جمعہ، 6 جون، 2025

*شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق*BBC PK News Saudi Arabia Sana Shoaib Report

مکہ مکرمہ: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔سعود ی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سعودی قیادت کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔

*بلاول بھٹو کا ٹرمپ سے بھارت کو جامع مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ*BBC PK News Islamabad Report

امریکی حکومت، ارکان کانگریس پاک بھارت بامقصد مذاکرات میں معاونت کریں: بلاول**پاکستان دہشت گردی پر بات چیت کیلئے تیار لیکن مسئلہ کشمیر کو بنیادی موضوع ہوناچاہیے، بھارت دہشتگردی کے جواب میں جنگ کو جواز بناکر خطرناک مثال قائم کر رہا ہے، اے ایف پی کو انٹرویو*

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ایس ایس پی ملیر، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف افتاب عباسی نے شہید پولیس افسران و جوانوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر تحائف پیش کیے۔ BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

ایس ایس پی ملیر نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہیں، اور ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر شہداء کے اہل خانہ نے پولیس کے اس خراجِ تحسین کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ان کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ان کے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔شہداء کے اہل خانہ نے پولیس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

پریس ریلیز برائے میڈیا شکارپور: 5 مئی 2025 شکارپور پولیس کا احسن اقدام۔ 17عدد مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیے ہیں۔ BBC PK News Shikarpur Report Irum Batool Sukkur

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی کی نگرانی میں SHO تھانہ نیو فوجداری, SHO تھانہ لکھیدر اور SHO تھانہ اسٹورٹ گنج نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاںبرآمد شدہ موٹر سائیکلیں ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ تمام موٹر سائیکلز ایس ایس پی آفس میں ایک تقریب کے دوران اصل مالکان ضامن علی، حبیب اللہ بروہی، الطاف لھر، جمشیر مھر،پروانو ودھیو اور رضوان پھر سمیت دیگر اصل اونرز کے حوالے کیں۔موٹر سائیکل مالکان نے قیمتی اشیاء کی برآمدگی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ، ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی اور ان کی ٹیموں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔حالیہ دنوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی نشادھیوں پر ضلع بھر کے اندر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ہیں، ڈاکوؤں کی سرکوبی تاحال جارہی ہیں، مزید بہت جلد کامیابیاں متوقع ہیں۔ترجمان: ڈسٹرکٹ پولیس شکارپورمیڈیا سیل..@topfans DSP Paras Bakhrani #shikarpurupdate #shahzaibchachar #shikarpurpolice

*کراچی: رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنیکی منظوری، رانگ وے اور ون وہیلنگ پر بھاری جرمانے ہوں گے*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء لنجار کی زیر صدارت موٹر وہیکلز رولز میں ترامیم سے متعلق اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔اجلاس میں کمرشل اور نان کمرشل گاڑیوں کی فٹنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا اور 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنےکے لیے ترامیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ضیا لنجار کا کہنا تھا گاڑیوں کی فٹنس تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہوگی، رکشوں کو سڑک پر لانےکی اجازت لینی ہوگی، ون وے کی خلاف ورزی کرنےوالی سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جبکہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے والےکو 25ہزار روپے کا چالان ہوگا۔ ون ویلنگ اورڈرفٹنگ پر پہلی بار ایک لاکھ روپے، پھر 2 اور 3 لاکھ روپےجرمانہ ہوگا۔ضیاء لنجار کا کہنا تھا فور وہیلرز کی جانب سے ون وے کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، مال بردار گاڑیوں میں کم از کم 5 کیمروں کی تنصیب لازمی ہوگی، ترمیمی کا مسودہ حتمی منظوری کےلیےسندھ کابینہ میں پیش کیا جائےگا۔*

*جینڈر ٹیسٹ کے خوف کیوجہ سے باکسر ایمان خلیف نے باکسنگ ایونٹ چھوڑ دیا*BBC PK News Islamabad Report

الجزائر کی اولمپک چیمپئن باکسر ایمان خلیف نے نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔26 سالہ ایمان خلیف نے پہلے ایونٹ میں شرکت کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور باکسنگ رنگ میں واپس آنا چاہتی تھیں لیکن اُنہوں نے نیدرلینڈز کے ایونٹ کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی، اس ایونٹ میں شرکت کےلیے رجسٹریشن کروانے کی ڈیڈ لائن جمعرات تھی۔اس حوالے سے ٹورنامنٹ میڈیا ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ایمان خلیف کا ہے، ہمارا فیصلہ نہیں۔ورلڈ باکسنگ نے تمام باکسرز کے کیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے اور ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کا نام لے کر کہا تھا کہ کسی بھی مقابلے سے قبل باکسرز کا جینڈر ٹیسٹ ہوگا۔ورلڈ باکسنگ کو جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دیے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ ایمان خلیف کا نیدرلینڈز میں ہونے والے اینڈہوون باکسنگ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔یاد رہے کہ الجزائر کی ایمان خلیف نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا لیکن ایونٹ کے دوران وہ صنف کے حوالے سے تنازع کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد سے خواتین باکسنگ مقابلوں میں شرکت کےلیے ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔

*حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث دوسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک*BBC PK News Hafizabad Report

*ملزمان نے میاں بیوی سے بھی جنسی عمل کروایا، ویڈیو بنائی اور فرار ہو گئے، ریپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی*پنجاب کے شہر حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون کے مبینہ گینگ ریپ میں ملوث دوسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا جب کہ گزشتہ روز گھناؤنے فعل میں ملوث گرفتار ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گینگ ریپ کا دوسرا ملزم لئیق عرف لئیقی بھی آج مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوٹ نانک کے قریب چھاپہ مارا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جواب میں پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے نتیجے میں ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزم کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا، ملزم لئیق نے اپنے دو ساتھیوں اکرام مانگٹ اور خاور کے ساتھ مل کر خاتون سے اس کے خاوند کے سامنے باری باری جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا تھا۔حافظ آباد پولیس کے مطابق ملزمان کا چوتھا ساتھی چاند زیادتی کی وڈیو بناتا رہا، واقعہ ڈیرھ ماہ قبل مانگٹ اونچا کے علاقہ میں ہوا۔ واقعے کا ۔مقدمہ درج ہونے کے بعد چاروں ملزمان فرار ہوگئے تھے۔

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...