اتوار، 25 مئی، 2025

بھارت کی بلوچستان میں دہشتگردی کی خفیہ مہم بے نقاب،ناقابل تردید شواہد سامنے آگئےپاکستانsaifMay 25, 2025 BBC PK News Qoitta Balochistan Report

کوئٹہ (بی بی سی پاکستان نیوز)بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے مستند شواہد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بارہا بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت پیشکئے گئے ہیں۔بھارت گزشتہ دو دہائیوں سے بلوچستان میں دہشتگردی کی ایک منظم اور خفیہ مہم چلا رہا ہے، جس کی تصدیق اب عالمی انکشافات سے بھی ہونے لگی ہے۔وکی لیکس کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتی کیبلز اس بات کی گواہی دیتی ہیں کہ عالمی مبصرین پاکستان میں جاری بھارتی خفیہ سرگرمیوں سے باخبر تھے۔رپورٹ کے مطابق سال 2009 میں مصر میں ہونے والی دو طرفہ بات چیت کے دوران پاکستان نے بھارت کی بلوچستان میں مداخلت کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھایا تھا۔ بعد ازاں 2015 اور 2019 میں پاکستان نے باقاعدہ طور پر اقوام متحدہ کو بھارتی مداخلت سے متعلق تفصیلی ڈوزیئرز بھی پیش کئے۔سال 2016 میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے حاضر سروس نیول افسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، جس نے دورانِ تفتیش بلو چستان میں تخریب کاری، بم دھماکوں اور علیحدگی پسند عناصر کو سپورٹ کرنے جیسے سنگین جرائم کا اعتراف کیا۔کلبھوشن کا اعتراف عالمی سطح پر بھارت کے خفیہ عزائم کو بے نقاب کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوا۔اسی طرح، 2019 میں پاکستان نے نئے ثبوت ایک بار پھر اقوام متحدہ کو ڈوزیئر صورت میں فراہم کئے۔ 2023ء میں بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث سرفراز بنگل زئی اور گلزار امام شمبے کے اعتراف نے پاکستانی موقف کی تائید کی، سرفراز بنگلہ زئی اور گلزار امام شمبے نے بھارتی کارندوں کی طرف سے تربیت اور ہدایت کاری کا اعتراف کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق ان شواہد سے نہ صرف پاکستان کا مؤقف مضبوط ہوا ہے بلکہ عالمی برادری پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی کے پھیلاؤ کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور بھارت کو اس کی سازشوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار 25مئی 2025سونے کی قیمتمتعلقہ خبریںشاہ محمود قریشی کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ،واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل15 گھنٹے پہلےگرین ،بلیو ،اورنج اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ ہوگایا نہیں ؟سی ڈی اے کی جانب سے اصل خبر آ گئی16 گھنٹے پہلےمحکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب کنٹرول آف غنڈا ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا16 گھنٹے پہلےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ کی سروسز میں تعطل پر پی ٹی اے کیجانب سے وضاحت جاری کر دی گئی16 گھنٹے پہلےکراچی سے لاہور کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ، مسافروں کے دل دہل گئے16 گھنٹے پہلےبھارت میں طبی رضاکار پاکستان سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار، بھارتی پولیس کے بڑے دعوے17 گھنٹے پہلےایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اٹک آئل ریفائنری سے کی ریکارڈ ساز پراپرٹی ٹیکس ریکوری کر لی17 گھنٹے پہلےمنی لانڈرنگ کیس ،شریف خاندان کی بریت کیخلاف شہزاد اکبر کی درخواست پر فیصلہ آگیا18 گھنٹے پہلےدفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا، عوام کو بھی ریلیف ملے گا،وفاقی وزیر احسن اقبال نے بجٹ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا19 گھنٹے پہلےتازہ ترین خبریںشادی میں بلایا گیا ڈانسر گروپ دولہے کو اغوا کرکے فرار ہوگیا17 منٹ پہلےپاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار 25مئی 2025سونے کی قیمت2 گھنٹے پہلےاسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم2 گھنٹے پہلےبھارت میں شکتی طوفان نے تباہی مچا دی،شہری ڈپریشن کاشکار3 گھنٹے پہلےسرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ3 گھنٹے پہلےوزیراعظم آج سے ترکیہ،ایران ،آذربائیجان اور تاجکستان کا اہم دورہ کرینگے4 گھنٹے پہلےپنجاب بھر میں آندھی اور طوفان ،مختلف حادثات میں 14افراد جاں بحق،51 زخمی4 گھنٹے پہلےہمارے بارے میںہم سے رابطہ

*اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا فیصلہ*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بغیر منظور شدہ گھروں کے خلاف کارروائی کے علاوہ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے۔

*پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق*BBC PK News Islamabad Report

ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کا راج ہے، تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، جبکہ مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ سیاہ بادل جم کر برسے، موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے جل تھل ایک کر دیا، جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔اسلام آباد میں طوفانی بارش سے قائد اعظم یونیورسٹی کی کینٹین کا شیڈ گر گیا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش سے قبل سیاہ گھٹاؤں نے دن میں ہی رات کا سماں پیدا کر دیا۔راولپنڈی میں شمس آباد پر 32، پی ایم ڈی 29، گولڑہ کے مقام پر 10 ملی میٹر اور کچہری میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔لاہور میں آندھی کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جبکہ فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ آندھی رکتے ہی فیڈرز کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا، موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ترجمان لیسکو نے کہا کہ بجلی معطل ہونے کی صورت میں لیسکو کو مطلع کرکے عملے کے آنے کا انتظار کریں، دوران بارش اپنے بچوں اور پالتو جانوروں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں۔اسی طرح گوجرانوالہ اور اطراف میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش ہوتے ہی گیپکو کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔دریں اثنا، سیالکوٹ اور اس کے اطراف میں موسلادھار بارش ہوئی، جبکہ بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے۔سیالکوٹ میں بارش سے متعدد مقامات پر درخت اورٹریفک سگنل گرگیا، ریسکیو کے مطابق ڈسکہ میں مارکی کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق شیخوپورہ میں شدید آندھی کے باعث مقامی فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے باعث صادق آباد کا رہائشی مزدور جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا۔*پی ڈی ایم اے پنجاب نے نقصانات کے بارے میں رپورٹ جاری کردی*صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبہ بھر میں طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ آندھی و طوفان کے باعث 8 شہری جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے، تفصیلات کے مطابق جہلم میں3 شیخوپورہ، راولپنڈی، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور میانوالی میں ایک، ایک شہری جاں بحق ہوا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں، مزید رپورٹ کیا کہ طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور میں بھی درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصانات کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ادھر، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں، حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ادھر، ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں، خراب موسم اور آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر ہر گز نہ رکیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں، ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔ادھر، خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں سوات، مینگورہ، چارسدہ، ہری پور، مردان، پشاور، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن میں بارش اور ژالہ باری نے سیاحتی مقامات کا حسن دوبالا کردیا، ٹھنڈی ہواؤں نے شدید گرمی کا زور توڑ دیا۔سوات میں بارش کے ساتھ ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا، سیاحوں نے موسم بدلتے ہی بھرپور لطف اٹھایا، بارش سے سوات کے ندی نالے پانی سے بھرگئے، سڑکوں پربچے اوربڑے موج مستیاں کرتے نظر آئے۔پشاور میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹنے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، تیز ہواؤں سے کچھ مقامات پر سائن بورڈز بھی اکھڑ گئے۔مانسہرہ اورگرد و نواح میں بھی تیز بارش اور ہواؤں نےموسم کےتیور بدل دیے، کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تیز آندھی کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ہری پور اورگرد و نواح میں بھی ابر رحمت برسنے سے گرمی سے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔*موٹروے متعدد مقامات پر بند*ادھر، ترجمان موٹروے کے مطابق پنجاب کے مختلف مقامات پر تیز آندھی، طوفان اور تیز ہوا کے نتیجے میں موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک بند کردیا گیا،اسی طرح لاہور-سیالکوٹ موٹروے کو بھی شدید طوفان کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

*لندن: عمارت میں آتشزدگی سے پاکستانی خاتون 3 بچوں سمیت جاں بحق، ایک شخص گرفتار*BBC PK News London Report

شمال مغربی لندن کے علاقے برینٹ میں ایک افسوسناک واقعے میں پاکستانی نژاد ماں اور اس کے 3 بچے مکان میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔برطانوی نشریاتی ادارے ’ بی بی سی’ کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو ہفتے کی رات تقریباً ایک بجکر 20 منٹ پر اسٹون برج کے علاقے ٹلٹ کلوز میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی، جائے وقوعہ پر 43 سالہ خاتون، 15 سالہ لڑکی اور 2 لڑکے جن کی عمریں بالترتیب 8 اور 4 سال تھیں، مردہ حالت میں پائے گئے، آتشزدگی کے نتیجے میں3 منزلہ 2 متصل مکانات مکمل طور پر جل گئے۔میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ایک 41 سالہ شخص کو ان گھروں کے باہر سے قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ حراست میں ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کے خاندان کی ایک اور 70 سالہ خاتون اور ایک نو عمر لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان کی حالت کے بارے میں ابھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

تربت: بی این ایم رہنما کے گھر پر فورسز کا چھاپہ، بھتیجا لاپتہ، BBC PK News Qoitta report Balochistan

خواتین و بچوں پر تشدد،لواحقین تربت (پریس ریلیز) بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے مرکزی فنانس سیکریٹری ناصر بلوچ کے گھر پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر ان کے بھتیجے عدنان ولد لیاقت کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔خاندانی ذرائع کے پریس ریلیز کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جب سیکیورٹی فورسز نے تربت شہر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔ خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپے کے دوران فورسز نے گھر کی مکمل تلاشی لی، قیمتی اشیاء کو نقصان پہنچایا، جبکہ خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان کو زبردستی حراست میں لے کر جاتے وقت فورسز نے کسی قسم کا وارنٹ یا قانونی جواز پیش نہیں کیا۔ خاندان نے عدنان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی سے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف قانون و انصاف کے منافی ہیں بلکہ بلوچ عوام میں احساسِ محرومی اور غصے کو بھی بڑھا رہے ہیں۔

*کراچی میں آج سے گرمی کی شدت بڑھنے، سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے، سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہوسکتا ہے۔

*بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا 24 کروڑ لوگوں کی بقا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کا انتباہ*BBC PK News Islamabad Report

عالمی برادری کسی انسانی بحران سے قبل ہی متحرک ہوجائے، یہ اقدامات خطے کو غیر مستحکم کرسکتے ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب کا اظہار خیال*

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...