ کے بعد خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔چیس سکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے اس بیان کے بعد مارکیٹ دباؤ میں ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

*🚨ALERT**بھارتی رافیل طیاروں کی مقبوضہ کشمیر میں پیٹرولنگ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر دشمن فرار*BBC PK News Kashmir Report

بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل طیاروں کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ رات پیٹرولنگ کا انکشاف ہوا ہے۔**سرکاری ٹی وی کے مطابق دشمن کے رافیل طیاروں نے 29 اور 30 اپریل کی شب مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیٹرولنگ کی، پاکستان ایئرفورس کے طیاروں نے ہندوستانی ایئرفورس کےجنگی طیاروں کی فوراً نشاندہی کرلی۔**پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں بھارتی رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر فرار ہوگئے۔

*گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری! بارشیں برسانے والے سسٹم کی ملک میں آج انٹری*BBC PK News Lahore M Azam Khan Report

لاہور: محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری سنادی، بارشیں برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا جبکہ کل سے 4 مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔یکم مئی بروز جمعرات سے پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، پشاور، چترال، سوات، باجوڑ سمیت بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، بونیر، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، دیر، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ 4 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔دوسری جانب بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔

*رجب بٹ پر لندن میں قاتلانہ حملہ؟ یوٹیوبر بمشکل جان بچا پائے*BBC PK News London Report

لندن کے ہنگامہ خیز ماحول میں پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان پر برطانوی دارالحکومت میں ایک ’’انتہائی سنگین‘‘ حملہ کیا گیا، جس میں وہ بمشکل جان بچا پائے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک مختصر ویڈیو میں رجب بٹ کی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے شیشے دکھائی دیے، جبکہ وہ خود ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے نظر آئے۔ بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ سامنے آئے اور صورتحال کی وضاحت کی۔ ’’یہ کوئی مذاق یا ڈرامہ نہیں، بلکہ ایک المناک حقیقت ہے‘‘۔رجب بٹ نے بتایا کہ حملہ شدید نوعیت کا تھا اور وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ وہ اس میں زندہ بچ گئے۔ تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے انہوں نے وعدہ کیا کہ آنے والے دنوں میں ایک مکمل وی لاگ جاری کریں گے جس میں تمام حقائق سامنے آئیں گے۔اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور ایک بڑا اعلان بھی کیا۔ ’’میں جلد پاکستان واپس آ رہا ہوں‘‘۔ لیکن اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو اگلی ویڈیوز کے لیے محفوظ رکھا۔یاد رہے کہ رجب بٹ کچھ عرصہ قبل ایک متنازعہ ویڈیو کے بعد ملک چھوڑ کر لندن منتقل ہو گئے تھے۔ ان کے خلاف مقدمے کی دفعات کو بنیاد بنا کر انہوں نے '295' نامی پرفیوم لانچ کیا تھا، جو پاکستان پینل کوڈ کی ایک حساس دفعہ سے منسوب تھا۔ اس اقدام پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ذرائع کے مطابق، رجب بٹ کو پہلے بھی سنگین دھمکیوں کا سامنا رہا ہے، جو شاید ان کے بیرون ملک مقیم ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ کیا یہ واقعی ایک قاتلانہ حملہ تھا؟ یا پھر کچھ اور ہی معاملہ ہے؟ جواب شاید رجب بٹ کے اگلے ویلاگ میں ملے گا۔

*شیخوپورہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، سالگرہ سے واپس آنیوالے 2 بھائی جاں بحق*BBC PK News Sheikhupura Report

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں جھامکے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں بھائی اپنے بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے۔پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

منگل، 29 اپریل، 2025

*بھارت 24 سے 36 گھنٹے میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے: وزیر اطلاعات عطا تارڑ**۔*BBC PK News Islamabad Report

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹے میں بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتاہے، بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔**وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ خطے میں ممکنہ تباہ کن نتائج کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی۔**عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھارت کا خطےمیں مدعی،منصف اور جلاد کا خودساختہ کردارمسترد کرتا ہے، پاکستان خود دودہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے، پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشتگردی کی سخت مذمت کرتا ہے۔**وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے ذمے دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا، سچائی کو پتا لگانے، محرکات جاننے کے لیے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی، بد قسمتی سے بھارت نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنےکا انتخاب کیا، یہ خطے اور دنیا میں تباہ کن نتائج کو باعث ہوگا، غیرجانبدارانہ تحقیقات سے فرار بذات خود بھارت کے اصل مقاصد کو بےنقاب کرنے کے لیے بڑ ا ثبوت ہے۔**عطا تارڑ نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اس طرح کے حملے کرنا بد قسمتی اور افسوس ناک ہے، بھارت کی طرف سے کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، بین الاقوامی برادری کو سمجھنےکی ضرورت ہے کہ جنگ کے تباہ کن نتائج کی بھارت پر عائد ہوگی، پاکستان قوم اپنی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرےگی

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...