منگل، 13 مئی، 2025

*پاکستانی فضائی حدود بند، بھارتی ایئر لائنز کو 18 روز میں 400 کروڑ روپے کا نقصان*نئی دہلی/اسلام آباد: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

فضائی حدود کی بندش کو 19 دن ہو چکے ہیں، اور اس دوران 2000 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔ لمبے راستوں، اضافی ایندھن خرچ اور فضائی شیڈول کی بے ترتیبی کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو 400 کروڑ روپے سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق، امرتسر، دہلی، ممبئی، احمد آباد سمیت مختلف شہروں سے جانے والی پروازوں کو یومیہ کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ لمبے فلائٹ روٹس کے باعث فیول، عملے کے اخراجات، اور فلائٹ تاخیر میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس بند ہیں اور رپورٹ کے مطابق 444 پروازیں آج منسوخ ہو چکی ہیں۔ سری نگر ایئرپورٹ سات دنوں سے بند ہے، روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ ہورہی ہیں جبکہ لداخ (لیح کوشک) اور جموں ایئرپورٹ کی تمام 30 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

*کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری سپرد خاک*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔گزشتہ شب پیر آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر فائیو ای غوثیہ کالونی میں فرار ہوتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑجانے والے 34 سالہ کاشف ولد ارشاد حسین کی نمازجنازہ گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن سیکٹرفائیو ای میں واقع غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی۔بعد ازاں مقتول کی میت اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں واقع الفتح قبرستان لے جائے گئی جہاں مقتول کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، مقتول تین بچوں کا باپ اور چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، وہ نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔مقتول کاشف کے اہلخانہ نے اعلیٰ پولیس افسران سے انصاف فراہم کرنے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعے سزا دینےکا مطالبہ کیا ہے۔ادھرپیرآباد پولیس نے واقعے کامقدمہ الزام نمبر 25/207 بجرم دفعہ34،394/397 کے تحت مقتول کے بھائی احمد کی مدعیت میں موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ڈکیتوں کے خلاف درج کرلیا۔

*مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُسے ایک دن کیلیے افسر (کیپٹن) بنادیا۔کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اُسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر استعمال مختلف ہتھیاروں کا فائر کروایا گیا جبکہ اُسے پاک فوج کی ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی۔اپنی خواہش پوری ہونے پر ننھے عثمان عقیل کا کہنا تھا کہ آج پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی ، میں کور کمانڈر کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے جسطرح آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو دھول چٹائی اسکی مثال نہیں ملتی۔ننھے عثمان عقیل نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر دم دشمن سے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

*مودی کا S-400 کیساتھ فوٹو سیشن؛ دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے پاکستانی دعوے کی تصدیق ؟*BBC PK News India Report

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے آدَم پُور ایئر بیس کا دورہ کرتے ہوئے S-400 میزائل لانچر کے سامنے تصاویر کھنچوائیں تاکہ یہ تاثر دیا جائے گا کہ پاکستان کا بھارتی فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوجائے تاہم چور کو پڑ گئے مور۔بھارتی میڈیا نے مودی کی فضائی اڈے پر بنوائی گئی اس تصویر کو پاکستان کے "آپریشن بُنیان مرصوص" کے دوران S-400 سسٹمز کی تباہی کے دعوے کا جواب قرار دیا۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فوٹو سیشن شاید پاکستان کے اس دعوے کو مزید تقویت دے گیا کیونکہ تصویر میں ایک اہم چیز کی غیر موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔اگر مودی جی ایئربیس میں اپنی تصاویر ایس-400 کنٹرول سینٹرز اور ریڈراز کے ساتھ بنواتے تو شاید بات بن سکتی تھی لیکن انھوں نے لانچرز کے ساتھ تصویر بنوائی جو اس بات کی دلیل نہیں کہ دفاعی نظام مکمل طور پر سلامت ہے۔اس حوالے سے امریکا میں مقیم جنوبی ایشیائی امور کے ماہر کرسٹوفر کلاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ اگرچہ ابھی تک پاکستان کے دعوے کے حق میں ٹھوس شواہد موجود نہیں، لیکن کسی بھی حملے میں لانچر کے بجائے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر یا ریڈار کو نشانہ بنانا زیادہ مؤثر ہدف ہوتا ہے۔

