Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 5 مئی، 2025
*شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے**آئی سی سی کی نئی ٹیم رینکنگ: سری لنکا نے پاکستان کو تینوں فارمیٹس میں پیچھے چھوڑ دیا*BBC PK News Islamabad Report
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2025 کی سالانہ ٹیم رینکنگ اپڈیٹ جاری کر دی۔تازہ ترین رینکنگ کے مطابق سری لنکا تینوں فارمیٹس میں پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں، ون ڈے میں پانچویں اور ٹی 20 میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔آسٹریلیا نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی بادشاہت برقرار رکھی جبکہ بھارت نے ون ڈے اور ٹی 20 میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔سالانہ اپڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے البتہ اس کی برتری اب صرف 13 پوائنٹس کی رہ گئی ہے۔ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ جنوبی افریقہ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ون ڈے فارمیٹ کی بات کی جائے تو بھارت نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔نیوزی لینڈ نے فائنل تک رسائی کے باعث ترقی پا کر دوسرا نمبر حاصل کر لیا جبکہ آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر چلا گیا۔ سری لنکا چوتھے نمبر پر آ گیا جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ٹی 20 فارمیٹ میں بھی بھارت کا پلڑا بھاری رہا جہاں اُس نے اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ سری لنکا کی رینکنگ میں بہتری دیکھنے میں آئی اور وہ ساتویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔
جیکب آباد/ٹھل : پاکستان محافظ فورم کے مرکزی چیئرمین چیف کمانڈر راجہ سرور سومرو ،مرکزی سینیئر وائیس چیئرمین نثار احمد ابڑو ، مرکزی صدر جان پرویز، مرکزی لیڈیز ونگ چیئرپرسن نسرین اقبال کی ھدایت پر*پاک افواج زندھ باد ، بھارت مردہ باد* ریلی کا انعقاد ۔رپورٹ**انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات *BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
پاکستان محافظ فورم کے مرکزی چیئرمین چیف کمانڈر راجہ سرور سومرو ،مرکزی سینئر وائیس چیئرمین نثار احمد ابڑو مرکزی صدر جان پرویز مرکزی لیڈیز ونگ چیئرپرسن نسرین اقبال کی ہدایت پر مبارکپور میں لیڈیز ونگ سینئر وائس چیئرمین صوبائی سندھ *رخسانہ سرکی* چیئرمین ٹھل نجمہ بھٹو کی قیادت میں پاکستان پاک فوج زندہ باد بھارت مردہ باد ریلی نکالی گئیضلع جیکب آباد تعلقہ ٹھل مبارک پور جس میں تمام خواتین اور مرد حضرات نے بھرپور شرکت کی ریلی کو کامیاب کیا تعلقہ ٹھل علی حیدر سرکی سینئر وائس چیئرمین آ منا بررڑو وائس چیئرمین زرمینہ برڑو جنرل سیکریٹری ریحانہ بھٹی آفیس سیکرٹری نذیران بھٹو سب نے مل کر پاکستان پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگائے پاک آئی ایس آئی زندہ باد پاک ایم آئی زندہ باد پاک رینجرز زندہ باد پاک پولیس زندہ باد بھارت مردہ باد مودی حکومت پر لعنت مودی کتے پر لعنت بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے اور مودی کتے کی تصویر کو جوتوں سے مارا گیا مودی کتے پر تمام خواتین اور مرد حضرات نے جوتوں سے پتلے کو مارا بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے پاکستان محافظ فورم ضلع جیکب آباد تعلقہ ٹھل
ہفتہ، 3 مئی، 2025
*باکسنگ مقابلہ: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی*BBC PK News Islamabad Report
تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے اپنے بھارتی حریف کو چِت کردیا۔تھائی لینڈ میں ہونے والی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو پچھاڑ دیا۔شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راؤنڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی۔تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راؤنڈ میں شکست کھاگئے جب کہ چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسرکو مزید کھیلنے سے روک دیا۔
*پنجاب میں بے گھر خاندانوں کیلئے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan
لاہور: پنجاب میں بے گھر افراد کے لیے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح کردیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بے گھر افراد کے لیے فلاحی اقدامات کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے اپنی زمین، اپنا گھر منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔یہ منصوبہ وزیراعلیٰ کے مثالی فلاحی پروگرام ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کی توسیع ہے، جس کے تحت اب تک 34 ہزار گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے جب کہ 2 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔’اپنی زمین، اپنا گھر‘ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 3 مرلے کے 2 ہزار پلاٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں پلاٹوں کی تقسیم جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں ہوگی اور قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے افراد کو گھر کی تعمیر کے لیے آسان شرائط پر قرضے بھی دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبے محض تعمیرات نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کی دعائیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قرض کی واپسی کے لیے آسان اقساط اور 3 ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے جب کہ قرضوں کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔
*محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیر کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں، مذکورہ مغربی سسٹم کے اثرات ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہے ہیں۔جامشورو، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ، شہدادکوٹ، حیدرآباد، مٹیاری،ٹنڈوالہیار، میرپورخاص، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گھوٹکی، سکھر، خیرپور، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹی ایم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو کے اضلاع میں کل سے بارش ہونے کی توقع ہے، آج اور کل کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
*خیبرپختونخوا: فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں مطلوب دہشت گرد سمیت 5 خارجی ہلاک*BBC PK News Khyber Pakhtunkhwa Report
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
*بھارت کا پاکستان سے فضائی اور زمینی راستوں سے ڈاک اور پارسل کے تبادلے معطل کرنے کا فیصلہ*BBC PK News Islamabad Report
آبی جارحیت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کے بعد ہواس باختہ بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی۔بھارت نے پہلگام کے بے بنیاد واقعے کو جواز بناتے ہوئے پہلے آبی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا اور پھر بھارت نے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی لگا دی۔اب بھارت نے ایک اور جارحانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ڈائریکٹریٹ جنرل شپنگ ممبئی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم والے بحری جہاز کی بھارت کی کسی بھی بندرگاہ میں داخلے پر پابندی ہو گی اور بھارتی پرچم والا کوئی جہاز پاکستان کی کسی بندرگاہ کا دورہ نہیں کرے گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...