Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 31 مئی، 2025
*بھارتی فضائیہ کو تربیتی، آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا،2 برسوں میں متعدد حادثات کا شکار*BBC PK News Islamabad Report
بھارتی فضائیہ کو تربیتی اور آپریشنل شعبوں میں شرمناک ناکامی کا سامنا ہے جب کہ بھارتی فضائیہ اندرونی طور پر ناکامیوں، تکنیکی خرابیوں اور غیر پیشہ ورانہ تربیت کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران بھارتی فضائیہ متعدد حادثات کا شکار ہوئی، 2 اپریل 2025 کو جام نگر کے قریب بھارتی فضائیہ کا جگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہو گیا تھا۔7 مارچ 2025 کو بھارتی فضائیہ کو ایک ہی دن میں دو بڑے حادثات کا سامنا ہوا، نومبر 2024 میں آگرہ کے قریب مگ 29 تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، اکتوبر 2024 میں اے ایل ایچ ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کے باعث بہار میں حادثے کا شکار ہوا۔ہنگامی لینڈنگ کی گئی جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا، جون 2024 میں ناسک، مہاراشٹرا میں بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔03 اپریل 2024 کو لداخ میں آپریشنل تربیتی مشن کے دوران بھارتی فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، 12 مارچ 2024 کو بھارتی فضائیہ کا لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ راجستھان کے علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔13 فروری 2024 کو بھارتی فضائیہ کا ہاک ایم کے-132 تربیتی طیارہ مغربی بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، 6-7 مئی کو ہونے والے معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے مار گرائے جن میں 3 جدید رافیل بھی شامل ہیں۔بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا اس طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے، تربیتی حادثات کے ساتھ ساتھ بھارتی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت کی خامیاں بھی ظاہر ہو گئیں، بھارتی فضائیہ تربیت اور آپریشنل سطح میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔
*چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کیساتھ مل کر چلنے کا اعادہ*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی او میڈ) کے منفرد فوائد کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اور ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تنازعات کے رضاکارانہ اور موثر نئے متبادل حل فراہم کرنے اور عالمی جنوب میں امن، استحکام، انصاف اور عدل کے فروغ کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم بنانے کو تیار ہے۔
*سانحہ 9 مئی: مختلف مقدمات میں ملوث ہزاروں افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
سانحہ 9 مئی 2023 کے مختلف کیسوں میں ملوث ہزاروں افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیے گئے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن زرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد ایسے پاکستانی ہیں جن کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں جو کسی بھی طرح سانحہ 9 مئی میں ملوث پائے گئے تھے۔پاسپورٹ زرائع کے مطابق بلاک ہونے والے پاسپورٹ میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو اس وقت نجی اور سرکاری اداروں میں دوران ڈیوٹی تھے اور ان کے کسی بھی طریقے سے سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
*عمران خان کا اپنی قیادت میں حکومت مخالف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
*دیوار کیساتھ لگا دیا گیا، سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں، جیل سے لیڈ کروں گا*پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قیادت میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔عمران خان نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دوں گا، بانی نے مجھے ذمہ داری دی کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی سے آئندہ ملاقات پر احتجاج تحریک کا پلان پیش کروں گا۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی طے کریں گے، بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ ہیں اب جو تحریک چلے گی ایسی تحریک پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی۔عمران خان نے کہا اس دفعہ تحریک پوری منصوبہ بندی، تیاری کے ساتھ چلا کر نتیجہ خیز بنانی ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں، چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے بطور چیئرمین تحریک کو لیڈ کریں گے، اگلی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ کے بارے میں کہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈ خود کریں گے۔بانی نے کہا کہ ہمیں عدلیہ اور ایگزیکٹو سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا، ہماری لئے کوئی آپشن نہیں چھوڑا گیا، اس سے زیادہ ہم دیوار کے ساتھ نہیں لگ سکتے۔
*ایشین ایتھلیٹکس: ارشد ندیم 1973 کے بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی بن گئے*BBC PK News Islamabad
ایشین ایتھلیٹکس کی تاریخ میں 1973 کے بعد پاکستان نے پہلی مرتبہ گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، ارشد ندیم نےچوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی، چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973 میں گولڈ میڈل جیتے تھے، 1973 میں پاکستان نے فلپائن میں ہونے والے مقابلوں میں جیولن تھرو اور 800 میٹر کے گولڈ میڈل جیتے تھے، 800 میٹر کا گولڈ میڈل محمد یونس اور جیولن تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے اپنے نام کیا تھا۔ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم 50 سال سے زائد عرصہ میں گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔
*پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا، بازی ہی پلٹ دی، وزیراعظم**BBC PK News Islamabad Report
بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف**بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذوں پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، آئندہ بھی کوئی بھی مہم جوئی ہوئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں سے خطاب*
*ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں بھی ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا*BBC PK News Islamabad Report
ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مینز جیولن فائنل میں ایک شاندار 86.40 میٹر کی تھرو کر کے میدان میں برتری حاصل کر لی ہے، یہ مقابلہ جنوبی کوریا کے شہر گومی میں منعقد ہو رہا ہے۔سری لنکا کے رمیش تھرانگا پاتھیرائجے 82.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، اور ارشد ندیم کے آگے نکلنے سے پہلے وہ میدان میں سبقت لیے ہوئے تھے۔چین کے ہو ہاؤران نے اس سیزن کی بہترین 80.93 میٹر کی تھرو کی اور چوتھے راؤنڈ کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے یش ویر سنگھ نے دو ناکام تھروز کے بعد 80.23 میٹر کی تھرو کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ وہ آج کے فائنل میں 80 میٹر کی حد عبور کرنے والے چوتھے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ارشد ندیم نے اپنی پہلی اور دوسری کوشش میں بالترتیب 75.64 میٹر اور 76.80 میٹر کی تھروز کیں، جبکہ یاسر نے 70.53 میٹر اور 75.39 میٹر کی تھروز کیں۔تمام نگاہیں ارشد ندیم پر مرکوز تھیں جب وہ میدان میں اپنی پہلی تھرو کے لیے آئے، کیونکہ وہ تھرو کرنے والوں کی فہرست میں سب سے آخر میں تھے۔ اس دوران اسٹیڈیم میں ’دل دل پاکستان‘ کی آواز گونج رہی تھی اور شائقین اس جیولن اسٹار سے ایک شاندار تھرو کی توقع کر رہے تھے، جو گزشتہ سال کے پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بار بین الاقوامی سطح پر مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔گزشتہ روز کے ہیٹس میں، ندیم نے اپنی پہلی اور واحد کوشش میں شاندار 86.34 میٹر کی تھرو کر کے آج کے فائنل کے لیے آسانی سے کوالیفائی کیا۔ یاسر نے ہیٹس میں 76.07 میٹر کی تھرو کی تھی۔فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد ندیم نے انسٹاگرام پر کہا: ”ہمیشہ کی طرح آپ کی دعاؤں اور حمایت کی ضرورت ہے۔“گزشتہ سال اگست میں، ندیم نے پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا اور مردوں کے جیولن فائنل میں گولڈ میڈل جیتا۔ندیم جلد ہی انگلینڈ روانہ ہوں گے تاکہ ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کر سکیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*
غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...