*پاک بحریہ کے جہاز حنین کا عمان کا دورہ، مشقوں میں حصہ لیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی: پاک بحریہ کے جہاز حنین نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا، بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔پی این ایس حنین نے رائل عمان نیوی کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا، مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔پی این ایس حنین کے کمانڈنگ آفیسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے عمان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں، پی این ایس حنین کے دورہ عمان سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔*

*پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے ملیامیٹ؛ چینی ساختہ ہتھیاروں کی دنیا بھر میں دھوم*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی سے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی دھوم مچ گئی۔بلم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شاہینوں نے چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کا ذہانت اور مہارت سے بخونی استعمال کیا۔جس کے باعث بھارت کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے خزاں رسیدہ پتّوں کی مانند ٹوٹ کر گرنے لگے تھے۔پاک فضائیہ کی اس شاندار جوابی کارروائی نے دنیا کو حیران کر دیا کیونکہ پاکستان کے زیر استعمال چینی ہتھیاروں کو مغربی ممالک کے مقابلے میں کم تر سمجھا جاتا تھا۔پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کے باعث دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی صلاحیتوں اور استعداد کے بارے میں عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی۔امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق اس کے بعد سے چین کی جے 10 سی بنانے والی کمپنی کے حصص میں 55 ارب یوآن (تقریباً 7 ارب 6کروڑ امریکی ڈالر) سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔علاوہ ازیں ’گلوبل ٹائمز‘ کے سابق ایڈیٹر ہو شی جن نے بھی کہا کہ اگر پاکستان کے فضائی حملے کامیاب ثابت ہوئے تو تائیوان کو مزید خوفزدہ ہونا چاہیے۔دوسری جانب رافیل طیارے بنانے والی فرانس کی کمپنی کے شیئرز روزانہ کی بنیاد پر گرتے جا رہے ہیں۔چینی طیاروں کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اس کامیابی سے تائیوان بھی تشویش کا شکار نظر آتا ہے کیوں کہ چین اپنے جے 10 طیارے تائیوان اور چین کے درمیان سمندرپر گشت کے لیے بھی استعمال کرتا ہے۔ایک بات اور قابل زکر ہے کہ پاکستان کے پاس موجود جے 10 سی طیاروں پر نصب چینی ساختہ پی ایل 15 ائیر ٹو ائیر میزائلوں کی کارکردگی بھی حیران کن رہی ہے۔بلوم برگ کے مطابق بھارتی طیارے گرائے جانے کی خبروں کے بعد ان پی ایل 15 ائیر ٹو ائیر میزائلوں کے کچھ ٹکڑے بھی ملے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے یہ پی ایل 15 ائیر ٹو ائیرمیزائل اپنی پہلی جنگی آزمائش میں کافی کامیاب رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ آواز سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے اُڑنے والے والے پی ایل 15 میزائل مغربی ممالک کے بنائے گئے ہتھیاروں سے کسی صورت کم نہیں۔بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی ہتھیاروں کی اس شاندار کامیابی سے چین کے صدر شی جنپنگ کے 2027 تک چینی فوج کو جدید اور ہمہ جہت فورس بنانے کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔پاکستان کے زیر استعمال چینی ساختہ ہتھیاروں کی اعلیٰ اور بھارت کے فرانسیسی طیاروں کی مایوس کن استعداد اور صلاحیت نے عالمی قوتوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔*

*‏🔴 ‏🇵🇰🛫 عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام**نریندرمودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے، پاکستانیوں کے بے خوف رویے نے مودی کے غصے کو مزید ابھارا ہوگا، غصے میں فالس فلیگ کی کوشش کرے گا، ہمیں محتاط اور تیار رہنا ہو گا، کسی بھی نئے حملے کی صورت میں قوم کو متحد رہنا ہو گا۔*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ “فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے”- جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی سرحدوں پر مودی کو شکست دی ویسے ہی پاکستانی عوام خصوصاً سوشل میڈیا نے مودی اور آر ایس ایس کے بیانیے کو دنیا بھر میں شکست دی، عمران خان*

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...