Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 1 مئی، 2025
*پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا کے 29 اضلاع کو الرٹ رکھنے کیلئے 50 سائرن نصب*BBC PK News Khyber Pakhtunkhwa
پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں ،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے گئے ہیں۔سائرن حالت جنگ میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لیے خبراد کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سائرن کی فراہمی کا مقصد جنگی خطرے، فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور عوام کو الرٹ کرنا ہے، تمام سول ڈیفنس آفیسر سائرنز کی فعالیت اور درست حالت کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں