پیر، 2 جون، 2025

ھیرالال مالہی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤنسی آئی اے عمرکوٹ کی کامیاب کارروائی ۔ BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report

عمرکوٹ: سی آئی اے عمرکوٹ نے ایس ایس پی عمرکوٹ کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا اور مین پوری فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تھانہ: تعلقہ عمرکوٹ (سی آئی اے)جرم نمبر: 21/2025دفعہ جات: 4، 5، 8 سندھ گٹکا اور مین پوری ایکٹ 2019 کے تحتگرفتار ملزم کا نام:1. دیوجی ولد بھیمو، ذات میگھواڑ، ساکن صوفی فقیر، تعلقہ عمرکوٹبرآمد شدہ سامان:50 پیکٹ "سیفینہ 5500" پوری اور نقدی 1500 روپےایف آئی آر کا خلاصہ:یہ مقدمہ "سیفینہ" گٹکے کی مذکورہ بالا ملزم کے قبضے سے برآمدگی کے بعد درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے

*کراچی میں مسلسل زلزلوں کی وجہ پانی کی بورنگ اور صنعتی فضلہ ہے، بڑا انکشاف*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

*یہ معمول کا زلزلہ ہے جس سے شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، جھٹکوں کی صورت میں محفوظ مقام کی طرف جائیں، ماہر ارضیات*کراچی: ماہر ارضیات نے کراچی میں آنے والے زلزلوں کیوجہ مسلسل بورنگ اور صنعتی فضلے کو نذر آتش کرنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو احتیاط اور نہ گھبرانے کا مشورہ دیا ہے۔جامعہ کراچی کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گیا ہے۔جامعہ کراچی کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ماہر ارضیات عدنان خان نے مزید کہا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی، جو کہ بہت ہلکی نوعیت کی ہے اور صرف محسوس کی جا سکتی ہے۔ ان زلزلوں کی شدت معمولی ہے اور یہ فالٹ لائنز کی ہلکی متحرک سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ کراچی ایک پیسو مارجن (Passive Margin) پر واقع ہے، جو کہ فالٹ لائنز سے کافی فاصلے پر ہے، اس لیے یہاں بڑے زلزلوں کے امکانات نہایت کم ہیں۔ یہ زلزلے دراصل زمین کی تہہ میں بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث آتے ہیں۔پروفیسر نے کہا کہ ہمالیہ کی پہاڑی سلسلہ ہر سال 4 سے 5 سینٹی میٹر شمال کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے فالٹ لائن پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور اس دباؤ کے نتیجے میں زمین معمولی طور پر ہلتی ہے۔عدنان خان کے مطابق کراچی میں رپورٹ ہونے والے زلزلے کے جھٹکے "مائلڈ ٹرمرز" (Mild Tremors) کے زمرے میں آتے ہیں، اور ان سے کسی جانی یا مالی نقصان کا اندیشہ نہیں ہوتا۔ماہر ارضیات نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کراچی میں صنعتی فضلہ جلانے اور زمین میں گہرائی سے گراؤنڈ واٹر نکالنے جیسے عوامل بھی زمین کی ساخت میں معمولی تبدیلیوں کا سبب بن سکتے ہیں، جو کسی حد تک زلزلے کی سرگرمی کو متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کوئٹہ اور چمن کے علاقے فالٹ لائن کے بالکل قریب واقع ہیں اور وہاں زلزلے کی سرگرمی قدرے زیادہ اور شدید نوعیت کی ہوسکتی ہے، تاہم کراچی میں ایسے زلزلے کا خطرہ فی الوقت موجود نہیں۔پروفیسر نے مشورہ دیا کہ شہریوں کو چاہیے معمولی جھٹکوں پر گھبراہٹ سے گریز کریں، اور کسی بھی ہنگامی صورت میں کھلی جگہ کی طرف نکلنے، اور عمارتوں کی بنیادوں سے دور رہنے جیسے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، ملیر، سعودآباد، گلستان جوہر، کھوکھراپار، اسٹیل ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ جھٹکوں کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

*عجیب وغریب کہانی۔۔۔*‏یہ ایک لڑکی کی کہانی ہے جس سے ہر کوئی محبت کرتا تھا، لیکن سوال یہ تھا کہ اس سے شادی کون کرے گا؟ BBC PK News Article MIAN KHUDABUX ABBASI

کہا جاتا ہے کہ ایک نوجوان نے اپنے والد سے کہا: "میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں، جسے میں نے دیکھا ہے اور جس کے حسن و خوبصورتی اور دلکش آنکھوں نے مجھے مسحور کر دیا ہے۔"والد خوشی سے مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں: "کہاں ہے وہ لڑکی، تاکہ میں تمہارے لیے اس کا رشتہ مانگوں؟"جب وہ دونوں لڑکی کو دیکھنے جاتے ہیں تو والد بھی اس کے حسن سے متاثر ہو جاتا ہے اور اپنے بیٹے سے کہتا ہے: "سن بیٹا، یہ لڑکی تمہارے لائق نہیں ہے، تم اس کے قابل نہیں ہو۔ یہ تو ایک ایسے آدمی کے لیے ہے جو زندگی کا تجربہ رکھتا ہو اور جس پر بھروسہ کیا جا سکے، جیسے میں۔"لڑکا اپنے والد کی بات سن کر حیران ہو جاتا ہے اور کہتا ہے: "نہیں، میں اس سے شادی کروں گا، نہ کہ آپ۔"پھر وہ دونوں جھگڑتے ہوئے پولیس اسٹیشن چلے جاتے ہیں تاکہ مسئلہ حل کیا جا سکے۔ جب انہوں نے پولیس افسر کو اپنی کہانی سنائی تو افسر نے کہا: "لڑکی کو بلاؤ، ہم اس سے پوچھتے ہیں کہ وہ کس کو چاہتی ہے، بیٹے کو یا والد کو؟"جب افسر نے لڑکی کو دیکھا اور اس کے حسن سے متاثر ہوا، تو اس نے کہا: "یہ تم دونوں کے لیے مناسب نہیں، یہ تو میرے جیسے کسی اہم شخص کے لیے ہے۔"اب تینوں میں جھگڑا ہوتا ہے اور وہ وزیر کے پاس چلے جاتے ہیں۔ وزیر لڑکی کو دیکھتے ہی کہتا ہے: "یہ لڑکی تو صرف وزیروں کے لائق ہے، جیسے میں ہوں۔"اسی طرح ان میں جھگڑا ہوتا رہا اور معاملہ امیرِ شہر تک پہنچ گیا۔ جب امیر نے لڑکی کو دیکھا، تو اس نے کہا: "یہ مسئلہ میں حل کرتا ہوں، لڑکی کو لاؤ۔"لڑکی کو دیکھ کر امیر بھی کہنے لگا: "یہ تو صرف کسی امیر ہی سے شادی کر سکتی ہے، جیسے میں ہوں۔"پھر سب نے بحث کی، تو لڑکی نے کہا: "میرے پاس ایک حل ہے۔ میں دوڑوں گی اور تم سب میرے پیچھے دوڑو گے، جو بھی پہلے مجھے پکڑے گا، میں اسی کی بن جاؤں گی اور اس سے شادی کروں گی۔"لڑکی دوڑی اور پانچوں یعنی نوجوان، والد، پولیس افسر، وزیر اور امیر سب اس کے پیچھے دوڑے۔ اچانک دوڑتے دوڑتے پانچوں ایک گہری کھائی میں جا گرے۔لڑکی اوپر سے انہیں دیکھ کر کہتی ہے: "کیا تمہیں معلوم ہوا میں کون ہوں؟ میں دنیا ہوں!!!میں وہ ہوں جس کے پیچھے ہر انسان دوڑتا ہے، اور اپنی آخرت اور دین کو بھول جاتا ہے۔ وہ سب میری تلاش میں لگے رہتے ہیں، یہاں تک کہ قبرمیں پہنچ جاتے ہیں۔۔

*ہائے یہ غربت۔۔۔۔**رحیم یار خان، عید کے کپڑے مانگنے پرباپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی*BBC PK News Raheem yar Khan Report M KHUDABUX ABBASI

رحیم یار خان میں عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق رکن پور کے علاقے سردار گڑھ بستی حاجی پیرمیں پیش آیا جہاں ایک محنت کش نے 2 معذور بیٹوں اوربیٹی سمیت زہریلی گولیاں کھالیں۔ اس حوالے سے ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایاکہ زہریلی گولیاں کھانے سے 2 بیٹے اورباپ دم توڑگیا جبکہ بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریکٹر ٹرالی چلا کرمحنت مزدوری کرتا تھا مگر کام نہ ملنے کے باعث کافی روزسے پریشان تھا۔

*کراچی میں مزید زلزلے آئیں گے، سربراہ نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کر دیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی میں زلزلہ فالٹ لائن فعال ہوگئی جس کے باعث آئندہ 2 روز کے دوران مزید زلزلے آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی شام سے اب تک مختلف اوقات میں متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، زلزلے سے خوفزدہ مکینوں نے رات کھلے آسمان تلے گذاری، خواتین کی جانب سے قرآن پاک کی تلاوت کا سلسلہ جاری ہے۔سربراہ نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کراچی امیر حیدر لغاری نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لانڈھی کی فالٹ لائن گزشتہ روز سے فعال ہوئی ہے، فالٹ لائن میں انرجی جمع ہو جاتی ہے، آہستہ آہستہ انرجی ریلیز ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سے دو دن تک شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جائیں گے، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، ایک اور زلزلے کا جھٹکا رات 1 بج کر 6 منٹ پر آیا تھا، رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی، رات گئے آنے والے زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔امیر حیدر کا کہنا تھا یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں، اس فالٹ لائن پر آج تک بڑے زلزلہ کے جھٹکے نہیں آئے ہیں، کراچی کی دوسری فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب ہے، یہ دونوں متحرک فالٹ لائن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں معمولی شدت کے زلزلے رپورٹ ہوتے ہیں، کیرتھر کے قریب بھی مین باؤنڈری لائن ہے، یہاں معتدل شدت کی زلزلے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، اس فالٹ لائن پر آئندہ چند روز تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

