Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 6 جون، 2025
*کراچی میں اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار، مغوی بازیاب*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی کے علاقے بلاول جوکھوں گوٹھ سے اغوا ہونے والے شہری پولیس نے بازیاب کرا لیا۔ملیر کینٹ پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔گرفتار اہلکاروں نے مدد علی نامی شہری کو بلاول جوکھوں گوٹھ سے گزشتہ رات اغوا کیا اور اے وی ایل سی اجمیر نگری کے دفتر میں لے جا کر رکھ دیا جس کے بعد مغوی کے اہل خانہ سے 4 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔ملیر کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کی اور مغوی کو بازیاب کروا لیا اور اغوا میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار اہلکاروں میں سب انسپکٹر راشد علی، پی سی عبدالغفار، پی سی ریاض، پی سی خالد اور پی سی نعیم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام ملزمان نے دوران تفتیش اپنا گناہ قبول کرلیا جس کے بعد گرفتار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*رحیم یار خان پولیس کاکچہ راضی میں ٹارگیٹڈ آپریشن* BBC PK News Raheem yar Khan Report M KHUDABUX ABBASI
رحیم یار خان : پولیس کا کچہ میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگیٹڈ آپریشن 5 مغوی بازیاب، ڈی پی او عرفان علی سموںرحیم یار خان : پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد مغویان کوبحفاظت بازیاب کرایا ، ڈی پی او عرفان علی سموںرحیم یار خان: بازیاب ہونے والوں میں نعیم سومرہ ۔ کامران شیخ، عرفان لنگاہ ۔ شہباز شیخ۔ عبدالستار شامل ۔ ڈی پی اورحیم یار خان: ان مغویوں کو کچھ دن پہلے صادق آباد اور بھونگ سے اغوا کیا گیا تھا۔ڈی پی اورحیم یار خان : پولیس نے آپریشن کے دوران اغواء کاروں کے دو سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ، ڈی پی او عرفان علی سموںرحیم یار خان : پولیس کو جدید ٹیکنالوجی ، نائٹ ویژن گاگلز ، لانگ رینج ویپنز اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد حاصل تھی، ڈی پی او عرفان علی سموںرحیم یار خان : پولیس پارٹی کی جرات بہادری اور کامیابی پر شاباش دیتا ہوں، ڈی پی او عرفان علی سموںرحیم یار خان : عیدالاضحٰی کی رات مغویوں کی بازیابی پولیس کی بڑی کامیابی ہے، ڈی پی او عرفان علی سموںرحیم یار خان : کچہ کریمینلز کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، ڈی پی او عرفان علی سموں
*اَلسَّــــــــــــــــلاَمْ عَلَيْـــــــــــــــكُم*میری طرف سے آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے "عیدالاضحی مبارک"*. ہو اللہ کرے یہ عید آپکے لئے ڈھیر ساری خوشیاں لے کر آئے اور اللہ تعالیٰ آپکے دل کی ہر خواہش پوری کرے۔ دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیۓ رحمت کا، مغفرت کا اور ہدایت کا ذریعہ بنے. میری طرف سے میرے تمام محترم بزرگوں بہنوں بھائیوں دوستوں کو عید مبارک اللہ پاک آپ کو ڈھیر ساری خوشیاں عطا فرمائے اللہ پاک تمام دوستوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمینآمیـــــــــــــــــن یا رب العالمین۔منجانب Daily Bbc Pakistan News Islamabad Karachi Qoetta Azad Kashmir
*شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باوجود عید پر قربانی کا گوشت کیسے محفوظ کر سکتے ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ نے عید الاضحیٰ پر قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنا شہریوں کے لیے بڑا چیلنج بنادیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت دھونے کے بعد اسے صاف کپڑے سے اچھی طرح خشک کیا جائے اور پھر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایئر ٹائٹ ڈبے یا پالیتھن بیگز میں رکھ کر فریز کیا کردیا جائے۔