Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 14 مئی، 2025
*پاکستان کیجانب سے بھارت کے ایس 400 کو کامیابی سے نشانہ بنانےکا ایک اور ثبوت سامنے آگیا*BBC PK News Islamabad Report
پاکستان کی جانب سے بھارت کے میزائل ڈیفنس سسٹم ایس 400 کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔11 مئی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ پاک فوج نے 2 مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کوکامیابی سے نشانہ بنایا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر ایس 400 کو نشانہ بنانے کے ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔تاہم بھارت کی جانب سے اس کی تردیدکی گئی اور گزشتہ روز تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خود آدم پور ائیر بیس پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایس 400 سسٹم کے صرف میزائل لانچرکے سامنے تصاویر بنوائیں اور سسٹم کے بقیہ اہم جز گول کرگئے۔بھارتی فوجیوں سے خطاب میں مودی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے حملوں میں ہمارےکسی ائیر بیس اور ائیرڈیفنس سسٹم پر آنچ تک نہیں آئی۔ایس 400 بیٹری سسٹم کی تباہی کا اب ایک اور ثبوت خود بھارت کے اندر سے سامنے آگیا ہے۔ایک ہندی زبان کی مقامی نیوز ویب سائٹ نے انجانے میں مودی سرکار اور بھارتی فوج کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا ہے۔بھارتی اخبار دی نیو انڈین ایکسپریس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ جنگ میں پاکستانی حملے میں بہار سے تعلق رکھنے والا رام بابو پرساد نامی بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رام بابو ایس 400 کا آپریٹر تھا۔رام بابو کے گھر والوں کو بتایا گیا کہ ان کیا بیٹا ایل او سی پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے تاہم اگر وہ ایس 400 کا آپریٹر تھا تو ایل او سی پر اس کی تعیناتی کا بیان بھارتی فوج کی جانب سے معاملہ چھپانے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔ایس 400 ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟یس 400 روس کا تیار کردہ فضائی دفاعی نظام ہے جسے بھارت نے 2018 میں خریدا تھا، بھارتی عوام کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام پر بہت زیادہ غرور تھا کہ ہمارے پاس ایسا فضائی دفاعی نظام موجود ہے جو پاکستان سے آنے والے میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایس 400 ایک ہی وقت میں 300 ٹارگٹ کو ٹریس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک ہی حملے میں 36 ٹارگٹ کو تباہ کر سکتا ہے یا انہیں انگیج کر سکتا ہے۔ایس 400 ائیر کرافٹ، کروز میزائل، بیلسٹک میزائل اور ان ڈرونز کو نشانہ بنا سکتا ہے، یہ دفاعی نظام 4.8 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے دوڑنے والے کسی بھی قسم کے میزائل کو تباہ کر سکتا ہے۔
*ہمارا بائیکاٹ کرنے والے سن لیں! پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، تھنک ٹینک آذر بائیجان*BBC PK News
باکو: آذربائیجان کے معروف تھنک ٹینک، انسٹی ٹیوٹ فار ڈیمو کریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شاعر اوغلو کا پاکستان کے حق میں دلیرانہ موقف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والے تاریخ کو غور سے پڑھیں، آذربائیجان کی قوم نے کسی دباؤ کے آگے جھکنا نہیں سیکھا، ہم اپنے بھائی پاکستان کے ساتھ جائز موقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں کوئی بھی سیاسی دھمکی ہمارا موقف تبدیل نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹورازم کمپنیاں خواہ بائیکاٹ اور معاشی دباؤ کی بات کریں لیکن باکو نے پہلے ہی ایک بہت مضبوط اور واضح جواب دے دیا ہے ہم اپنا انصاف پسند موقف نہیں چھوڑیں گے، آذربائیجان نے کبھی ذاتی فائدے کے لیے کسی بھائی کو دھوکا نہیں دیا ہماری دوستی کاروبار نہیں، یہ اقدار کا معاملہ ہے، ہر بائیکاٹ ہمیں اور مضبوط بناتا ہے، ہم ایک ایسی قوم ہیں جو نہ صرف اپنی معیشت بلکہ اپنی سیاسی آزادی کا بھی تحفظ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے سیاح کم آئیں، چاول کی کچھ برآمد رک جائے لیکن عزت اور بھائی چارہ ہمیشہ باقی رہے گا، ہم پاکستان کا ساتھ نہ دیتے تو کل اپنی نظروں کا سامنا نہ کرپاتے، زندہ باد آذربائیجان
*سوات: شانگلہ میں جنگل میں لگی آگ کی لپیٹ میں آکر جوڑا جھلس کر جاں بحق*BBC PK News Report Swat
خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل مارتونگ میں پہاڑوں پر جنگلات میں لگنے والی شدید آگ کی لپیٹ میں آ کر ایک جوڑا جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں حالیہ برسوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت کئی صوبے پچھلے 3 سالوں کے دوران بڑے پیمانے پر جنگلاتی آگ کا سامنا کر چکے ہیں۔سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) عثمان منیر نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہاڑوں پر لگی آگ کے وقت ایک جوڑا اپنے گھر کے قریب رکھے ہوئے لکڑی کے ذخیرے کو آگ سے بچانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ خود بھی اس آگ سے بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔الپوری میں محکمہ جنگلات کے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر (ایس ڈی ایف او) زاہد حسین نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ متاثرین کی شناخت حکیم زادہ اور ان کی اہلیہ حاجیروں کے ناموں سے ہوئی۔
*بینک ڈیفالٹر ہونے کے بعد حسن نواز کی برطانیہ میں تمام 7 کمپنیاں بند کردی گئیں*BBC PK News Islamabad Report
لندن: برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمپنیاں کمپنی ہاؤس یا ایچ ایم آر سی تحلیل کرتا ہے۔
قطر ایئرویز سے بوئنگ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ . یہ معاہدہ 200 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے 160 جیٹ طیاروں کے لیے ہے۔ امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ ۔رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز تفصیلات: BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار روزہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوسرے مرحلے میں قطر کے ساتھ کئی سودوں کا اعلان کیا ہے، جس میں بوئنگ طیاروں کے لیے 200 بلین ڈالر کا آرڈر بھی شامل ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ 200 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے 160 جیٹ طیاروں کے لیئے ہے۔
*سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جاسکتا، صدر عالمی بینک نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا*سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارت کی گیدڑ بھبکیوں BBC PK News
پر عالمی بینک بھی بول پڑا۔ صدر عالمی بینک اجے بنگا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جا سکتا، معاہدے میں معطلی کی اجازت کی شق نہیں، معاہدے میں عالمی بینک کا کردار سہولت کار کا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر عالمی بینک اجے بنگا نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں، یہ سب باتیں بے معنی ہیں کہ عالمی بینک اس مسئلے کو کیسے حل کرے گا۔صدر عالمی بینک نے کہا کہ معاہدہ ختم کرنے یا اس میں تبدیلی کے لیے دونوں ممالک کا رضامند ہونا ضروری ہے، معاہدے میں تبدیلی یا خاتمے کے حوالے سے شرائط معاہدے میں موجود ہیں۔*
*صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’ کرشمہ‘ قرار دے دیا*BBC PK News Islamabad Report
صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پچھتائیں، 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سالانہ 40 فیصد مہنگائی، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شہباز شریف حکومت نے ستمبر میں آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے استحکام کے معاہدے پر دستخط کیے، 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم پاکستان کو جاری کی جا چکی ہے۔سینڈ گلاس کیپیٹل مینجمنٹ کے سرمایہ کاری کے شعبے کے سربراہ جینا لوزوسکی نے تبصرہ کیا کہ ”Pakistan is a good story“۔معاشی ماہر خالد سلامی نے کہا کہ بھارت سے تنازع پاکستان کی معاشی بحالی متاثر نہیں کرے گا، ملک کی اپنی کمزور بنیادیں معاشی بحالی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ بیرن رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا حالیہ استحکام 2022-23 کے قریب دیوالیہ ہونے کے تجربے سے شروع ہوا۔والٹن کیپیٹل مینجمنٹ کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر ایلسن گراہم نے تجزیہ کیا کہ سب کا خیال تھا کہ سری لنکا کی طرح پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سود کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کر دی، جس سے ملک کساد بازاری میں تو چلا گیا، لیکن مہنگائی پر قابو پا لیا گیا۔ایلسن گراہم نے کہا کہ مجموعی قومی پیداوار کی شرح گزشتہ سال 2.5 فیصد تک واپس آئی، مالیاتی کھاتے غیرمعمولی طور پر متوازن ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ مثبت ہے، پرائمری فسکل سرپلس موجود ہے، ایسا ہم نے کئی سالوں میں نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس کی آمدنی میں پچاس فیصد اضافہ کرنا ہے، بجلی کی سبسڈی کم کرنی ہے، اور دیگر مشکل فیصلے لینے ہیں۔بیرن نے کہا کہ حالات نے شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معاشیات اور زندگی کا بہترین محرک فراہم کیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...