Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 18 مئی، 2025
*امریکا کا لاکھو ں ڈالر کے بھارتی آم لینے سے انکار، شپمنٹ واپس بھجوا دی*BBC PK News
امریکا نے بھارت کے آموں کی شمپنٹ لینے سے انکار کردیا۔اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے آموں کی 15 شمپنٹس امریکا پہنچیں لیکن دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے بھجوائی گئی تھی جسے امریکا نے لینے سے انکار کر دیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شپمنٹس کو 8 اور 9 مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا لیکن انہیں امریکی ائیرپورٹس لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کر دیا گیا۔شعاع ریزی ایک لازمی عمل ہے جو کیڑوں کو ختم کرنے اور شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے پھل کو تابکاری کی کنٹرول شدہ خوراکوں کے سامنے لاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی وجہ سے برآمد کنندگان سے کہا گیا کہ وہ یا تو کارگو کو تباہ کر دیں یا اسے دوبارہ بھارت کو برآمد کریں، جس پر انہوں نے آموں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔مزیدبراں برآمد کنندگان نے تقریباً 500000 ڈالر کے ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔
رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز لاڑکانہ: سی ایس ایس امتحان برائے سال 2023 کے نتائج جاری ۔e ثم آمین۔ BBC PK News
رپورٹ : انجنیئر جئدیو مھیشوری
ایگزیکٹو بیورو چیف
ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز
لاڑکانہ: سی ایس ایس امتحان برائے سال 2023 کے نتائج جاری ۔
میر مصور علی مٹھانی(سندھ اربن)
پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان آڈٹ & اکائونٹس سیکشن میں سلیکٹ ۔
تفصیلات:
لاڑکانہ: سی ایس ایس امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج کے مطابق لاڑکانہ کے رہائشی منور علی مٹھانی ، سیکرٹری ، بینظیر بھٹو شھید ہیومن ریسورس ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ حکومت سندھ کے ہونہار لائق و نیک خصلت صاحبزادے میر مصور علی مٹھانی پہلی پوزیشن حاصل کرکے سر فہرست رہے۔
میر مصور علی مٹھانی پاکستان آڈٹ & اکائونٹس سیکشن حاصل کرنے میں نمایاں رہے ۔
میر مصور علی مٹھانی بمعہ خاندان کو تمام احباب و رفقاء کی جانب سے
دلی مسرت و نیک خواہشات ، ڈھیروں مبارکباد و دعائیں ۔ آمین ثم آمین۔
*کراچی میں موسم شدید گرم، درجہ حرارت کیا رہے گا؟*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی: شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔شام کے وقت نمی کا تناسب 65 تا 75 فیصد رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس ہو سکتی ہے جبکہ سمندری ہواؤں کے ساتھ شہر میں مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ہائی پریشر کا بالائی ماحول کو اپنی گرفت میں رکھنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 20 مئی تک صوبے کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔اس کے زیر اثر دادو، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 زیادہ رہنے کا امکان ہے۔بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اورحیدرآباد اضلاع میں زیادہ سے زیادہ پارہ معمول سے 3 تا 5 زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔صوبے میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے باعث بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔
*جے 10 سی عالمی برآمدی منڈی میں ایف 16 کے مقابلے کیلئے تیار ہے، امریکی جریدہ*BBC PK News Islamabad
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ چین کئی شعبوں میں مغرب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے، ان شعبوں میں بھی جہاں ہمیشہ یہ سمجھا جاتا تھا کہ امریکا کو برتری حاصل ہے، جیسا کہ ہتھیاروں کی صنعت میں جے 10 سی اب عالمی برآمدی منڈی میں ایف 16 کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔امریکی جریدے ’نیشنل انٹرسٹ‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق چین نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی امریکا کا ایک قریبی دفاعی حریف ہے، حالیہ 4 روزہ پاک بھارت تنازع میں اس کے ہتھیاروں اور جنگی طیاروں نے مغربی عسکری منصوبہ سازوں اور تجزیہ کاروں کی توقعات سے کہیں بہتر کارکردگی دکھائی۔