ان خیالات کا اظہار جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹر ہلار شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا، ڈاکٹر ہلار شیخ کے مطابق قربانی کے بعد گوشت کو اگر دھو کر خشک نہ کیا جائے اور فریزر میں رکھنے میں دیر کی جائے تو گوشت کے خراب ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔طبی ماہرین نے بتایا کہ اکثر خواتین محلے یا عزیز و اقارب سے آنے والے گوشت کو پلاسٹک کی عام تھیلیوں میں رکھ دیتی ہیں، جو نہ صرف فریزر میں مناسب طریقے سے محفوظ نہیں ہوتیں بلکہ ان تھیلیوں سے فریزر کی گیس گوشت میں بآسانی آجاتی ہے۔ اس سے گوشت جلد خراب ہونے لگتا ہے اور اس میں ٹاکسنز (زہریلے مادے) پیدا ہو سکتے ہیں جو صحت کے لیے خطرناک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گوشت کو مہینوں تک جما کر بار بار نکال کر کھانے سے معدے اور آنتوں سے جڑی مختلف بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں، اس لیے گوشت کو محفوظ رکھنے میں احتیاط برتنا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے تنبیہ کردی کہ فریزر بند ہونے کی صورت میں گوشت کو برف، اسٹیل یا تھرموکول کے ڈبوں میں آئس بلاکس یا جمی ہوئی پانی کی بوتلوں کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں عارضی کولڈ اسٹوریج کی سہولت بھی دستیاب ہے جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ پیغام دیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق قربانی کا گوشت مستحقین اور حق داروں میں فوری طور پر تقسیم کرنا افضل عمل ہے، تاکہ نہ صرف اجر حاصل ہو بلکہ گوشت ضائع ہونے سے بھی بچایا جا سکے۔انہوں نے خبر دار کیا کہ فریزر میں طویل عرصہ رکھے گوشت میں بیکٹیریا اور فنگس پنپ سکتے ہیں، جن سے فوڈ پوائزننگ، دست، الٹی، یا ہیپاٹائٹس ای جیسے انفیکشنز بھی ہو سکتے ہیں۔ناظم آباد کی رہائشی 38 سالہ حنا نے کہا کہ ایک بار قربانی کے وقت قصائی نے گوشت بنانے میں دیر لگائی جس سے گوشت کالا ہونا شروع ہوگیا تھا، ہم بھی گوشت کو بغیر دھوئے فریز کرتے ہیں، جب کھانا بنانا ہو تو تھوڑا پہلے نکال کر دھوتے ہیں،ورنہ دھو کر خشک کیے بغیر گوشت کو فریز کر دو تو اس میں سے بدبو آنے لگ جاتی ہے۔*
*قرض ادائیگی میں ہوشربا اضافہ، 6 سال میں سود 2 ہزار سے بڑھ کر 8600 ہزار ارب ہوگیا*BBC PK News Islamabad Report
پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے بل میں بھاری اضافہ ہوگیا ہے اور 6 سال میں سود کی ادائیگیاں 2 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 600 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ٹاپ لائن ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑھتے قرضوں اور بلند شرح سود کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سود ادائیگیوں کا حصہ مجموعی قومی پیداوار میں دوگنا ہو کر تقریبا 8 فیصد تک جا پہنچا ہے۔مزید بتایا گیا کہ قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے بل میں بھاری اضافے کے باعث ترقیاتی منصوبوں، صحت اور تعلیم کے لیے دستیاب مالی وسائل بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
*ڈراما ڈائریکٹر نظام الدین گیلانی اسلام آباد میں قتل*ہم ٹی BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
وی پر نشر ہونے والے ڈراما سیریل ’نیم‘ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظام الدین گیلانی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ہم ٹی وی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظام الدین گیلانی کو مبینہ طور پر ان کے کزن نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نظام الدین گیلانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی اور ملزم کی شناخت بھی کرلی گئی، تاہم قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
*نواز شریف کی لندن میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا*BBC PK News London Report
لندن: سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر لی۔عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔نواز شریف نے کہا کہ اللہ پاکستان کے عوام کو خوشیاں دے، عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اللہ خوشیاں عطا فرمائے، اللہ تعالی پاکستان کو ترقی عطا فرمائے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...