Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 7 مئی، 2025
سونالی بیندرے Sonali bandre ایک باوقار ، حسین اور ماہر اداکارہ میری عمر اتنی زیادہ نہیں ۔ مگر جن دنیائے فانی آنکھ کھلی تو وہ سونالی بیندے کا زمانہ تھا . سونالی سِن ۹۴ سے فلم انڈسٹری میں کام کررہی ہیں میرا جنم ۹۸ میں ہوا ۔ فقط دو برس پہلے انہوں نے کام کرنا شروع کیا ۔ میں کم گو ، شرمیلا ، ہنس مکھ ، مگر کم کملوگوں کے سامنے کُھلتا ہوں ۔۔ میرے بہت کم دوست ہیں جو ہیں ان سے کبھی لڑائی نہیں کی ۔ BBC PK News Written by Sufi Omar Daraz Shahzad Puri
فطرت پرست ، قدرت پرست واقع ہوا ہوں ۔۔۔۔ بھول کلیوں میں رہنا ، شعر پڑھنا ، تصوف کی راہ اختیار کرنا ، جس سے ایک بار دل نہ ملے اس سے دوری اختیارکرنا ۔۔ جہاں ذہن نہ ملے اس جا سے دوری اختیار کرنا ۔۔ موسم، ماحول، شہر، گائوں ، محلہ ، لوگ معاشرہ جیسا بھی ہو اس میں اپنی جگہ بنا لینا ۔۔۔زیادہ بٙک بٙک سے بہتر اچھی کتاب پڑھنا ۔مرغ مُسلّٙم سے کہیں زیادہ ساگ، چٹنی، لسی، اصلی گھی لگی روٹیاں پسند کرنا ۔۔ عادات میں شامل ہے ۔ کچھ ایسا ہی ہم نے سونالی کو پایا ۔۔۔ ہنس مکھ ، ملنسار، کم گو ۔ محنت اور لگن میں آپ شامل کرنا ۔ یعنی قدرت اور فطری اداکاری کرنا شامل ہے. ۔۔۔ مجھے شرمیلے لوگ پسند ہیں ۔ جو بات جن میں بناوٹ نہ ہو ، چھچھورا پن نہ ہو ۔۔۔۔. اسی لیے میری طبیعت سے سونالی کی فطرت بہت ملتی ہے. ۔۔. یوں سمجھ لیں یہ ہمارا پہلا عشق تھا ۔۔۔ سونالی ۱۹۷۵ میں ممبئی میں پیدا ہوئیں ۔ ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی ۔ شوبز کی ابتداء ماڈلنگ سے کی ۔ اور پھر ۱۹۹۴ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔ کچھ فلمیں بہت زیادہ ترقی دینے کے لیے فلوپ ہوگئیں ۔ مگر محنت جاری رہی اور پھر ہر فلم ہٹ جانے لگی ۔۔۔ سونالی ایک حسین چہرہ ، دلکش ادائیں ، پری چہرہ، زلفیں گھنی، آنکھیں بڑی بڑی، لبوں میں ہلکی سی مسکراہٹ ، پیشانی پُراعتماد ، لباس کے چنائو کا عمدہ سلیقہ ، میک اپ مناسب ، چال گویا ہرنی چل رہی ہو ۔۔۔ مکالمے کی ادائیگی با کمال ۔۔۔۔ فلموں کے انتخاب میں مہارت ۔۔۔ کہ کم کام مگر معیاری کام ۔۔۔۔۔جو انسان کو امر کردے ۔۔۔۔۔ہر کردار میں یوں گھل مل جائے جیسے " صوفی عمردراز " ہو۔۔۔۔ گفتگو کا سلیقہ یوں جیسے ایک باکمال شخصیت دل کے افسانے بیاں کررہی ہو ۔۔۔۔۔۔اگر آپ کو میرے ان الفاظ پر یقین نہ ہو ۔ یہ لگنے لگے کہ فریب دے رہیں ہین. . تو فلم سرفروش کی غزل ملاحظہ کیجیے جو عامر خان اور سونالی جی پر فلمایا گئی ۔۔۔ کیا ادا ،کیا دلکشی، کیا فطری اداکاری کی ۔۔۔ واہ سونالی کی کچھ معروف فلمیں ملاحظہ کیجیے ۔۔۔ سرفروش ٹکر اندرا دی ٹائیگر دل ہی دخ میں دل جلے زخم ہم میں ہے دم سپوت پتھر دل ہم ساتھ ساتھ ہیںاور بہت سی فلمیں شامل ہیں ۔ کچھ ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں ۔ بہت سے انعامات کو اپنے نام کرچکنے کے ساتھ ہمارا دل بھی چیت چکی ہیں ۔۔۔جتنا میں بہادر ہوں اتنی ہی سونالی بہادر ہے ۔ سن ۲۰۱۸ سے ۲۰۲۱ تک کینسر جیسے موضی مرض میں مبتلا رہیں اور اسے شکستِ فاش دے کر پھر ہمارے دل پر راج کرنے لگیں ۔ ۔۔۔۔. تحریر:- #صوفی_عمردرازشہدادپوری #فلم #فلم_والے #filmwale
*بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر*BBC PK News Islamabad Report
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ 6 اور 7 کی شب بچوں اور 31 معصوم شہریوں کو شہید کرنا بھارت کی دہشت گردی ہے اور اس کا ہم بھرپور جواب دیں گے۔*
*آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ائیر ہیڈکوارٹر آمد، چیف BBC PK News Islamabad Report
مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات،مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش،آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پرسراہا، کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا، عزم کا اعادہ۔۔۔!!!*
