Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 14 مئی، 2025
*بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی وزیراعظم کے ہمراہ پسرور چھاؤنی آمد، آئی ایس پی آر*وزیر اعظم نے معرکہ حق میں مسلح افواج کی مثالی کارکردگی کو سراہتےہوئے کہا کہ قوم کے غیر متزلزل عزم سے مضبوط پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے مادر وطن کا بہادری سے دفاع کیا اور دشمن کی بزدلانہ جارحیت کو فیصلہ کن ضرب لگائی۔انہوں نے کہا کہ تاریخ ہمیشہ اس بات کو یاد رکھے گی کہ کس طرح چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بے مثال درستی اور عزم کے ساتھ بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے بہادر بیٹوں پر بے پناہ فخر کرتا ہے، وہ قوم کے تاج میں جڑے ہوئے نگینے ہیں۔*
Shafqat Ali has made history by becoming Canada’s first Pakistani-origin minister, appointed by Prime Minister Mark Carney to serve as President of the Treasury Board. Report: ENGR Jaidev Maheshwari Executive BUREAU CHIEF BBC Pakistan News.
Details : Shafqat Ali Elected twice as Member of Parliament for Brampton Centre, Ali is honored by the trust placed in him. Prime Minister Carney reduced the cabinet from 39 to 29 members, retaining key ministers in their roles. Shafqat’s personal journey from immigrant entrepreneur to public servant fuels his commitment to creating a prosperous future for Canadians. He expressed his excitement to implement the government’s programs.
*کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی کے قافلے کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی*BBC PK News Qoetta
کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کےقریب دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ ایک شخص جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہاکی گراؤنڈ میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لیے علی مدد جتک ریلی کی صورت میں آرہے تھے۔دھماکے کے بعد ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
*بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف*BBC PK News Islamabad Report
پاک فوج آزادی کی ضمانت ہے، 78 سال بعد مکمل آزادی حاصل ہوئی، ہماری ایک چیک پوسٹ پر 100 سے زائد گولے پھینکے گئے، وزیر دفاع*وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پر حملے سے قبل سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے۔خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی عیادت کی۔وزیر دفاع کے ہمراہ جی او سی 15 ڈیو میجر جنرل عمران خان بابر تھے، خواجہ آصف کو زیر علاج زخمیوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان جوانوں کے پاس آیا ہوں جو دفاع پاکستان میں زخمی ہوئے، ہمارے جوان بہادری سے بارڈر پر لڑے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایک چیک پوسٹ پر سو سے زائد گولے پھینکے گئے، ہمارے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اپنے وطن کی حفاظت کے لئے وہ صحت یاب ہونے کے بعد پرعزم ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے فوجی ہماری آزادی ضمانت ہیں، 78 سال بعد ہمیں مکمل آزادی حاصل ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تینوں افواج کے سربراہوں کی ہمت اور ملک کے لیے محبت لازوال ہے، ایک رات کے اندر ہم نے ملکی سالمیت کی حفاظت ثابت کی، بھارت نے اب جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی کی دیوار ثابت ہوگی۔*
*سیالکوٹ: وزیراعظم شہبازشریف کا آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی فرنٹ لائنز کا دورہ*BBC PK News Sialkot Adnan Abbasi Report
وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم کی پسرور چھاؤنی افسران و جوانوں سے تاریخی گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن آج شام کو نشر کرے گا۔وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ،پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کے لیے ائیر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔
*بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی 2 جوان شہید*BBC PK News Islamabad Report
بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے 2 زخمیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاک فوج کے جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے، پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 78 جوان دورانِ ڈیوٹی زخمی ہوئے۔
*پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیرمقدم کریں گے، محمد بن سلمان*BBC PK News Saudi Arabia Sana Shoaib Report
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کاخیرمقدم کریں گے۔ریاض میں گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک اور امریکا کے تعلقات کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مزید بلند سطح تک پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام شعبوں میں نئے افق کھولنے کے منتظر ہیں، جو ہم سب کی ریاستوں کے مفاد میں ہوں۔ولی عہد نے غزہ کی جنگ کا بھی ذکر کیا، اور کہا کہ وہ اسے ختم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں جبکہ فلسطینی عوام کے لیے ایک جامع اور پائیدار حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کاخیرمقدم کریں گے، جنوبی ایشیا میں امن کیلیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...