Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 13 مئی، 2025
*بھارتی فوج کی معلومات لیک کرنے کے الزام میں بھارتی پنجاب سے 2 افراد گرفتار*BBC PK News India Report
بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2 افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دونوں افراد پر پاکستانی سفارت خانےکے ایک اہلکار کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنےکا الزام لگایا گیا ہے۔دوسری جانب بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ہائی کمیشن کے اہلکارکو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کردیا گیا ہے۔*
*🔴 🇵🇰🛫 ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے برے دنوں میں کھڑا رہےگا، صدر اردوان کا اعلان*BBC PK News Turkey Report
انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کردیا۔ترک کابینہ سے اجلاس میں صدر اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نےکشمیر میں دہشت گرد حملے اور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح مؤقف دیا۔صدر اردوان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنےکے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اہم گفتگو ہوئی، ہم نے پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارک باد دی۔صدر اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہےگا۔*
*🔴 بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی دردناک کہانی*BBC PK News India Report
6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہونے والے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ان شہیدوں میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کا 20 سالہ چپس فروش حیدر علی بھی شامل تھا جس کی شہادت نے کئی آنکھوں کو نم کردیا۔اردو نیوزپر شائع رپورٹ کے مطابق حیدر علی پی ایس ایل میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے نزدیک لگائے گئے فوڈ اسٹال پر چپس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرتا تھا اور اسے یہ اسٹال لگائے صرف 3 روز ہی گزرے تھے کہ بزدل دشمن کے حملے نے حیدر علی کی زندگی کا چراغ ہمیشہ کیلئے بجھا دیا۔7 مئی کی شب حیدر علی پنڈی اسٹیڈیم کے نزدیک واقع فوڈ اسٹریٹ میں ایک ریسٹورینٹ کے شیڈ کے نیچے دوسرے مزدوروں کے ساتھ سورہا تھا، صبح 10 بجے کے قریب بھارت کی جانب سے داغے گئے ڈرون حملے نے حیدر علی کی جان لے لی۔رپورٹ کے مطابق ڈرون حیدر علی سے آ ٹکرایا جس کے بعد دھماکا ہوا اور ریسٹورینٹ کے شیشوں سمیت شیڈ بھی گرگیا ، حملے کے دوران حیدر علی سمیت دیگر شہریوں کو شدید چوٹیں آئیں تاہم حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔حیدر علی کے چچا زاد بھائی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’حید ر اپنے گھر کا واحد کفیل تھا جو چند روز پہلے ہی روزگار کی امید میں راولپنڈی آیا تھا لیکن اس کی میت اس کے آبائی شہر پہنچائی گئی جہاں اسے سپرد خاک بھی کیاجاچکا ہے‘۔
*کراچی: لیاقت آباد میں کار سوار ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی:لیاقت آباد میں کار سوار ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔عید قربان کے قریب آتے ہی شہر میں مویشی چھیننے کی واردات شروع ہوگئیں، بھینس کالونی سے خریدے گئے مویشی لیاقت آباد کے قریب چھین لیے گئے، واردات تعاقب کرتے کار سوار ملزمان نے انجام دی۔متاثرہ شہری محمد نعیم قریشی ٹرک میں 3 مویشی لاد کر اورنگی ٹاوٴن کی جانب جارہا تھا، ڈاکوٴوں نے اسلحے کے زور پر ڈرائیور کو ٹرک سے اتارکر اپنی گاڑی میں سوار کیا۔ملزمان مویشیوں سے بھرا ٹرک خود لیکر روانہ ہوگئے، کچھ فاصلے پر جاکر ٹرک ڈرائیور کو بھی اتاردیا، خالی ٹرک نیپا چورنگی کے قریب سے مل گیا۔مویشی چھیننے کی واردات 9 مئی کوانجام دی گئی، واقعے کا مقدمہ 10 مئی کو لیاقت آباد میں متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔کئی روز گزر جانے کے باوجود چھینے گئے مویشیوں کا سراغ نہ مل سکا، چھینے گئے مویشیوں کی قیمت 6 لاکھ روپے سے زائد تھی۔
*عمران خان کی پے رول پر رہائی کیلئے درخواست سماعت کے لیے مقرر*BBC PK News Islamabad Report
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کے لیے وزیراعلیٰ کے پی کے کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کر دی۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔رجسٹرار آفس نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کر رکھے ہیں کہ پیرول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی، کسی دوسرے شخص کے لیے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟جس شخص کی پیرول پر رہائی مانگی جا رہی ہے اسے درخواست میں فریق ہی نہیں بنایا گیا، نیب کے کیس میں سزا یافتہ مجرم کے پیرول پر رہائی کی درخواست میں نیب کو فریق ہی نہیں بنایا گیا۔رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ درخواست میں بنائے گئے فریقین کا بھی مکمل ایڈریس درج نہیں، رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی تھی، درخواست کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
*نریندر نہیں سرینڈر، شکست کے بعد مودی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن*جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے BBC PK News Islamabad Report
کہا کہ نریندر نہیں سرینڈر، شکست کے بعد مودی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ڈان نیوز کے پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ مودی کی ہندو توا کارڈ استعمال کرنے کی کوشش ناکام ہوچکی۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مودی، بھارت میں غیر مقبول ہوچکے ہیں، حکومت کی جانب سے رات اے پی سی کی دعوت ملی، صبح ملتوی ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو اے پی سی بلانی چاہیے، بھارت نے پورے خطے میں تناؤ پیدا کر دیا، اس کے لیے ممکن نہیں کہ وہ پانی روکنے کی ضد پر قائم رہ سکے۔مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کی بڑی وجہ ان میں یکسوئی نہ ہونا ہے، تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں اشتراک ہوسکتا ہے۔امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ خارجہ معاملات میں افغانستان کے ساتھ دوستی کرنے کا وقت ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کا پورا انٹرویو ڈان نیوز کے پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب پر آج رات دس بجے پر نشر ہوگا۔
*🚨 آپریشن بنیان مرصوص، بھارتی فضائیہ کے طیارے کہاں کہاں گرے؟ تفصیلات سامنے آگئیں*BBC PK News Islamabad Report
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی لڑاکا طیارے کہاں کہاں گرے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، جبکہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتا بھی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بھارتی طیارہ اننت ناگ میں گر کر تباہ ہوا، جبکہ بھارتی پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اسی طرح بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پلوامہ میں گر کر تباہ ہوا، پلوامہ میں دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا تیسرا طیارہ اکھنور میں گرا، جبکہ دونوں پائلٹس کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی طیارے کی ایجکشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کےعلاقے سے ملی۔اسی طرح چوتھا بھارتی لڑاکا طیارہ ضلع رام بن میں گرکرتباہ ہوا، جبکہ طیارے کے پائلٹ اقبال سنگھ کو آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا 5واں طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں گرکرتباہ ہوا، جبکہ بھارتی ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل جموں کے مشرق میں13ناٹیکل میل دور گری۔دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے لیے تباہی شدید دھچکا ثابت ہوئی، آپریشن بنیان مرصوص بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی ظاہر کرتاہے۔واضح رہے کہ 7 مئی کو پاکستان کی مسلح افواج نے رات گئے کیے جانے والے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے تھے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،6 مہار بٹالین ہیڈکوارٹرز اور مختلف چیک پوسٹیں اڑا ڈالی تھیں جس کے بعد بھارتی فوج نے ایل اوسی کے 4 سیکٹرز میں پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...