بدھ، 4 جون، 2025

*فواد چوہدری کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم*BBC PK News Rawalpindi correspondent Nayyar Ali reports

راولپنڈی: اینٹی کرپشن عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقل کی سماعت ہوئی۔عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور انہیں 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر فواد چوہدری پر جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

*سعودی عرب میں شدید گرمی، عازمین حج سے خیموں میں رہنے کی اپیل*BBC PK News Saudi Arabia Sana Shoaib Report

سعودی عرب میں ان دونوں میں شدید گرم ریکارڈ کی جارہی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے عازمین حج کو گرمی سے بچنے کیلئے خیموں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے عازمین سے گزارش کی ہے کہ جمعرات کو عرفات کے دن وہ اپنے خیموں سے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔اس حوالے سے وزارت صحت نے بھی کہا کہ عرفات کے دن عازمین حج پہاڑوں پر چڑھتے ہیں جو انتہائی جسمانی مشقت کا باعث بنتا ہے اور گرمی لگنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اسی لیے انہیں انتباہ کیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سال دوران حج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ عرفات کے دن روایتی طور پر زائرین مکہ کے مضافات میں قائم پہاڑی عرفات پر چڑھتے ہیں، وہاں نماز اور قرآن کی تلاوت کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

*کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی: موبائل فون مارکیٹ کے پاس سے 4 ڈاکو ایک تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق موبائل مارکیٹ کے قریب تاجر بینک سے رقم نکلوا کر دکان پر آرہا تھا کہ ملزمان تعاقب کرتے ہوئے پہنچے، واردات 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے کی اور وہ رقم چھین کر گارڈن کی طرف فرار ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ واردات کا مقدمہ دکاندار محمد آصف کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

*ٹک ٹاکر ثنا قتل کیس، مرکزی ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملوث ملزم عمر حیات کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ڈیوٹی پراسیکیوٹر کی جانب سے ثنا یوسف قتل کیس کے مقدمے کا متن پڑھا گیا، جبکہ جج نے متعلقہ عدالت کے پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے غیر حاضر ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا میری عدالت کے پراسیکیوٹر کہاں ہیں؟ڈیوٹی جج احمد شہزاد کا کہنا تھا ویسے پراسیکیوٹر آتے نہیں، ہائی پروفائل کیس ہے تو سب پراسیکیوٹرز پہنچ گئے، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں بلائیں۔ڈیوٹی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پراسیکیوٹر چھٹیوں پر ہیں، ڈسٹرکٹ پراسکیوٹر آئےگا تو کیس آگے چلےگا۔عدالت نے ملزم عمر حیات کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش ٹک ٹاک کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔

*بھارت میں ایک اور معروف یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار*BBC PK News India Report

بھارتی پولیس نے ایک اور یوٹیوبر کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو پاکستان کےلیے جاسوسی اور رابطے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیوتی کی گرفتاری کے بعد جسبیر سنگھ نے اپنے اور پاکستانی ایجنسیوں کے درمیان رابطے کے تمام ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ وہ 2020، 2021، اور 2024 میں تین مرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔تفتیشی حکام نے الزام عائد کیا کہ جسبیر سنگھ کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا اور جسے حال ہی میں ہندوستان سے بےدخل کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں جسبیر کا تعلق پاکستانی انٹیلی جنس آفیسر شاکر عرف جٹ رندھاوا سے بھی رہا ہے۔بھارتی پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جسبیر سنگھ نے دانش کی دعوت پر دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی، جہاں اس نے پاکستانی اہلکاروں اور وی لاگرز سے ملاقات بھی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جسبیر سنگھ کے قبضے سے برآمد کیے گئے الیکٹرانک آلات میں پاکستانی نمبرز پائے گئے ہیں۔موہالی میں اسپیشل آپریشن سیل میں جسبیر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس وسیع جاسوسی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جا سکے اور تمام ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔واضح رہے کہ حال ہی میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

*اسلام آباد میں قتل کی واردات، مقتولہ ثناء یوسف کے والد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد کا بیان سامنے آگیا۔2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف 'کاکا' نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کے جواب میں مسلسل 'نا' سننے کے بعد ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا۔ثناء یوسف کے قتل کے بعد ان کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تاہم اب مقتولہ کے والد کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے حکومت سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ویڈیو بیان میں مقتولہ کے والد نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں، میری حکومت سے گزارش ہےکہ میرے ساتھ جو حادثہ پیش آیا ہے، اس میں جو بھی ملوث ہے اس کی تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا تنازع نہیں ہے، اس واقعے کی تحقیقات کرکے مجھے انصاف دلایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے ملزم تک حکومت کی پہنچ ہونی چاہیے، حکومت مجھے انصاف دلائے یہ میری حکومت سے اپیل ہے۔

*شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک*BBC PK News Islamabad Report

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا خوارج کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو واصل جہنم کر دیا۔**سیکیورٹی فورسز کی 2 اور 3 جون کو خفیہ اطلاع پر دتہ خیل میں کارروائی، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، آئی ایس پی آر*

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...