عمرکوٹ...*پورے ضلعے میں آرگناٸیزڈ کراٸم کے خلاف کارواٸیاں جاری ہیں۔**عمرکوٹ ۔۔۔ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر روپوش و اشتھاری ملزمان سمیت گٹکا/ماوا، منشیات، آٸیس، اور دیسی شراب کے خلاف کارواٸیاں . . . 1100 گٹکا/ماوا، 75 لیٹر دیسی شراب،610 گرام چرس، 20 گرام آٸیس برآمد، مجموعی طور 20 ملزمان گرفتار۔۔۔رپورٹ... انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ رپورٹر ضلع عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز *BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report
تفصیلات:**01). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی :*حدود آرڈیننس کے مقدمے میں ملزم ہیرو کولہی گرفتار، 75 لیٹر دیسی شراب برآمد ملزم کراٸم نمبر 57/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت روپوش بھی تھا جبکہ کراٸم نمبر 78/2025 دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔*02). پولیس تھانہ بودر فارم:* گٹکا پیڈلر و سیلر یامین بھٹی گرفتار، ملزم کے قبضے سے 1100 گٹکا/ ماوا پڑیاں برآمد۔ کراٸم نمبر 10/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ بودر فارم پر مقدمہ درج۔ *03). پولیس تھانہ بودر فارم:* اقدام قتل، پولیس پر حملے اور جھگڑے کے مقدمے میں 13 ملزمان گرفتار، 1. محمد حسن، 2 مرتضی علی، 3. یسین، 4. راشد 5. رشید، 6. نور حسن، 7. احمد حسن، 8. آزاد حسن، 9. سکندر صدیق، 10. علی حسن، 11. مختیار، 12. امیر سلطان، 13. ممتاز بھٹی ملزمان کے خلاف اقدام قتل، پولیس پر حملہ اور جھگڑے اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کراٸم نمبر 11/2025 دفعہ 324. 353. 427. 337A1. F1. 504. 147. 148. 149 تعزیرات پاکستان 6/7 ATA۔*04). پولیس تھانہ پتھورو:* منشیات کے خلاف کارواٸ منشیات فروش عبدالعزیز مری گرفتار، ملزم کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد۔ کراٸم نمبر 08/2025 دفعہ 9. 1. 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ پتھورو پر مقدمہ درج۔ *05). پولیس تھانہ نبی سر:* منشیات آٸیس کے خلاف کارواٸ منشیات فروش دلیپ کولہی گرفتار، ملزم کے قبضے سے 10 گرام آٸیس برآمد۔ کراٸم نمبر 17/2025 دفعہ 9.2 نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ نبی سر پر مقدمہ درج۔ *06). پولیس تھانہ شادی پلی:* منشیات چرس کے خلاف کارواٸ منشیات فروش لعل بخش مکرانی گرفتار، ملزم کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد۔ کراٸم نمبر 12/2025 دفعہ 9. 1. 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ شادی پلی پر مقدمہ درج۔ *07). پولیس تھانہ ڈھورونارو:* منشیات چرس کے خلاف کارواٸ منشیات فروش غلام علی چوہان گرفتار، ملزم کے قبضے سے 210 گرام چرس برآمد۔ کراٸم نمبر 11/2025 دفعہ 9. 1. 3A نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ ڈھورونارو پر مقدمہ درج۔ *08). پولیس تھانہ ٹالہی:* منشیات آٸیس کے خلاف کارواٸ منشیات فروش مٹھو گریز گرفتار، ملزم کے قبضے سے 10 گرام آٸیس برآمد۔ کراٸم نمبر 08/2025 دفعہ 9. 2. 1 نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ ٹالہی پر مقدمہ درج۔
منگل، 6 مئی، 2025
عمرکوٹ / بودرفارم..تین سالہ بچہ منشیات کے الزام میں گرفتار۔رپورٹ.. انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی سی پاکستان نیوز تفصیلات... BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report
عمرکوٹ..ضلعہ عمرکوٹ کی بودرفارم پولیس کے مطابق آئی جی سندھ کی جاری کردہ لسٹ میں نامزد یامین بھٹی کو گرفتار کیا تو وہ بیٹے کو بھی ساتھ تھانے لے آیا۔۔۔ دوسری جانب تھانے کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہروں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پولیس اہکار زبردستی بچے کو پولیس موبائل میں بٹھاکر تھانے لے آئی ہے۔۔۔معصوم بچے کو منشیات کے الزام میں گرفتار کرنے پر بھٹی برادری کے افراد نے بودرفارم تھانے میں احتجاجی دہرنا دیا اور جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے لیے لاٹھی چارج کی تو مشتعل افراد نے تھانے پر پتھراؤ کرنا شروع کیا جسکے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ تھانے میں موجود پولیس موبائل کے شیشے توڑ ڈالے، مظاہرین اور پولیس میں کشیدگی برقرار ہے۔۔۔۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...