Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 29 مئی، 2025
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف بی بی سی پاکستان نیوز یہ رن آف کَچھ میں “ڈھولا ویرہ” ہائی وے کی تصویر ہے۔ BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report
رن آف کچھ جو نمک کے صحرا اور جھیل میں سے گزر کر جھیل کے اندر جزیرہ نما گاؤں تک جاتی ہےجسکا نام “ڈھولا ویرہ” ہے۔ اس روڈ کو سفید نمک کے میدان اور اوپر نیلے آسمان کی وجہ سے Road to Heaven کہتے ہیںپاکستان میں رن آف کَچھ نگرپارکر اور ڈیپلو سے کافی قریب ہےنگرپارکر میں رن آف کَچھ کا معمولی سا حصہ سندھ پاکستان کی طرف بھی ہے یہ نمک کا میدان سردیوں میں سیاحت کے لئے ایک بہترین جگہ ہےنگرپارکر، پاکستان کے انتہائی جنوب مشرق میں صوبہ سندھ میں ہندوستانی سرحد کے پاس جہاں ہند کی ریاست گجرات اور راجستھان ملتے ہیں وہاں واقع ہے۔یہ پاکستان کا وہ علاقہ ہے جہاں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے سندھیوں کی آج بھی اکثریت ہے یہاں 19 کلومیٹر طویل ایک پہاڑی سلسلہ ہے جسے کارونجھر کہتے ہیں۔جس میں ایک درجن سے زیادہ موسمی چشمے اور آبشاریں ہیں جو وہاں کے لوگوں اور مویشیوں کے لیے پانی کا اہم ذریعہ ہیں۔ان پہاڑوں میں سو سے زیادہ مندر ہیں جو صدیوں پرانے ہیں۔جولائ، اگست اور ستمبر یہاں گھومنے کے بہترین مہینے ہیںکیونکہ مون سون کی وجہ سے یہاں بارشیں ہوتیں ہیں اور ہر طرف ہریالی ہوتی ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں