Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 29 مئی، 2025
انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز سکھر : سول اسپتال سکھر ۔۔۔۔۔نو سر بازوں کی جنت ۔تفصیلات: BBC PK News Sukkur Report Jaidev baeruo chief executive Report
سکھر : سول ہسپتال سکھر کی اربو روپے کا بجٹ کھانے کے بعد بھی سول ہسپتال کے MS اور AMS اور جی ایم سی کالج کے پرنسپل کی بھوک ختم نہیں ہوئی AMS ڈاکٹر الطاف اعوان سول ہسپتال میں آنے والے لوگو اور مریضوں سے غیر قانونی طور پر گاڑیوں کی پارکنگ فیس وصول کرنے کے ساتھ ساتھ سول ہسپتال سکھر کی بجلی بھی فروخت کرنے لگے ہیں ان کاموں کے لیے AMS ڈاکٹر الطاف اعوان نے اپنے private لوگ رکھے ہوے ہیں.سول ہسپتال کی بجلی کی چوری کی وجہ سے ہسپتال میں بجلی میں کم وولٹیج کا مسئلہ ہے اور اسی وجہ سے ہسپتال کے وارڈز میں نہ اے سی چلتی ہے نہ پنکھے چلتے ہیں اور جس کی وجہ سے ہسپتال میں مریضوں کے آپریشن بھی وقت پر نہیں ہوتے ہیں۔ .....
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز میرپورخاص : پولیس آفیسر ڈی ایس پی غلام مصطفیٰ تھیبو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا۔ صدر پریس کلب میرپورخاص نذیر پنہور ، شوکت پنہور ، پی پی رہنما شاھنواز مغل، اسحاق ناریجو نے ان کے گاؤں جاکر عیادت کی ۔تفصیلات : BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report
میرپورخاص : میرپورخاص کے پولیس آفیسر ڈی ایس پی غلام مصطفی تھیبو جو اس وقت کینسر کے مرض میں مبتلہ ہیں جن کی ڈی ایس پی غلام مصطفی بلوچ،صدر پریس کلب نذیر پنھور، شوکت پنھور، پی پی رہنماء شاہنواز مغل، اسحاق ناریجو نے ٹنڈوالہ یار میں انکے گاؤں میں انکی عیادت کی،اس موقع پر ڈی ایس پی غلام مصطفی تھیبو کا کہنا تھا کہ میں اس وقت حاضر سروس پولیس آفیسر ہوں لیکن پولیس کی جانب سے مجھے نظر انداز کیا گیا اور اس مشکل وقت میں اکیلا چھوڑ دیا گیا جو میرے لیے سب سے دکھ کی بات ہے۔اللہ پاک انکو صحت و سلامتی عطا فرمائے ،آمین ثمہ آمین
رپورٹ : انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز میرپورخاص : شہری مفاد میں میٸر پیچھے ڈپٹی میٸر آگے نکل گٸی ۔تفصیلات میرپورخاص: BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
ڈپٹی میئر میرپورخاص، محترمہ سمیرہ بلوچ نے سول اسپتال میرپورخاص میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر فوری ایکشن لیا۔ 15 سالہ نوجوان، عالیان کو ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس فراہم نہ کیے جانے پر، حالانکہ ایمبولینس موجود تھی، محترمہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) سے جواب طلب کرتے ہوئے باقاعدہ خط جاری کر دیا ہے۔یاد رہے، اس سے قبل بھی بلدیہ میرپورخاص کی جانب سے سول اسپتال کے خلاف ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس پر کوئی عملی اقدام نہ ہو سکا اور معاملہ خاموشی کی نذر ہو گیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار کیا واقعی انصاف ہوگا یا حسبِ روایت خاموشی اختیار کی جائے گی۔
*سیکیورٹی فورسز سے بھارتی پراکسی فنتۃ الخوارج کی جھڑپیں، 7 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار شہید*BBC PK News Khyber Pakhtunkhwa Report
شمالی وزیرستان: خیبرپختونخوا میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج سے سیکیورٹی فورسز کی دو جھڑپوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹننٹ سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو خیبرپختونخوا میں ہونے والی دو الگ الگ جھڑپوں میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج نے ایک سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔بیان میں کہا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے حملوں کو پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا 24 سالہ لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل اپنے دستے کی بہادری سے قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے بھی وطن پر اپنی جان قربان کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع چترال میں ہونے والی ایک اور جھڑپ میں بھی بھارتی سرپرستی میں موجود ایک خوارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔
انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز "آسیان، چین، جی سی سی سربراہ اجلاس -- بین العلاقائی تعاون میں ایک نئے باب کا آغاز "۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
تفصیلات 27 مئی کی سہ پہر پہلا آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس سے ایشیا میں علاقائی تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا ۔ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ کہ آسیان- چین - جی سی سی سربراہی اجلاس تعاون کے میکانزم کے قیام کو علاقائی اقتصادی تعاون میں ایک بڑی جدت کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی رائے عامہ نے اس سربراہی اجلاس پر گہری توجہ دی ۔ قطر کے الجزیرہ نے اسے "بے مثال سہ فریقی سربراہی اجلاس" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر کے لئے وقت کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ ملائیشیا کی قومی نیوز ایجنسی کے مطابق چین اور اس کے شراکت دار زیادہ لچکدار اور جامع علاقائی اقتصادی نیٹ ورک کی تعمیر کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں، تاکہ ترقی کے ثمرات حقیقیر معنوں میں سب کے لئے یکساں ہوں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سربراہی اجلاس کا آغاز ملائیشیا نے کیا تھا جو اس سال آسیان کی صدارت سنبھالے ہوئے ہے اور چین نے اس میں فعال طور پر حصہ لیتے ہوئے اہم کردار ادا کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اس بات پر زور دیا کہ تینوں فریق پہلی بار باضابطہ طور پر ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں ، جو علاقائی تعاون کے ایک نئے مرحلے اور ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ چین کے شامل ہونے سے اس علاقائی تعاون کے پلیٹ فارم کو صارفین کی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ، مضبوط صنعتی اور سپلائی چین، نیز مشترکہ سرمایہ کاری، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع میسر آئے ہیں۔اگرچہ چین، آسیان اور جی سی سی کے درمیان دوطرفہ تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ اس سہ فریقی سربراہی اجلاس کے تمام فریقوں اور عالمی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ آسیان کے 10 ممالک کے پاس وافر قدرتی وسائل اور نوجوان آبادی ہے، اور جی سی سی کے رکن ممالک کے پاس توانائی کے وسیع ذخائر اور وافر فنڈز ہیں اور وہ فعال طور پر سرمایہ کاری کے نئے مقامات کی تلاش میں ہیں۔جبکہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے ، چین کے پاس نہ صرف مضبوط انڈسٹریل مینوفیکچرنگ ، تکنیکی جدت طرازی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی صلاحیتیں موجود ہیں ، بلکہ ایک بڑی اور کھلی مارکیٹ بھی ہے۔ ایک دوسرے کی تکمیل اور ایک دوسرے پر انحصار کرنے والا تعاون کا یہ ماڈل مشترکہ ترقی کے لئے ایک وسیع موقع فراہم کرتا ہے۔ مساوات، باہمی فائدے اور جیت جیت پر مبنی تعاون کی خصوصیت کے ساتھ ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کے معنی کی واضح ترجمانی کرتا ہے، اور گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لئے فائدہ مند تعاون کا ایک نیا ماڈل بھی قائم کرتا ہے.سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم لی چھیانگ نے سہ فریقی تعاون میں اضافے کے لیے "تین مثالی ماڈلز کی تجویز پیش کی جن میں بین العلاقائی کھلے پن کا ماڈل ، کراس ڈیولپمنٹ اسٹیج تعاون کا ماڈل اور بین الثقافتی انضمام کا ماڈل شامل ہیں ۔ یہ وژن مستقبل کے سہ فریقی تعاون کی راہ متعین کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلا مرحلہ یہ ہے کہ تعاون کے ماڈلز کو عملی جامہ پہنایا جائے اور تعاون کو مزید گہرا اور مستحکم کیا جائے ۔ متعدد بین الاقوامی میڈیا رپورٹس سے یہ جانا جاسکتا ہے کہ متعلقہ ممالک موجودہ افراتفری والی بین الاقوامی صورتحال اور سست عالمی اقتصادی ترقی کے تناظر میں اس سہ فریقی تعاون کے مستقبل کے بارے میں توقعات سے بھر پور ہیں ۔ چین، آسیان ممالک اور جی سی سی کی مجموعی معیشت 24.87 ٹریلین امریکی ڈالر ہے اور اس کی کل آبادی 2.15 بلین ہے اور یہ دنیا کی کل معاشی مالیت اور آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی بنتا ہے ۔اس تعاون سے پیدا ہونے والا مجموعی اثر بھی انتہائی اہم ہو گا ۔ ملائیشین نیوز ایجنسی نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئی شراکت داری، جو نظریے کے بجائے عملی تعاون پر مبنی ہے، عالمی معاشی منظر نامے کو نئی شکل دے رہی ہے۔چین نے ہمیشہ کھلے پن کے ساتھ دنیا کا استقبال کیا ہے ، علاقائی تعاون اور عالمی اقتصادی ترقی کے لئے مزید مواقع پیدا کئے ہیں اور اپنی اعلی معیار کی ترقی کے ذریعے علاقائی تعاون میں نئی قوت محرکہ پیدا کی ہے.اس سہ فریقی سربراہ اجلاس نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، آسیان کنکٹیویٹی ماسٹر پلان 2025 اور جی سی سی وژن 2030 کے باہمی انضمام کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ جیسا کہ وزیر اعظم لی چھیانگ نے سربراہی اجلاس میں اپنی تقریر میں کہاکہ سہ فریقی تعاون "ایک متحرک اقتصادی زون اور ترقی کے مرکز کو جنم دے گا "۔ بین العلاقائی تعاون کے اس جدید ماڈل نے تمام فریقوں کے درمیان قریبی روابط اور تعاون پیدا کیا ہے جس سے نہ صرف شراکت داروں کی اپنی اپنی معاشی خوشحالی میں انہیں مدد ملے گی بلکہ ایشیا سمیت دنیا بھر میں امن اور ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔
*خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی*BBC PK News Khyber Pakhtunkhwa Report
خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں طوفانی جھکڑوں اور بارشوں سے متعلقہ واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہو گئے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق ضلع مہمند اور ضلع مردان سے اموات کی اطلاعات موصول ہوئیں، جہاں کئی دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ واقعات میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔بلاول احمد فیضی نے بتایا کہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے خانقہ میں ایک ماربل کی کان پر آسمانی بجلی گری، جس سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔مردان میں، تخت بھائی اسلام آباد کالے میں چھت گرنے سے ماں اور بیٹی کی موت کی اطلاع ملی، ان کی لاشیں مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔اسلام آباد کلے میں ایک اور جگہ موسلادھار بارش کے دوران دیوار گرنے سے ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔اسی طرح مردان کے علاقے کاٹلنگ قاسمی میں دیوار گرنے سے 60 سالہ خاتون حسین بادشاہ شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا۔
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز یہ رن آف کَچھ میں “ڈھولا ویرہ” ہائی وے کی تصویر ہے۔ BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report
رن آف کچھ جو نمک کے صحرا اور جھیل میں سے گزر کر جھیل کے اندر جزیرہ نما گاؤں تک جاتی ہےجسکا نام “ڈھولا ویرہ” ہے۔ اس روڈ کو سفید نمک کے میدان اور اوپر نیلے آسمان کی وجہ سے Road to Heaven کہتے ہیںپاکستان میں رن آف کَچھ نگرپارکر اور ڈیپلو سے کافی قریب ہےنگرپارکر میں رن آف کَچھ کا معمولی سا حصہ سندھ پاکستان کی طرف بھی ہے یہ نمک کا میدان سردیوں میں سیاحت کے لئے ایک بہترین جگہ ہےنگرپارکر، پاکستان کے انتہائی جنوب مشرق میں صوبہ سندھ میں ہندوستانی سرحد کے پاس جہاں ہند کی ریاست گجرات اور راجستھان ملتے ہیں وہاں واقع ہے۔یہ پاکستان کا وہ علاقہ ہے جہاں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے سندھیوں کی آج بھی اکثریت ہے یہاں 19 کلومیٹر طویل ایک پہاڑی سلسلہ ہے جسے کارونجھر کہتے ہیں۔جس میں ایک درجن سے زیادہ موسمی چشمے اور آبشاریں ہیں جو وہاں کے لوگوں اور مویشیوں کے لیے پانی کا اہم ذریعہ ہیں۔ان پہاڑوں میں سو سے زیادہ مندر ہیں جو صدیوں پرانے ہیں۔جولائ، اگست اور ستمبر یہاں گھومنے کے بہترین مہینے ہیںکیونکہ مون سون کی وجہ سے یہاں بارشیں ہوتیں ہیں اور ہر طرف ہریالی ہوتی ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*
غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...