خاص طور پر، پی ایل15 ایئر ٹو ایئر میزائل سے لیس چینی جے 10 سی جنگی طیارے نے بھارت کی پاکستان میں ابتدائی پیش قدمی کو مکمل طور پر روک دیا، چند معروف اور مہنگے مغربی دفاعی نظاموں کو شکست دینے کے بعد چین اب جے 10 سی کو امریکی ساختہ ایف 16 کا حقیقی حریف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔’چین کا چینگ ڈو جے 10 ایک طاقتور طیارہ‘حالیہ جنگ میں اس طیارے کی شاندار کارکردگی کے پیش نظر بیجنگ کے پاس یہ حقیقی موقع ہے کہ وہ عالمی ہتھیاروں کی برآمدی منڈی میں امریکی ایف 16 کی بالادست حیثیت کو چیلنج کر سکے، گوکہ ایف 16 اب پرانا ہو چکا ہے لیکن اگر چین ایف 16 کی فروخت میں کمی لانے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو اس سے امریکا کے دفاعی شعبے کو بھاری نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔مثال کے طور پر، مالی سال 2024 میں رپورٹ کیا گیا کہ امریکا کے مشہور چوتھی جنریشن کے ملٹی رول جنگی طیارے ایف 16 کی فروخت نے اس سال کی ہتھیاروں کی برآمدات میں نمایاں حصہ ڈالا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نیٹو کے رکن ملک ترکی کو صرف ایف 16 طیاروں کی فروخت کی مالیت 23 ارب ڈالر رہی، اگرچہ امریکہ دیگر دفاعی نظام بھی دنیا بھر میں فروخت کرتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جنگی طیاروں کے حوالے سے امریکی دفاعی صنعت کو کبھی چینی حریفوں سے سنجیدہ خطرہ محسوس نہیں ہوا، ہمیشہ یہی سمجھا جاتا رہا کہ اگرچہ چین کے ہتھیار سستے ہوتے ہیں، مگر امریکی ساختہ نظاموں کو معیار کا اعلیٰ نمونہ تصور کیا جاتا ہے، جو ان کی زیادہ قیمت کا جواز فراہم کرتا ہے۔اب یہ تصور تبدیل ہو چکا ہے، چین، جو پہلے ہی بڑے پیمانے پر سستی پیداوار کی مہارت رکھتا ہے، اب اعلیٰ معیار اور بڑے پیمانے کی پیداوار کا امتزاج پیش کر رہا ہے، جیسا کہ حالیہ پاک-بھارت تنازع میں دیکھا گیا، جہاں چین نے بڑی تعداد میں دستیاب ایسے نظام پیش کیے جو اپنے مغربی مہنگے حریفوں کا مؤثر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہی وہ نکتہ ہے جس کی طرف ماہرین برسوں سے توجہ دلاتے رہے ہیں کہ چین کی صنعتی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مغرب کی غیر محتاط معاونت ایک دن انہی کے لیے خطرہ بن جائے گی، چین کا مقصد صرف سستی اشیا کی پیداوار تک محدود نہیں تھا، یہ ترقی کے سفر میں محض ایک ابتدائی قدم تھا۔آج یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ بیجنگ نہ صرف یہ صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کی سیاسی و صنعتی خواہش بھی رکھتا ہے کہ وہ جے 10 سی جیسے چوتھی نسل کے جدید ملٹی رول جنگی طیارے بڑی تعداد میں تیار کر کے عالمی سطح پر میدان میں لا سکے۔
*پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل، بجٹ پرپالیسی مذاکرات کل شروع ہونگے*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات گزشتہ ہفتےمکمل ہو گئے۔ذرائع ایف بی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے بجٹ پرپالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہو ں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب روپے تک لے جانے کا کہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی رواں سال موجودہ آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول چاہتا ہے، اگلے مالی سال پاکستان کو تقریباً 19ارب ڈالر قرض واپس کرنے ہیں، آئی ایم ایف ان قرضوں کی پائیدار ادائیگی پر زور دے رہا ہے۔
*پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ راہول گاندھی کا مودی حکومت سے سوال*BBC PK News Islamabad Report
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بھارتی حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کے بیان پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنا جرم ہے۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ حملوں سے پہلے پاکستان کو مطلع کرنے کا کون مجاز تھا؟ وزیر خارجہ جےشنکر نے کُھلے عام اس بات کو تسلیم کیا۔راہول گاندھی نے کہا کہ بتایا جائے کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟واضح رہے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں حملوں سے پہلے پاکستان کو بتا دیا تھا۔
*پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کر دی*BBC PK News Islamabad Report
سرباز نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کر لیں، سرباز علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں۔سرباز علی نے یہ سنگ میل آج 8,586 میٹر بلند کینچن جونگا کو سر کرکے عبور کیا۔سرباز علی گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے، سرباز نے 8 تھاوزنڈرز کے ابتدائی سفر میں 2 چوٹیوں پر آکسیجن استعمال کیا تھا، پاکستانی کوہ پیما کو تاریخی کارنامے کے لیے اناپورنا اور کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرنا تھیں۔سرباز نے گزشتہ ماہ اناپورنا اور آج کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرکے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*
سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...