Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 12 مئی، 2025
*کوٹری: 9 سال قبل پسند کی شادی کرنے پر ایک ہی گھر کے 4 افراد قتل*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
جامشورو کی تحصیل کوٹری خدا کی بستی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیقی نے بتایا کہ گھر سے ملنے والی لاشیں کی شناخت عمران احمد خان اہلیہ عالیہ اور اس کے 2 کمسن بچوں کی ہیں۔ظفر صدیقی کے مطابق چاروں افراد کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور مقتول افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عمران احمد نے 9 سال قبل پسند کی شادی کرکے کوٹری میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی، واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے اور لاشیں3 دن پرانی ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
*پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا*BBC PK News
بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ بھارت میں برکھا دت جیسے صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔برکھا دت سوشل میڈیا پر کہہ رہی تھیں کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں۔ برکھا دت کے خیال میں مودی کی تقریر کے جواب میں ایسا ہوا ہے جبکہ بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہوا۔تاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی ڈرون کی کوئی اطلاع نہیں ہے، صورت حال پُرامن اور مکمل کنٹرول میں ہے۔اس سے قبل پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے بھی کہا تھا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں،پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے،حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔*
ڈالروں کے چکروں میں پاکستان کے خلاف بکواس کرنے والوں کو بڑا دھچکا۔ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ردالفساد کا باقاعدہ آغاز ہو گیاجو شخص ڈالرز کے چکروں میں بیرون ملک یوٹیوب پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بکواس کریگا اس کا یوٹیوب چینل پاکستان میں بند کر دیا جائیگا۔۔ BBC PK News Islamabad Report
ڈالروں کے چکروں میں پاکستان کے خلاف بکواس کرنے والوں کو بڑا دھچکا۔
ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ردالفساد کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
جو شخص ڈالرز کے چکروں میں بیرون ملک یوٹیوب پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بکواس کریگا اس کا یوٹیوب چینل پاکستان میں بند کر دیا جائیگا۔۔
سکھر : چار روز قبل سینٹرل جیل سکھر سے فرار ہونے والے قیدی بنام امجد علی ولد علی رضا کے واقعے کا وزیر جیل خانے جات علی حسن زرداری کی جانب سے سخت نوٹس۔رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
تفصیلات : سکھر : 09 مئی 2025 قیدی امجد علی ولد علی رضا کی سینٹرل جیل سکھر سے فرار ہونے کے واقعے کا وزیر برائے جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔ انہوں نے آفیسر انچارج ذوالفقار علی آغا، 2 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پرزنس سمیت 4 اہلکاروں کو سسپنڈ کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ آئی جی جیل خانہ جات سندھ، قاضی نذیر احمد نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سندھ، سکر ریجن، محمد اسلم ملک کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے اور انہیں 3 روز میں تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کروانے کا کہا گیا ہے۔
*🛑 دوستوں! آج کی پوسٹ میں 50 ہیڈ لائنز ہیں، آپ کو یہ چینل کیسا لگا؟ ری ایکٹ کرکے بتائیے۔۔🤲🏻*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *12 مئی 2025 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK News Islamabad Karachi
(1) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق🚨 (2) دشمن کی کوئی بھی سازش مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، آرمی چیف🚨 (3) ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی بہادری اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ🚨 (4) قومی اسمبلی اجلاس: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور🚨 (5) بھارتی فوج ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی، ملکی سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف🚨 (6) پاک بھارت سیز فائر کے بعد حالات معمول پر آنا شروع، کاروبار بحال، فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا🚨 (7) پاکستان میں 12 غیر ملکی ائیرلائنز نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کردیا🚨 (8) نریندر مودی قوم سے خطاب میں آف کلر نظر آئے، پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا🚨 (9) دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہو سکتے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی🚨 (10) آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں فضائی حملوں کے ذریعے 100 سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، مودی کا دعویٰ🚨 (11) بھارت سے مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی اور دہشت گردی پر بات ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف🚨 (12) پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا🚨 (13) پاکستان نے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا🚨 (14) آرمی چیف کا سی ایم ایچ پنڈی کا دورہ، زخمی جوانوں اورشہریوں کی خیریت دریافت کی🚨 (15) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا پیکیج کا اعلان🚨 (16) وزیراعظم کا معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے پیکج کا اعلان، ورثا کو ایک کروڑ ملیں گے🚨 (17) آپریشن بُنیان مرصوص میں عظیم فتح ملنے پر عرصے سے مایوس مسلمان خوش ہوگئے، مفتی تقی عثمانی🚨 (18) سندور غلامی کی علامت، ہمارا آپریشن بنیان مرصوص آہنی دیوار تھا، مفتی تقی عثمانی🚨 (19) لاہور میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد گرفتار🚨 (20) آپریشن سندور "بھارت ماتا" کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی🚨 (21) مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھی، ایکس پر پیغام🚨 (22) پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ🚨 (23) پاک بھارت جنگ بندی؛ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ہزار پوائنٹس کی تیزی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے🚨 (24) پی ٹی آئی نے جنید اکبر علی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا🚨 (25) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آپریشن بُنیان مرصوص کے غازیوں کی عیادت🚨 (26) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا🚨 (27) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی؛ ڈونلڈ ٹرمپ🚨 (28) نیپرا نے فروری2025 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا🚨 (29) حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کرنے کا اعلان🚨 (30) پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی شہری کی بچوں کو فزکس کا سبق دینے کی ویڈیو وائرل🚨 (31) 11 سالہ طالب علم سے جنسی زیادتی: 2 مجرموں کو 14،14 سال قید، 2،2 لاکھ جرمانے کی سزا🚨 (32) وزیراعلیٰ پنجاب کی 6 لاکھ کاشتکاروں کو ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری🚨 (33) ٹھٹھہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے🚨 (34) کراچی: سرجانی میں ڈمپرکی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق🚨 (35) سانحہ بارہ مئی کو 18 سال مکمل، مرنے والوں کے ورثا انصاف کے منتظر، وکلا کا آج یوم سیاہ🚨 (36) پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، مودی حکومت کو مزیدکسی مہم جوئی کا آغاز نہیں کرنا چاہیے: بھارتی رکن پارلیمنٹ🚨 (37) عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت کردی🚨 (38) بلوچستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ، مستونگ میں ریلی کے شرکاء کی جانب سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے جھنڈے جلائے گئے🚨 (39) میرا سندور کہاں ہے؟ پاکستان میں پکڑے گئے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کا مودی سرکار سے سوال🚨 (40) بھارت کراچی کا تو کچھ نہیں بگاڑسکا اپنے ہی ملک میں کراچی بیکری پر حملہ کردیا*واٹس ایپ 🚨 (41) ’’ایسا حوصلہ کہیں اور نہیں دیکھا‘‘؛ دورانِ جنگ پاکستانیوں کے رویے پر امریکی یوٹیوبر حیران🚨 (42) کراچی: پورٹ قاسم چورنگی کے قریب فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی🚨 (43) امریکا اور چین کی تجارتی جنگ تھم گئی، ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق، عالمی مارکیٹوں میں تیزی🚨 (44) کراچی: تیز رفتار ڈمپر کی کار کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق🚨 (45) پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات🚨 (46) پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع کروانے کا فیصلہ🚨 (47) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک دن میں 10,400 روپے فی تولہ کی بڑی کمی🚨 (48) سونے کی قیمت کم ہو کر 340,500 روپے فی تولہ ہو گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 8,917 روپے کمی کے بعد 291,923 روپے ہو گئی🚨 (49) راولپنڈی: ڈمپر کی موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر، ماں بیٹا جاں بحق، 2 افراد زخمی🚨 (50) ڈمپر ڈرائیور کو فوری طور پر تحویل میں نہ لینے پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور احتجاج کیا*(Chief Executive Editor Atta Muhammad Muhammad Aslam Jaidev Maheshwari Islamabad to Karachi )*
*رافیل طیاروں کو گرانے والا پاکستان کا چین ساختہ طیارہ ’’جے 10 سی ڈریگن‘‘ کیا خصوصیات رکھتا ہے؟*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
اسلام آباد: بھارت کے رافیل جیسے جدید طیاروں کو مار گرانے والا پاکستان کا جے 10 سی ڈریگن چین کا تیار کردہ جدید لڑاکا طیارہ ہے جسے پاکستان نے 2022 میں باضابطہ طور پر فضائی بیڑے میں شامل کیا۔ اس طیارے کو "وگرس ڈریگن" یعنی "پُرجوش اژدھا" بھی کہا جاتا ہے جو جدید ٹیکنالوجی، برق رفتار کارکردگی اور مہلک ہتھیاروں سے لیس ایک کثیرالمقاصد جنگی طیارہ ہے۔جے-10 سی چین کے چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ طیارہ ہے، جسے پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل اور سوخوئی-30 ایم کے آئی جیسے طیاروں کا توڑ قرار دیا ہے۔اس طیارے کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:1۔ انجن: جدید WS-10B یا AL-31FN انجن، جو سپرسونک رفتار فراہم کرتا ہے۔2۔ ریڈار: جدید AESA ریڈار (KLJ-7A)، جو کئی اہداف کو ایک ساتھ ٹریک اور لاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔3۔ ڈیجیٹل گلاس کاک پٹ اور ہیلمٹ ماؤنٹڈ ڈسپلے، جو پائلٹ کو اعلیٰ درجے کی سچویشنل اویئرنیس فراہم کرتا ہے۔4۔ PL-15 طویل رینج کے فضائی میزائل (رینج: 200-300 کلومیٹر) پریسجن گائیڈڈ بم، اینٹی شپ اور زمین پر حملہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔5۔ الیکٹرانک وارفیئر: جدید ECM سسٹم اور ریڈار جامنگ کی صلاحیت شامل ہے۔جے-10 سی کو فضاء میں Beyond Visual Range (BVR) لڑائی میں PL-15 میزائل کی بدولت برتری حاصل ہے۔ اس کی الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیں چوتھی جنریشن کے جدید طیاروں کے مقابلے کی ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق سازگار حالات میں یہ بھارتی فضائیہ کے Su-30MKI جیسے طیاروں کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے، پاکستان ایئر فورس نے جے-10 سی کو اپنے “ڈریگن اسکواڈرن” میں شامل کر کے ملکی فضائی دفاع کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
*لاہور میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد گرفتار*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan
لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق باٹا پور پولیس نے اپنی حدود میں ہونے والی ڈانس اور منشیات پارٹی کی خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا۔پولیس کی کارروائی کے دوران نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مصروف تھے، اس دوران وہاں سے 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...