جمعرات، 1 مئی، 2025

*بھارتی فوج کے قافلے کے ہاتھوں 6 سکھ شہری قتل*پہلگام BBC PK News pahlgam

فالس فلیگ کے بعد معصوم شہری بھارت کے جنگی جنون کا شکار ہونے لگے۔ذرائع کے مطابق 6 سکھ شہری بھارتی فوج کے قافلے کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے، معصوم سکھ شہریوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔بھارتی قافلہ پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سرحد کی جانب بڑھ رہا تھا، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔بھارتی فوج نے جنگی جنون میں معصوم شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

*یومِ مزدور پر آج عام تعطیل؛ محنت کش دیہاڑی کی تلاش میں آج بھی سرگرداں*BBC PK News Islamabad Report

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ مختلف شہروں میں مزدور اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے دیہاڑی کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔یومِ مزدور کی مناسبت سے آج ملک سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق کے لیے خاص دن منایا جا رہا ہے، تاہم مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کے مسائل نے مزدوروں کو آج بھی دیہاڑی کی تلاش پر مجبور کر رکھا ہے۔محنت کشوں کی بڑی تعداد یومِ مزدور کے دن بھی آرام کے بجائے روزگار کی تلاش میں مصروف ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں یوم مزدور قومی سطح پر پہلی بار 1973 میں منایا گیا، جب ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں اس دن کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا۔ آج کے دن ملک بھر میں مختلف تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔*

*پاک فوج دشمن کو دھول چٹانے کیلئے تیار؛ جنگی مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ*BBC PK News Islamabad Report

پاک فوج دشمن کو دھول چٹانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس سلسلے میں جنگی مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں اور جنگی حکمت عملی کے پیش نظر ان مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔جنگی مشقوں میں پاک فوج کے افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھرپور طریقے سے اظہار کررہے ہیں۔ جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بروقت، بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔سکویرٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لیے ہر دم تیار ہے۔*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

*پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع کو الرٹ رکھنے کیلئے 50 سائرن نصب*BBC PK News Khyber Pakhtunkhwa

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں ،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے گئے ہیں۔سائرن حالت جنگ میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لیے خبراد کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سائرن کی فراہمی کا مقصد جنگی خطرے، فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور عوام کو الرٹ کرنا ہے، تمام سول ڈیفنس آفیسر سائرنز کی فعالیت اور درست حالت کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔

*امریکا کا بھارت پر کشیدگی میں کمی لانے پر زور، 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی کرلیا*BBC PK News Islamabad Report

**مارکو روبیو کا جے شنکر سے رابطہ، پاکستان کیساتھ ملکر جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کیلئے کام کرنے پر زور، دفاعی معاہدے سے فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، امریکی حکام

*بنوں میں دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک*BBC PK News bano

بنوں میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او کے مطابق سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حملہ آوروں سے اسلحہ، ہینڈگرینیڈ، آئی ای ڈیز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں اور زخمی اپنے ساتھ لےگئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

*حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 ،2 روپے کی کمی کا اعلان کردیا*BBC PK News

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔وزارت خزانہ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...