Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعرات، 29 مئی، 2025
*خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور آندھی سے ماں بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی*BBC PK News Khyber Pakhtunkhwa Report
خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں طوفانی جھکڑوں اور بارشوں سے متعلقہ واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہو گئے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق ضلع مہمند اور ضلع مردان سے اموات کی اطلاعات موصول ہوئیں، جہاں کئی دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ واقعات میں بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔بلاول احمد فیضی نے بتایا کہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے خانقہ میں ایک ماربل کی کان پر آسمانی بجلی گری، جس سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔مردان میں، تخت بھائی اسلام آباد کالے میں چھت گرنے سے ماں اور بیٹی کی موت کی اطلاع ملی، ان کی لاشیں مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔اسلام آباد کلے میں ایک اور جگہ موسلادھار بارش کے دوران دیوار گرنے سے ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔اسی طرح مردان کے علاقے کاٹلنگ قاسمی میں دیوار گرنے سے 60 سالہ خاتون حسین بادشاہ شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں