Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 12 مئی، 2025
"پاکستان کی شاندار فتح پر ملک بھر میں خوشیوں کا سماں، عوام کا جوش و خروش دیدنی۔ عمرکوٹ میں آپریشن 'بنیان مرصوص' کی عظیم کامیابی پر وطن سے محبت کا بے مثال اظہار، جشنِ پاکستان ریلیوں کا شاندار انعقاد، ہر گلی، ہر چوراہا سبز ہلالی پرچموں سے جگمگا اٹھا۔"رپورٹ: ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report
تفصیلات:"پاکستان کی عظیم فتح پر عمرکوٹ سمیت ملک بھر میں جشن کا سماں، شہریوں کا جوش و خروش عروج پر۔"آپریشن 'بنیان مرصوص' کی زبردست کامیابی پر فتح ریلیاں نکالی گئیں، عوام خوشی سے سرشار۔""عمرکوٹ کے رانا ہاؤس میں پاک افواج کی ناقابلِ فراموش کامیابی پر کیک کاٹا گیا، ہر چہرہ خوشی سے دمک اٹھا۔""رانا چندر سنگھ بنگلہ سے جشنِ پاکستان ریلی کا شاندار آغاز، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔""کنور کرنی سنگھ کی قیادت میں پرجوش ریلی نکالی گئی، قومی جذبہ دیدنی۔""ریلی میں ہندو برادری کی بڑی تعداد میں شرکت، قومی یکجہتی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔""ریلی میں ‘پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد’ کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔""ہر گلی، ہر چوراہا سبز ہلالی پرچموں سے جگمگا اٹھا، وطن سے محبت کا رنگ نمایاں۔"شرکاء کا کہنا تھا: دشمن کو جو سبق دیا گیا، دنیا برسوں یاد رکھے گی۔""کنور کرنی سنگھ کا کہنا تھا: برسوں بعد قوم کو ایک پیج پر دیکھ کر دل خوشی سے جھوم اٹھا۔""کرنی سنگھ نے کہا: بزدل دشمن کئی دن آنکھیں دکھاتا رہا، پاک افواج نے چند گھنٹوں میں خاک چٹا دی۔تاجر و ممبر ایم سی عمرکوٹ شوکت علی ادھویپوری نے کہا کہ "ایسا دندان شکن جواب دیا گیا کہ دشمن اب دوبارہ جنگ کا سوچ بھی نہیں سکے گا۔ پاکستان میں بسنے والا ہر ہندو وطن کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے
عمرکوٹ: لسٹیڈ منشیات فروش اور کرمنلز کے خلاف آپیشن جاریایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر لسٹیڈ ملزمان سمیت 07 منشیات وگٹکا فروش گرفتار ۔۔ منشیات،اور گٹکا کے خلاف کارواٸیاں . . . 3748 گٹکاماوا، 795 گرام چرس برآمد۔رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ،ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ & ھیرالال مالھی ،تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ۔بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Umer Kot Om Prakash And Hira Lal Report
تفصیلات:01). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی :گٹکا پیڈلر و سپلاٸیر مہران آریسر گرفتار، 2200 گٹکا ماوا برآمد کراٸم نمبر 85/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔02). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی :گٹکا پیڈلر و سپلاٸیر ٹھاکریو کولہی گرفتار، 550 گٹکا ماوا برآمد کراٸم نمبر 86/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ 03). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی :گٹکا پیڈلر و سپلاٸیر ہرچند اوڈ گرفتار، 440 گٹکا ماوا برآمد کراٸم نمبر 87/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔04). پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی :گٹکا پیڈلر و سپلاٸیر میرچند اوڈ گرفتار، 558 گٹکا ماوا برآمد کراٸم نمبر 88/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔05). پولیس تھانہ کنری:منشیات چرس کے خلاف کارواٸ لسٹیڈ منشیات فروش بلاول مکرانی گرفتار، ملزم کے قبضے سے 385 گرام چرس برآمد۔ کراٸم نمبر 75/2025 دفعہ 9. 3a. 1 نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کنری پر مقدمہ درج۔06). پولیس تھانہ کنری:منشیات چرس کے خلاف کارواٸ لسٹیڈ منشیات فروش زماں چانڈیو گرفتار، ملزم کے قبضے سے 410 گرام چرس برآمد۔ کراٸم نمبر 76/2025 دفعہ 9. 3a. 1 نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کنری پر مقدمہ درج۔07). پولیس تھانہ سامارو: لسٹیڈ منشیات فروش محرم خاصخیلی گرفتار، کراٸم نمبر 33/2025 دفعہ 9. 3a. 1 نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ سامارو پر مقدمہ درج۔
اتوار، 11 مئی، 2025
*🔴 مودی لوگوں کو گمراہ کرنے میں ماہر ہیں، درحقیقت بھارت جنگ رکوانے امریکا کے پاس گیا: بھارتی صحافی کا انکشاف*BBC PK News