*موٹر سائیکل سوار پرتشدد کا معاملہ، پولیس نے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

ملزم کی گرفتاری ڈیفنس سے عمل میں آئی ہے،ملزم سلمان فاروقی کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی ساوتھ*کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا،ملزم سلمان فاروقی کو تھانے منتقل کر دیا گیا، ڈی آئی جی ساﺅتھ کا کہنا ہے کہ کراچی ڈیفنس میں خیابان اتحاد میں موٹرسائیکل سوار پر تشدد کرنے والے سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کی گرفتاری ڈیفنس سے عمل میں آئی ہے ،ملزم سلمان فاروقی سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ملزم سلمان فاروقی نے گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقے اتحاد کالونی میں شہری پر تشدد کیاتھا۔ بتایا گیا تھا کہ کراچی میں بااثر کار سوارشہری نے موٹر سائیکل سوار کوفیملی کے سامنے تشدد کانشانہ بنایا تھا۔واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 کے علاقے خیابان اتحاد کمرشل میں پیش آیاتھاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ولیس نے ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری پر تشدد کے واقعے کامقدمہ درج کرلیا تھا اور گارڈ اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھااچانک موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعدبااثر شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنا شروع کر دیا تھا۔اس دوران موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑاتھا۔ خواتین ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں مگر سلمان فاروقی نوجوان پرتشدد کرتا رہاتھا۔بے بس خواتین ہاتھ جوڑے التجائیں کرتی رہیں مگر بااثر شہری ٹس سے مس نہ ہواتھا۔پولیس کے مطابق کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے اس کی شناخت کی گئی تھی۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز کراچی : صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے کلفٹن میں ایگزیکٹو سینٹر موٹر رجسٹریشن ونگ کا افتتاح کردیاایگزیکٹو سینٹر موٹر رجسٹریشن ونگ کے قیام سے کلفٹن اور ملحقہ عوام کو موٹر رجسٹریشن میں آسانی ہوگیکراچی سمیت سندھ کے تمام ڈویژنز میں موٹر رجسٹریشن فیسیلیٹیشن سینٹرز کھولے جائیں گے، BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

مکیش کمار چاولہ02جون2025ء (ہینڈ آؤٹ) صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے کہا ہے کہ عوامی سہولت اور دسترس کے لیے مزید موٹر رجسٹریشن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام عمل میں لارہے ہیں اور محرم الحرام کے بعد کراچی کے دیگر اضلاع سمیت سندھ بھر کے تمام ڈویژنز میں موٹر رجسٹریشن سینٹرز کا افتتاح کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کلفٹن میں ایگزیکٹو سینٹر موٹر رجسٹریشن کے افتتاح کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ایکسائز سندھ محمد سلیم راجپوت، ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن محمد اقبال لغاری، ڈائریکٹرز اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ عوام کو سوک سینٹر تک جانے میں کافی دشواری ہوتی تھی لہذا آج کلفٹن میں یہ ایگزیکٹو فیسیلیٹیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ ڈیفنس کلفٹن اور اطراف کے رہائشی افراد کو سہولت مل سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ ابھی ابتداء میں یہ صبح 9 تا پانچ بجے تک کام کرے گا اور محرم کے بعد اس سینٹر کو 24 گھنٹے فعال کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں عوام کو ہر طرح کی سہولت مہیا کی جائے گی اور یہ سسٹم آن لائن سوک سینٹر سے منسلک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے بل پاس کیا ہے آگے جا کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید سینٹر بنائیں گے، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ میں دو دو سینٹرز بنائیں گے پھر ڈسٹرکٹ کی سطح پر بھی جائیں گے۔ منشیات کے خلاف کاروائیوں کے سوال پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے میڈیا سے شکوہ کیا کہ آدھے گرام پر بریکنگ نیوز چلتی ہیں لیکن میڈیا بھاری مقدار میں پکڑے جانے والی منشیات ٹھیک رپورٹ نہیں کرتا، منشیات کے حوالے سے بلاتفریق مؤثر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ کابینہ میٹنگ میں منشیات فروشوں کی ضمانتوں سے متعلق یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ کورٹ ضمانت دے دیتی ہے اور منشیات فروش جیلوں سے رہا ہوکر پھر فعال ہوجاتے ہیں اس حوالے سے اسپیشل کورٹس بنائی جارہی ہیں جہاں سزاؤں کا طریقہ کار تیز ہوگا اور کوشش کریں گے کہ منشیات فروشوں کی ضمانت نہ ہو۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ہم اسپیشل کورٹ کو کہیں گے کہ کیس پراپرٹی سیمپل کے طور اپنے پاس جمع کریں اور باقی منشیات فوری طور پر تلف کردیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر منشیات فروشوں کو جلد ضمانت نہیں ملے گی تو اسکے مثبت نتائج ملیں گے، میں میڈیا سے بھی گذارش کرتا ہوں کہ وہ نشاندہی کرے حکومت ایکشن لے گی، حکومت نے اس حوالے سے سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اندرون سندھ بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جاری کردہ۔شبیر علی بابرافسر تعلقات عامہصوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...