جمعرات، 1 مئی، 2025

یوم مئی۔۔۔۔۔۔مزدوروں کا عالمی سب کو مبارک ہو ۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report پاکستان نیوز آج یوم مئی ہے ۔

اور آج کا دن پوری دنیا میں مزدور بھائیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی عظمت کو اجاگر کرنے کیلئے بڑے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے ۔ یہ ایک المیہ ہے کہ آج کے دن پورے ملک کے سرکاری ، نیم سرکاری ، خودمختار وغیرہ سب اداروں میں چھٹی کے اعلان کی وجہ سے تمام ادارے بند ہیں اور اداروں کے تمام ملازمین غضب ناک گرمی اور گرمی کے باعث اپنے اپنے گھروں میں آرام نوش فرما رے ہیں۔ ادھر ہمارے مزدور بھائی پاپی پیٹ کے خاطر بمع اہل خانہ رزق حلال کمانے کے لیے سخت محنت ومشقت سرگردان مصروف ہیں ۔ یا اللہ برکاتہ ، ہمارے کسان اور مزدور بھائیوں کی قسمت سنوار اور رحمتوں کی بارش عطا فرمائے ۔ آمیں ثم آمین ۔

*بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتا: شاہد آفریدی*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کی دھمکیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ایک نجی پروگرام میں شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی گیدڑ بھپکیوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہیں، ہماری فوج اتنی تربیت یافتہ ہوگئی ہے کہ یہ ہماری فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کو کون سپورٹ کرتا ہے؟ نہ ہمارا ملک کرتا ہے اور نہ ہمارا مذہب کرتا ہے، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کتنے عرصے سے کر رہے ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں، ہمارا مذہب بھی اس کیخلاف ہے، ہمارا مذہب امن کا نام ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔

*انصاف تو اللہ کا کام ہے جج تو صرف دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل*BBC PK News Islamabad Report

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم نے آئین میں درج پوری قوم کےحقوق کے تحفظ کاحلف لیا ہے، انصاف کرنا تو اللہ کا کام ہے ہم تو صرف فیصلہ کرتے ہیں۔اسلام آباد میں لیبر ڈے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور آئین کی بات کروں گا۔انہوں نے کہا آئین کے مطابق تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، آئین کے مطابق کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے، ہم نے قوم کے حقوق کے تحفظ کیلئےحلف لیا ہے۔جسٹس مندوخیل نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنے کام کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں؟ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ صرف آپ کو مزدور اور مجھے جج کا نام دیا گیا ہے، میرا کوئی کمال نہیں کہ میں اس عہدے پر بیٹھا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس صوبے سے میرا تعلق ہے وہاں کان کنی کا کام ہے جو مزدور کرتے ہیں، مزدورکان کے اندر جاتے ہیں، ان مزدوروں کےحوالے سے قوانین حکومت کو بنانے چاہئیں، آئین میں درج حقوق سب کو ملنے چاہئیں، کوئی مزدور کسی کا غلام نہیں ہوتا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا آئین میں درج پوری قوم کےحقوق کےتحفظ کا ہم نےحلف لیاہے، ہم نےجوبھی فیصلہ کرنا ہے وہ کسی کے دباؤ،خوف اور لالچ میں آئے بغیرکرنا ہے، اپنے اور ساتھی ججز کی جانب سے یقین دلاتاہوں ہم انصاف اورحقوق کا تحفظ کریں گے، آئیں جو بھی مسئلہ ہے اس پر مل بیٹھیں۔انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں ہم ججز انصاف نہیں کرتے، انصاف تو اللہ کا کام ہے ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں، ہم اپنےسامنے موجود دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں، مجھےخوف ہے کہ جو میراحلف ہےکہیں میں اس کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہا؟جسٹس مندوخیل نے کہا کوئی فریق کہےگا کہ میراحق ہے مگر میں تو وہی فیصلہ کروں گا جو میرےسامنے دستاویز ہے، اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو حلف کی پابندی کرنے کی توفیق دے۔

*پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کی نادرا موبائل ایپ تیار*BBC PK News Islamabad Report

اسلام آباد: پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کے لیے نادرا کی موبائل ایپ تیار کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، پیدائش اور وفات کے آن لائن اندراج کی موبائل ایپ تیار کرلی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعے شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھربیٹھےکراسکیں گے۔انہوں نے کہا موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائے گی جس کے لیے پنجاب کی تمام یونین کونسلز میں بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ اسلام آباد کی یونین کونسلز میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔

*علاج کیلئے بھارت جانے والے آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی*BBC PK News Qoitta report

کوئٹہ: علاج کیلئے بھارت جانے والے پاکستانی نوجوان آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچا دی گئی۔کوئٹہ کا رہائشی آریان شاہ دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا جو اپنے علاج کیلئے بھارت کے شہر چنئی گیا تھا تاہم بدقسمتی سے 25 اپریل کو دوران علاج چل بسا۔آریان کے والد شاہ جہان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آریان شاہ کی میت کراچی سےکوئٹہ پہنچا دی گئی ہے۔کوئٹہ پہنچائے جانے کے بعد آریان شاہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد آریان کی تدفین مقامی قبرستان میں کر دی گئی۔واضح رہے آریان شاہ کی میت بھارتی شہر چنئی سے کولمبو کے راستے گزشتہ شام کراچی لائی گئی تھی۔

*بھارتی فوج کے قافلے کے ہاتھوں 6 سکھ شہری قتل*پہلگام BBC PK News pahlgam

فالس فلیگ کے بعد معصوم شہری بھارت کے جنگی جنون کا شکار ہونے لگے۔ذرائع کے مطابق 6 سکھ شہری بھارتی فوج کے قافلے کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے، معصوم سکھ شہریوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔بھارتی قافلہ پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر سرحد کی جانب بڑھ رہا تھا، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔بھارتی فوج نے جنگی جنون میں معصوم شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

*یومِ مزدور پر آج عام تعطیل؛ محنت کش دیہاڑی کی تلاش میں آج بھی سرگرداں*BBC PK News Islamabad Report

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ مختلف شہروں میں مزدور اپنا اور بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے دیہاڑی کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔یومِ مزدور کی مناسبت سے آج ملک سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق کے لیے خاص دن منایا جا رہا ہے، تاہم مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کے مسائل نے مزدوروں کو آج بھی دیہاڑی کی تلاش پر مجبور کر رکھا ہے۔محنت کشوں کی بڑی تعداد یومِ مزدور کے دن بھی آرام کے بجائے روزگار کی تلاش میں مصروف ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں یوم مزدور قومی سطح پر پہلی بار 1973 میں منایا گیا، جب ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں اس دن کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا۔ آج کے دن ملک بھر میں مختلف تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔*

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...