*🔴بھارت کے سینیئر صحافی سدھارتھ ورادا راجن نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔*سدھارت ورادا راجن نے کہا ہے کہ نریندرمودی لوگوں کو گمراہ کرنےمیں ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جیسے وہ پاکستان پرالزام دے رہے ہیں کہ جنگ رکوانے کےلیے پاکستان بھاگا بھاگا امریکا کے پاس گیا، جبکہ حقیقت میں بھارت نے ایسا کیا تھا۔صحافی کےمطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان سمجھتا ہےکہ اس نے مسئلہ کشمیرکو دوبارہ زندہ کردیا ہے جسے امریکا بھِی سپورٹ کررہا ہے۔اسی طرح بھارتی صحافی نے اپنی فوج کو ہونے والے ناقابل تلافی نقصان کا ذکر کرتےہوئے لکھا ہے کہ مودی کو اچھی طرح معلوم تھا کہ مسئلے کا جنگی حل نہیں ہے لیکن اس کے باجود انہوں نے یہ راستہ اختیار کیا۔*
*🔴ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خلاصہ**🔴 پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
🔴 پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا، پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگیں صلاحیتیں موجود ہیں، جن میں سے کچھ کا استعمال محدود سطح پر کیا گیا اور کئی صلاحیتیں آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں، ترجمان پاک فوج
انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی کی کاروائی - جعلی دستاویزات پر ویزہ حاصل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز ۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
تفصیلات: ذرائع کے مطابق امریکی ویزا کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاملزمان کو امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت محمد توصیف خان اور عمران نذیر سلہری کے نام سے ہوئی ملزمان کو امریکی قونصلیٹ کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے طبی بنیادوں پر امریکی ویزے کے حصول کے لیے جعلی میڈیکل دستاویزات تیار کیں۔ ملزمان عقیل اور تبسم ضیاء نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھے ابتدائی تفتیش کے مطابق عقیل نامی ایجنٹ نے ملزم توصیف سے امریکی ویزے کے حصول کے لیے 10 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے جبکہ ملزم عمران نذیر نے تبسم ضیاء نامی ایجنٹ سے ویزہ کے حصول کے لیے 25 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر امریکی قونصلیٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان کی نشاندھی پر مذکورہ ایجنٹوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان ایف آئی اے
*🔴 پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی، ائیروائس مارشل*BBC PK News Report India
*🔴 پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی، ائیروائس مارشل*
پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔
پاکستان کی مسلح افواج کے افسران نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیرپائلٹ طیاروں کابروقت پتا لگایا۔
ان کا کہنا تھاکہ براہموس میزائل کے حملے کو بھی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنایا، پاک فضائیہ نے اپنی بھرپورصلاحیتوں سے دشمن کو نشانہ بنایا۔ ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا تھاکہ رافیل بہترین جنگی طیارہ ہے اصل بات پائلٹ کی ٹریننگ ہوتی ہے، جے ایف 17 طیارے پاکستان کا فخر ہیں۔
*🚨 کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر*پاک BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں۔گزشتہ دنوں بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی جس کا مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز گرائے اور گزشتہ رات میں آپریشن بُنیان مّرصُوص لانچ کیا۔پاکستان کے تباہ کن جواب میں بھارتی دفاعی نظام نیست و نابود ہوگیا اور دشمن فوج نے نقصان کا اعتراف کرلیا۔سوشل میڈیا پر خبریں گرم تھیں کہ پاکستان نے آپریشن بُنیان مّرصُوص کے دوران ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا ہے تاہم اب ترجمان پاک فوج نے تردید کردی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایاکہ کوئی بھارتی پائلٹ ہماری تحویل میں نہیں۔دوسری جانب پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...