اتوار، 25 مئی، 2025

*بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا*BBC PK News Bangladesh Dhaka Report

ڈھاکا: بنگلادیش نے بھارت کی سرکاری کمپنی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ کے ساتھ کیا گیا 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا۔یہ معاہدہ جولائی 2024 میں کیا گیا تھا جس کے تحت بنگلادیشی بحریہ کے لیے ایک جدید ٹگ بوٹ تیار کی جانی تھی جو گہرے سمندر میں مشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔بھارت کی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ نے 21 مئی کو اسٹاک ایکسچینج میں فائلنگ کے ذریعے معاہدہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی، کمپنی نے بیان میں کہا کہ یہ منسوخی متوقع تھی اور بنگلادیشی حکومت سے بات چیت کے بعد عمل میں آئی۔بنگلادیش کی جانب سے سرکاری طور پر معاہدہ منسوخ کرنے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق تجزیہ کار اس اقدام کو بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بنگلادیشی مصنوعات پر درآمدی پابندیاں عائد کیے جانے کا ردعمل قرار دے رہے ہیں۔یہ معاہدہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دینیش کے تریپاٹھی کے دورہ بنگلادیش کے دوران طے پایا تھا۔

رپورٹ : ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر بی بی سی پاک نیوز عمرکوٹ رپورٹ : ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر بی بی سی پاکستان نیوز BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report

عمرکوٹ افسوسناک خبر عمرکوٹ: عمرکوٹ کے نواحی گاؤں ھیراباد میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے مزدوروں کے تین کمسن بچے پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات: عمرکوٹ: خبر کے مطابق عمرکوٹ شہر کے قریب ھیراباد گاؤں میں اینٹوں کے پر کام کرنے والے مزدوروں کے تین کمسن معصوم بچے تالاب پر نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔ خبر غم جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور صف ماتم بچھ گیا اور غمزدہ والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔ اس غمناک و المناک صورتحال کے پیش نظر ارباب اختیار و منتخب نمائندگان سے انصاف اور مالی معاونت کی پُرزور اپیل عرض ہے ۔

*سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی جریدے نے خبردار کردیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

*بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام چین کو براہما پترا کا پانی روکنے پر مجبور کرسکتا ہے، دی ڈبلومیٹ*عالمی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔عالمی جریدے دی ڈبلومیٹ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کو مہنگی پڑ سکتی ہے، عالمی میگزین کے مطابق بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا اقدام چین کو براہما پترا کا پانی روکنے پر مجبور کرسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق براہما پترا دریا کا پانی بھارت کے تازہ پانی کا تقریبا 30 فیصد بنتا ہے، اس کے علاوہ اس دریا سے آنے والا پانی بھارت کی مجموعی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا 44 فیصد ہے۔دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ کے مطابق چین براہما پترا پر بڑے ڈیم تعمیر کر رہا ہے۔

*بلوچستان: بوستان سے مسافر بس کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ یہ لین دین کا تنازع ہے، اسسٹنٹ کمشنر*۔ BBC PK News Balochistan Report

بلوچستان کے ضلع کاریزات کے اسسٹنٹ کمشنر نے بوستان کے علاقے مسافر بس کے اغوا کو لین دین کا تنازع قرار دے دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ نے کہا کہ بس اغواء کا واقعہ نہیں بلکہ لین دین کا تنازع ہے، یہ واقعہ کاریزات کی حدود بوستان کے علاقے میں پیش آیا۔امیر حمزہ نے وضاحت کی کہ بوستان کے علاقے میں مسافروں کو اغواء نہیں کیا گیا، 2 ڈرائیوروں اور مسافر بس کو لین دین کے تنازع پر مسلح افراد لے کر گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بس میں سوار مسافروں کو مسلح افراد چھوڑ کر چلے گئے ہیں، جلد ہی ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائیگا

*تالاب اور فش فارم میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب کر جاں بحق*BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report

عمرکوٹ کے گاؤں ولہار میں تین بچے نہانے کے دوران تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، بچےگرمی کی وجہ سے تالاب پر نہانےگئے تھے۔دوسری جانب منڈی بہاءالدین کےگاؤں دھبولہ میں دو بچےفش فارم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق بچوں کی شناخت 9 سالہ شاہزیب اور 8 سالہ محمد مرسلین کے نام سے ہوئی ہے، بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

*خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 9 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر*BBC PK News Khyber Pakhtunkhwa Report

خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق خیبرپختونخوا میں فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 9 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 4بھارتی اسپانسرڈ خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے جبکہ ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کیا۔خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی میں 3 بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔

*پاکستان کی بانوکوثر نے ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو ہراکرگولڈ میڈل جیت لیا*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اردان کے میدان میں پاکستان کی بانو کوثر نے ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف کو شکست دیکرگولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔پاکستانی جوجِٹسو ٹیم نے اردن میں جاری ایشین جوجِٹسو چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سمیت کئی مضبوط حریفوں کو مات دی۔ایونٹ کے تیسرے دن پاکستان کی بانو بٹ نے خواتین کے مقابلے میں جوجِٹسو کی 48 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی رچا شرما کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔یہ جیت نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے بلکہ علاقائی سطح پر ایک مضبوط پیغام بھی ہے۔اس سے قبل پہلے دن پاکستان کے ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے ڈوو مینز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا جب کہ اسراء وسیم اور کائنات عارف نے ڈوو ویمنز کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے دن کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...