جمعرات، 29 مئی، 2025

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز کراچی : تھانہ گڈاپ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی ، BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

منشیات فروش خاتون گرفتار ۔ملیر تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمہ کی شناخت اسلام بی بی زوجہ نثار خان کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمہ علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھی۔گرفتار ملزمہ کے قبضے سے2 کلو سے زائد 2400 گرام چرس اور فروختگی رقم برآمد ہوئیگرفتار ملزمہ پولیس کی مطلوبہ فہرست میں بھی شامل تھی۔گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ بی بی سی پاک نیوز نیم کا درخت – قدرت کا قیمتی تحفہ۔نیم کا درخت صرف ایک پودا نہیں، BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report

بلکہ ایک مکمل قدرتی دواخانہ اور ماحول کا محافظ ہے۔یہ درخت 55 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی اور 10 ڈگری کی سردی کو آسانی سے برداشت کر لیتا ہے۔یعنی یہ ہر موسم میں مضبوطی سے قائم رہتا ہے۔نیم کا ایک 12 فٹ اونچا درخت اتنی ٹھنڈک پیدا کرتا ہے جتنی تین ایئر کنڈیشنر مل کر کرتے ہیں۔یہ ایک ایسا "قدرتی اے سی" ہے جو بجلی کے بغیر کام کرتا ہے، ماحول کو صاف رکھتا ہے اور سایہ بھی دیتا ہے۔نیم کے درخت کے فائدے:1. صحت کے لیے مفید:نیم کے پتّے، پھول اور چھال کئی بیماریوں کا علاج ہیں۔2. آلودگی کم کرتا ہے:یہ درخت دھوئیں اور گرد کو جذب کرکے ہوا کو صاف کرتا ہے۔3. گرمی میں راحت:جہاں نیم ہو، وہاں گرمی کم لگتی ہے۔4. کم قیمت، زیادہ فائدہ:نیم کا پودا صرف 100سے 300 روپے میں ملتا ہے، لیکن فائدے بے شمار ہیں۔ درخت لگائیں، زندگی بچائیںدرخت لگانا صرف ایک نیکی نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔آئیے آج عہد کریں کہ ہم درخت لگائیں گے، ان کی حفاظت کریں گے، اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں گے۔نیم لگائیں، سایہ پائیںنیم لگائیں، آکسیجن بڑھائیںنیم لگائیں، بیماریوں سے بچیں۔

*نیپرا نے کراچی میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی شکایات پر نوٹس لے لیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی میں لوڈ شیڈنگ پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کو کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ پر بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ کئی علاقوں میں بجلی کی بندش 12گھنٹے سے تجاوز کر گئی لوڈ شیڈنگ کی انفرادی شکایات ڈھائی سے 3 گھنٹے کی بندش کی ہیں۔نیپرا کے مطابق شدید گرمی کی لہر میں طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے مشکل بن گئی ہے، لوڈشیڈنگ سے تجارتی سرگرمیوں اور معیشت پربھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*

غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...