پیر، 26 مئی، 2025

*عمران خان کا انکار مسترد؛ پولیس کو فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت*BBC PK News Islamabad Report

*انسداد دہشت گردی عدالت نے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے بعد 9 جون کو رپورٹ طلب کرلی*لاہور: عدالت نے عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی پولیس کو اجازت دے دی۔اانسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی اور 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

*سعودیہ اور یو اے ای میں عیدالاضحیٰ کب ہونے کا امکان ہے؟*BBC PK News Saudi Arabia Sana Shoaib Report

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے ہدایت جاری کردی۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذی القعد یعنی 27 مئی کو ذی الحج کا چاند دیکھیں۔رپورٹ کے مطابق اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذی الحج کا آغاز 28 مئی کو ہوگا یعنی اس لحاظ سے عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔تاہم اگر منگل 27 مئی کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذی الحج جمعرات کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنےکے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰدوسری جانب متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز (IAC) کے مطابق رواں ہفتے ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق منگل 27 مئی کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، بدھ 28 مئی نئے ہجری مہینے کا پہلا دن ہو گا اور عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔ ان پیشگوئیوں کے مطابق یوم عرفات پھر جمعرات 5 جون کو ہوگا۔

*جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: ججز آئینی بینچ*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد: آئینی بینچ کےججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہوسکتے ہیں اور جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں لہٰذا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ مخصوص نشستوں کےکیس کی سماعت کررہا ہے جو براہ راست نشر کی جارہی ہے۔دوران سماعت متاثرہ خواتین ارکان کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی اپیل کو متفقہ طور پر مسترد کیا گیا، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے قبل کوئی نوٹس نہیں کیا گیا۔ اس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ آزاد ارکان نے جیتی ہوئی پارٹی میں شامل ہونا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قراردیا تھا، عدالت کے سامنے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن تھا۔مخدوم علی خان نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں آرٹیکل 225 کا ذکر تک نہیں ہے، آرٹیکل 225 کے تحت کسی الیکشن پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔عدالت نےکہا کہ آرٹیکل 225 کا اس کیس میں اطلاق کیسے ہوتا ہے، یہ مخصوص نشستوں کا معاملہ تھا، مخصوص نشستیں متناسب نمائندگی پر الاٹ ہوتی ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں، پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہوسکتے ہیں، جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں، کیا سنی اتحاد کونسل نے انتحابات میں حصہ لیا تھا۔اس پر مخدوم علی خان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے خود آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا، سنی اتحاد کونسل نے عام الیکشن لڑا ہی نہیں۔اس پر جسٹس جمال نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔بعد ازاں عدالت نے مخصوص نشستوں کے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی اور کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے وکیل کل دلائل دیں گے۔

*بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے ماسٹر پلان شروع کردیا*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد: بھارت، جو اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت متنازعہ علاقے لداخ میں واقع عظیم دریائے سندھ کے بہاؤ کو روکنے کے اپنے ماسٹر پلان کے تحت، نے لداخ میں 10 نئے میگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جن میں اچنتھنگ-سانجک، پارفیلا، سونٹ (باتالک)، اور خلستی شامل ہیں۔ یہ منصوبے نہ صرف معاہدے کے تحت اجازت دی گئی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں پانی کے بہاؤ کو روکنے اور کم کرنے کے حوالے سے سنگین خدشات بھی پیدا کرتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ ان منصوبوں کا مقصد سیاسچن گلیشئر کے برفانی علاقے میں تعینات فوجیوں کے لیے حرارت اور توانائی کی سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ لداخ کے محروم اور پسماندہ لوگ سردی میں چھوٹے ہوئے ہیں۔یہ بات پاکستان کے معروف ماہرِ پانی ارشاد ایچ عباسی کے ایک خط سے سامنے آئی ہے جس کا عنوان ہے ʼایک انسانی بحران بن رہا ہے: دریائے سندھ کے پانیوں کا معاہدہ اور بھارت کے اقدامات، اور یہ خط اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب انتونیو گوتریس کو بھیجا گیا ہے۔

*اسپین نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا، میڈرڈ میں یورپی و عرب ممالک کا ہنگامی اجلاس*BBC PK News Spain Report

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں یورپی و عرب ممالک اور عالمی تنظیموں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کو روکنے، اس پر پابندیاں لگانے، انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا۔یہ اجلاس "میڈرڈ گروپ" کا پانچواں اجلاس تھا جس میں 20 ممالک اور عرب لیگ، او آئی سی سمیت دیگر عالمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے قبل اسپین کے وزیر خارجہ خوسے مینوئل الباریس نے بین الاقوامی پابندیوں کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ غزہ میں جاری انسانی بحران کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا: "ہمیں اس جنگ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام پر غور کرنا ہوگا۔"یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعاون کے معاہدے پر نظر ثانی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ غزہ میں جاری شدید انسانی بحران اور 3 ماہ سے امداد کی بندش ہے۔

*پاکستان میں موجود ایک لاکھ 10 ہزار پناہ گزینوں کو عالمی تحفظ کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ*BBC PK News Islamabad Report

*ان پناہ گزینوں کی پروفائلز خطرے سے بھرپور ہیں جو انہیں کسی تیسرے ملک میں آبادکاری کا اہل بناتی ہیں، ایک ماہ میں پاکستان اور ایران سے 3 لاکھ افغان شہری واپس گئے، یو این ایچ سی آر*

*قران پاک میں بیان کردہ ’’قوم عاد‘‘ کا تباہ شدہ شہر دریافت*BBC PK News UAE Report

یو اے ای میں ساروق الحدید کے مقام پرریت تلے دبی انسانی بستی کے شواہد ملے*لاہور: متحدہ عرب امارات کی خلیفہ یونیورسٹی کے ماہرین اثریات نے ’’ساروق الحدید‘‘ کے مقام پر جدید ریڈار ٹیکنالوجی کی مدد سے ریتلے ٹیلوں کے نیچے دبی کئی عمارتیں اورایک بڑی انسانی بستی کے دیگر شواہد دریافت کیے ہیں, ماہرین کو یقین ہے کہ یہ قوم عاد کے مرکزی شہر ’’ارم ذات العماد‘‘کے کھنڈر ہیں۔یوں اہل دنیا پر قران مجید کی حقانیت کا ایک اور زبردست ثبوت آشکار ہو گیا۔ قرآن پاک میں قوم عاد کا ذکر 24 بار آیا ہے جو اپنے زمانے میں امیر وطاقتور تھی۔ قرآن پاک کے مطابق یہ قوم احقاف(ریگستانی زمین والی) وادی میں آباد ہوئی جو ازروئے مفسرین جنوبی عرب میں واقع تھی۔اماراتی ماہرین نے بھی ارم شہر کو صحرا ربع خالی کے جنوبی کنارے پر دریافت کیا جہاں مفسرین کی رو سے شاہ ِعاد، شداد نے اپنی جنت بنائی تھی۔ بت پرست عاد کی رہنمائی کیلئے حضرت ہودؑ نازل ہوئے تھے۔قوم راہ حق پر نہ چلی تو عذاب الٰہی نے اسے فنا کر دیا اور اس کی بستیاں ریتلے ٹیلوں تلے دفن ہو گئیں۔ ساروق الحدید کے کھنڈر 5 ہزار سال پرانے ہیں۔ اماراتی حکومت نے دفن شدہ شہر کی کھدائی کی اجازت دے دی ہے۔

*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*

غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...